Tag: 000 people

  • رواں سال بھی ہزاروں تارکین وطن برطانیہ پہنچ گئے

    رواں سال بھی ہزاروں تارکین وطن برطانیہ پہنچ گئے

    لندن : برطانیہ میں چھوٹی کشتیوں سے رواں برس اب تک 10ہزار سے زائد تارکین وطن سیاسی پناہ کے حصول کیلئے پہنچ چکے ہیں۔

    یہ بات برطانوی حکومت کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں بتائی گئی ہے برطانوی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 10جنوری سے 25مئی کے درمیانی عرصے میں 10ہزار 170 تارکین وطن پہنچ چکے ہیں۔

    Britain's

    گزشتہ سال 2023 کے اسی عرصے کے دوران7 ہزار 395 تارکین وطن خطرناک سمندری سفر کے ذریعے برطانیہ پہنچے تھے۔ اس بنیاد پر یہ کہا جاسکتا ہے کہ 2023 میں انگلینڈ کے جنوبی ساحلوں پر اترنے والے تارکین وطن کی تعداد میں ایک تہائی کمی واقع ہوئی ہے۔

    کشتی

    غیرملکی خبر رساں ادارے روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق یہ مسئلہ برطانیہ میں 4 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات سے قبل وزیراعظم رشی سنک کو درپیش ایک اہم چیلنج کی نشاندہی کرتے ہیں، برطانوی وزیراعظم بارہا ان کشتیوں کو روکنے کے عہد کا اظہار کرچکے ہیں اور اس معاملے کو اپنی ترجیح بجی قرار دیتے رہے ہیں۔

    Migrant

    برطانیہ میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے والے وزیر اعظم رشی سنک نے اپنے گزشتہ بیان میں کہا تھا کہ غیر قانونی طور پر برطانیہ آنے والے سیاسی پناہ کے متلاشیوں کو الیکشن سے پہلے روانڈا ڈی پورٹ نہیں کیا جائے گا۔

  • کرونا نے مزید 2 ہزار سے زائد افراد کو اپنی لپیٹ میں لےلیا

    کرونا نے مزید 2 ہزار سے زائد افراد کو اپنی لپیٹ میں لےلیا

    اسلام آباد : پاکستان میں کرونا کے وار جاری ہیں، چوبیس گھنٹے کے دوران ملک میں کرونا کے مزید 53 مریض انتقال کرگئے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید دو ہزار دو بہتر نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوگئے۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران 44 ہزار 392 کرونا ٹیسٹ کیے گئے تھے جس میں سے 2 ہزار سے زائد مثبت آگئے، ملک میں کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 5.11 فیصد ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 35 ہزار 663 ہے جس میں سے ایک ہزار 784 کیسز تشویشناک نوعیت کے ہیں۔

    کرونا وائرس نے 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید 53 مریضوں کی جان لے لی جس کے بعد کرونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 10 ہزار 311 ہوگئی۔

    این سی او سی کے مطابق مجموعی کیسز 4 لاکھ 86 ہزار 634 رپورٹ ہوئے جس میں سے 4 لاکھ 40 ہزار 660 کرونا مریض صحت یاب ہوگئے۔

  • افغانستان میں فضائی آلودگی، 8 ہزار سے زائد افراد متاثر

    افغانستان میں فضائی آلودگی، 8 ہزار سے زائد افراد متاثر

    کابل : افغانستان میں بدترین فضائی آلودگی کی وجہ سے 17 افراد ہلاک جبکہ 8 ہزار سے زائد شہری متاثر ہوچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت صحت کے ایک عہدیدار فدا محمد پیکان نے میڈیا کو بتایا کہ افغانستان بدترین فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہے اور ایک ہفتے میں کم ازکم 17 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ فضائی آلودگی سے متاثر 8 ہزار سے زائد مریضوں میں سے اکثریت کو سانس لینے میں دشواری کاسامنا ہے اور اس کے علاج کے لیے ہسپتالوں میں پہنچے جہاں ایک ہفتے کے دوران اموات ہوئیں۔

    افغانستان کے دارالحکومت کابل کو دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شمار کیا جاتا ہے جو کئی دہائیوں سے خانہ جنگی کا بھی شکار ہے اور شہری سیکیورٹی کے حوالے سے خطرات میں گھرے رہتے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے نیشنل انوائرنمنٹ پروٹیکشن ایجنسی نے کابل کی میونسل انتظامیہ اور وزارت داخلہ کے تعاون سے انسداد آلودگی کی مہم شروع کردی ہے اور شہریوں کو خبردار کیا کہ فضائی آلودگی کا باعث بننے والے کاروبار کو بند کردیں۔

    افغانستان میں شہری گھروں اور دفاتر میں سردی کے موسم میں عام طور پر غیر معیاری ایندھن اور کوئلے کا استعمال کرتے ہیں جو ملک میں فضائی آلودگی کی ایک وجہ بھی ہے۔

  • لندن : 7 لاکھ سے زائد افراد نے بریگزٹ کے خلاف پٹیشن پر دستخط کردئیے

    لندن : 7 لاکھ سے زائد افراد نے بریگزٹ کے خلاف پٹیشن پر دستخط کردئیے

    لندن : یورپی یونین سے برطانوی انخلاء کے خلاف دائر کی گئی پٹیشن پر 7 لاکھ برطانوی شہریوں سے دستخط کردئیے۔

    تفصیلات کے مطابق تین برس قبل ہونے والے ریفرنڈم کے تحت برطانیہ کو 29 مارچ کو یورپی یونین سے نکلنا تھا تاہم بریگزٹ اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے بریگزٹ معاہدہ مسترد کیے جانے کے باعث تاخیر کا شکار ہوتا نظر آرہا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ برطانوی پارلیمنٹ کی ویب سائٹ پر ایک پٹیشن دائر کی گئی ہے جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ یورپی یونین سے انخلاء کا فیصلہ واپس لے اور یورپی یونین کا رکنیت باقی رکھے جس پر اب تک 7 لاکھ افراد دستخط کرچکے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹیشن منگل کے روز وزیر اعظم تھریسامے کی تقریر کے بعد کچھ گھنٹوں بعد دائر کی گئی تھی، پٹیشن پر ہر منٹ میں ہزاروں افراد کی جانب سے دستخط کیے جارہے ہیں۔

    تھریسامے نے برطانیہ کے قانون سازوں کی جانب سے مسلسل یورپی یونین سے انخلاء کے معاہدے کو مسلسل تین مرتبہ مسترد کیے جانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ حتمی فیصلہ کرلے۔

    وزیر اعظم تھریسامے کا کہنا تھا کہ ہی بہت اہم گھڑی ہے جب ہم فیصلہ کرسکتے ہیں، جبکہ برطانوی عوام سے کہا کہ ’میں آپ لوگوں کے ساتھ ہوں‘۔

    یورپی یونین کے سربراہوں نے برطانوی وزیر اعظم سے کہا ہے کہ ’ان کے پاس دو مہینے ہوں گے کہ وہ مرحلہ وار بریگزٹ کی تیاری کرسکیں لیکن اگر وہ پارلیمنٹ کی حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہیں تو برطانوی عوام کو یورپی یونین سے مایوس کن انخلاء کرنا پڑے گا‘۔

    واضح رہے کہ سنہ 2016 میں 1 کروڑ 70 لاکھ افراد نے (51 فیصد) نے یورپی یونین سے انخلاء کے حق میں ووٹ دیا تھا جبکہ 1 کروڑ 60 لاکھ افراد نے بریگزٹ کے خلاف ووٹنگ کی تھی۔

    مزید پڑھیں : برطانوی وزیراعظم کا خط، یورپی یونین بریگزٹ میں تاخیر کے لیے راضی

    یاد رہے کہ گزشتہ روز برطانوی وزیراعظم تھریسامے کے بریگزٹ ڈیل میں تاخیر سے متعلق خط پر یورپی یونین نے رضامندی ظاہر کردی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ یورپی یونین 22 مئی تک بریگزٹ میں تاخیر پر رضامند ہوگیا ہے، یو ای کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ سے ڈیل کی منظوری پر بریگزٹ 22 مئی تک ملتوی کریں گے۔

    یورپی یونین کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہنا تھا کہ ڈیل کی عدم منظوری پر 12 اپریل کو بریگزٹ پر عمل درآمد ہوگا۔

    برطانوی وزیراعظم نے یورپی یونین کے آرٹیکل پچاس کے تحت اس بلاک سے اپنے اخراج کی طے شدہ مدت میں تیس جون تک کی توسیع کی درخواست کی تھی۔

  • امریکہ کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پانچ لاکھ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، رپورٹ

    امریکہ کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پانچ لاکھ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، رپورٹ

    واشنگٹن : امریکی یونیورسٹی کی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ نائن الیون کے حملوں کے بعد امریکہ کی جانب سے شروع کی گئی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اب تک 5 لاکھ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، اموات عراق، افغانستان اورپاکستان میں رپورٹ کی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکہ کی براؤن یونیورسٹی نے انسداد دہشت گردی جنگ سے متعلق رپورٹ شائع کردی ہے، رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ قیام امن کیلئے امریکا کی مسلط کردہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پانچ لاکھ سے زائد اموات ہوئیں، اموات عراق، افغانستان اور پاکستان میں رپورٹ کی گئیں تاہم اصل ہلاکتیں ان اعدادوشمار سے کہیں زیادہ ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ ہلاک شدگان میں اتحادی افواج،مقامی پولیس کے اہلکار اور عسکریت پسند بھی شامل ہیں جبکہ دہشت گرد قرار دیے گئے بہت سے ہلاک افراد عام شہری بھی ہوسکتے ہیں۔

    امریکی رپورٹ کے مطابق ستمبر2001 میں نائن الیون کے بعد امریکہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ شروع کی، 17سالوں کی نسبت گزشتہ 2سالوں میں ہلاکتوں میں22فیصد اضافہ ہوا ہے اور فغانستان، پاکستان اور عراق میں لاکھوں افراد بے گھر ہوئے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ عراق میں سوا 2 لاکھ، افغانستان میں 38 ہزار 480 اور پاکستان میں 23 ہزار 372 شہری مارے گئے جبکہ افغانستان اور عراق میں 7 ہزار امریکی فوجی بھی ہلاک ہوئے ۔

    خیال رہے نائن الیون کے بعد امریکا کی دہشت گردی کے خلاف جنگ نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا۔

    واضح رہے گیارہ ستمبر 2001 ایک ایسا دن جب نیویارک کی فضا میں تین طیارے قہر بن کر داخل ہوئے، دو طیارے دنیا کی بلند ترین عمارت ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے ٹوئن ٹاور سے ٹکرائے اورسو منزلہ عمارت کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا جبکہ تیسرا طیارہ پنٹاگون کےقریب مار گرایا، واقعے میں تین ہزارافراد ہلاک ہوئے۔

    جس کے بعد اس وقت کے صدرجارج واکر بُش نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کا اعلان کیا اور سات اکتوبر 2001 میں القاعدہ رہنمااُسامہ بن لادن کی تلاش میں افغانستان پرحملہ کردیا، افغانستان کے بعد 2003 پر عراق پر حملہ کیا اور پھر دہشت گردوں کی تلاش میں امریکی ڈرون 2004 میں پاکستان میں بھی داخل ہوگئے اورپھر یکے بعد دیگرے پوری دُنیا ہی اس آگ کی لپیٹ میں آگئی۔

  • ٹرمپ انتظامیہ نے ہزاروں تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کا منصوببہ بنالیا

    ٹرمپ انتظامیہ نے ہزاروں تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کا منصوببہ بنالیا

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے 20 سالوں سے مقیم ہزاروں ہنڈوران تارکین کو سنہ 2020 میں زبردستی ملک بدر کرنے کا فیصلہ کرلیا.

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا میں موجود 57 ہزار ہنڈورن تارکین وطن کو 5 جنوری 2020 تک ملک چھوڑنے کا حکم دے دے دیا۔

    واضح رہے کہ براعظم امریکا کے وسط میں واقع ملک ہونڈوراس میں سنہ 1998 میں آنے والے میچ نامی سمندری طوفان کے بعد ہنڈوراس کے متاثرہ شہریوں کو امریکا میں پناہ دی گئی تھی۔

    امریکا کے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہنڈوراس میں طوفانی آفت کے بعد سے ملک کے حالات میں کافی بہتری آئی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہنڈوران تارکین وطن کو آئندہ 2020 تک کی مہلت کی دی گئی ہے کہ وہ اپنے ملک واپس جانے کا بندوبست کریں یا اس کے متبادل قانونی امیگریشن دیکھیں‘۔

    ہنڈوران حکام کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے ہنڈوراس مہاجرین کے لیے پناہ کی سہولت ختم کرنے پر ’بہت زیادہ افسوس‘ ہے۔

    امریکا میں تعینات ہنڈوران کے سفیر مارلون تابورا کا کہنا تھا کہ ’ہنڈوران ایسی حالت میں نہیں ہے کہ ہزاروں افراد کی اچانک وطن واپسی کو سنبھال سکے‘۔

    ان کا کہنا ہے کہ ’ہنڈوران تارکین وطن اپنے اہل خانہ کے ہمراہ 20 برسوں سے امریکا میں مقیم ہیں، اچانک ان خاندانوں کی اچانک وطن واپسی مشکل ہے‘۔

    خیال رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے اس سے قبل قدرتی آفات کے بعد امریکا آنے والے ہیٹی اور ایل سلواڈور کے تارکین وطن کی بھی پناہ گزینی کے منصوبے کو ختم کیا تھا۔

    ناقدین کا خیال ہے کہ امریکی حکومت اپنے اقدامات کے سبب گھریلو ممالک سے کی جانب سے مستقبل میں پیش آنے والے خطرات کو نظرانداز کررہی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • گلاسگو :کامن ویلتھ گیمزرنگا رنگ تقریب کے ساتھ اختتام پذیر

    گلاسگو :کامن ویلتھ گیمزرنگا رنگ تقریب کے ساتھ اختتام پذیر

    گلاسگو : بیسویں کامن ویلتھ گیمز رنگا رنگ تقریب کے ساتھ گلاسگو میں اختتام پذیر ہوگئے۔ اختتامی تقریب میں فنکاروں کی پرفارمنس نے تقریب کو چار چاند لگادیئے۔بیسویں کامن ویلتھ گیمز انگلینڈ کی حکمرانی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئے۔ اختتامی تقریب میں مشہور گلوکارہ کائیلی مینوگ سمیت کئی فنکاروں نے پرفارم کرکے سماں باندھ دیا۔

    اختتامی تقریب کو دیکھنے کے لئے اسٹیڈیم میں چالیس ہزار سے زائد افراد اسٹیڈیم میں موجود تھے۔ دلکش تقریب میں فنکاروں کی پرفارمنس نے سماں باندھ دیا۔ میزبان اسکاٹ لینڈ، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے مختلف فنکار وں نے تقریب میں اپنے فن کے جلوے بکھیرے۔

    دولت مشترکہ کھیلوں کی اختتامی تقریب گلاسگو کے آسمانوں پر قوس قزح کے رنگ سجا کر اختتام پذیر ہوگئی۔ تقریب کے اختتام پر کامن ویلتھ گیمز کا جھنڈا آسٹریلیا کے حوالے کیا گیا جہاں دوہزار اٹھارہ میں کامن ویلتھ گیمز منعقد ہوں گے۔