Tag: 000 people worldwide

  • اسرائیلی سافٹ ویئر بے نقاب، 50 ہزار سے زائد افراد کی جاسوسی کا انکشاف

    اسرائیلی سافٹ ویئر بے نقاب، 50 ہزار سے زائد افراد کی جاسوسی کا انکشاف

    اسرائیلی کمپنی کے سافٹ وئیر سےدنیا بھر میں پچاس ہزار سے زائد افراد کی جاسوسی کا انکشاف ہوا ہے۔

    یہ سنسنی خیز انکشافات امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ ، برطانوی اخبار گارجین اور دیگر خبر رساں اداروں کی رپورٹس میں کئے گئے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیلی کمپنی کا پیگاسوس نامی سافٹ ویئر ایسا میل ویئر ہے جو آئی فونز اور اینڈرائیڈ آلات کو متاثر کرتا ہے، اس کے ذریعے پیغامات،تصاویر،ای میلز،کالز اور مائیکرو فون کو خفیہ طور پر ہیک کیا جاتا ہے۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ ڈیٹا ہیک کرنے کے لیے مختلف ممالک کی حکومتوں کو یہ سافٹ ویئر اسرائیلی کمپنی نے فروخت کیا،جاسوسی کا دائرہ تقریبا پچاس ممالک تک پھیلا ہوا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق دو ہزار سولہ سے عرب ممالک کے شاہی خاندانوں کے افراد، مختلف ممالک کے صدور، وزرائےاعظم ،وزرا،کابینہ کے ارکان، سیاسی اور مذہبی شخصیات کے علاوہ اہم کاروباری شخصیات کا ڈیٹا ہیک کیا جارہا ہے، ہیکنگ کا نشانہ بننے والوں میں ایک سو اسی عالمی شہرت یافتہ صحافی اور سماجی کارکنان بھی شامل ہیں۔

    گارجین اور اس کے میڈیا پارٹنرز کے مطابق آنے والے دنوں میں اُن لوگوں کی شناخت بھی ظاہر کریں گے جن کا ڈیٹا ہیک کیا گیا ہے۔

  • کرونا وائرس نے دنیا بھر میں 1 لاکھ 84 ہزار انسانوں کی جان لےلی

    کرونا وائرس نے دنیا بھر میں 1 لاکھ 84 ہزار انسانوں کی جان لےلی

    کراچی : مہلک ترین کوویڈ 19 وائرس نے دنیا بھر میں 26 لاکھ 37 ہزار سے زائد افراد کو متاثر کردیا جبکہ ہلاکتیں ایک لاکھ 84 ہزار کا ہندسہ عبور کرگئیں۔

    چین سے پھیلنے والے والے جان لیوا وائرس کرونا کی وبا نے دنیا بھر میں تباہی مچا رکھی ہے لیکن اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر امریکا اور یورپ ہورہے ہیں جہاں لاشوں کے انبار لگ چکے ہیں اور قبرستانوں میں جگہ بھی ختم ہوچکی ہے۔

    دنیا بھر میں کرونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 84 ہزار 226 تک پہنچ چکی ہے لیکن حوصلہ کن بات یہ ہے کہ 7 لاکھ 17 ہزار سے زائد کرونا مریض ڈاکٹروں کی جدوجہد کی بدولت صحتیاب بھی ہوئے ہیں جبکہ دیگر مریضوں کی زندگیاں بچانے کی بھی کوشش کی جارہی ہے۔

    امریکا کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں سر فہرست ہے جہاں اب تک 47 ہزار سے زائد افراد ہلاک جبکہ 8 لاکھ 48 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

    کرونا وائرس نے جتنی تیزی سے اٹلی میں لوگوں کو لقمہ اجل بنایا تھا اتنی ہی تیزی سے اسپین میں وبا نے کو کی زندگیاں برباد کی ہیں اور اب تک اسپین میں 21 ہزار 717 افراد کی جانیں نگل چکا ہے جبکہ متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 8 ہزار سے زائد ہے۔

    اٹلی میں جان لیوا وبا اب تک 25 ہزار 85 لوگوں کو ہلاک جبکہ 1 لاکھ 87 ہزار سے زائد لوگوں کو متاثر کرچکی ہے۔

    یورپی ممالک میں فرانس اور برطانیہ بھی وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہیں، فرانس میں وائرس نے 21 ہزار 340 جانیں نگلیں اور ڈیرھ لاکھ سے زائد افراد کو مریض بنایا جبکہ برطانیہ میں اموات کی تعداد 18 ہزار 100 اور مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 33 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

    ایرانی ڈاکٹروں اور حکام نے وائرس کے پھیلاؤ پر تقریباً قابو پالیا ہے جس کے باعث وہاں ہلاکتوں کی شرح میں کمی آئی ہیں۔ اس کے باوجود وائرس نے 5391 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 85 ہزار سے افراد متاثر ہیں۔

    چین نے وائرس پر کئی روز قبل ہی قابو پالیا تھا جس کے باعث وہاں اموات کی شرح تقریباً نہ ہونے کے برابر ہے، چین میں 4632 افراد ہلاک جبکہ 82 لوگ تاحال متاثر ہیں۔

    جرمنی میں کرونا وائرس سے 5315 افراد ہلاک اور ایک لاکھ 50 ہزار سے زائد لوگ بیمار ہوگئے، کرونا وائرس نے بیلجیئم میں 6262، سوئٹزرلینڈ میں 1509 اور ترکی میں 2376 انسانی جانیں لیں جبکہ 98 ہزار سے زیادہ لوگوں کو متاثر کیا۔

    وائرس برازیل میں بھی 2924، سوئیڈن میں 1937، پرتگال میں 785، کینیڈا میں 1974، انڈونیشیا میں 635، سعودی عرب میں 114 جبکہ بھارت میں 681 افراد کو لقمہ اجل بنایا جبکہ 21 ہزار افراد متاثر ہیں۔