Tag: Shah Mehmood Qureshi

  • راولپنڈی سے ریلی ضرور نکالی جائے گی، شاہ محمود قریشی

    راولپنڈی سے ریلی ضرور نکالی جائے گی، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ راولپنڈی انتظامیہ نے کل کی ریلی روکنے کے لیے رکاوٹیں کھڑی کرنا شروع کردی ہیں مگر کل ہم ریلی ضرور نکالیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ راولپنڈی انتظامیہ کل کی ریلی روکنے کے لیے ٹرانسپورٹرز کو دھمکا رہی ہے‘‘۔

    اجلاس کے حوالے سے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ’’آج کے اجلاس میں مختلف امور زیر غور آئے اور سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والے افراد کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کل کی ریلی ہرصورت نکالی جائے گی جس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اگلے لائحہ عمل کا اعلان بھی کریں گے‘‘۔

    شاہ محمود قریشی نے  سانحہ کوئٹہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’نیشنل ایکشن پلان کے لیے تمام جماعتوں نے وزیر اعظم کو مینڈیٹ دیا تھا مگر حکومت اس میں ناکام نظر آرہی ہے ، اگر نیشنل ایکشن پلان پر صیح طریقے سے عملدرآمد کیا جاتا تو سانحہ کوئٹہ پیش نہیں آتا۔

    پڑھیں : اگلی احتساب ریلی اسلام آباد میں ہوگی،عمران خان

    اُن کا کہنا تھا کہ قومی اتفاق رائے جب قائم ہوگا جب حکومت اپوزیشن کو اعتماد میں لے کر چلے گی ، اپوزیشن جماعتوں نے سانحہ پشاور کے بعد آپریشن ضربِ عضب کے لیے حکومت کو مینڈیٹ دیا تھا، جس نے کامیابی سے اپنے اہداف حاصل کیے اور اب آخری مرحلے میں داخل ہے۔ ہم حکومت سے پوچھیں گے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کےلیے کیا اقدامات کیے گئے۔

    شاہ محمود قریشی نے پاناما لیکس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’مشترکہ اپوزیشن نے ٹی اوآرز تیار کرلیے ہیں اب وقت ہے ملک میں جاری کرپشن کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جائیں اور اس میں ملوث عناصر کو کڑی سزا دی جائے۔

    مزید پڑھیں :   وزیر اعظم اسمبلی میں جھوٹ بولتے ہیں،عمران خان

    اس موقع پر انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ’’چیئرمین تحریک انصاف عمران خان وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف کے خلاف 15 اگست کو نااہلی کا ریفرنس دائر کراوئیں گے‘‘۔

  • جہانگیر ترین سے کوئی اختلافات نہیں، شاہ محمود قریشی

    جہانگیر ترین سے کوئی اختلافات نہیں، شاہ محمود قریشی

    واشنگٹن : پاکستان تحریک انصاف کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین سے کوئی اختلافات نہیں، ان کے اختلافات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

    واشنگٹن میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے شاہ محمود قریشی کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا، جہاں پارٹی کارکنان کی کثیر تعداد شریک ہوئی، شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر پارٹی کارکنان کو متحد ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے امریکا میں پارٹی کی ساکھ کو بہتر کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

    شاہ محمود قریشی نے استقبالیہ کے موقع پر اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین سے ان کے اختلافات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ موجودہ حکومت نے کرنا ہے۔

    شاہ محمود قریشی کے مطابق انہوں نے دورہ امریکا میں ڈیموکریٹک کنونشن میں شرکت کی جبکہ واشنگٹن میں وہ امریکی تھنک ٹینکس، کانگریس مین، سینیٹرز اور محکمہ خارجہ کے اعلی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان تحریک انصاف کے مقاصد اور منشور کے بارے میں آگاہی پیدا کر رہے ہیں۔
    انہوں نے اس موقع پر کارکنان کو یقین دلایا کہ عمران خان جلد امریکا کا دورہ کریں گے۔

  • حکومت عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، شاہ محمود قریشی

    حکومت عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، شاہ محمود قریشی

    کراچی: شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، آئندہ بجٹ میں طوطا مینا کی کہانی سنادی جائے گی۔

    منظور آباد میں واسا شہریوں کے ہمراہ واسا اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کی قیادت کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ حکومت نے سپریم کورٹ کے دبائو میں آکر بلدیاتی انتخابات تو کروا دییے لیکن چیئرمینوں کو اختیارات نہیں دییے۔

    ان کا کہنا تھا کہ شہر میں جگہ جگہ سیوریج کا پانی کھڑا ہے، اگر واسا نے 7 جون تک شریف پورہ اور منظور آباد سے سیوریج کا پانی ختم نہ کیا تو ڈی سی او آفس کے باہر دھرنا دونگا۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکومت اپنے آخری ہچکولے لے رہی یے،انہوں نے گو نواز گو کے نعرے بھی لگائے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ سعدرفیق نے گفتگو سے ماحول خراب کرنے کی کوشش کی،انہوں نے کہا کہ ٹی او آرز کمیٹی کے اجلاس میں یہ معاملہ اٹھائیں گے۔

  • کسانوں کو ریلیف فراہم نہ کیا تو بجٹ کی مخالفت کرینگے، شاہ محمود قریشی

    کسانوں کو ریلیف فراہم نہ کیا تو بجٹ کی مخالفت کرینگے، شاہ محمود قریشی

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے زراعت پر جنرل سیلز ٹیکس ختم نہ کیا اور کسانوں کو ریلیف فراہم نہ کیا تو بجٹ کی مخالفت کرینگے۔

    لاہور چیئرنگ کراس پر کسانوں کے احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کسانوں کو مرتا ہوا نہیں چھوڑ سکتے ، کسانوں کو اپنا حق مانگنے پر گرفتار کیا جارہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اوکاڑہ میں 60 سے زائد مرد و خواتین مزارعین کو گرفتار کر رکھا ہے ، حکومت فوری طور پر انہیں رہا کرے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ زرعی ٹیوب ویل کے بجلی کے بقایات جات ختم اور فی یونٹ پانچ روپے کیا جائے ، پاکستان اور بھارت کی زرعی تجارت میں پاکستان کے کسانوں کے مفادات پر زد نہ ماری جائے۔

  • اپوزیشن نے پانامہ لیکس پرحکومتی خط کومسترد کردیا

    اپوزیشن نے پانامہ لیکس پرحکومتی خط کومسترد کردیا

    اسلام آباد : قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ الزام وزیراعظم  نواز شریف پرلگا احتساب بھی ان کا ہی ہونا چاہئیے۔ جبکہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پانامہ ہنگامہ پردونوں جماعتوں کا موقف یکساں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی اورتحریک انصاف نے پانامہ لیکس پرحکومتی خط کومسترد کردیا۔ چیف جسٹس کے نام خط میں حکومت نے وسیع تراحتساب کے لئے لکھا ہے۔

    اسلام آباد میں شاہ محمود قریشی کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ الزام وزیراعظم اوران کے بچوں پرلگا۔ احتساب بھی ان کا ہی ہونا چاہئیے۔

    خورشید شاہ نے کہا کہ سب سے پہلے وزیر اعظم کی تحقیقات ہوں اور پھر کسی اور کی تحقیقات ہو، حکومتی خط بے سود ہے معاملہ عالمی سطح کا ہے اس لئے انٹرنیشنل فرانزک آڈٹ کا مطالبہ کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 1947سے احتساب شروع ہوا تومکمل ہونے میں 100سال لگیں گے ،حکومت نے ہماری مشاورت کے بغیر ٹی اوآرز بھیجے ۔

    اس معاملے پرشاہ محمود قریشی کا بھی یہی موقف ہے ان کا کہنا تھا کہ پانامہ ہنگامہ پردونوں جماعتوں کا مؤقف یکساں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس جدوجہد میں پیپلزپارٹی ہمارےساتھ ہے، انہوں نے تو یہ تک کہہ دیا کہ سندھ میں تحریک انصاف کرپشن کے خلاف تحریک چلائے گی، لیکن پیپلزپارٹی کے خلاف نہیں۔

    دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ پانامہ ہنگامہ پردومئی کو اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس بلایا جائےگا جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

     

  • جہانگیرترین پارٹی میں دھڑےبندی کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

    جہانگیرترین پارٹی میں دھڑےبندی کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

    لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جہانگیرترین کایونٹی گروپ پارٹی میں تقسیم،دھڑےبندی کررہاہے، جہانگیرترین یا چوہدری سرورسےٹکٹ لینا پڑا تو میں سیاست چھوڑدوں گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، شاہ محمود قریشی اپنے خطاب میں چودھری سرور اور جہانگیر ترین کے یونٹی گروپ پر برس پڑے۔

    انہوں نے کہا کہ ٹکٹیں صرف وفاداراورکارکردگی دکھانے والےکارکنوں کوہی ملیں گی ،پیسےکی بنیادپرکوئی ٹکٹوں کی فروخت کاسوچےبھی نہیں، دھڑے بندی اور نظریہ بندی میں تمیز کرنا ہوگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں نےپارٹی میں گروپ بندی نہیں کی نہ گروپ بندی کاقائل ہوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آزاد عدلیہ کی جنگ میں حامد خان کا چہرہ دکھائی دیتا تھا۔

    دھرنے میں کارکنوں پر جب شیلنگ ہوتی تھی تو وہاں یاسمین راشد دکھائی دیتی تھی، لیکن اب چودھری سرور اور جہانگیر ترین کہتے پھر رہے ہیں کہ آئندہ ٹکٹیں وہ دیں گے۔

     

  • قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی اراکین کواہمیت نہیں دی جارہی، شاہ محمود قریشی

    قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی اراکین کواہمیت نہیں دی جارہی، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی ہمارے ساتھ تعاون نہیں کرتے، پی ٹی آئی اراکین کو عزت نہیں دی جاتی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے نیشنل آگنائزر شاہ محمود قریشی اسپیکر قومی اسمبلی کے رویے پر پھٹ پڑے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ میں اجلاس کے بعد شاہ محمود قریشی نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی ہمارے ساتھ تعاون کرتے ہیں اور نہ ہی ہمیں قومی اسمبلی میں اہمیت دی جارہی ہے۔

    سینیٹ میں اپوزیشن کے ساتھ حکومت کا رویہ اچھا ہے اورسینیٹرزکو سہولت دی جاتی ہے،شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہا کہ تحریک انصاف واحد جماعت ہے جسے قومی اسمبلی میں کوئی کمرہ یا چیمبر نہیں دیا جا رہا،بہت سی چیزیں ہم ایجنڈےپر لاناچاہتے ہیں جو اسپیکر چیمبر میں ختم کر دی جاتی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے پاس قومی اسمبلی میں بیٹھے کی تنگی ہے،ہمیں قومی اسمبلی میں اہمیت نہیں دی جا رہی.۔

    پوزیشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے تین بڑے دھڑے ہیں. سیکریٹریٹ کا رویہ یہ ہے کہ وہ پیپلز پارٹی کو صرف اپوزیشن سمجھتی ہے۔

    حکومت سے شکوہ کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت کی نوازش یا توجہ پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے اور ہمیں نظر انداز کیا جاتا ہے قائد حزب اختلاف دیگر پارٹیوں کو بھی ساتھ لیکر چلیں.

    قائد حزب اختلاف کا چیمبر اپوزیشن کا ہونا چاہئیے صرف پیپلز پارٹی کا نہیں،اگر پیپلز پارٹی نے حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے تو وہ ہمیں ساتھ لیکر چلیں .مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس نہیں بلایا گیا جو آئین کی ۔۔خلاف ورزی ہے،ترقیاتی منصوبوں میں بھی تحریک انصاف کے ساتھ ناانصافی کی جا رہی ہے

  • بلاول کے پاس کوئی اختیارات نہیں فیصلے زرداری کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

    بلاول کے پاس کوئی اختیارات نہیں فیصلے زرداری کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

    ملتان: شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پیرس کا سانحہ افسوسناک یے دنیا کا کوئی مذہب اس طرح کے ظلم و ستم کی اجازت نہیں دیتا۔

    بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے کارنر میٹنگ سے خطاب سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف دورہ امریکہ کے موقع پر افغانستان کے حوالے سے پاکستانی کی سوچ، جذبات اور احساسات پہنچائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستانی فورسز اور عوام نے بہت قربانیاں دی ہیں اور ضرب ضرب آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہاکہ انڈیا اگر کرکٹ نہیں کھیلتا تو نہ کھیلیں ہمارے کرکٹ بورڈ کو چاہئیے وہ کسی اور سے کھیل لیں دنیا میں اور بھی بہت سے ممالک ہیں۔۔ سیریز نہ ہونے سے صرف ہمیں نہیں ان کو بھی نقصان ہوگا۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے بلاول کے بارےمیں کہا تھا کہ بینرز پر تصویریں لگانے سے کوئی لیڈر نہیں بنتا، عمران نے بلاول کو بے بی کے نام سے اس لیئے پکارا وہ سیاسست جہاں نو وارد ہیں۔

    بلاول کے پاس کوئی اختیارات ہنہیں فیصلے زرداری کررہے ہیں،سندھ میں فریال تالپور کا حکم چلتا ہے۔

  • شاہ محمود قریشی کو دہشتگردی کا خطرہ، سرگرمیاں محدود کرنیکی ہدایت

    شاہ محمود قریشی کو دہشتگردی کا خطرہ، سرگرمیاں محدود کرنیکی ہدایت

    لاہور :‌ تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو دہشت گردی کے خطرے کے پیشِ نظر سرگرمیاں محدود کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے.

    ذرائع کے مطابق انتظامیہ کیجانب سے اضافی سیکیورٹی بھی مہیا کر دی گئی ہے، رواں سال ستمبر میں بھی شاہ محمودقریشی سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کو کالعدم تنظیموں کیجانب سے دھمکیاں دی گئی تھیں.

    جس پر پی ٹی آئی کے رہنماء چوہدری سرور نے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کو سیکیورٹی فراہم کرنے کیلئےخط لکھا تھا جبکہ خط کی کاپی وزارت داخلہ، ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی آئی بی کو بھی بھیجی گئی تھی۔

  • بلدیاتی انتخابات میں الیکشن کمیشن کی کوتاہی،ناکامی سامنے آگئی، شاہ محمود قریشی

    بلدیاتی انتخابات میں الیکشن کمیشن کی کوتاہی،ناکامی سامنے آگئی، شاہ محمود قریشی

    ملتان: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پنجاب اور سندھ کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں الیکشن کمیشن کی کوتاہی اور ناکامی سامنے آگئی۔

    ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں اموات ،جھگڑے ،اور بے ضابطگیاں سامنے آئیں جو کہ الیکشن کمیشن کی خامیوں کو ظاہر کرتی ہیں الیکشن کمیشن کو اگلے مرحلے کے انتخابات کے سلسلے میں بہتر انتظامات کرنے ہونگئے۔

     انکا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات اور عام انتخابات میں بہت فرق ہوتا ہے اور ان میں عوام کی ترجیحات بھی الگ ہوتیں ہم نتائج کا جائزہ لے رہے ہیں اور مکمل نتائج آنے کے بعد اس پر بات کریں گئے۔

     ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں ہونے والی اموات پر افسوس ہے اور فیصل آباد میں ہمارے معصوم کارکن کے قاتلوں کے خلاف بھر پور کاروائی کی جائے چاہے وہ کوئی بھی ہوں۔