Tag: 02 Killed

  • ڈسکہ : غیرت کے نام پر بیٹی کے دوست اور رکشہ ڈرائیور کا قتل

    ڈسکہ : غیرت کے نام پر بیٹی کے دوست اور رکشہ ڈرائیور کا قتل

    ڈسکہ : باپ نے بیٹی کے دوست اور رکشہ ڈرائیور کو قتل کردیا، ملزم نے واردات کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی ناکام کوشش کی۔

    اے آر وائی نیوز ڈسکہ کے نمائندے رانا غلام مصطفیٰ کی رپورٹ کے مطابق ڈسکہ کے نواحی علاقے رحمت پورہ میں دہرے قتل کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں باپ نے اپنی بیٹی کے دوست اور ایک رکشہ ڈرائیور کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔

    رپورٹ کے مطابق رحمت پورہ کی رہائشی صبا جو ایک بیوٹی پارلر چلاتی تھی اس کی دوستی طلحہ نامی نوجوان سے ہوگئی جس کا لڑکی کے والد کو علم ہوگیا۔

    بعد ازاں باپ نے بیٹی کے دوست طلحہ کو بیٹی سے فون کروا کر گھر بلایا تو وہ نوجوان ایک رکشہ میں بیٹھ کر ملنے آیا، رکشہ ڈرائیور محض ملزم کی بیٹی کے دوست کو چھوڑنے آیا تھا۔

    جیسے ہی رکشہ رکا تو ملزم نے دونوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

    واردات کے بعد ملزم نے واقعہ کو ڈکیتی کارنگ دینے کیلئے خود پولیس کو فون کیا، تاہم ابتدائی تفتیش میں ہی اس نے سچ اگل کر اعتراف جرم کرلیا۔

    ڈسکہ پولیس نے دونوں باپ بیٹی کو حراست میں لے کر ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں، مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-father-shoots-his-daughter-and-her-friend-in-malir/

  • بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں غیرت کے نام پر 2 افراد قتل

    بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں غیرت کے نام پر 2 افراد قتل

    کراچی: بلدیہ اتحاد ٹاؤن جنگل اسکول کے قریب غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل کردیا گیا، مقتولین میں خاتون بھی شامل ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ غیرت کے نام پر پیش آیا، مقتولین میں خاتون بھی شامل ہے، لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی کے مطابق فائرنگ کرنے والا شخص مقتولہ کا بہنوئی تھا، ملزم نے فائرنگ کرکے سالی اور اس کے کرایہ دار کو قتل کیا۔

    اس سے قبل شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر منور چورنگی کے قریب گیسٹ ہاؤس میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، 2 زخمی ہوگئے۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ علی الصبح فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد ہلاک، 2 زخمی ہوگئے، مقتول ناصر باہر سے ایک شخص کے ساتھ گیسٹ ہاؤس پہنچا تھا۔

    پولیس کے مطابق گیسٹ ہاؤس میں مقتول عبداالسلام اور زخمی ہونے والے عاصم اور آصف موجود تھے، گیسٹ ہاؤس آنے والے شخص کی عبدالسلام سے خاتون کے معاملے پر تلخ کلامی ہوئی تھی۔

    ملزم نے تلخ کلامی کے دوران فائرنگ کی جس سے عبدالسلام اور ناصر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، آصف اور گیسٹ ہاؤس ملازم عاصم فائرنگ سے زخمی ہوئے جبکہ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    کباڑ کی دکان کھولنے اور لین دین کے تنازع پر 18 سالہ نوجوان قتل

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول ناصر نے صارم نامی شخص سے گیسٹ ہاؤس کرائے پر لیا تھا، فائرنگ کے واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

  • راولپنڈی : فیکٹری میں خوفناک سلینڈر دھماکہ، دو افراد ہلاک متعدد زخمی

    راولپنڈی : فیکٹری میں خوفناک سلینڈر دھماکہ، دو افراد ہلاک متعدد زخمی

    راولپنڈی : روات انڈسٹریل اسٹیٹ کے علاقے میں سلینڈر دھماکے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے، حادثے میں فیکٹری کی عمارت تباہ ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے روات انڈسٹریل اسٹیٹ کے علاقے میں قائم ایک فیکٹری میں سلینڈر دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکہ اس قدر  شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

    اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور فوری طور پر کارروائی کا آغاز کردیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق سلینڈر پھٹنے سے دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

    حادثے کے نتیجے میں فیکٹری کی عمارت بھی تباہ ہوگئی، فیکٹری سے راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف اسپتالوں کو آکسیجن فراہم کیا جاتا تھا۔

    سلینڈر دھماکے سے ہلاک افراد کی نعشیں اور زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ پولیس نے واقعے کی ابتدائی رپوٹ درج کرلی تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔

  • بھارت : تین دلت لڑکیوں کے ساتھ ظلم کی انتہا، دیکھنے والے رو پڑے

    بھارت : تین دلت لڑکیوں کے ساتھ ظلم کی انتہا، دیکھنے والے رو پڑے

    نئی دہلی : بھارت میں نچلی ذات کے ہندوؤں کی زندگی کو اجیرن کردیا گیا، دلت ذات کی تین لڑکیاں کھیت میں بے ہوشی کی حالت میں پائی گئیں بعد ازاں دو لڑکیوں نے اسپتال پہنچنے سے قبل دم توڈ دیا۔

    بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے اناؤ میں کے ایک کھیت سے تین لڑکیاں بیہوشی کی حالت میں برآمد ہوئیں جس کے بعد علاقہ میں ہلچل مچ گئی تینوں دلت لڑکیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اناؤ تھانے کے پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ ببورہا گاؤں میں ایک ہی خاندان کی 14، 15 اور16 سال کی تین لڑکیاں سہ پہر تین بجے جانوروں کے لئے چارا لینے گھر سے نکلی تھیں۔

    جب کافی دیر شام تک وہ واپس گھر نہیں لوٹیں تو ان کی تلاش شروع کردی گئی۔ اس دوران یہ تینوں لڑکیاں گاؤں کے باہر ایک کھیت سے برآمد ہوئیں اور وہ ایک دوپٹے سے بندھی ہوئی تھیں۔

    اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کرتینوں لڑکیوں کو نزدیکی کمیونٹی طبی مرکز  روانہ کیا  تاہم اسپتال پہنچنے سے قبل ہی دو لڑکیاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔

    پولیس افسر بتایا کہ تیسری لڑکی کی حالت نازک تھی اور اسے کانپور اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ لڑکیوں کو زہر دیا گیا ہے تاہم اصل حقیت پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی سامنے آئے گی۔

  • ٹرین کی پٹری پر بیٹھے موبائل میں مدہوش دو نوجوانوں کے ساتھ اندوہناک سانحہ

    ٹرین کی پٹری پر بیٹھے موبائل میں مدہوش دو نوجوانوں کے ساتھ اندوہناک سانحہ

    نئی دہلی : بھارت میں دو نوجوان موبائل گیم کی بھینٹ چڑھ گئے، ریلوے لائن پر بیٹھ کر کانوں میں ہیڈ فون لگا کر گیم کھیلنا ان کی زندگی لے گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے ٹھاکر نگر میں ریلوے پٹری پر بیٹھ کر موبائل فون پر گیم کھیلنے والے دو نوجوان لوکل ٹرین کی زد میں آنے سے ہلاک ہوگئے جبکہ ایک کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

    اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ جمعرات کی صبح اس وقت پیش آیا جب تین نوجوان ریلوے پٹری پر بیٹھ کر موبائل فون میں گیم کھیل رہے تھے کہ اسی دوران لوکل ٹرین نے آکر انہیں کچل ڈالا۔

    کانوں میں ہیڈ فون لگے ہونے کے باعث وہ اپنی موت کی صورت میں آنے والی ٹرین کی آواز نہ سن سکے، مذکورہ واقعے میں تین میں سے دو نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ تیسرے نوجوان کو انتہائی تشویشناک حالت میں قریبی اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔

    علاقہ مکینوں نے صحافیوں کو بتایا کہ یہاں اکثر صبح شام اور رات کے وقت نوجوان ریلوے پٹری پر بیٹھ کر گیم کھیلتے رہتے ہیں اور کھیلنے کے دوران دنیا سے بےخبر ہوکر لاپرواہ ہو جاتے ہیں اور اسی کے سبب یہ واقعہ پیش آیا۔

  • بھارت : پانچ منزلہ عمارت گرنے سے دو افراد ہلاک 25 زخمی

    بھارت : پانچ منزلہ عمارت گرنے سے دو افراد ہلاک 25 زخمی

    مہاراشٹر : ممبئی سے160کلومیٹر دور رائے گڑ ضلع میں ایک پانچ منزلہ عمارت منہدم ہوجانے سے کم ا زکم دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ 25 سے زائد افراد کے اب بھی ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

    گزشتہ روز پیر کی شام سات بجے سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، اب تک 60 لوگوں کو بچایا جاچکا ہے۔ حادثے میں 15 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں سات کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

    بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے اس حادثے کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے متعلقہ حکام کو متاثرین کو تمام ممکنہ امداد فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔

    یہ حادثہ بھارت کی اقتصادی دارالحکومت ممبئی سے 160 کلومیٹر دور رائے گڑ ضلع کے مہاڈ قصبہ میں پیش آیا۔ مہاراشٹر ریاستی پولیس نے بتایا کہ اس عمارت میں 47 فلیٹس تھے۔

    انہوں نے بتایا کہ ابتدا میں عمارت کی اوپر کی تین منزلیں منہدم ہوئیں جس کے بعد عمارت میں موجود کچھ لوگ باہر نکل آنے میں کامیاب رہے اور چونکہ پیر کا دن کام کا دن ہوتا ہے اس لیے عمارت میں بہت کم لوگ موجود تھے۔

    مقامی حکام کا کہنا ہے کہ طارق گارڈن نامی یہ عمارت دس برس سے زیادہ پرانی نہیں تھی تاہم غالباً اس کی تعمیر میں غیرمعیاری مٹیریل استعمال کیا گیا تھا۔

    مہاراشٹر کے ریاستی وزیر ایکناتھ شنڈے نے بتایا ہے کہ عمارت کے کنٹریکٹر اور آرکیٹیکٹ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے کہ کہ کنٹریکٹر اس سانحے کا ذمہ دار ہے، اس کے علاوہ اگر کوئی سرکاری اہلکار بھی اس میں ملو ث پایا گیا تو اس کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی