Tag: 02 women killed

  • شوہر کے ہاتھوں بیوی اور سالی کا سفاکانہ قتل

    شوہر کے ہاتھوں بیوی اور سالی کا سفاکانہ قتل

    مردان : صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر مردان میں رکشے میں سوار دو خواتین کے قتل کا واقعہ پیش آیا ہے، ملزم نے فائرنگ کرکے دونوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    پولیس کے مطابق واقعہ کاٹلنگ روڈ پر پیش آیا، جہاں مبینہ طور پر شوہر نے خلع مانگنے پر اپنی بیوی اور اس کی بہن کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، دونوں خواتین رکشہ میں سوار تھیں۔

    واردات کے بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا، واقعے میں دو بچے بھی زخمی ہوئے لاشوں کو پوسٹ مارٹم اور زخمیوں کو طبی امداد کیلیے مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والا ملزم جاں بحق ہونے والی ایک خاتون کا شوہر جبکہ دوسری خاتون کا بہنوئی ہے۔

    مردان پولیس حکام کے مطابق ملزم کی بیوی نے شوہر سے خلع حاصل کرنے کیلئے عدالت میں مقدمہ کر رکھا ہے، واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

    پولیس

    نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق

    علاوہ ازیں خیبر کے علاقے جمرود غنڈی روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

    ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار عابد آفریدی موقع پر دم توڑ گیا، ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کیخلاف سرچ آپریشن و تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

  • کراچی : رہائشی فلیٹ میں سلینڈر دھماکا، دو خواتین جاں بحق، متعدد زخمی

    کراچی : رہائشی فلیٹ میں سلینڈر دھماکا، دو خواتین جاں بحق، متعدد زخمی

    کراچی : شہر قائد علاقے گلستان جوہر میں ایک رہائشی فلیٹ میں سلینڈر دھماکے کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں دو خواتین جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق میں گلستان جوہر میں گیس لیکج کے باعث ہونے والا دھماکا ایک رہائشی فلیٹ میں ہوا، جس سے آس پاس کے 3 فلیٹ بھی شدید متاثر ہوئے اور کھڑکیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

    دھماکے کے بعد لگنے والی آگ سے فلیٹ کے مختلف کمرے، کچن مکمل طور پر تباہ ہوگئے، پولیس نے ابتدائی طور پر واقعہ گیس لیکیج کی وجہ قرار دیا ہے۔

    حادثے میں زخمی ہونے والے کچھ افراد کو طبی امداد کیلئے نجی اسپتال اور دیگر کو سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔

    اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے میں زخمی2خواتین سول برنس وارڈ میں دوران علاج دم توڑ گئیں، جاں بحق خواتین میں ماں اور بیٹی شامل ہیں۔

    اسپتال انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ گیس دھماکے میں اب تک مجموعی طور پر13افراد زخمی حالت میں زیر علاج ہیں، جن میں کچھ افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

    اس حوالے سے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے گیس بم دھماکے سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ رہائشی فلیٹ میں ہونے والا دھماکا گیس پریشر کے باعث ہوا۔

    دھماکے کے باعث فلیٹ کی کچھ دیواریں مخدوش ہوکر گرگئیں جبکہ دروازوں اور دیگر سامان کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے۔

    بی ڈی ایس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ مقام پر گیس کا جمع ہونا دھماکے کا سبب بنا، آگ لگنے سے نقصان زیادہ ہوا اور دو خواتین ہلاک اور متعدد لوگ زخمی ہوئے۔

  • توہم پرست میاں بیوی نے خواتین کو قربان کرکے گوشت بھی کھا لیا

    توہم پرست میاں بیوی نے خواتین کو قربان کرکے گوشت بھی کھا لیا

    کیرالہ : قربانی کے نام پر خواتین کو قتل کرنے والے توہم پرست میاں بیوی نے ان کا گوشت بھی پکا کر کھالیا، پولیس نے سفاک ملزمان کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔

    بھارت میں سفاکانہ طریقے سے کیے گئے دہرے قتل کا ہولناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں قاتلوں نے دولت حاصل کرنے کیلئے دو خواتین کو بے دردی سے قتل کرکے ان کا گوشت بھی کھالیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ میں گوشت خور میاں بیوی نے جلد امیر بننے کی خواہش رکھنے والی خواتین کو مذہبی رسومات کی آڑ میں بے دردی سے قتل کرکے ان کے جسم کے 56 ٹکڑے کردیے اور گوشت بھی کھا لیا۔

    Thumbnail image

    قاتل میاں بیوی نے پولیس تفتیش کے دوران سنسنی خیز انکشاف کیے اور بتایا کہ محمد شفیع نامی شخص جس نے جادوگر کا روپ دھار کر ان سے کہا کہ وہ بہترین صحت اور لمبی عمر کے لیے قتل کئے گئے افراد کے جسم کے اعضاء پکا کر کھائیں۔

    بھارتی پولیس کے مطابق گوشت خور جوڑے نے پہلے ان دونوں خواتین کو رسیوں سے باندھا اور پھر ان کا گلہ گھونٹ کر انہیں پھانسی پر لٹکا دیا۔

    جوڑے نے پہلے دونوں خواتین کو رسیوں سے باندھا اور پھر دونوں کا گلہ گھونٹ کر انہیں پھانسی دیدی: بھارتی میڈیا۔ فوٹو سوشل میڈیا

    سفاک ملزمان نے پہلے ایک خاتون کی چھاتی کاٹی اور خون کو بہنے دیا گیا اور پھر اس کے 56 ٹکڑے کر دیے جبکہ دوسری خاتون پر چھریوں سے وار بھی کیے گئے، خواتین کی لاشیں تین مختلف گڑہوں سے برآمد ہوئیں۔

    پولیس کے مطابق بہیمانہ قتل کی اس واردات کو اس جوڑے نے قربانی سمجھ کر کیا تاکہ وہ جلدی دولت مند بن جائیں اور ان کی صحت بھی بہتر رہے۔

  • لاہور : زہریلے دہی بھلے کھانے سے دو خواتین جاں بحق

    لاہور : زہریلے دہی بھلے کھانے سے دو خواتین جاں بحق

    لاہور : مضر صحت اور زہریلے دہی بھلے کھانے سے دو خواتین چل بسیں جبکہ 12سالہ بچے کی حالت اسپتال میں تشویشناک ہے، پولیس نے دکاندار کو گرفتار کرلیا۔

    لاہورکے علاقے شیراکوٹ میں دو خواتین اور بچے نے بازار سے مضرصحت دہی بھلے کھائے جس کے بعد ان کی حالت غیر ہوگئی، اسپتال پہنچنے پر2خواتین جاں بحق ہوگئیں۔

    جاں بحق ہونے والوں میں ماں،بیٹی شامل ہیں جبکہ12سالہ بیٹے کی حالت بھی تشویشناک ہے جس کو اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک گھر کے8افراد نے دہی بھلے کھائے جس کے بعد 3کی حالت زیادہ خراب ہوئی، جنہیں اسپتال پہنچایا گیا۔

    شیرا کوٹ کے رہائشی شہری محمداسماعیل نے دہی بھلے والے کیخلاف پولیس کو درخواست دی جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے دہی بھلے بیچنے والے دکاندار طارق کو گرفتار کرلیا، اس سلسے میں ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔