Tag: 02 officers arrested

  • لاہور : دو رشوت خور سرکاری افسران رنگے ہاتھوں گرفتار

    لاہور : دو رشوت خور سرکاری افسران رنگے ہاتھوں گرفتار

    لاہور : اینٹی کرپشن کے عملے نے علیحدہ علیحدہ کاروائیوں میں دو سرکاری افسران کو گرفتار کرلیا، ملزمان پر رشوت لینے کے الزامات ہیں۔

    اینٹی کرپشن پولیس کی کرپٹ سرکاری افسران کیخلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں، اس سلسلے میں عملے نے کارروائیاں کرتے ہوئے دو سرکاری افسران کو حراست میں لیا ہے ۔

    اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل قصور سے ایک ڈسپینسر کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا، ملزم یونس کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں گرفتار کیا گیا۔

    محکمہ اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ ملزم کو15ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا گیا، دوسری کارروائی میں عملے نے سابق انچارج لینڈ ریکارڈ سینٹر کوٹ ادو منصوراحمد کوگرفتار کیا۔

    ملزم منصور کو عدالت سے ضمانت کی درخواست خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا، ملزم نے بھاری رشوت لے کرخورد برد کی تھی۔

  • ایف بی آر کی کارروائی : اتفاق انڈسریز کے دو افسران گرفتار

    ایف بی آر کی کارروائی : اتفاق انڈسریز کے دو افسران گرفتار

    لاہور : ایف بی آر کی ٹیم نے کروڑوں روپے کی بدعنوانی میں ملوث اتفاق آئرن انڈسریز دو افسران کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے خلاف مکمل ثبوت اور ٹھوس شواہد کے بعد کاروائی کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے لاہور کے عملے نے کروڑوں روپے کی ٹیکس چوری پر بڑا آپریشن کرتے ہوئے اتفاق آئرن انڈسریز کے2افسران کو گرفتار کرلیا۔

    اس حوالے سے ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان پر42کروڑ37لاکھ سے زائد رقم پر ٹیکس چوری کا الزام ہے، اتفاق آئرن انڈسٹریز کے افسران نے7کروڑ سے زائد ٹیکس کی چوری کی۔

    ایف بی آر حکام نے میڈیا کو بتایا کہ ملزمان کو واضح اور ٹھوس شواہد کے بعد کارروائی کرکے گرفتار کیا گیا ملزمان کو جسمانی ریمانڈ کے بعد کڑی تفتیش سے گزارا جائے گا۔

    ایف بی آر ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایف بی آر نے صنعتی ٹیکس چوروں کیخلاف میگا آپریشن شروع کر دیا ہے، مزید کارروائیاں بھی جلد متوقع ہیں۔