Tag: 02 children died

  • کراچی میں تیز رفتار ٹریلر نے دو معصوم بچوں کی جان لے لی

    کراچی میں تیز رفتار ٹریلر نے دو معصوم بچوں کی جان لے لی

    کراچی : ماڈل کالونی میں خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس میں تیز رفتار ٹریلر نے چار موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا۔

    ماڈل کالونی موڑ کے قریب تیز رفتار ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر بیٹھے دو بچے موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے جنہین طبی امداد کیلئے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچوں میں 10 سالہ طحہ اور 9 سالہ محمد شاہ شامل ہیں جبکہ زخمی افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

    افسوس ناک حادثے کے بعد علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد گھروں سے نکل آئی اور بھرپور احتجاج کرتے ہوئے ٹریفک کیلیے سڑک بند کردی۔

    اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ ماڈل کالونی موڑ پر ٹریفک حادثات معمول بن گئے،مؤثر حفاظتی انتظامات نہیں کیے جاتے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ماڈل کالونی کے اس موڑ کو بند کیا جائے۔

    جناح اسپتال میں جاں بحق ہونے والے بچوں کے محلے داروں کا رش لگ گیا، میڈیا سے گفتگو میں محلے داروں کا کہنا تھا کہ بچے اپنے ماموں کو ائیرپورٹ چھوڑنے گئے تھے، واپسی پر ٹینکر نے ٹکر مار کر جان لے لی۔

    اہل محلہ کے مطابق یہ واقعہ رات ساڑھے10بجے کے قریب پیش آیا۔ کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی لاشیں اسپتال میں بے یار و مددگار ہی پڑی رہیں، کافی دیر تک پولیس کا کوئی نمائندہ جناح اسپتال نہیں پہنچا۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق علاقہ مکینوں نےاحتجاج ختم کردیا، پولیس سے مظاہرین سے مذاکرات کے بعد متاثرین منتشر ہوگئے اور ٹریفک بحال کر ادیا گیا۔

  • "قاتل نانی” نے دو بچوں کو کیسے مارا؟ خوفناک تفصیلات منظرعام پر

    "قاتل نانی” نے دو بچوں کو کیسے مارا؟ خوفناک تفصیلات منظرعام پر

    چند ماہ کے دوران حادثاتی طور پر مرنے والے دو بچوں کی ماں دلبرداشتہ ہوگئی، اپنے بچوں کی پے در پے موت کے بعد ماں نے صبر کا دامن چھوڑتے ہوئے نانی کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں دو بچوں کی علیحدہ علیحدہ حادثات میں ہونے والی اموات نے بچوں کی والدہ کو بہت بری طرح پریشان کردیا کیونکہ مذکورہ دونوں بچے اپنی نانی کی نگہداشت میں تھے۔

    اس حوالے سے غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس دل دہلا دینے والی کہانی کی مرکزی کردار کائیلا نکس اور ان کی والدہ 65 سالہ ٹریسی نکس ہیں۔

    دسمبر2021 میں کائیلا کا 16 ماہ کا بیٹا ایذرا فلوریڈا کے تالاب میں اس وقت ڈوب گیا جب اس کی نانی ٹریسی نکس تالاب کے کنارے سو رہی تھی، بچے کی موت کو حادثاتی قرار دیا گیا تھا۔

    اس واقعے کے تقریباً ایک سال بعد نومبر2022میں ٹریسی اپنی 7 ماہ کی نواسی یوریل کے ساتھ تھی کہ اس نے بچی کو گاڑی کی پچھلی سیٹ پر لٹا دیا اور خود کہیں چلی گئی، گاڑی کے تمام شیشے بند ہونے کے باعث 7 ماہ کی بچی دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئی۔

    بعد ازاں ٹریسی نے بتایا کہ وہ شیر خوار بچی کے بارے میں بھول گئی تھیں، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بچوں کی ماں کائیلا نکس نے کہا کہ آپ ایک چھوٹی بچی کو کیسے بھول سکتے ہیں؟ اس جرم کی پاداش میں میری ماں کو سلاخوں کے پیچھے ہونا چاہیے۔

    کائیلا کا کہنا تھا کہ یہ بات مجھے بہت تکیلف دیتی ہے کہ میں اس کی بیٹی ہوں، چاہے وہ میری ماں ہی سہی لیکن اس وقت اسے جیل کے اندر ہونا چاہیئے۔