Tag: 02 children killed

  • لاہور : تیز رفتار کار نے میاں بیوی اور دو بچوں کو کچل ڈالا

    لاہور : تیز رفتار کار نے میاں بیوی اور دو بچوں کو کچل ڈالا

    لاہور : کماہاں روڈ پر تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے میاں بیوی زخمی اور دو بچے جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے کماہاں روڈ پر موٹر سائیکل سوار میاں بیوی اپنے دو بچوں کے ساتھ جارہے تھے کہ سامنے سے آنے والی کار نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی۔

    تصادم اس قدر شدید تھا کہ حادثے کے بعد کار اور موٹر سائیکل قریب ہی نالے میں جا گریں، اس موقع پر وہاں موجود لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو نالے سے نکالا۔

    اطلاع ملنے پر علاقہ پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی، اندوہناک حادثے میں میاں بیوی کو شدید چوٹیں آئیں لیکن ان کے دونوں بچے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔

    جاں بحق ہونے والے بچوں میں3سال کی مبشرہ اور2سال کی ایمان فاطمہ شامل ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے کار سوار شخص کو حراست میں لے لیا۔

  • ظالم چچی نے دو کمسن بچوں کو تڑپا تڑپا کر موت کے گھاٹ اتار دیا

    ظالم چچی نے دو کمسن بچوں کو تڑپا تڑپا کر موت کے گھاٹ اتار دیا

    پرتاب گڑھ : بھارت میں سفاک عورت نے رنجش کی بنا پر اپنے دو کمسن بچوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا، عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزمہ کو عمر قید وجرمانے کی سزا سنا دی۔

    بھارتی ریاست اترپردیش کے پرتاپ گڑھ ضلع میں گزشتہ روز دو بچوں کی اندوہناک ہلاکت کا واقعہ پیش آیا، جس میں سفاک ملزمہ کرشنا نے اپنے بھتیجے 10سالہ شیوا کانت اوربھتیجی 8سالہ سپنا کو زہر دے کر مار ڈالا۔

    پولیس کے مطابق وقوعہ کے روز دونوں بچے اسکول گئے تھے، روزانہ کی طرح اس روز بھی چچی کرشنا نے لنچ باکس تیار کرکے دیا تھا۔ دوپہر میں دونوں بچوں نے کھانا کھایا تو دونوں کی حالت تشویشناک ہوگئی جس پر اساتذہ بچوں کو اسپتال لے جارہے تھے کہ راستے میں ہی دونوں بچوں نے دم توڈ دیا۔

    بچوں کے نانا شری ناتھ پٹیل نے پولیس کو بیان دے کر کرشنا پر زہر دے کر قتل کرنے کا الزام عائد کیا، پولیس نے تحقیقات کے بعد ملزمہ کو گرفتار کے مقدمہ درج کیا جس نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کرلیا، بعد ازاں پولیس نے ملزمہ کو عدالت میں پیش کیا۔

    عدالت نے جمعہ کے روز مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے وکلا کے دلائل سننے کے بعد اور ثبوتوں اور شواہد کی روشنی میں جرم ثابت ہونے پر ملزمہ کرشنا کو عمرقید و دس ہزار روپیہ جرمانہ کی سزا سنائی۔