Tag: 03 Killed

  • گھوٹکی : فائرنگ سے بچی سمیت 3 افراد جاں بحق

    گھوٹکی : فائرنگ سے بچی سمیت 3 افراد جاں بحق

    گھوٹکی : قبائلی جھگڑے میں ہونے والی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، ہلاک شدگان میں ایک بچی بھی شامل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گھوٹکی کے علاقے انورآباد محلے میں ساوند سندرانی قبائل کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کر گیا، دشمنی پر بچی سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

    اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں ایک 10سال کی بچی بھی شامل ہے، حملہ آوروں نے2دکانوں پرفائرنگ کی۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ واقعہ ساوند سندرانی قبائل میں جاری درینہ تنازعہ پر پیش آیا، ملزمان فائرنگ کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، مقتولین کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔

    پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں اس واقعہ کی اطلاع پر پولیس نے پورے علاقے کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے تاہم قبائل میں مزید کشیدگی پیدا ہوگئی ہے اور مسلح افراد دونوں جانب سے مورچہ بند ہوگئے اور وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

  • پڑوسی ملک میں بم دھماکہ، فائرنگ ، اہم شخصیت سمیت تین افراد ہلاک

    پڑوسی ملک میں بم دھماکہ، فائرنگ ، اہم شخصیت سمیت تین افراد ہلاک

    کابل : افغانستان میں دہشت گردی کے ایک واقعے میں ڈپٹی گورنر سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے، بم دھماکہ دارالحکومت کابل کے نو ویں پولیس ضلع میں ہوا۔

    افغانستان کے دارالحکومت کابل میں آج منگل کو بم دھماکہ اور فائرنگ کے واقعات میں ایک علاقائی ڈپٹی گورنر سمیت کم از کم تین افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔

    افغانستان کی وزارت داخلہ کے مطابق کابل صوبے کے نائب گورنر محبوب اللہ محبی اپنی گاڑی میں نصب کئے گئے بم کے دھماکے میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنے۔

    وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آرائیں نے بتایا کہ حملے میں ڈپٹی گورنر محبوب اللہ محبی کے سیکریٹری کی بھی ہلاکت ہوئی ہے جبکہ ان کے دو محافظ زخمی ہوگئے، یہ افسوسناک واقعہ کابل کے نواحی علاقے میکروریان میں پیش آیا۔

    اس حوالے سے کابل پولیس کے سربراہ کے ترجمان فردوس فرمارز نے میڈیا کو بتایا کہ کابل میں ہی ایک اور  واقعے میں بندوق برداروں نے ایک پولیس افسر کو گولی مار کرہلاک اور دوسرے پولیس اہلکار کو زخمی کردیا۔ یہ واقعہ شہر کی پولیس ڈسٹرکٹ نمبر بارہ میں پیش آیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے۔

    واضح رہے کہ حالیہ ہفتوں میں کابل کی صبح کا آغاز بالعموم ٹارگٹ کلنگ، ہلاکتوں، قتل اور بم دھماکوں سے ہورہا ہے تاہم ابھی تک کسی جنگجو گروپ کی جانب سے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

    اس کے عالاوہ گزشتہ ہفتے افغان حکومت کے ایک وکیل کو مشرقی کابل میں اس وقت گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا جب وہ اپنے دفتر جارہے تھے۔

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی، مزید3کشمیری شہید

    مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی، مزید3کشمیری شہید

    سری نگر  : مقبوضہ کشمیر  میں بھارتی فوج کے ظلم و بربریت کا سلسلہ تاحال نہ تھم سکا، پلواما میں تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا۔ دو  روز میں پانچ کشمیری نوجوان شہید ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی پوری بربریت کے ساتھ جاری ہے، بارہ مولا میں بھارتی فورسزکی فائرنگ سے مزید3کشمیری شہید کردیئے گئے، وادی میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی۔

    کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق قابض فوج نے گزشتہ رات پلواما کا محاصرہ کر کے چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا، بھارتی اہلکاروں نے لوگوں کو گھروں میں محصورکردیا۔

    نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا۔ بھارتی فورسزنے بارہ مولا کے محاصرے کتے دوران گھرگھر تلاشی لی، توڑپھوڑ اور خواتین سے بدتمیزی بھی کی گئی۔

    کشمیری میڈیا سروس کے مطابق ظالم بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد علاقے میں غیراعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی ہے۔

    اس کے علاوہ بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن میں متعدد نوجوانوں کو گرفتار کرکے شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور انہیں نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا گیا۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور اب تک ہزاروں کشمیری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔