Tag: 000

  • بٹ کوائن 3 ماہ کی کم ترین سطح پر

    بٹ کوائن 3 ماہ کی کم ترین سطح پر

    لندن : ڈیجیٹل کرنسی مارکیٹ میں بٹ کوائن کی قیمت میں مزید بائیس فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور بٹ کوائن تین ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی ڈیجیٹل کرنسی مارکیٹ میں بٹ کوائن 6200 ڈالر سے نیچے بھی ٹریڈ ہوتے دیکھا گیا، مجموعی طور پر بٹ کوائن کی قیمت میں پچپن فیصد کمی ہوچکی ہے۔

    بٹ کوائن کے علاوہ دیگر کرپٹو کرنسیوں کی قیمت میں نمایاں کم دیکھی جارہی ہے۔

    معاشی ماہرین کے مطابق فیس بک اور برطانوی بینک لائیڈز کی جانب سے پابندی عائد کرنےبعد ڈیجیٹل کرنسی سرمایہ کاروں میں اعتماد کھو رہی ہے۔


    مزید پڑھیں :  بٹ کوائن کی قیمت 8000 ڈالر سے نیچے گر گئی


    گذشتہ ہفتے بٹ کوائن کے قیمت میں پندرہ فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اورکاروباری ہفتے کے اختتام پر بٹ کوائن کی قیمت 7625 ڈالر ہوگئی تھی۔

    بٹ کوائن کی قدر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب چکے ہیں۔ جبکہ اس صورتحال میں سرمایہ کاروں نے مزید نقصان سے بچنے کیلئے اپنی سرمایہ کاری نکالنا شروع کر دی ہے۔

    صرف سال 2018 میں بٹ کوائن کی قیمت میں چالیس فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ گذشتہ سال دسسمبر میں بٹ کوائن کی قیمت 20ہزار ڈالر کی بلند ترین سطح تک گئی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • بلوچستان میں ٹی بی کے مریضوں کی تعداد 27ہزار تک پہنچ گئی

    بلوچستان میں ٹی بی کے مریضوں کی تعداد 27ہزار تک پہنچ گئی

    کوئٹہ: ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں ٹی بی کے مریضوں کی معلوم تعداد 27ہزار تک پہنچ چکی ہے، موذی مرض سے بچنے کیلئے آگاہی ضروری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں غیر سرکاری تنظیم سٹاپ ٹی بی پاکستان کے جانب سے میڈیا نمائندوں کیساتھ مشاورتی اجلاس منعقد کیا گیا، اسٹاپ ٹی بی اور ٹی بی کنٹرول پروگرام کے ماہرین نے شرکاء کو بریفنگ دی۔

    ماہرین کا کہنا تھا کہ ماحول اور لاعلمی کی وجہ سے بلوچستان میں ٹی بی کے مریضوں کی تعداد تشویشناک حد تک زیادہ ہے۔

    اسٹاپ ٹی بی پاکستان میں بطور ایڈوائزر کام کرنے والے ڈاکٹر کرم شاہ نے ٹی بی کی روک تھام کیلئے سرکاری بجٹ کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں آبادی پھیلی ہوئی ہے موذی مرض پر قابو پانے کیلئے صرف ٹی بی کنٹرول پروگرام کافی نہیں مزید اقدامات اٹھانے چاہئیں۔

    ماہرین کا کہنا تھا کہ ٹی بی کے جراثیم متاثرہ مریض کے کھانسنے سے ہوا میں پھیل جاتے ہیں اور قریب کے لوگوں کو متاثر کرجاتے ہیں، لوگ احتیاط کریں اور اپنی خوراک بہتر کریں تو بچاﺅ ممکن ہے۔

    اس موقع پر صحافیوں نے موذی مرض کی روک تھام کیلئے ٹی بی کیخلاف انسداد پولیو طرز پر مہم چلانے سمیت مختلف تجاویز دیں۔


    مزید پڑھیں : ٹی بی کی تشخیص میں سائنس دانوں کی اہم پیش رفت


    خیال رہے کہ ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ہر سال لگ بھگ 2 لاکھ 40 ہزار افراد ٹی بی کا شکار ہو جاتے ہیں۔ ٹی بی کے باعث موت کا شکار ہونے والے افراد میں زیادہ تعداد خواتین کی ہے۔

    عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ ٹی بی کا مرض دنیا بھر میں ہر روز 5 ہزار جانیں لے لیتا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں ایک تہائی ٹی بی کے مریضوں میں مرض کی تشخیص ہی نہیں ہو پاتی، یا وہ علاج کی سہولیات سے محروم ہیں۔

    کچھ عرصہ قبل جاری کی جانے والی ایک رپورٹ کے مطابق ٹی بی کے شکار ممالک میں پاکستان کا نمبر 5 واں ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • یو اے ای: 56 پاکستانی قیدیوں میں 10 ہزار درہم تقسیم کیے جائیں‌ گے

    یو اے ای: 56 پاکستانی قیدیوں میں 10 ہزار درہم تقسیم کیے جائیں‌ گے

    دبئی: پاکستانی قونصل خانہ عید الفطر کے موقع پر یو اے ای کی جیلوں میں موجود 56 پاکستانی قیدیوں کے درمیان 10 ہزار درہم کی رقم تقسیم کرے گا۔

    خلیج ٹائمز کے مطابق دبئی میں قائم پاکستانی قونصلیٹ نے اعلان کیا ہے کہ رمضان اور عید الفطر پیکیج کے تحت 56 پاکستانی قیدیوں کے درمیان 10 ہزار درہم کی رقم تقسیم کی جائے گی جو کہ متحدہ عرب امارات کی مختلف جیلوں میں قید ہیں۔

    یہ رقم شارجہ، عجمان اور فجیرہ کی سینٹرل جیلوں میں موجود پاکستانی مرد اور خواتین قیدیوں کو قونصل جنرل بریگیڈیئر (ر) سید جاوید حسن کی جانب سے دی جائے گی۔

    قونصل خانے کے مطابق 10 ہزار درہم کی رقم میں سے 3600 درہم 18 خواتین میں تقسیم ہوگی جو کہ شارجہ سینٹرل جیل میں قید ہیں، اسی طرح 5200 درہم کی رقم فجیرہ جیل میں قید 25مرد اور خواتین میں جب کہ 1200 درہم کی رقم فجیرہ جیل میں قید 10 خواتین قیدیوں میں تقسیم ہوگی۔

    قونصل جنرل نے اپنے بیان میں قیدیوں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستانی قونصلیٹ قیدیوں کی مدد کرنے میں ہرممکن قدم اٹھائےگا۔

    انہوں نے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی اسما علی اعوان کو ہدایت دی کہ وہ جیلوں کا دورہ باقاعدگی کے ساتھ جاری رکھیں۔

    قیدیوں اور جیل حکام نے قونصل جنرل کے رمضان المبارک میں دورہ جیل اور امدادی کارروائی پر شکریہ ادا کیا۔

  • شیوسینا کا عامرخان  کو تھپڑمارنے پرایک لاکھ روپے انعام کا اعلان

    شیوسینا کا عامرخان کو تھپڑمارنے پرایک لاکھ روپے انعام کا اعلان

    ممبئی: شیوسینا نے انتہا پسندی کی انتہا کردی، شیوسینا نے عامرخان کو تھپڑمارنے والے کو ایک لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کردیا، انتہا پسندوں نے عامرخان کے ہوٹل کا گھیراؤ کیا اور عامرخان کے خلاف نعرے بازی کی.

    سیکولر بھارت میں عامرخان کو انتہا پسندی کے خلاف بولنا مہنگا پڑگیا، شیوسینا نے عامرخان کو تھپڑمارنے والے کو ایک لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کردیا ہے. یہ اعلان لدھیانہ کے ہوٹل ایم بی ڈے ریڈیسن بلیو کے باہر شیو سینا کے احتجاج کے دوران کیا گیا،

    شیو سینا پنجاب کے چیئرمین راجیو ٹنڈن کا کہنا ہے کہ جو شخص بھی عامر خان کو تھپڑ مارے گا، اسے ہر تھپڑ پر ایک لاکھ روپے دیئے جائیں گے.

    ٹنڈن نے کہا کہ ہم مینیجر ہوٹل ، ملازمین اور عامر خان کی ٹیم کے لوگوں کو موقع دے رہے ہیں کہ وہ عامر خان کو تھپڑ مارے اور ہم سے ایک لاکھ روپے حاصل کریں.

    عامرخان جب اپنی آنے والی فلم دنگل کی شوٹنگ کے لئے لدھیانہ پہنچے تو ان کی سیکورٹی کے لئے غیرمعمولی اقدامات کرنے پڑے،انتہاپسندوں نے اس ہوٹل کا گھیراؤ کرنے کی بھی کوشش کی، جس میں عامرخان ٹھہرے ہوئے اور عامرخان کے خلاف مظاہرے کئے، ان کے پوسٹرز جلائے گئے اور عامر کو پاکستان جانے کا مشورہ بھی دیا گیا۔

    عامرخان نے بھی انتہاپسندوں کی دھمکیوں اورمظاہروں کا ڈٹ کر سامنا کیا اور کہا کہ بھارت چھوڑ کرکہیں نہیں جانے والا، جو کہا اس پر قائم ہوں۔

    دوسری جانب انتہاپسندوں نے عامر کے ساتھ ساتھ شہنشاہ جذبات لیجنڈ اداکاردلیپ کمار اور کنگ خان شاہ رخ کو بھی نہیں بخشا اورانہیں آستین کا سانپ قراردے دیا۔

  • عامر خان نے 21000 لڑکیوں کو مسترد کردیا

    عامر خان نے 21000 لڑکیوں کو مسترد کردیا

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار عامر خان کو اپنی نئی فلم میں اپنی بیٹیوں کے کردار کے لئے نئے چہروں کی تلاش جاری ہے، اب تک عامر خان 21 ہزار لڑکیوں کو مسترد کردیا۔

    بالی ووڈ اسٹار عامر خان اپنی آنے والی فلم دنگل کے لئے اب تک اکیس ہزار لڑکیوں کا آڈیشن لے چکے ہیں، عامر خان فلم دنگل میں پہلوان اورچار بیٹیوں کے والد کا کردار کر رہے ہیں۔

     اس سلسلے میں بالی ووڈ اسٹار ریاست اتر پردیش، ہریانہ، راجستھان اور مدھیہ پردیش سمیت کئی بھارتی شہروں میں جا کر اب تک 21 ہزار لڑکیوں کے آڈیشن کرچکے ہیں لیکن تاحال انہیں ابھی تک کوئی ایسا چہرہ نہیں ملا جو فلم میں ان کی بیٹیوں کے کردار ادا کرسکیں۔

    اس سے قبل میڈیا میں یہ بات گشت کررہی تھی کہ فلم دنگل میں عامر خان کے ساتھ بالی ووڈ اسٹار کنگنا رناوت کرادر ادا کریں گی۔بعد ازاں اس خبر کی تردید کردی گئی۔عامر خان اپنے اس پراجیکٹ کے لئے انتہائی سنجیدہ دیکھائی دے رہے ہیں عامر خان نے اس فلم کے لیے اپنا وزن نوے کلو تک بڑھا لیا ہے۔

  • ایپل نے ٹیکنالوجی سے لیس گھڑی بھی متعارف کرادی

    ایپل نے ٹیکنالوجی سے لیس گھڑی بھی متعارف کرادی

    بارسلونا: مشہور زمانہ ایپل نے موبائل فون کے بعد ٹیکنالوجی سے لیس گھڑی بھی متعارف کرادی۔

    اسمارٹ فون کی تہلکا خیز کامیابی کے بعد ایپل نے پہلی اسمارٹ واچ متعارف کرادی، ایپل کی گھڑی اسٹائلش ہونے کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے ۔

    اسمارٹ گھڑی کے لیے ہزاروں ایپس بنائی گئی ہیں، جن میں فیس بک، انسٹا گرام، اوبر اور بیشتر ایپ شامل ہیں۔

    گھڑی کے اسٹیل، ایلومینیئم اور سونے کے ماڈل پیش کیے گئے، جن کی قیمت 349 ڈالر سے لیکر 17000ڈالر تک ہے، اسمارٹ گھڑیاں چوبیس اپریل سے مارکیٹ میں دھوم مچائینگی۔

    متعدد اپلیکیشنز کی سہولت سے آراستہ، یہ قیمتی ورسٹ واچ ایک چھوٹےسے کمپیوٹر کا درجہ رکھتی ہے۔

    ایپل کے چیف اگزیکٹو ٹِم کُک نے کہا  ہے کہ ’ایپل واچ‘ سے فون کال کی جا سکیں گی، اس سے اِی میلز پڑھی جا سکتی ہیں،  موسیقی سے لطف اندوز ہوا جا سکتا ہے اور ذاتی ورزش پر نگاہ رکھی جا سکتی ہے۔