Tag: 03 Injurd

  • کراچی : پولیس افسر کی کار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، 3 زخمی

    کراچی کے علاقے شاہ لطیف میں کھڑی کار میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں خاتون سمیت دو بچے بھی زخمی ہوگئے۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شاہ لطیف کے علاقے درمحمد گوٹھ میں مبینہ گیس لیکج کے باعث گاڑی میں آگ لگی ہے۔

    پولیس کا دعویٰ ہے کہ پولیس افسر کار کھڑی کرکے گئے تو اچانک گاڑی کے پچھلے حصے میں آگ لگ گئی، جس جگہ گاڑی کھڑی تھی وہاں پر گیس لائن سے لیکج ہورہی تھی۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق کار میں آگ لگنے کے نتیجے میں خاتون اور2بچے معمولی زخمی ہوئے ہیں، دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ کار میں آگ لگنے کی وجہ سے کوئی زخمی نہیں ہوا۔

  • حب : پولیس اسٹیشن پر دستی بم حملہ، 3 افراد زخمی

    کراچی : حب چوکی صدر تھانے کے قریب دستی بم حملے میں 3افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا صدر تھانے کے قریب کھڑی موٹر سائیکل کے پاس ہوا، مذکورہ دھماکا ممکنہ طور پر دستی بم کا ہے۔

    پولیس کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب کرلیا گیا ہے، واقعے کی مزید جانچ پرتال کی جارہی ہے، دھماکا کس طرح کیا گیا اس کی حقیقت جلد سامنے آجائے گی۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر تھانے کے قریب دستی بم حملے میں زخمی ہونے والوں کی شناخت موسیٰ ولد گل 55سالہ، عبدالغفور 35 سالہ اور امان اللہ 25 سالہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

  • حماد اظہر کے قافلے پر پولیس کی شیلنگ : متعدد کارکنان زخمی

    حماد اظہر کے قافلے پر پولیس کی شیلنگ : متعدد کارکنان زخمی

    مرید کے : پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نکالے جانے والے لانگ مارچ کے شرکاء تمام تر رکاوٹوں کے باوجود جوق در جوق اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہیں۔

    اس سلسلے میں مرید کے میں پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کی قیادت میں چلنے والے قافلے پر پولیس نے اچانک دھاوا بول دیا۔

    حماد اظہر اپنے قافلہ کے ہمراہ مرید کے جی ٹی روڈ پر نالہ ڈیک پر موجود تھے کہ قافلے پر پولیس نے شیلنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 6کارکن زخمی ہوگئے۔

    پولیس اہلکاروں نے شرکاء پر اتنے آنسو گیس شیل کے فائر کیے کہ اس کے پاس شیل کا اسٹاک ہی ختم ہوگیا، حماد اظہر سیکڑوں کارکنوں سمیت پولیس رکاوٹوں کے قریب موجود رہے۔

    مرید کے جی ٹی روڈ پر کھڑے کنٹینرز کے ساتھ موجود حماد اظہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہمارے پُرامن احتجاج کے بدلے میں غنڈہ گردی کا مظاہرہ کررہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکنوں پر بہیمانہی تشدد اور گرفتاریاں بلاجواز ہیں، کچھ بھی ہو ہمارا قافلہ ہر صورت اسلام آباد پہنچے گا۔

    پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ گولی لاٹھی کی سرکار زیادہ دیر نہیں چل سکتی، ہمارا قافلہ حکومت کسی بھی صورت نہیں روک پائے گی۔

  • زیر تعمیر مکان کی چھت گرگئی، ایک مزدور جاں بحق، متعدد ملبے تلے دب گئے

    زیر تعمیر مکان کی چھت گرگئی، ایک مزدور جاں بحق، متعدد ملبے تلے دب گئے

    کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں ایک زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں وہاں کام کرنے والا ایک مزدور جاں بحق جبکہ  متعدد مزدور ملبے تلے دب گئے۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق واقعہ ڈیفنس خیابان نشاط میں پیش آیا، ابتدائی طور پر گرنے والی چھت کے ملبےسے 3مزدوروں کو نکال لیا گیا ہے، ایک اسپتال منتقلی کےدوران دم توڑگیا۔

    ریسکیو اہلکاروں کے مطابق مزید مزدوروں کے دبنےکی اطلاعات بھی ہیں تاہم امدادی کارروائیاں جاری ہیں، زخمی مزدوروں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔