Tag: 02 Robbers Arrested

  • کراچی : ڈکیتی کے دوران شہری کو قتل کرنے والے دو ڈاکو گرفتار

    کراچی : ڈکیتی کے دوران شہری کو قتل کرنے والے دو ڈاکو گرفتار

    کراچی : گزشتہ ہفتے ڈکیتی کے دوران شہری کو مزاحمت پر قتل کرنے والے دونوں ڈاکو قانون کی پکڑ میں آگئے، مقدمہ 3نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے تھانہ سپرمارکیٹ کی حدود میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کرنے والے2ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ4ستمبر کو ڈسٹرکٹ سینٹرل سپرمارکیٹ کی حدود میں قتل کا واقعہ پیش آیا تھا اور مقدمہ 3نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کیا گیا تھا۔

    ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق10روز کے اندر پولیس نے مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہیومن انٹیلی جنس کی بنیاد پر2ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں عبدالمالک اور نوید شامل ہیں، تیسرے ملزم کی تلاش جاری ہے، دوران تفتیش ملزمان کی جانب سے مزید انکشافات سامنے آئے ہیں۔

    ایس ایس پی سینٹرل نے بتایا کہ ڈکیتی کے بعد فرار ہونے والے ملزمان نے شہری کو گولی مارکر قتل کیا، ملزمان عادی مجرم ہیں اس سے قبل متعدد مرتبہ گرفتار ہوچکے ہیں۔

    پولیس حکام کے مطابق ملزمان کےتیسرے ساتھی کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں اسے بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

  • کراچی : نوکری سے کیوں نکالا، ملازم نے باس سے بدلہ لے لیا

    کراچی : نوکری سے کیوں نکالا، ملازم نے باس سے بدلہ لے لیا

    کراچی : پولیس نے ڈکیتی کی واردات کا معمہ حل کرلیا گزشتہ روز کمپنی کی گاڑی سے نقد رقم لوٹنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک مقامی کمپنی کے ملازم نے نوکری سے نکالنے پر اپنے سابقہ باس کو لوٹ لیا، بلال کالونی پولیس نے2ملزمان کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا۔

    اس حوالے سے میڈیا کو تفصیلات بیان کرتے ہوئے ایس ایس پی سینٹرل نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے ملزمان میں احمد اور اویس شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان سے اسلحہ، چھرا اور لوٹی ہوئی رقم برآمد کرلی گئی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف کمپنی میں چوری کی کئی شکایات تھیں جس کی وجہ سے اسے ملازمت سے نکالا گیا تھا۔

    ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق مذکورہ ملزم کمپنی کے ڈسٹری بیوٹرز کے ریکارڈ اور بینک سے رقم نکالنے کے فرائض انجام دیتا تھا۔

    انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے ایک روز قبل کمپنی ڈسٹری بیوٹر سے3لاکھ روپے لوٹے تھے، ملزم کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ واردات کے دوران ڈسٹری بیوٹر سے رقم چھینی اور مالک کو بھی زخمی کیا۔