Tag: 04 people dead

  • پشاور : گھر میں خوفناک آتشزدگی، دو خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق

    پشاور : گھر میں خوفناک آتشزدگی، دو خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق

    پشاور کے علاقے کوچی بازارمارکیٹ کے ساتھ گھر میں اچانک آگ لگ گئی، آتشزدگی کی زد میں آکر 2 خواتین سمیت 4افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق جاں بحق افراد میں 2 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں ،اسپتال انتظامیہ کے مطابق آتشزدگی سے دو زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو عملے نے جائے وقوعہ پر فوری پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

    ریسکیو حکام کے مطابق گھر میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی، دو افراد  نے موقع پر جان دے دی جبکہ دو نے اسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ سے جھلس کر زخمی ہونے والے دیگر 2 افراد کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

    ریسکیو حکام نے بتایا کہ آگ بجھانے کے عمل کے دوران 2 ریسکیو اہلکاروں کی حالت بھی غیر ہوگئی تھی
    جن کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق گھر میں لگی آگ پر قابو پاکر اسے مزید پھیلنے سے روک دیا گیا، کولنگ کا عمل جاری ہے۔

    مزید پڑھیں : سلنڈر پھٹنے سے وین میں آتشزدگی، دو طالبات جاں بحق

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے احمد پور شرقیہ کے علاقے لیاقت پور میں سلنڈر پھٹنے سے وین میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں زخمی ہونے والی طالبہ اسپتال میں دم توڑ گئی جس کے بعد جاں بحق طالبات کی تعداد 2 ہوگئی۔

    جاں بحق ہونے والی اجالا نامی طالبہ برن یونٹ ملتان میں زیر علاج تھی اور چک 2 عباسیہ کی رہائشی تھی، حادثے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

    کالج وین میں گیس سلنڈر آتشزدگی واقعے کے بعد 3 نجی کالجز کے پرنسپلز سمیت کالج ایڈمن، وین مالک، ڈرائیور سمیت 8 افراد پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

  • سوڈان : رکشے اور طیارے میں خوفناک تصادم، 4 افراد موقع پر ہلاک

    سوڈان : رکشے اور طیارے میں خوفناک تصادم، 4 افراد موقع پر ہلاک

    خرطوم : مشرقی سوڈان کی ریاست گدارف میں طیارے اور رکشے کے درمیان تصادم کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں 4 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سوڈان کی ریاست گدارف میں ایک کیڑے مار اسپرے کرنے والا ایک چھوٹا طیارہ کچے رن وے پر اترنے کے دوران مال بردار رکشے سے ٹکرا گیا۔

    سوڈانی میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثے میں چار افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 8 کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، جنہیں مقامی اسپتال میں طبی امداد ی جارہی ہے۔ حادثے میں طیارے کا یوکرینی پائلٹ اس کا معاون پائلٹ اور رکشا ڈرائیور محفوظ رہے

    طیارے اور رکشے میں  تصادم

    طیارے کے کپتان سلیمان نے میڈیا کو بتایا کہ مجھے اس وقت حیرت کا شدید جھٹکا لگا کہ جب میں نے دیکھا کہ اچانک ایک رکشہ طیارے کی لینڈنگ پٹی میں داخل ہوگیا۔

    طیارے کے عملے میں شامل تین افراد کی جان بچ گئی جبکہ طیارے کے پروں اورباڈی کو نقصان پہنچا، کپتان سلیمان نے مزید کہا کہ تمام ہلاکتیں رکشے میں موجود افراد کی ہوئی ہیں جس میں حادثے کے وقت 15 افراد سوار تھے جو فصل کی کٹائی کے بعد واپس آرہے تھے۔

  • کوئٹہ : تیز رفتار کار بے قابو ہو کر دکان میں جا گھسی ،چار افراد جاں بحق ،ایک زخمی

    کوئٹہ : تیز رفتار کار بے قابو ہو کر دکان میں جا گھسی ،چار افراد جاں بحق ،ایک زخمی

    خضدار : کوئٹہ تا کراچی قومی شاہراہ پر تیز رفتار کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر دکان سے جا ٹکرائی، حادثے میں چار افراد جاں بحق ایک زخمی ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابقتفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے کراچی جانے والی کار باغبانہ کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کر بند دکان میں جا گھسی۔

    جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت چار افراد غلام حسن ،محمد حسن ،سردار گل اور مستری صادق جاں بحق اور مصری خان شدید زخمی ہو گیا، لیویز نے جاں بحق اور زخمی کو گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال خضدار پہنچایا۔

    پولیس نے  ضروری کارروائی کے بعد نعشوں کو ورثاء کے حوالے کر دیا ، جبکہ زخمی  ہونے والے شخص کو طبی امداد پہنچانے کے بعد تشویشناک حالت میں کراچی روانہ دیا گیا۔

    واضح رہے کہ قومی شاہراہ این 25 پر ضلع سکندر آباد سے خضدار لسبیلہ تک موٹر وے پولیس تعینات نہیں ہے جس کے باعث اس سیکشن پر ڈرائیور اکثر تیز رفتاری کرتے ہیں اور حادثات کا باعث بنتے ہیں۔

    اس سیکشن پر ریشو زیادہ ہے عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع شہید سکندر آباد سے لے کر ضلع لسبیلہ تک موٹر وے پولیس کی تعیناتی عمل میں لائی جائے تا کہ تیز رفتاری پر قابو پانے کے لئے اقدامات کئے جاسکیں اور مسافروں کی جان بجانے میں مدد مل جائے۔