Tag: 000

  • سپریم کورٹ میں زیرالتوا کیسز کی تعداد 44 ہزار سے تجاوز کر گئی

    سپریم کورٹ میں زیرالتوا کیسز کی تعداد 44 ہزار سے تجاوز کر گئی

    اسلام آباد : سپریم کورٹ میں زیرالتواکیسزکی تعداد44ہزار سے تجاویز کر گئی ، رپورٹ میں بتایا گیا یکم مئی سے15 جولائی تک 196 کیسز کا اضافہ ہوا جبکہ یکم سے 15مئی تک 366کیسز نمٹائے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نےزیرالتواکیسزکی 15روزہ رپورٹ جاری کر دی، جس میں بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں زیر التوا کیسز کی تعداد 44ہزار658ہوگئی ہے ، یکم مئی کو زیر التوا کیسز کی تعداد44ہزار462 تھی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا یکم مئی سے15جولائی تک196 کیسز کا اضافہ ہوا جبکہ یکم سے 15مئی تک 366کیسز نمٹائے اور 562نئے کیسز کا اندراج ہوا۔

    دوسری جانب سپریم کورٹ میں28سے29مئی تک کیسزکی سماعت کیلئے3بینچ تشکیل دے دیئے گئے ہیں، بینچ ایک میں چیف جسٹس گلزاراحمداورجسٹس قاضی امین ، بینچ دو میں جسٹس مشیرعالم،جسٹس مظہرعالم میاں خیل،جسٹس یحییٰ آفریدی جبکہ بینچ تین میں جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اورجسٹس سردارطارق شامل ہیں۔

    سپریم کورٹ اسلام آباد کیلئے یکم سے5جون تک کیسز پر7بینچ تشکیل دیئے ہیں ، جس کے مطابق بینچ ایک میں چیف جسٹس گلزاراحمد،جسٹس اعجازالاحسن،جسٹس مظاہرعلی ، بینچ دومیں جسٹس مشیرعالم،جسٹس یحییٰ آفریدی،جسٹس امین الدین خان اور بینچ تین میں جسٹس عمرعطابندیال،جسٹس فیصل عرب،جسٹس قاضی امین شامل ہیں۔

    بینچ چارمیں جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اورجسٹس سردار طارق ، بینچ پانچ میں جسٹس مقبول باقر،جسٹس مظہر عالم میاں خیل، بینچ چھ میں جسٹس منظورملک اورجسٹس منصور علی شاہ اور بینچ سات میں جسٹس سجادعلی شاہ اورجسٹس منیب اختر کو شامل کیا گیا ہے۔

  • غریب دکاندار کے 60 ہزار روپے کے پھل دفن کردیئے گئے

    غریب دکاندار کے 60 ہزار روپے کے پھل دفن کردیئے گئے

    حیدرآباد : غریب دکاندار میں کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر بلدیہ حکام نے 60ہزار روپے مالیت کے پھل زمین میں دفن کردیئے، گزشتہ روز ایک کورونا زدہ نرس نے اس سے پھل خریدے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست حیدرآباد کے کوکا پیٹ علاقہ میں ایک تاجر کے تقریبا 60 ہزار روپے کے پھل دفن کر دیے گئے، کوکا پیٹ میں کئی برسوں سے یہ دکاندار پھل فروخت کر رہا تھا۔ شہر حیدرآباد کے بچوں کے اسپتال کی ایک نرس جو کووڈ 19 سے متاثر پائی گئی تھی نے چند روز قبل اس دکان سے پھل خریدے تھے۔

    یہ واقعہ اس وقت منظر عام پر آیا جب بارہویں جماعت کی طالبہ دیویا اکشیتا نے اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کیا۔

    دیویا نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ وہ اپنے اپارٹمنٹ میں گزشتہ دو برس سے رہائش پذیر ہیں تب ہی سے وہ اس تاجر کو دیکھ رہی ہیں، نیلوفر اسپتال کی ایک نرس نے چند روز قبل اس دکان دار سے پھل خریدے تھے اور اس سے اگلے دن وہ کورونا سے مثبت پائی گئی۔

    جب انتظامیہ نے اس سے پوچھا تو اس نرس نے بتایاکہ وہ اس فروٹ والے کی دکان پر آئی تھی۔ بعد ازاں اس دکاندار کا طبی معائنہ کیا گیا اور اس میں کورونا وائرس کی علامات دیکھ کر اس کو قرنطینہ کر دیا بعد ازاں  بلدیہ حکام نے اس کے تمام پھل ایک گاڑی میں بھر کر ان کو نارسنگی سرکل کے قریب دفن کر دیے۔

    دیویا نے بتایا کہ یہ دکاندار  کافی غریب ہے  اور روزانہ پھل فروخت کرکے زندگی بسر کر رہا تھا اب وہ مالی طور پر  مشکلات کا شکار ہو گیا ہے، دیویا نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ اس دکاندار کو معاوضہ ادا کیا جائے۔

    دوسری جانب نارسنگی تھانے کے سب انسپکٹر آر لکشمن نے میڈیا کو بتایا کہ حکام نے اس پھل فروخت کرنے والے کو مناسب معاوضہ دلانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

  • پاکستان میں کرونا مریضوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کرگئی

    پاکستان میں کرونا مریضوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کرگئی

    اسلام آباد : نئے اور مہلک کرونا وائرس سے ملک میں 24 گھنٹوں میں 15 افراد کی موت ہوئی، جس کے بعد پاکستان میں جاں بحق افراد کی تعداد 224 ہوگئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے پے در پے حملے جاری ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 742 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں کوویڈ 19 کے مریضوں کی مجموعی تعداد 10 ہزار 513 ہوگئی۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں میں وائرس میں مبتلا مزید 15 افراد دم توڑ گئے، جس کے بعد ملک بھر میں عالمگیر وبا قرار دئیے جانے والے وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 224 تک پہنچ گئی، ملک میں کرونا کے 7952 مریض زیر علاج ہیں، وائرس سے متاثرہ 2337 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 58 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    پنجاب میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4590 تک پہنچ گئی، سندھ میں 3373 افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے، خیبر پختون خوا میں وائرس کے 1453 سامنے آ چکے ہیں، بلوچستان میں 52 افراد وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں، آزاد جموں و کشمیر میں مریضوں کی تعداد 51 ہو گئی، گلگت بلتستان میں 290 افراد میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 204 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 700 افراد کے کرونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں، پاکستان میں تاحال ایک لاکھ 24 ہزار 549 کرونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

    خیال رہے کہ کراچی کے ضلع شرقی میں متاثرہ گلیاں اور محلے سیل کیے جا چکے ہیں، یو سی 8 اور 9 ریڈ زون قرار دے دیے گئے، آمد و رفت معطل کر دی گئی، سندھ میں لاک ڈاؤن میں 30 اپریل تک توسیع کی گئی ہے جبکہ پنجاب میں بھی لاک ڈاؤن میں 25 اپریل تک توسیع کردی گئی ہے۔

  • کورونا ریلیف ٹائیگر فورس، اب تک کتنے نوجوانوں نے رجسٹریشن کروالی؟

    کورونا ریلیف ٹائیگر فورس، اب تک کتنے نوجوانوں نے رجسٹریشن کروالی؟

    اسلام آباد : کوروناریلیف ٹائیگر فورس کی ملک بھر کےنوجوانوں میں زبردست پذیرائی ہورہی ہے، اب تک رجسٹرڈ ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 5لاکھ سےتجاوز کر گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کوروناریلیف ٹائیگر فورس میں نوجوانوں کی شمولیت کاسلسلہ جاری ہے ، رجسٹرڈ ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 5لاکھ سےتجاوز کر گئی

    کوروناریلیف ٹائیگر فورس میں اب تک 5 لاکھ 10ہزارنوجوان رجسٹریشن کاعمل مکمل کراچکے ہیں ، جبکہ 13 ہزار 552خواتین نے بھی ٹائیگرفورس میں رجسٹریشن کرائی۔

    گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے وزرائے اعلیٰ کو ٹائیگر فورس صوبائی سطح پر مانیٹر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹائیگر فورس کے آپریشنل معاملات صوبے خود دیکھیں گے۔

    اس سے قبل وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے سوشل میڈیا پر زیر گردش ٹائیگر فورس کے نام سے تیار ہونے والی شرٹس سے اظہار لاتعلقی کیا تھا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ کورونا ریلیف ٹائیگر فورس مکمل طور پر سیاسی وابستگی سے بالاتر ہے،کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کسی ایک جماعت کی نہیں پورے پاکستان کی ہے۔

    واضح رہے کہ کورونا ریلیف سرگرمیوں میں معاونت کے لیے وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں نوجوانوں پر مشتمل ٹائیگر فورس بنانے کا اعلان کیا تھا۔

  • ڈیبٹ کارڈ سے چوری کا انوکھا واقعہ، شہری حیران

    ڈیبٹ کارڈ سے چوری کا انوکھا واقعہ، شہری حیران

    نئی دہلی : چور نے بھارتی شہری کا ڈیبٹ کارڈ چوری کرنے کے بعد اکاؤنٹ سے 50 ہزار خطیر رقم دوسرے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کردی۔

    تفصیلات کے مطابق رقم چوری کا یہ انوکھا واقعہ بھارتی ریاست مغربی بنگال کے شہر کلکتہ میں پیش آیا جہاں ایک 60 سالہ شخص کے بینک اکاؤنٹ سے 50 ہزار روپے کسی انجان اکاؤنٹ میں منتقل ہوئے تھے۔

    بزرگ شہری نے واقعے کی شکایت درج کرواتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ماہ میرا ڈیبٹ کارڈ چوری ہوگیا تھا اور اب مختلف ٹرانسیکشن کے ذریعے میرے اکاؤنٹ سے بڑی رقم کسی اور اکاؤنٹ میں منتقل ہوچکی ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق شکایت کنندہ گوتم مکرجی جو ایک ریٹائرڈ سرکاری ملازم ہیں، انہوں نے بتایا کہ میں نے جمعرات کو اے ٹی ایم سے رقم نکالنے کی کوشش تو کارڈ نے کام نہیں کیا جس پر مجھے شک ہوا اور میں نے اپنا اکاؤنٹ چیک کروایا تو معلوم ہوا کہ میرے اکاؤنٹ سے 51533 انجام اکاؤنٹ میں منتقل ہوئے ہیں۔

    جس کے بعد میں نے پولیس سے رابطہ کیا اور شکایت درج کروائی، بھارتی شہری نے پولیس کو بتایا کہ میں آخری مرتبہ 28 فروری کو رقم نکالی تھی اور باہر ہوتے ایک شخص سے ٹکرایا تو اے ٹی ایم وہی گر گیا تھا پھر کچھ دیر بعد کسی نے مجھے میرا کارڈ میرے حوالے کیا۔

    پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ ممکن ہے کہ جب متاثرہ شہری رقم نکال رہا تو چور نے کارڈ کا کوڈ دیکھ لیا ہو اور جب متاثرہ شخص باہر تو چور جان بوجھ کر ان سے ٹکرایا تاکہ کارڈ گرجائے، جس کے بعد چور نے کارڈ اٹھایا اور 50 ہزار کی رقم منتقل کرلی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ہم نے چوری اور دھوکے بازی کی دفعات کے تحت واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے چور کو تلاش کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

  • کرونا وائرس: 46 ہزار روپے میں ماسک فروخت، ویڈیو وائرل

    کرونا وائرس: 46 ہزار روپے میں ماسک فروخت، ویڈیو وائرل

    کویت سٹی: معروف گلوکار عیسیٰ المرزوق کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں انہیں 300 ڈالر کا انتہائی مہنگا ماسک پہنے دیکھا جاسکتا ہے جو انہوں نے کرونا وائرس سے بچاؤ کےلیے خریدا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں خلیجی ریاست کویت سے تعلق رکھنے والے مشہور گلوکار عیسیٰ المرزوق کو 46000 روپے کا قیمتی ماسک پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔

    عیسیٰ اپنے مداحوں کو بتارہے ہیں کہ انہوں نے ہلاکت خیز کرونا وائرس سے بچاؤ کےلیے انٹرنیشنل ٹریڈ مارک کا اسپیشل ماسک ‘فندی’ 300 ڈالر میں خریدا ہے جس پر بیشتر افراد یقین نہیں کریں گے۔


    عیسیٰ المرزوق کا کہنا ہے کہ میں نے بڑے سائز کا ماسک خریدا ہے کیونکہ چھوٹے ماسک میں مجھے الجھن ہوتی ہے۔

    خیال رہے کہ کویت میں اب تک تین سے زیادہ افراد میں مہلک ترین کرونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جنہیں قرنطینہ میں رکھا ہوا ہے، کرونا کے شکار افراد میں معروف فنکار عبداللہ بوشہری بھی شامل ہیں۔

  • ایک ہی دن میں کرونا وائرس نے 103 افراد کی جان لے لی، اموات کی تعداد 1000 سے تجاوز کرگئی

    ایک ہی دن میں کرونا وائرس نے 103 افراد کی جان لے لی، اموات کی تعداد 1000 سے تجاوز کرگئی

    بیجنگ : چین میں مہلک کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں ، ایک ہی دن میں وائرس نے 103 افراد کی جان لے لی ، جس کے بعد اموات کی تعداد ایک ہز ار سے تجاوز کرگئی۔

    تفصیلات کے مطابق چین میں کرونا وائرس سے اموات کا سلسلہ جاری ہے ، چین کے صوبے ہوبائی میں ایک ہی دن میں وائرس سے 103افراد ہلاک ہوئے ، جس کے بعد وائرس سے اموات کی تعداد 1016 ہوگئی جبکہ متاثرین میں ڈھائی ہزاراضافہ کے بعد تعداد42ہزار سےتجاوزکر گئی ہے۔

    متاثرہ علاقوں کے متعدد اسپتالوں میں دواؤں کی قلت کا سامنا ہے جبکہ خصوصی میڈیکل ٹیمیں کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج میں مصروف ہیں۔

    کروناوائرس سے ہونیوالی اموات سارس وائرس سے بڑھ گئیں ہیں، 2002 سے 2003 تک سارس وائرس سے دنیا بھر میں 722 اموات ہوئی تھیں۔

    دنیاکےستائیس ممالک میں کرونا وائرس کے 200 سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، جاپان میں 90 ، سنگاپور میں 40 ،جنوبی کوریا میں25 ، بھارت میں 3 اور فرانس میں 4 جبکہ برطانوی شہری کوروناوائرس سے متاثر ہوئے۔

    جاپان کے بحری جہازمیں مزید 60 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد متاثرین کی تعداد135ہوگئی ہے جبکہ امریکا سمیت مختلف ممالک میں ماہرین کروناوائرس کی ویکسین بنانے کی کوششیں کررہے ہیں۔

  • چور 30 ہزار مالیت کے گٹر کے دھکن چرا کر فرار

    چور 30 ہزار مالیت کے گٹر کے دھکن چرا کر فرار

    نئی دہلی: بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں چور 30 ہزار مالیت کے دھکن چرا کر فرار ہوگیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ممبئی کی مالابار ہل پولیس نے 30 ہزار مالیت کے دھکن چرا کرفرار ہونے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ 32 سالہ ملزم روی کمار ٹھاکر نے وکیشور کے علاقے سے آئرن سے بنے گٹر کے دھکن چرائے تھے جن کی تعداد 10 کے قریب تھی۔

    مالابار کے متعدد افراد نے گٹر کے دھکن چوری ہونے کی متعدد بار شکایت درج کرائی تھی اور جب پولیس نے بی ایم سی سے جانچ پڑتال کی تو انہیں بتایا گیا کہ مین ہول باقاعدگی سے چوری ہورہے ہیں۔

    پولیس کے مطابق ملزم کو ابتدائی طور پر ایک مقامی شہری للت پٹیل نے 10 جنوری کو ایک سی سی ٹی وی فوٹیج میں مجرمانہ سرگرمی کرتے دیکھا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق جب ٹھاکر والکیشور روڈ پر داسکوٹ بنگلے کے باہر سے ایک گٹر کا دھکن چوری کرنے کی کوشش کررہا تھا تو بنگلے میں موجود سی سی ٹی وی آپریٹر نے پولیس کو کال کی اور اسے گرفتار کرایا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ٹھاکر گٹر کے دھکن کو کباڑئیے کو فروخت کرتا تھا، اس کیس میں مزید دو افراد مطلوب ہیں، یہ تین افراد کا گروہ ہے جو رات کے وقت گٹر کے دھکن غائب کردیتا ہے۔

  • وھیل کی ’قے‘ نے کچرا چننے والے کو کروڑ پتی بنا دیا

    وھیل کی ’قے‘ نے کچرا چننے والے کو کروڑ پتی بنا دیا

    بنکاک : تھائی لینڈ میں غریب کچرا چننے والے کو وھیل کی قے مل گئی جس کی قیمت مارکیٹ میں 1 لاکھ ڈالر بتائی جارہی ہے۔

    دینے والا جب بھی دیتا ہے چھپڑ پھاڑ کر دیتا ہے، یہ کہاوت تو سب نے سن رکھی ہے بلکہ تقریباً سبھی کی خواہش ہے کہ انہیں بھی چھپڑ پھاڑ کر ملے، تھائی لینڈ کے ایک غریب کچرا چننے والے کےلیے یہ کہاوت اس وقت حقیقت میں بدل گئی جب اسے 1 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی وھیل کی قے ملی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ وھیل کی قے کا تکنیکی نام ’ایمبرگیس‘ ہے، جو وھیل کے پیٹ میں مختلف اشیاء کا آمیزہ ہوتا ہے اور ایک گولے کی صورت میں باہر آتا ہے جیسے وھیل کی الٹی کہتے ہیں۔

    سومسک بونرتھ کا کہنا تھا کہ میں جزیرے پر صفائی کررہا تھا کہ میرا پاؤں ایک بڑے موم جیسے چکنے زرد گولے سے ٹکرایا جسے میں نے اٹھالیا۔

    ان کا کہنا ہے کہ اس گولے بو آرہی تھی لیکن اسے کئی مراحل سے گزارے جانے کے بعد اس سے خوشبو اور دیگر اشیا بنائی جاتی ہیں اور خشک ہوتے ہی اس کی بو ختم ہوجاتی ہے اور خوشبو آنے لگتی ہے۔

    یہی وجہ ہے کہ دیرپا خوشبو دینے والے پرفیوم میں انہیں بڑے پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے۔

    آبی حیات کے ماہرین اس قے کو تیرتا ہوا سونا بھی کہتے ہیں جو اپنے وزن کے لحاظ سے لاکھوں ڈالر میں فروخت ہوسکتا ہے۔

    جب سومسک کے ہاتھ یہ لگا تو اسے یقین نہ تھا کہ یہ کوئی قیمتی شے ہے لیکن اب وہ اس خزانے کو پاکر بہت خوش ہے اور فروخت کرنے کی فکر میں ہے۔

    اس کا کہنا تھا کہ میں پہلے ماہی گیر تھا لیکن ایک طوفان کے دوران میری کشتی تباہ ہوگئی جس کے بعد حالات نے مجھے کچرا چننے پر مجبور کردیا لیکن اب میں وھیل کی الٹی سے حاصل ہونے والی رقم سے دوبارہ کشتی خریدوں گا تاکہ دوبارہ سے ماہی گیری کرسکوں۔

  • 50 ہزار سے زائد خریداری پر شناختی کارڈ نمبر دینا ہوگا ، ایف بی آر

    50 ہزار سے زائد خریداری پر شناختی کارڈ نمبر دینا ہوگا ، ایف بی آر

    اسلام آباد : ایف بی آر نے عام شہریوں کیلئے رجسٹرڈ سیلز ٹیکس سیلر سے 50ہزار سے زائد کی خریداری پر قومی شناختی کارڈ دکھانا لازمی قرار دے دیا ہے ، خاتون خریدار کے معاملے میں ان کے شوہر یا والد کا قومی شناختی کارڈ خریداری کے لیے درست سمجھا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے سیلز ٹیکس سرکلر جاری کر دیا، سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کی شق 23 میں ترمیم کی گئی ہے۔

    ایف بی آر کی جانب سے سیلز ٹیکس سرکلر کے ذریعے آنے والی وضاحت میں سیلز ٹیکس ایکٹ میں کی گئی ترامیم کو واضح کیا گیا ہے فنانس ایکٹ 2019 کے تحت کچھ محدود ٹرانزیکشنز پر قومی شناختی کارڈ نمبر کی ضرورت ہو گی۔

    سرکلر میں بتایا گیا ہے کہ 41 ہزار 484 ایسے سیلز ٹیکس رجسٹرڈ افراد ہیں جو ریٹرنز کے ساتھ اصل ٹیکس ادا کر رہے ہیں، ایکٹ میں کی گئی ترمیم کے مطابق اگر سیلز ٹیکس رجسٹرڈ فرد سے خریداری کی جاتی تو خریدار کا شناختی کارڈ نمبر مخصوص صورت میں فراہم کیا جائے گا۔

    سرکلر کے مطابق شناختی کارڈ نمبر فراہم کرنے کا یہ مطلب نہیں کہ خریدار کو سیلز ٹیکس قانون کے تحت رجسٹرڈ ہونا پڑے گا بلکہ غیر رجسٹرڈ فرد کو سیلز کی جاسکتی ہے، قانون 50ہزارسےکم خریداری پرشناختی کارڈکی دستیابی کولازمی قرارنہیں دیتا۔

    ایف بی آر کا کہنا ہے کہ کاروبار کی ترویج کے لئے قانون میں لچک موجود ہے، چھوٹے اور درمیانے درجے کے ریٹیلرز پر اس قانون کا اطلاق نہیں ہوتا، قانون کا اطلاق بزنس ٹو بزنس ٹرانزیکشنز پر ہوتا ہے، خاتون خریدار اپنے شوہر یا والد کا شناختی کارڈ استعمال کرسکےگی۔

    سرکلر میں ساتھ ہی یہ بھی واضح کیا گیا کہ اگر بعد میں یہ ثابت ہوتا کہ خریدار کا شناختی کارڈ نمبر درست نہیں تو نقصان کی ذمہ داری یا جرمانہ سیلر نے خلاف نہیں گا لیکن یہ صرف اس صورت میں ہوگا کہ یہ فروخت نیک نیتی پر مبنی ہو۔

    پاکستان میں موجودہ نظام اور تجویر کردہ نظام میں بھی ریٹیلرز، عام چھوٹے اور درمیانے درجے کے ریٹیلرز سیلز ٹیکس نظام سے باہر آتے ہیں، لہٰذااس طرح کے افراد کی جانب سے فروخت کسی بھی طرح سے اس شرط کو متاثر نہیں کرے گی۔

    علاوہ ازیں اگر بعد میں فراہم کی گئی لین دین میں کوئی غلطی یا خرابی کی نشاندہی ہوتی ہے تو سیلر کے خلاف کارروائی نہیں ہوگی تاہم یہ بھی اسی صورت میں ہوگا کہ لین دین نیک نیتی پر کی گئی ہو، اس صورتحال میں وضع کی گئی کچھ پالیسی گائڈلائنز پر عمل کیا جائے گا۔ساتھ ہی مطلوبہ دائرہ کار کے چیف کمشنر کی اجازت کے بغیر کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جائے گی۔

    اس کے علاوہ جہاں معاملات 50 لاکھ روپے سے تجاوز کریں گے تو وہاں کارروائی کے لیے آپریشن رکن یا ڈائریکٹر جنرل (برآمدی شعبہ)کی مزید اجازت کی ضرورت ہوگی اور اس فرد کے خلاف جس نے جعلی شناختی کارڈ کا استعمال کیا ہے تب تک کارروائی نہیں ہوگی جب تک وہ اسے تسلیم نہ کرلے۔