Tag: 000 jobs

  • ایمازون کا 14 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ

    ایمازون کا 14 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ

    ایمازون نے اخراجات میں کمی اور کارکردگی بہتر بنانے کی کوشش تیز کرتے ہوئے 14,000 ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

    خبر ایجنسی کے مطابق معروف ای کامرس کمپنی ایمازون نے اپنی عالمی انتظامی ٹیم میں چودہ ہزار ملازمتوں کو ختم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، جو روان برس مکمل کیا جائے گا۔

    رپورٹ کے مطابق فیصلہ کمپنی کے اخراجات میں کمی اور کارکردگی کو مؤثر بنانے کی حکمتِ عملی کا حصہ ہے، ایمازون کے عالمی انتظامی عملے میں تیرہ فیصد کمی کے بعد منیجرز کی تعداد 1 لاکھ 5770 سے گھٹ کر 91 ہزار 136 رہ جائے گی۔

    فنانشل ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ کمپنی کے اخراجات میں کمی اور کارکردگی کو مؤثر بنانے کی حکمتِ عملی کا حصہ ہے، اس اقدام سے کمپنی کو سالانہ 210 کروڑ سے 360 کروڑ بھارتی روپے کی بچت ہونے کی توقع ہے۔

  • یورپ کی سب بڑی فضائی کمپنی تباہی کے دہانے پر، 15000ملازمین کو فارغ کرنے  فیصلہ

    یورپ کی سب بڑی فضائی کمپنی تباہی کے دہانے پر، 15000ملازمین کو فارغ کرنے فیصلہ

    مانچسٹر: کورونابحران کے باعث یورپ کی سب بڑی فضائی کمپنی ایئر بس نے 15000ملازمین کو فارغ کرنے فیصلہ کرلیا، ترجمان نے کہا ہے کہ کمپنی شدیدمالی مشکلات سےدوچارہے۔

    تفصیلات کے مطابق یورپ کی سب بڑی فضائی کمپنی ایئر بس بھی کورونا بحران کے باعث تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی، کمپنی نے 15000ملازمتوں میں کمی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    ایئربس نے برطانیہ سے1700ملازمین کوفارغ کرنے کا اعلان کیا ، ترجمان نے کہا ہے کہ کمپنی کورونابحران کےباعث شدیدمالی مشکلات سےدوچارہے، دنیا بھرسے 15ہزار ملازمین کو اگلے سال فارغ کردیا جائے گا۔

    ترجمان ایئربس کا کہنا تھا ملازمتوں میں کمی کیلئےعملدرآمدشروع کردیا گیا ہے۔

    اس سے قبل ایزی جیٹ نے 3ایئرپورٹس سے آپریشن بند کرنے اور 30فیصد ملازمتوں میں بھی کمی کرنے پرغور شروع کردیا ہے، ایزی جیٹ کی جانب سے5ہزارملازمین کوفارغ کیا جاسکتا ہے۔

    نیوکاسل، لندن سٹینسٹیڈ اور ساؤتھ اینڈایئرپورٹس سے آپریشن ختم کیا جائے گا، کورونا کے باعث ایئرلائن مالی مشکلات سےدوچارہے، آپریشن اورملازمتوں میں کمی موجودہ صورتحال کے باعث کررہے ہیں۔

  • بریگزٹ، بلجئیم سے 42 ہزار افراد کے بےروزگار ہونے کا خدشہ

    بریگزٹ، بلجئیم سے 42 ہزار افراد کے بےروزگار ہونے کا خدشہ

    لندن/ برسلز : برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کے نتیجے میں بلجئیم کے 42 ہزار افراد اپنے روزگار سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بلجئیم کی معروف لیون یونیورسٹی اور فلامش گورنمنٹ کی جانب سے کی گئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ برطانیہ کی یورپ سے علیحدگی (بریگزٹ) کے نتیجے میں بلجئیم کے 42 ہزار افراد اپنے روزگار سے محروم ہوجائیں گے۔

    تحقیق کے مطابق بلجئیم کا فلامش بولنے والا علاقہ جو کہ فلاندرز کہلاتا ہے وہاں سے 28 ہزار، فرانسیسی زبان بولنے والوں کے علاقے سے 10 ہزار اور دارالحکومت برسلز سے 4 ہزار نوکریاں ختم ہوجائیں گی۔

    بلجئیم کا دوسرا بڑا اور ساحلی شہر اینٹورپن اس سے سب سے زیادہ متاثر ہوگا، جہاں سے 7 ہزار 900 افراد بے روزگار ہوں گے۔

    حالیہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بریگزٹ کے نتیجے میں جو شعبے سب سے زیادہ متاثر ہوں گے، ان میں خوراک اور ٹیکسٹائل شامل ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق بریگزیٹ کے بعد اگر یورپ اور برطانیہ کے درمیان تجارت کا کوئی قابل عمل فارمولا نکل آتا ہے تو اس کے ذریعے ان 42 ہزار میں سے 6 ہزار ملازمتوں کو بچایا جاسکتا ہے۔