Tag: 02 people killed

  • ڈاکوؤں کی فائرنگ سے مرتے شخص کو دیکھ کر بزرگ شہری بھی چل بسا

    ڈاکوؤں کی فائرنگ سے مرتے شخص کو دیکھ کر بزرگ شہری بھی چل بسا

    کبیر والا : پنجاب کے شہر کبیر والا کے علاقے نند پور میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے بیوپاری سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے، ڈاکو 1کروڑ روپے چھین کر فرار ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کبیر والا کے نمائندے خرم شہزاد کی رپورٹ کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ تھانہ سرائے سدھو کی حدود نند پور میں ایک پیٹرول پمپ پر پیش آیا۔

    جہاں 3 مسلح ڈاکوؤں نے پٹرول پمپ پر کھڑے ایک بیوپاری سے لوٹ مار کی، ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر بیوپاری کو گولی مار دی۔

    گولی لگتے ہی بیوپاری زمین پر گر کر تڑپنے لگا اور تھوڑی ہی دیر میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیاْ۔

    اس بے رحمانہ قتل کے منظر کو دیکھتے ہوئے جائے وقوعہ پر موجود پیٹرول پمپ کا بزرگ ملازم شدید خوف زدہ ہوگیا اور دل کا دورہ پڑنے سے موقع پر ہی چل بسا۔

    رپورٹ کے مطابق ڈاکو بیوپاری سے مبینہ طور پر ایک کروڑ روپے چھین کر فرار ہوگئے، تاہم علاقہ پولیس نے تاحال ڈاکوؤں کی گرفتاری سے متعلق کوئی کامیابی حاصل نہیں کی ہے۔

    مزید پڑھیں : کچے کے ڈاکوؤں کی بستی پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ سال2025کے پہلے مہینے میں صرف کراچی میں اب تک ڈاکوؤں سے مزاحمت پر 6افراد قتل کیے جا چکے ہیں لیکن تاحال ان کے لواحقین کو انصاف نہیں مل سکا ہے۔

    آج ہی کے روز کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں پرچون کی دکان پر ڈاکوؤں سے مزاحمت کے دوران فائرنگ سے 55 سالہ دکاندار جاں بحق ہوگیا، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

  • کراچی : 8 گھنٹے کے دوران فائرنگ سے دو افراد جاں بحق

    کراچی : 8 گھنٹے کے دوران فائرنگ سے دو افراد جاں بحق

    کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں 8 گھنٹے کے دوران فائرنگ کے واقعات میں دو افراد جاں بحق جبکہ پانچ شہری زخمی ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق فائرنگ سے ہلاکتوں کے واقعات بلدیہ اتحاد ٹاؤن اور لانڈھی منزل پمپ کے قریب پیش آئے۔

    لانڈھی منزل پمپ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، مقتول صحبت علی فیکٹری میں کام کرتا تھا۔

    پولیس کے مطابق فیکٹری سے باہر نکلنے پرموٹرسائیکل سوار2ملزمان نے فائرنگ کی، مقتول لاڑکانہ کارہائشی تھا جسے 4گولیاں لگیں۔

    دوسرے واقعے میں بلدیہ ٹاؤن میں پیدل چلنے والے ایک نامعلوم ملزم نے فائرنگ کی، فائرنگ سے مقتول کو پانچ گولیاں لگیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں واقعات میں مقتولین سے کسی قسم کی کوئی لوٹ مار نہیں کی گئی، فائرنگ کے دیگر واقعات مشرف کالونی، اورنگی ٹاؤن، کھارادر اور لانڈھی میں پیش آئے، جہاں پانچ شہریوں کو زخمی کیا گیا۔

  • لڑنے والے مرغوں نے دو افراد کو جان سے مار ڈالا

    دہلی: بھارت میں تین روزہ ہندو میلے کے دوران مرغوں کی لڑائی میں دو افراد مرغوں کے ہاتھوں مارے گئے، مرغوں کے پاؤں میں تیز دھار بلیڈ لگائے گئے تھے۔

    بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کاکی نندا میں 43 سالہ سوریا پرکاش راؤ اپنے ایوارڈ یافتہ مرغے کے ہاتھوں اس وقت مارا گیا جب مرغوں کی لڑائی کے دوران راؤ نے لڑاکا مرغے کے پاؤں میں تیزدھار بیڈ لگا کر اسے میدان میں چھوڑا۔

    اچانک ہجوم سے ڈر کر مرغا اپنے مالک پر لپکا اور اسے شدید زخمی کردیا جسے مقامی اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی ہلاک ہوگیا۔

    اس طرح کے ایک اور واقعے میں مرغوں کی لڑائی کے دوران قریب کھڑے پدمراجو نامی شخص کو بلیڈ سے مسلح مرغ نے ہاتھ کی ایک اہم رگ کاٹ کر زخمی کر دیا اور وہ بھی ہسپتال کے راستے میں خون بہہ جانے سے ہلاک ہوگیا۔

    یاد رہے کہ بھارت میں مرغوں لڑائی قانونی طور پر ممنوع ہے لیکن اس کے باوجود مختلف تہواروں کے دوران لڑاکا مرغوں کے مقابلے منعقد کیے جاتے ہیں۔

    مرغوں کی لڑائی کے دوران لڑاکا مرغوں کے مالک اپنے مرغوں کی ٹانگوں میں چھوٹے چاقو یا بلیڈ نصب کر دیتے ہیں اور دائرے میں کھڑے عوام ان ہر جوا لگاتے ہیں۔

  • کویت : خوفناک ٹریفک حادثہ، پاکستانی سمیت دو جاں بحق،

    کویت : خوفناک ٹریفک حادثہ، پاکستانی سمیت دو جاں بحق،

    کویت سٹی : کویت میں خوفناک حادثے کے نتیجے میں ایک پاکستانی اور ایک بھارتی شہری موقع پر جان کی بازی بازی ہار گئے، دو زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

    کویتی میڈیا کے مطابق کویت کے ہائی وے روڈ 6.5 رنگ روڈ پر تیز رفتار گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر ایک لیمپ پوسٹ سے ٹکرا گئی۔

    گاڑی میں4 پاکستانی اور ایک بھارتی شہری سوار تھے، حادثے کے نتیجے میں ایک پاکستانی اور ایک بھارتی شہری (جس کا تعلق کشمیر سے تھا) کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔

    اندوہناک حادثے میں زخمی ہونے والے تین افراد کو فائر فائٹرز، سیکورٹی اور طبی ایمرجنسی اہلکاروں نے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا۔

    حادثہ اس قدر شدید تھا کہ اگلی سیٹ پر بیٹھے دو افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے جبکہ پچھلی سیٹ پر بیٹھے ہوئے تین افراد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لے جایا گیا۔

    کویتی ذرائع ابلاغ کے مطابق زخمیوں میں سے ایک کو ابتدائی طبی امداد کے بعد آج ہسپتال سے گھر بھیج دیا گیا جبکہ باقی دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

    پول؛یس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں حادثے کی اصل وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے اس کے کئی امکانات ہو سکتے ہیں کیونکہ اس قسم کے حادثے پہلے بھی ہو چکے ہیں۔

    اس قسم کے ٹریفک حادثات میں گاڑی کا ٹائر پھٹنا، تیز رفتاری یا گاڑی کے دیگر نقص کے نتیجے میں بھی ایسا حادثہ رونما ہوسکتا ہے تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔

  • ایران میں زلزلے کے شدید جھٹکے، دوافراد ہلاک

    ایران میں زلزلے کے شدید جھٹکے، دوافراد ہلاک

    تہران : ایران کے دارالحکومت تہران کے نزدیک دماوند شہر میں گزشتہ رات زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلہ کے باعث دو افراد جاں بحق جبکہ 23زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ایران کے شہر دماوند میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی، زلزلے میں دوافراد جاں بحق ہوگئے۔

    ایرانی سسمولوجیکل سینٹر کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 12 بج کر 48 منٹ پر تہران سے 69 کلومیٹر دور دماوند علاقے میں آیا اور ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔

    زلزلے کے جھٹکے البرز، قم، قزوین اور مازندران صوبے میں بھی محسوس کئے گئے۔ زلزلے کے باعث لوگ خوف زدہ ہوکر گھروں سے نکل کر کھلے میدانوں، پارکوں اور بڑی شاہراہوں کی جانب چلے گئے تھے۔

    ایران کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ آرگنائزیشن کے ترجمان کے مطابق زلزلے سے ایک 60 سالہ شخص اپنی جان بچانے کے دوران سر پر چوٹ لگنے سے اور ایک 21 سالہ خاتون حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے جاں بحق ہو گئیں۔

    مختلف مقامات پر زلزلے کی وجہ سے کم از کم 23 افراد بھی زخمی ہو گئے، اطلاعات کے مطابق تہران کے مغربی علاقے سے پانچ اور گیلاوند شہر سے چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    ترجمان نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکوں کے دوران کسی محفوظ مقام پر جانے کے دوران یہ افراد زخمی ہو گئے۔ سینٹر نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز 35.777 ڈگری شمالی عرض بلد اور 52.045 ڈگری مشرقی طول بلد میں زمین کی سطح سے سات کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔ ایران میں کل رات آنے والے زلزلے کے بعد اسپتالوں، امدادی ٹیموں اور سکیورٹی اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

  • کورونا وائرس : بھارت میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی، دو افراد قتل

    کورونا وائرس : بھارت میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی، دو افراد قتل

    مہاراشٹر : لاک ڈاؤن کے دوران گھر سے باہر نکلنے سے باز نہ آنے پر بھائی نے چھوٹے بھائی کو قتل کردیا، دوسرے واقعے میں پولیس نے بدترین تشدد کرکے دودھ خریدنے کیلئے جانے والے شہری کو جان سے مار دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت میں کرونا وائرس سے بچنے کیلئے لگائے گئے لاک ڈاؤن کے باعث دوافراد جان سے چلے گئے، پہلے واقعے میں بھارتی ریاست مہاراشٹر میں لاک ڈاؤن کے دوران گھر سے باہر رہنے پر بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو تشدد کرکے مارڈالا۔

    ممبئی کے علاقے کاندولی میں 28سالہ راجیش لکشمی ٹھاکر نے اپنے بھائی درگیش کو باہر جانے سے منع کیا جس پر دونوں میں تلخ کلامی ہوگئی اور راجیش نے تیز دھار آلے سے حملہ کرکے اسے قتل کردیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

    دوسرے واقعے میں مغربی بنگاک کے علاقے ہاوڑہ میں گھر سے دودھ لینے کیلئے جانے والے23سالہ لال سوامی کو پولیس اہلکاروں نے روک کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

    جسے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں دوران علاج اس نے دم توڑ دیا، لال سوامی کے اہل خانہ نے پولیس کے تشدد کو اس کے قتل کی وجہ قرار دیا ہے۔

  • نیوسبزی منڈی میں دو گروپوں میں تصادم سے دو افراد ہلاک، تین زخمی

    نیوسبزی منڈی میں دو گروپوں میں تصادم سے دو افراد ہلاک، تین زخمی

    کراچی : سپرہائی وے نیوسبزی منڈی میں دو گروپوں میں تصادم سے دو افراد جان کی بازی ہار گئے تین افراد فائرنگ سے زخمی ہوگئے، پولیس نے دو افراد کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیوسبزی منڈی میں دو گروپوں میں تصادم کے بعد نیو سبزی منڈی کا علاقہ میدان جنگ بن گیا، فائرنگ کی آوازوں سے علاقہ گونج اٹھا۔

    مشتعل مظاہرین نے سپر ہائی کے دونوں ٹریک بند کردئیے۔ دو گروپوں میں ہوا خون ریز تصادم اور فائرنگ سے دو افراد جان سے گئے جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

    مشتعل مظاہرین نے پولیس چوکی پر دھاوا بول دیا، مظاہرین نے بکتر بند گاڑی کا گھیراؤ کیا، ٹائر کی ہوا نکال دی اور پتھراؤ کیا، ہولیس موبائل کے شیشے بھی توڑ دئیے ایک گاڑی کو الٹنے کی کوشش کی۔

    واقعے کے بعد سبزی منڈی بند کردی گئی پولیس نے فائرنگ میں ملوث دوافراد مومن اور بسم اللہ کو گرفتار کیا واقعے کے خلاف مشتعل مظاہرین نے سپرہائی وے کے دوٹریک بندکردئیے ،جس سے ٹریفک جام ہوگیا۔

    بعد میں رینجرز سے مذاکرات کے بعد سپرہائی کے دونوں ٹریک کھول دئیے گئے۔ سبزی منڈی بھی کھل گئی۔

  • کابل میں امدادی تنظیم کے دفتر پر بم حملہ اور فائرنگ، دو افراد ہلاک، دس زخمی

    کابل میں امدادی تنظیم کے دفتر پر بم حملہ اور فائرنگ، دو افراد ہلاک، دس زخمی

    کابل : افغان دارالحکومت کابل میں بین الاقوامی امدادی تنظیم کے دفتر کے باہر ایک زور دار دھماکے کے نتیجے میں دوافرادہلاک جبکہ دس سے زائد زخمی ہوگئے۔

    دریں اثنا افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ متعلقہ این جی او افغانستان کو نقصان پہنچانے سے متعلق سرگرمیوں میں ملوث تھی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سکیورٹی حکام نے بتایاکہ غیر سرکاری تنظیم کانٹر پارٹ انٹرنیشنل کے دفتر کو بدھ کے روز نشانہ بنایا گیا۔

    وزارت صحت کے ترجمان وحید اللہ مائر نے بتایا کہ اب تک 10 افراد کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا جا چکا ہے۔ چند ذرائع سے دھماکے کے بعد فائرنگ کے تبادلے کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں۔

    دریں اثنا افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ این جی او افغانستان کو نقصان پہنچانے سے متعلق سرگرمیوں میں ملوث تھی۔