Tag: 000 points

  • پی ایس ایکس: 100انڈیکس 50ہزار پوائنٹس کا لیول کراس کرگیا

    پی ایس ایکس: 100انڈیکس 50ہزار پوائنٹس کا لیول کراس کرگیا

    کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ تیزی کی جانب گامزن ہے، ہنڈ ریڈ انڈیکس پچاس ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور کر گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے ایک اور تاریخ رقم کردی ، آج کے ایس سی ہنڈریڈ انڈیکس نے پچاس ہزار پوائنٹس کا لیول عبور کر لیا تاہم یہ لیول برقرار نہ رہ سکا اور انڈیکس میں چار سو سے زائد پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔

    اسٹاک مارکیٹ کے سنیئر ممبر عارف حبیب کا کہنا ہے کہ جہموری استحکام، کم شرح سوداور امن وامان کی بہتر صورت حال تیزی کی وجہ ہیں، اگرچہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے مسلسل سرمائے کا انخلا ریکارڈ کیا جا رہا ہے مگر اس کے اثرات لوکل سرمایہ کار زائل کر سکتے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ چینی انتظامیہ کے آمد کے نئی پروڈکٹس لانے میں سال بھرلگ سکتا ہے۔

    گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ریکارڈ کی گئی تھی، میوچل فنڈز اور انفرادی سرمایہ کا سرگرم نظر آئے، بہترین کاکردگی کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا شمار دنیا کہ پانچ بہترین اسٹاک مارکیٹ میں کیا جارہا ہے۔

    ایم ایس سی آئی انڈیکس میں شامل کئے جانے کےاعلان کے بعد سے اسٹاک مارکیٹ میں بتیس فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

  • کراچی اسٹاک مارکیٹ ایک بار پھر 30 ہزار پوائنٹس کی سطح پر

    کراچی اسٹاک مارکیٹ ایک بار پھر 30 ہزار پوائنٹس کی سطح پر

    کراچی: کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ایک بار پھر تیزی کا رجحان دیکھا گیا ۔ کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس تیس ہزار پوائنٹس کی سطح کراس کرگیا۔کاروباری ہفتےکےآخری روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا ر جحان نمایاں رہا۔

    ٹریڈنگ کےآغاز سے ہی انڈیکس مثبت زون میں نظر آیا۔ ایک موقع پرکےایس ای ہنڈریڈ انڈیکس میں ڈھائی سو سے زائدپوائنٹس کااضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسٹاک مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق مالیاتی اداروں اور غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری کے باعث کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ریکارڈ کی جارہی ہے۔