Tag: Shah Mehmood Qureshi

  • ڈیل کرنے والوں کو قوم معاف نہیں کرے گی: شاہ محمود قریشی

    ڈیل کرنے والوں کو قوم معاف نہیں کرے گی: شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ نئے این آر او سے ملک اور قوم کا نقصان ہوگا۔ ڈیل کرنے والوں کو قوم معاف نہیں کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے بھی این آر او کیا گیا تھا جسے سپریم کورٹ نے مسترد کیا۔

    انہوں نے کہا کہ نیا این آر او کیسے قانونی ہو سکتا ہے، اس کی کوئی قانون حیثیت نہیں ہوگی، قوم کوئی ڈیل برداشت نہیں کرے گی۔

    انہوں نے کہا کہ نئے این آر او سے ملک اور قوم کا نقصان ہوگا۔ تسلیم کرتا ہوں ماضی میں بہت کچھ ہوتا رہا لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔ قوم کی سوچ بدل چکی ہے، ڈیل کرنے والوں کو قوم معاف نہیں کرے گی۔

    شاہ محمود کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی ڈیل کی گئی لیکن کیا ہوا؟ اب انکار کرتے ہیں کہ کوئی ڈیل نہیں کی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شیر آیا اور اڈیالہ منتقل ہو گیا، ملک میں معمول کے مطابق میں کام جاری ہیں، شاہ محمود قریشی

    شیر آیا اور اڈیالہ منتقل ہو گیا، ملک میں معمول کے مطابق میں کام جاری ہیں، شاہ محمود قریشی

    ملتان: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ شیر آیا اور اڈیالہ منتقل ہو گیا، ملک میں معمول کے مطابق میں کام جاری ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے ملتان میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا ’مخالفین ذہنی خلفشار میں مبتلا ہیں، پی ٹی آئی دن بہ دن قدم جما رہی ہے۔‘

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نفسیاتی دباؤ کا شکار ہو چکی ہیں، دونوں پارٹیاں پس پردہ نیا مک مکا کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

    انھوں نے کہا ’زرداری صاحب نے پنجاب سے پیپلز پارٹی کو سمیٹ لیا ہے، انھیں ڈرنا نہیں چاہیے اگر ان کے ہاتھ صاف ہیں تو وہ بَری ہو جائیں گے۔‘ خیال رہے کہ آصف علی زرداری کو منی لانڈرنگ کیس میں عدالت نے طلب کیا تھا۔

    عمران خان انتخابی مہم کے آخری ایّام لاہور میں گزاریں گے


    شاہ محمود نے کہا کہ شہباز شریف کو بلا وجہ نہیں گھبرانا چاہیے، انھوں نے 10 سال میں فنڈز بے دریغ استعمال کیے، اب گھبراہٹ کیسی؟

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا استقبال ڈراما تھا، بے وجہ گرفتاریوں کی ضرورت نہیں تھی، شہباز شریف کو حالات کا پتا تھا اسی لیے ایئر پورٹ آنے کی زحمت نہیں کی، نواز شریف کے نہ ہونے کا سارا فائدہ انھیں ہی ہوگا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عوام 25 جولائی کوبلے پرمہرلگا کرمخالفین کوشکست دیں گے ‘ شاہ محمودقریشی

    عوام 25 جولائی کوبلے پرمہرلگا کرمخالفین کوشکست دیں گے ‘ شاہ محمودقریشی

    ملتان : پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ خزانے کونقصان پہنچانے والوں کوکٹہرے میں کھڑا کرنے کا وقت آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج سندھ روانہ ہوں گا، تحریک انصاف کا پیغام پہنچاؤں گا۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ایک دہائی سے سندھ پرجس سوچ کا قبضہ ہے اس سے بے خبرنہیں، سندھ پرقابض قوتوں سے پیچھا چھڑانے کی کوشش کروں گا۔

    پی ٹی آئی رہنما کے مطابق جیسا سندھ آج دکھائی دے رہا ہے ایسا کوئی اورصوبہ نہیں ہے، سندھ میں ناقص حکمرانی اور اداروں کی تنزلی سے نقصان ہوا

    شاہ محمود قریشی نے واضح کیا کہ کرپشن فری پاکستان کا ہماراپختہ ارادہ ہے جومنطقی انجام تک پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام 25 جولائی کوبلے پرمہرلگا کرمخالفین کوشکست دیں گے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین کا یہ بھی کہنا تھا کہ جس نے ملک کولوٹا یکےبعد دیگرے احتساب کا شکارہوں گے، ہم سیاسی انتقام کے قائل نہیں ہیں۔

    انہوں نے مجلس وحدت مسلمین کے سپورٹ کرنے کے فیصلےکوسراہتے ہوئے کہا کہ وقت فیصلہ کرےگا کہ صحیح وقت پرصحیح فیصلہ کیا۔

    ایون فیلڈ فیصلے کے بعد مزید لوگ ن لیگ چھوڑیں گے: شاہ محمود قریشی

    یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ 2 دھڑوں میں تقسیم ہوگئی ہے، ایون فیلڈ کے فیصلے کے بعد مزید لوگ ن لیگ چھوڑیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ایون فیلڈ فیصلے کے بعد مزید لوگ ن لیگ چھوڑیں گے: شاہ محمود قریشی

    ایون فیلڈ فیصلے کے بعد مزید لوگ ن لیگ چھوڑیں گے: شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ 2 دھڑوں میں تقسیم ہوگئی ہے، ایون فیلڈ کے فیصلے کے بعد مزید لوگ ن لیگ چھوڑیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن سیاسی غلطی نہیں کرے گی۔ ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ ابھی نہیں آیا کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ تحریک انصاف کا منشور تیار ہو چکا ہے، منشور کا خلاصہ 11 نکات کی صورت میں رکھ چکے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کرپشن سے متعلق ہماری بالکل واضح پالیسی ہے، کرپشن کے خلاف ہیں جو بھی کرپٹ ہے اسے حساب دینا ہوگا۔ ہم مکمل احتساب چاہتے ہیں، احتساب کے عمل میں کسی سے رعایت نہ برتی جائے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی دکھائی نہیں دے رہی۔ پنجاب کے 141 حلقے ہیں 104 میں تیر کا نشان ہی نہیں۔ بلاول پر جب تک آصف زرداری کا سایہ ہے چل نہیں پائیں گے،

    انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف 5 سال تک اپوزیشن میں تھی ایک پائی فنڈ نہیں ملا، تمام ٹھیکے سیاسی بنیادوں پر ن لیگ کو دیے گئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اللہ نہ کرے کہ ہم ن لیگ کے ساتھ الحاق کریں یا پیپلز پارٹی کو اپنے برابر میں بٹھائیں، 2023 میں سندھ میں بھی یہی فضا نظر آئے گی جو پنجاب میں ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ مکافات عمل شروع ہوگیا ہے، ن لیگ 2 دھڑوں میں تقسیم ہوگئی ہے، بہت سے امیدواروں نے ن لیگ کے ٹکٹ واپس کر دیے۔ ’ایون فیلڈ کے فیصلے کے بعد مزید لوگ ن لیگ چھوڑیں گے‘۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ایون فیلڈ ریفرنس پر فیصلے سے ملک میں احتساب آگے بڑھے گا: شاہ محمود قریشی

    ایون فیلڈ ریفرنس پر فیصلے سے ملک میں احتساب آگے بڑھے گا: شاہ محمود قریشی

    لاہور: پی ٹی آئی کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے راجا ظفر الحق رپورٹ سے متعلق بہت اہم فیصلہ کیا ہے.

    شاہ محمودقریشی نے کہا کہ ختم نبوتﷺ پر ظفر الحق کی رپورٹ پبلک نہیں کی جارہی تھی، پی ٹی آئی نےرپورٹ کوشائع کرنےکامطالبہ کیا تھا، عدالت نے آج فیصلہ سنا دیا اور رپورٹ شائع کرنے کا حکم دے دیا ہے، یقین ہے، عاشقان رسولﷺکی دل آزاری کی نشان دہی ہو جائے گی.

    شاہ محمودقریشی نے کہا کہ ایون فیلڈ ریفرنس 9 ماہ سنا گیا، اب جمعے کو فیصلہ سنایا جائے گا، امید ہے فیصلہ انصاف وقانون کے مطابق ہوگا، ایون فیلڈریفرنس پر فیصلےسےملک میں احتساب آگے بڑھے گا.

    انھوں نے کہا کہ ہم نظریاتی لوگ ہیں، سوداگر نہیں، نظریے کا سودا نہیں کریں گے، 20 تاریخ کوعمران خان ملتان تشریف لائیں گے.

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ایسا طبقہ حکمرانی کرتا ہے، جن کا ذریعہ معاش ہی سیاست ہے، پٹرول بم کے بعد بجلی کا ٹیرف بھی بڑھ ادیا گیا ہے، بجلی کاٹیرف بڑھانےسے ن لیگ کے دعوؤں کی قلعی کھل گی.


    ٹکٹوں کی واپسی سے ن لیگ کا زوال شروع ہوگیا ہے: شاہ محمود قریشی


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف کی کرپشن کی کمر توڑنے کا وقت قریب ہے، شیخ رشید

    نوازشریف کی کرپشن کی کمر توڑنے کا وقت قریب ہے، شیخ رشید

    اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نوازشریف نے سارے ناکام ڈنکے بجائے ، کرپشن کی کمر توڑنے کا وقت قریب ہے، شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ شریف فیملی اپنا مؤقف پیش نہیں کرسکی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوازشریف اور ان کے بچوں کیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلہ محفوظ ہونے کے حوالے سے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    شیخ رشید نے کہا کہ کرپشن کی کمر توڑنے کا وقت قریب ہے، فیصلے کی گھڑی آگئی، نوازشریف نے جتنے بھی ڈنکے بجائے ان میں ناکام رہے،۔

    قطری خط کے علاوہ شریف فیملی کچھ پیش نہیں کرسکی، نوازشریف نے جتنے بھی ڈنکے بجائے ان میں ناکام رہے، منی ٹریل کے بارے میں نواز شریف جانتے تک نہیں۔

    علاوہ ازیں شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور فیملی کو صفائی اور مؤقف کیلئے بھرپور پورا موقع دیا گیا، شریف فیملی کو کہا گیا کہ آپ کے پاس ثبوت ہیں تو انہیں پیش کریں، میری رائے ہے کہ شاید شریف فیملی اپنا مؤقف اور کوئی ٹھوس ثبوت بھی عدالت میں پیش نہیں کرسکی۔

    مزید پڑھیں: شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت مکمل، فیصلہ جمعے کو سنایا جائے گا

    یاد رہے کہ احتساب عدالت کی جانب سے نوازشریف اور بچوں کیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ہے، محفوظ فیصلہ چھ جولائی بروز جمعہ کو نوازشریف اور مریم نواز کی موجودگی میں سنایا جائے گا، مریم نواز کے وکیل کے حتمی دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • ٹکٹوں کی واپسی سے ن لیگ کا زوال شروع ہوگیا ہے: شاہ محمود قریشی

    ٹکٹوں کی واپسی سے ن لیگ کا زوال شروع ہوگیا ہے: شاہ محمود قریشی

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اللہ کے فضل وکرم سے بلے کی ہواچل پڑی ہے.

    شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف کا بیانیہ نواز شریف کے بیانیے کا متضاد ہے.

    ان کا کہنا تھا کہ لوگ مختلف وجوہات پرن لیگ سے علیحدگی اختیارکر رہے ہیں، ٹکٹوں کی واپسی سے ن لیگ کا زوال شروع ہوگیا ہے، پیپلزپارٹی کا پنجاب میں زوال اوج پرہے.

    ان کا کہنا تھا کہ دو پرانی جماعتوں کے زوال سے نئے پاکستان کا اشارہ مل گیا، مسلم لیگ ن نظریاتی طورپردو حصوں میں تقسیم ہوچکی ہے.

    انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنو، یہ ذاتی نہیں نظریاتی لڑائی ہے، عمران خان کی جدوجہدپایہ تکمیل کو پہنچنے والی ہے، سب کو یہی کہوں‌ گا کہ غصہ تھوک کرعمران خان کا ساتھ دیں.

    واضح رہے کہ گذشتہ دنوں انھوں نے ایک بیان میں کہا تھا کہ مسلم لیگ ن واضح طور پر دو حصوں میں تقسیم ہوچکی، امیدواران سمجھ چکے کہ شیر کا نشان زحمت ہے اس لیے وہ آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔


    شیر کا نشان زحمت بن گیا، مسلم لیگ ن کے امیدواران ٹکٹ واپس کررہے ہیں، شاہ محمود


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • معیشت کی مضبوطی کے لئے پی ٹی آئی کا ساتھ دیں: شاہ محمود قریشی

    معیشت کی مضبوطی کے لئے پی ٹی آئی کا ساتھ دیں: شاہ محمود قریشی

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ 2018 کا الیکشن ملک کی تقدیر بدل سکتا ہے۔

    [bs-quote quote=”پی ٹی آئی کا ن لیگ اور پیپلزپارٹی سے مقابلہ ہے، یہ اہم موقع ہے، کارکنان عمران خان کے ہاتھ مضبوط کریں۔” style=”style-2″ align=”left” author_name=”شاہ محمود قریشی”][/bs-quote]

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما نے آیندہ الیکشن کو پاکستان کے لیے ٹرننگ پوائنٹ قرار دے دیا، ان کا کہنا تھا کہ  ٹکٹوں کی تقسیم کا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے۔

    شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا ن لیگ اور پیپلزپارٹی سے مقابلہ ہے، یہ اہم موقع ہے، کارکنان عمران خان کے ہاتھ مضبوط کریں۔

    سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ٹکٹ تقسیم کیے جاچکے ہیں، البتہ جو کارکن ناراض ہیں انھیں منانا ہمارا فرض ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ عوام معیشت کی مضبوطی کے لئے پی ٹی آئی کا ساتھ دیں۔

    یاد رہے کہ گذشتہ روز اپنے ایک اہم بیان میں پارٹی کے سینئر رہنما نے کہا تھا کہ جہانگیر ترین کا پی ٹی آئی میں اہم رول تھا اور رہے گا، سیاسی جماعتوں میں سب لوگ ساتھ چلتے ہیں، جہانگیرترین اور میں مل کرمہم چلائیں گے.

    یاد رہے کہ ایک طویل عرصے سے جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کے درمیان اختلافات کی خبریں‌ گردش کر رہی ہیں.


    جہانگیر ترین اورمیں مل کر پی ٹی آئی کی مہم چلائیں گے: شاہ محمد قریشی


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ریحام خان کواستعمال کرنے والے افراد جلد بے نقاب ہوں گے: شاہ محمود قریشی

    ریحام خان کواستعمال کرنے والے افراد جلد بے نقاب ہوں گے: شاہ محمود قریشی

    ملتان: پیپلزپارٹی کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ریحام خان کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا گیا، ریحام کو استعمال کرنے والے افراد جلد بے نقاب ہوں گے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے ملتان کے سابق ڈپٹی مئیراختربھٹہ کے تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر کیا. ان کا کہنا تھا کہ اختربھٹہ نے ساتھیوں سمیت ن لیگ چھوڑی ہے، اب وہ تحریک انصاف کا حصہ ہیں.

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ناصر الملک نے الیکشن وقت پرکروانے کی یقین دہانی کروائی ہے، جو خوش آئند ہے.

    پاکستان تحریک انصاف کے نائب چیئرمین نے کہا کہ نوازحکومت ناکام ہوئی، لوگ مایوسی کا شکار ہیں، اسی وجہ سے ووٹر آئندہ انتخابات میں‌ قوم کو لوٹنے والوں کو مسترد کردیں گے.

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جہانگیر ترین سےکوئی تلخ کلامی نہیں ہوئی، خبر درست نہیں، جہانگیرترین میرے لیے قابل احترام ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ اصغرخان کیس کا فیصلہ لازمی ہونا چاہیے، کیس میں پیش رفت ہونی چاہیے۔

    انھوں نے ریحام خان کتاب تنازعے سے متعلق کہا کہ عمران خان کی سابق اہلیہ کو مخالفین نے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا۔


    نواز شریف ملک کے مفادات کو داؤ پر لگا رہے ہیں: شاہ محمود قریشی


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • نواز شریف قوم سے معافی مانگیں ورنہ ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے: شاہ محمود قریشی

    نواز شریف قوم سے معافی مانگیں ورنہ ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے: شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ نواز شریف پریس کانفرنس کر کے قوم سے معافی مانگیں۔ نواز شریف معافی نہیں مانگتے تو ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کہتے ہیں کہ میرے بیان میں کیا غلط ہے۔ ہم پوچھنا چاہتے ہیں اس بیان کی ضرورت کیا تھی، ’خصوصی جہاز بھیج کر سرل کو ملتان بلانے کی ضرورت کیا تھی‘۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے بیان سے پاکستان اور بھارت میں کھلبلی مچ گئی۔ ان کے بیان پر نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس بلانا پڑا۔ ’آج نواز شریف نے سیکیورٹی کمیٹی کے بیانیہ کو مسترد کر دیا۔ مریم اور نواز شریف کے انداز بیاں سے لگتا ہے یہ جان بوجھ کر کیا گیا‘۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکومت کی اتحادی جماعتیں بھی ساتھ نہیں دے رہیں۔ اس بیان سے ہم گرے سے بلیک لسٹ کی طرف جا رہے ہیں۔ ’وزیر اعظم ایوان کو اعتماد میں لیں، کیا ہم بیرونی دنیا کے آلہ کار بن رہے ہیں‘۔

    مزید پڑھیں: نواز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اعلامیہ مسترد کردیا

    ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کہتے ہیں بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔ اگر ایسا تھا تو سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس کیوں بلایا گیا۔ لوگوں نے بیان کے خلاف ایف آئی آرز کٹوانا شروع کر دی ہیں۔ بیان غلط چھپا ہے تو شہباز شریف اور چوہدری نثار وضاحتیں کیوں دے رہے ہیں۔

    شاہ محمود قریشی نے مطالبہ کیا کہ نواز شریف خود پریس کانفرنس کر کے قوم سے معافی مانگیں۔ نواز شریف معافی نہیں مانگتے تو ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ جب میں دہلی میں تھا تو وہاں صورتحال خراب ہوگئی تھی۔ ’میں ڈرا نہیں اور وہاں صحافیوں اور دیگر لوگوں سے ملا، وہاں بیٹھ کر میں نے پاکستان کا مقدمہ پیش کیا‘۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مودی کے ایجنڈے کو پورا خطہ جانتا ہے۔ پاکستان کے مؤقف کو نیچے دکھانے کا منصوبہ ہے۔ ’نواز شریف نے اعلامیہ مسترد کیا، دنیا میں کیا پیغام گیا؟ ن لیگی فیصلہ کریں وہ نواز شریف کے ساتھ ہیں یا پاکستان کے‘۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔