Tag: 000

  • 400 روپے کا کیک خاتون ڈاکٹر کو 53 ہزار کا کیوں پڑا؟

    400 روپے کا کیک خاتون ڈاکٹر کو 53 ہزار کا کیوں پڑا؟

    نئی دہلی : دوست کی سالگرہ کے لیے کیک خریدنے والی ڈاکٹر آن لائن لیٹروں کے ہاتھوں کنگال ہوگئی۔

    آن لائن فراڈ پوری دنیا میں عام ہوتا جارہا ہے اور دھوکے باز بیکری، موبائل اور کپڑوں کی شاپس و دیگر اشیاء کے نام سے جھوٹی آن لائن شاپس بناتے ہیں اور پھر شہریوں کو باآسانی لوٹتے ہیں۔

    آن لائن فراڈ کا ایک واقعہ بھارت کے علاقے گورے گاؤں میں واقع اسپتال کی ڈاکٹر کے ساتھ پیش آیا جس نے اپنی سہیلی کی سالگرہ کےلیے کیک آن لائن منگوانے کا فیصلہ کیا۔

    ڈاکٹر نے ایک بیکری کا نمبر نکالا اور اسے کال ملائی جو دھوکے باز کو لگی، ڈاکٹر نے 400 روپے مالیت کا ایک کیک آرڈر کیا لیکن ان کے اکاؤنٹ سے 53 ہزار روپے نکل گئے جو وہ خود دھوکے باز کو دیتی رہیں۔

    دھوکے باز پہلے انہیں 20 روپے آن لائن سلپ بھیجی پھر 15 ہزار 236 روپے سلپ رجسٹریشن فیس کے نام پر بھیجی کہ کیک کی ڈیلیوری کے وقت رقم انہیں واپس مل جائے گی اور بعدازاں دھوکے باز نے ان سے سسٹم میں خرابی کا بہانا بناکر 38 ہزار 472 روپے کا تقاضہ کیا جو انہوں نے آن لائن منتقل کردئیے۔

    آن لائن فراڈ کرنے والے ڈاکٹر سے مزید 50 ہزار کی رقم مانگی تو انہیں اندازہ ہوا وہ دھوکے باز کے ہاتھوں آن لائن لٹ چکی ہیں جس کی انہوں نے پولیس کے سائبر کرائم ڈپارٹمنٹ میں شکایت درج کرائی۔

  • یو اے ای: شہری نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کردی

    یو اے ای: شہری نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کردی

    دبئی: ایکسپو دوہزار دبئی پوری آب وتاب کے ساتھ جلوہ گر ہے، جہاں ایمانداری کے صلے میں اماراتی نوجوان کو بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق اماراتی شہری خالد محمد بن جاسم الحوسنی کو ایکسپو وزٹ کے دوران ایک بٹوہ ملا تھا، جس میں 15 ہزار درہم کیش اور کچھ اہم کاغذات موجود تھے، جس پر انہوں نے ایکسپو میں قائم لاسٹ اینڈ فاؤنڈ سیکشن کے حوالے کیا۔

    دبئی پولیس نے الوحسنی کی ایمانداری اور بہترین اخلاق کی تعریف کی اور انہیں ایک تقریب میں اعزاز سے نوازا گیا۔

    یہ بھی پڑھیں: دبئی: مسلمان ٹیکسی ڈرائیور نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کردی

    فوجداری تحقیقاتی امور کے اسسٹنٹ کمانڈر انچیف میجر جنرل خلیل ابراہیم المنصوری نے الحوسنی کی ایمانداری کی تعریف کی، اعزاز سے نوازنے پر الحوسنی نے پولیس سے اظہار تشکر کیا اور پیغام دیاکہ ہمیشہ ذمے دار اور ایماندار رہے۔

    دوسری جانب پولیس حکام نے بتایا کہ بٹوہ اصلی مالک تک پہنچادیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ دبئی میں عام طور پر حکام لوگوں کی اچھائیوں اور نیک کارناموں کے لئے ان کو اعزاز سے نوازتے ہیں۔

    راوں سال ستمبر میں بھی دبئی میں ایک ورکر کو نوٹوں سے بھرا بٹوا واپس کرنے پر اعزاز دیا گیا تھا ، دبئی میونسپلٹی نے مزدور ایشیائی مزدور ذاکر حسین کی تصویر شائع کی تھی ، جس میں وہ اپنی دیانت اور ایمانداری کا تحفہ وصول کررہا ہے۔

    رواں سال مارچ میں بھی ایک پاکستانی ٹیکسی ڈرائیورکا بھی اس وقت دُبئی میں چرچا ہوا جب جس نے ایک مسافر کی جانب سے ٹیکسی میں ہی بھُول جانے والی 9 لاکھ درہم (پاکستانی کرنسی میں تقریباً 3 کروڑ ستر لاکھ روپے) کی رقم سے بھرا بیگ پولیس کے حوالے کیا تھا۔

  • چوری شدہ موٹر سائیکل 3 ہزار میں بیچنے والا گینگ گرفتار

    چوری شدہ موٹر سائیکل 3 ہزار میں بیچنے والا گینگ گرفتار

    کراچی: شہر قائد میں موٹر سائیکلوں کی بڑھتی ہوئی چوری پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سات رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا ہے، ملزمان چوری شدہ موٹر سائیکلوں کو کہاں فروخت کرتے تھے؟ اہم انکشاف سامنے آیا ہے۔

    ایس پی سٹی سرفراز نواز نے بتایا کہ کھارادر پولیس نے منظم موٹر سائیکل لفٹر گروہ کے خلاف کارروائی کی، کارروائی کے دوران سات رکنی گینگ کو گرفتار کیا گیا۔

    سرفراز نواز نے ملزمان سے کی گئی تفتیش سے متعلق بتایا کہ ملزمان فی موٹر سائیکل صرف تین ہزار میں فروخت کرتے تھے،گرفتار ملزمان میں گینگ سرغنہ عبدالرحمان عرف ڈاڈا بھی شامل ہے، ملزمان سے چھ موٹر سائیکلیں اورتین چیسز ملےہیں۔

    ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز نے میڈیا کو بتایا کہ دوران تفتیش ملزمان نے بیان دیا کہ وہ بولٹن مارکیٹ، کھارادر اور جامع کلاتھ پر جاتےتھے اور پارکنگ پوائنٹ سے اپنی مرضی کی نئی موٹرسائیکل چوری کرتے اور تین ہزار میں علی بھٹو کباڑی کو بیچتےتھے، گروپ میں شامل مکینک موٹرسائیکلوں سے نیاسامان نکالتےتھے، نکالا گیا سامان گرفتار کباڑی علی بھٹو مارکیٹ میں فروخت کردیتا تھا، گینگ سرغنہ کی نشاندہی پر کباڑی علی بھٹوبھی گرفتار کرلیا ہے۔

    سرفراز نواز نے بتایا کہ ملزمان بڑی تعدادمیں موٹرسائیکلیں چوری کرچکےہیں، گرفتارملزمان سےمزیدتفتیش کاعمل جاری ہے۔

  • کام کوئی نہیں، تنخواہ 2 لاکھ 25 ہزار، بے روزگاروں کے لیے خصوصی خوش خبری

    کام کوئی نہیں، تنخواہ 2 لاکھ 25 ہزار، بے روزگاروں کے لیے خصوصی خوش خبری

    کیا آپ ایسی ملازمت کرنا چاہیں گے جس میں کوئی کام کیے بغیر غیر مشروط طور پر ماہانہ دو لاکھ 25 ہزار روپے سے زائد رقم بطور بنیادی تنخواہ ادا کی جائے؟

    جی ہاں جرمنی کی ایک نجی این جی او  نے ’غیر مشروط آمدنی سے گزارا کیسے ہوگا‘ نامی تحقیق کا آغاز کیا ہے، جس میں حصّہ لینے والے افراد کو تین سال تک 1200 یورو ماہانہ (2 لاکھ 25 ہزار روپےسے زائد) بطور بنیادی تنخواہ دئیے جائیں گے۔

    اس سروے کےلیے این جی او کو  1500 افراد کی ضرورت ہے جس میں سے صرف 120 افراد کا انتخاب کرکے انہیں تین سال تک ماہانہ بنیادی تنخواہ فراہم کی جائے گی لیکن اب تک پندرہ لاکھ افراد ملازمت کےلیے رضامندی ظاہر کرچکے ہیں۔

    ملازمت کے تین سالہ عرصے کے دوران این جی او تحقیق میں حصہ لینے والے افراد سے 7 مرتبہ ایک سوال نامہ پُر کروائے گی، تاکہ معلوم کیا جاسکے غیرمشروط بنیادی آمدنی سے امیدواران کا گزارا کیسے ہوا اور ان افراد کے روّیوں میں کیا تبدیلی آئی۔

    اس سروے کے اختتام تک تمام افراد کے پاس 43 ہزار 200 یورو فی کس ہوں گے، جس کےلیے ڈیڑھ لاکھ ڈونرز کی جانب سے 52 لاکھ یورو کی خطیر رقم فراہم کی جاچکی ہے۔

    مائی بیسک انکم نامی این جی او کا کہنا ہے کہ اگر تمام شہریوں کو غیر مشروط بنیادی تنخواہ فراہم کی جائے تو معاشرے کے بہت سے مسائل حل کیے جاسکتے ہیں کیوں کہ اگر انسانوں پر مسلسل پیسہ کمانے کا دباؤ نہ ہو تو وہ خود کو مزید تخلیقی، آزاد اور خوش محسوس کرسکتا ہے۔

    ای جی او کا کہنا ہے کہ مذکورہ باتیں ابھی صرف خواب ہیں لیکن اس کا جواب تین سالہ سائنسی تحقیق کے دوران تلاش کیا جائے گا۔

    اس منصوبے کے سربراہ اور جرمن انسٹی ٹیوٹ فار اکنامک ریسرچ کے رکن یؤرگن شوپ کا مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’ہم اس چیز کا مشاہدہ کریں گے کہ اگر لوگوں کو مادی سکیورٹی کی یقین دہانی کروائی جائے تو ان کے رویے کیسے ہوں گے‘؟

    انہوں نے بتایا کہ اس دوران یہ بھی مشاہدہ کیا جائے گا کہ تجربے میں شامل افراد تمام پیسے خرچ کر دیتے ہیں یا پھر کچھ بچت بھی کرتے ہیں، کیا وہ زیادہ محنت کرتے ہیں یا پھر محنت بالکل ہی چھوڑ دیں گے؟ اور آیا وہ ان پیسوں میں سے کچھ عطیہ میں بھی کریں گے یا نہیں؟

    یؤرگن شوپ کے مطابق اس تین سالہ تجربے کے دوران وہ تمام سوالات کے جوابات حاصل کرنا چاہتے ہیں، جو ضروری ہیں، لوگوں کا اسٹریس لیول بھی ان کے بالوں کے سیمپلوں سے چیک جائے گا۔

    اس منصوبے کےلیے سب سے بڑی دلیل یہ پیش کی جارہی ہے کہ مستقبل میں ڈیجیٹلائزیشن اور آٹومائزیشن کی وجہ سے ملازمتوں کے مواقع کم ہو جائیں گے، جس کی وجہ سے اسی ماڈل کو اپنانے کی ضرورت پیش آئے گی۔

  • پاکستان  میں کورونا سے متاثرہ ہیلتھ ورکرز کی تعداد 16 ہزار تجاوز کرگئی

    پاکستان میں کورونا سے متاثرہ ہیلتھ ورکرز کی تعداد 16 ہزار تجاوز کرگئی

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا سے متاثرہ ہیلتھ ورکرز کی تعداد 16 ہزار تجاوز کرگئی ، متاثرہ ہیلتھ ورکرز میں 9631 ڈاکٹرز، 2313 نرسز اور 4187 ہیلتھ اسٹاف شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع وزارت صحت کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں کورونا سے متاثرہ ہیلتھ ورکرز کی تعداد 16131 تک پہنچ گئی،  24گھنٹے کے دوران 7 ہیلتھ کیئر ورکرز کاکورونا ٹیسٹ مثبت آیا اور ایک جاں بحق ہوا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ 9631 ڈاکٹرز، 2313 نرسز اور 4187 ہیلتھ اسٹاف کاکورونا ٹیسٹ مثبث آیا اور ملک میں ابتک 156 ہیلتھ ورکرز کورونا سے جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ 521ہیلتھ ورکرز گھراور 16 اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

    وزارت صحت کے مطابق ملک میں 15438 ہیلتھ ورکرز کورونا سے صحتیاب ہو چکے ، کورونا سے متاثرہ اور جاں بحق بیشتر ہیلتھ ورکرز کا تعلق سندھ سے ہے۔ سندھ میں 5713 ہیلتھ ورکرز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا اور 54جاں بحق ہوچکے ہیں۔

    اعدادو شمار کے مطابق پنجاب میں3377 ہیلتھ ورکرز کا ٹیسٹ مثبت اور 28افراد جاں بحق ، کے پی میں3879ہیلتھ ورکرز کا ٹیسٹ مثبت، 42جاں بحق جبکہ اسلام آباد میں 1459ہیلتھ ورکرز متاثر اور11جاں بحق ہو چکے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں222 ہیلتھ ورکرز متاثر ، 3 جاں بحق ، بلوچستان میں 777 ہیلتھ ورکرز پازیٹو، 9 جاں بحق جبکہ آزادکشمیر میں 704 ہیلتھ ورکرز پازیٹو اور 9 جاں بحق ہوئے۔

  • رونالڈو کا غصہ کسی کی "جان بچانے” کے کام آگیا

    رونالڈو کا غصہ کسی کی "جان بچانے” کے کام آگیا

    دنیائے فٹ بال کے عظیم کھلاڑی کرسٹینارونالڈو آئے روز خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں، کھبی اپنے مخصوص انداز میں جشن منانے پر تو کھبی میچ ریفری کے ساتھ الجھنے پر، تاہم اس بار وہ جس وجہ سے شہہ سرخیوں میں آئے، پڑھ کر آپ بھی نہایت خوش ہونگے۔

    گذشتہ ماہ اٹھائیس مارچ کو ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کیلئے پرتگال اور سربیا کے درمیان مقابلہ ہوا، جو کہ 2-2 گول سے برابر رہا، میچ کی اہم بات یہ تھی کہ میچ کے آخری لمحات میں کرسٹیانو رونالڈو نے شاندار گول کیا جسے امپائر نے ماننے سے انکار کیا۔

    رونالڈو نے گول نہ ماننے پر امپائر کے سامنے شدید احتجاج کیا اور غصے کی حالت میدان سے باہر چلے گئے، میدان سے باہر جاتے ہوئے رونالڈو نے اپنے بازو پر بندھا آرم بینڈ گراؤنڈ میں پھینک دیا تھا۔

    کسی کے وہم وگمان میں بھی نہ تھا کہ رونالڈو کے غصے کی حالت میں پھینکا جانے والا آرم بینڈ 75 ہزار ڈالرز میں فروخت ہوگا اور کسی کی جان بچانے کے کام آئے گا۔اس کہانی کا پس منظر یہ ہے کہ سربیا سے میچ کے دوران جب پرتگالی قائد نے غصے کی حالت میں اپنا آرم بینڈ میدان میں پھینکا تو مقامی فائرمین نے اسے اٹھالیا۔

    اسی دوران سوشل میڈیا پر سربیا کے انسانی ہمدردی گروپ نے ریڑھ کی ہڈیوں کے مرض میں مبتلا چھ ماہ کے کمسن ببچی کے علاج کے لئے رقم جمع کرنے کی مہم شروع کی، تین دن جاری رہنے والی اس مہم میں کچھ شرکا نے غیر حقیقت پسندانہ طریقہ اختیار کرتے ہوئے بڑی رقم دینے کا اعلان کیا اور نیکی کے اس عمل کو متاثر کرنے کی کوشش کی، جعلی بولی لگانے پر عوام میں شدید غم و غصہ بھی پھیلا۔

    یہ بھی پڑھیں:  رونالڈو گول کر کے پھنس گئے، جرمانہ عائد

    فٹ بال گراؤنڈ میں ڈیوٹی دینے والے فائر مین کو اس چیئریٹی مہم کا علم تھا، جس نے فوری طور پر رونالڈو کے آرم بینڈ کو چیئریٹی گروپ کے حوالے کردیا جو کہ ریکارڈ 75 ہزار ڈالرز میں نیلام ہوا۔

    رونالڈو کے آرم بینڈ کی نیلامی سے حاصل شدہ رقم چھ ماہ کی بچی کے علاج پر خرچ کی جائے گی۔

  • 24 گھنٹوں میں 60 کرونا مریضوں کا انتقال، تعداد 8 ہزار سے تجاوز کرگئی

    24 گھنٹوں میں 60 کرونا مریضوں کا انتقال، تعداد 8 ہزار سے تجاوز کرگئی

    اسلام آباد : کرونا وائرس چوبیس گھنٹوں کے دوران 60 افراد کی زندگیاں نگل گیا، ایکٹیو کیسز کی تعداد 45 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی خطرناک وبا نے حکومت وقت کی جانب سے مؤثر اقدامات اٹھائے جانے کے باوجود 24 گھنٹوں کے دوران ہزاروں افراد کو اپنا شکار بنالیا۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کیسز سے متعلق اعداد و شمار جاری کردئیے۔

    این سی او سی کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 963 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 45 ہزار 324 ہوگئی۔

    این سی او سی نے اپنے اعداد و شمار میں بتایا کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے متاثرہ 60 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد کرونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 8 ہزار 547 ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کہا کہ ملک میں 24 گھنٹے کے دوران 38 ہزار 92 کرونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک 58 لاکھ 65 ہزار 944 کرونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ 24گھنٹے میں کورونا سے سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئیں اور جاں بحق 60 میں سے 39 مریض وینٹی لیٹر پر تھے۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک میں کوروناکےتشویشناک مریضوں کی تعدادمیں اضافہ جاری ہے اور لاہور ،ملتان، راولپنڈی، پشاور میں تشویشناک مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق ملتان میں کورونا کیلئے مختص 36 فیصد وینٹی لیٹرز زیر استعمال ہیں جبکہ اسلام آباد کے 49، پشاور 14 ، لاہور کے 36 اور ایبٹ آباد کے 37 فیصد وینٹی لیٹرز زیر استعمال ہیں۔

  • پاکستان میں کورونا سے اموات کی تعداد 7 ہزار تک جاپہنچی

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی تعداد 7 ہزار تک جاپہنچی

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا سے اموات کی تعداد 7 ہزار تک جاپہنچی جبکہ ایک دن میں ایک ہزار637 نئے کیسز سامنے آئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر میں شدت آنے لگی، نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے کورونا کی صورتحال کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیئے۔

    جس میں بتایا گیا کہ ملک میں 24گھنٹے کے دوران ایک ہزار637 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعدپاکستان میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 20 ہزار 45 ہوگئی جبکہ کیسز کی مجموعی تعداد 3لاکھ46 ہزار476 تک پہنچ گئی۔

    این سی اوسی کا کہنا ہے کہ ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 23 افراد انتقال کرگئے ، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد سات ہزار تک جا پہنچی۔

    نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 3لاکھ19ہزار431ہوگئی جبکہ ایک دن کے دوران ملک بھرمیں 31ہزار904 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور اب تک مجموعی طور پر 47لاکھ41ہزار507 کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

    اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کی مریضوں کی تعداد 1لاکھ 50ہزار834 ، پنجاب ایک لاکھ7 ہزار329 ، خیبر پختونخوا میں 40 ہزار843، بلوچستان میں 16 ہزار152 ہوگئی جبکہ گلگت بلتستان میں 4 ہزار378 اور آزاد کشمیرمیں 4 ہزار830 کیسز سامنے آئے۔

    خیال رہے این سی او سی نے مثبت کورونا کیسز کی شرح میں اضافے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا تھا کہ بڑے شہروں میں کورونا کیسز کی مثبت شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے، ملک میں کورونا کیسز کی مثبت شرح 4.5فیصد ہے ، ملک کے 15اہم شہروں میں مثبت کیسز کی شرح زیادہ ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک کے 15 بڑے شہروں میں حیدرآباد 16.59 فیصد مثبت شرح کیساتھ سب سے آگے ہیں۔

  • امریکی صدر کا اپنا ’آٹوگراف‘آن لائن فروخت کرنیکا مشورہ

    امریکی صدر کا اپنا ’آٹوگراف‘آن لائن فروخت کرنیکا مشورہ

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی عہدیدار کو اپنا ’آٹوگراف‘ آن لائن فروخت کرنے کا مشورہ دے دیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لوزیانا کے دورے کے موقع پر ایک عہدیدار کو اپنا آٹوگراف دیا اور اس سے کہا کہ 10 ہزار ڈالر میں اسے آن لائن فروخت کردو۔

    ٹرمپ نے بیٹھ کر لوگوں کے ایک گروہ کو بلایا اور کہا یہاں آؤ فیلس ، یہ آٹو گراف آج رات ای بے پر بیچ دو، آپ کو دس ہزار ڈالرز ملیں گے۔

    ای بے کے پاس پہلے ہی ترمپ کے تصدیق شدہ یادداشت کے متعدد ٹکڑے موجود ہیں جن میں سے کچھ کے لیے ہزاروں ڈالر تک کی بولی ہے۔

    Watch: Trump told an autograph seeker to sell it on eBay for $10,000 -  Business Insider

    امریکی صدر نے چارلس لیک میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں لوزیانا کے عظیم لوگوں کی حمایت کرنے آیا ہوں، انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک طاقتور سمندری طوفان تھا۔

    ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ لوزیانا کی ریاست کے بارے میں ایک چیز جانتے ہیں کہ انہوں نے اسے تیزی سے دوبارہ تعمیر کیا۔

    واضح رہے کہ سمندری طوفان لورا کی 150 گھنٹہ فی کی رفتار سے 240 کلو میٹر فی گھنٹہ تیز ہواؤں نے کھڑکیوں کو توڑ دیا تھا جس سے شیشے اور ملبہ پورے شہر میں بکھرے ہوئے تھے۔

    سمندری طوفان لورا کے نتیجے میں لاکھوں افراد بے گھر اور 6 افراد ہلاک ہوئے۔