Tag: 04 people killed

  • روس : شاپنگ مال میں دھماکا، 4 افراد ہلاک

    روس : شاپنگ مال میں دھماکا، 4 افراد ہلاک

    ماسکو : ماسکو کے مغربی علاقے کے ایک شاپنگ مال میں پانی کا پائپ دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔

    میئر سرگئی سوبیانین نے کہا کہ زخمی ہونے والوں میں سے کچھ لوگ گرم پانی سے جھلس چکے ہیں اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر کام میں مصروف ہیں۔

    روسی میڈیا کے مطابق ماسکو کے شاپنگ مال میں جب گرم پانی کا پائپ پھٹا تو ایک تیز دھماکے کی آواز آئی، پائپ پھٹنے کے بعد عمارت میں پانی بھر گیا جبکہ دروازے سے بھاپ نکلتی بھی دیکھی گئی۔

    واقعہ کے بعد ماسکو کے ہنگامی خدمات کے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچے اور امدادی سرگرمیاں انجام دیں۔

    حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو گرم پانی سے جلنے کے زخم آئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

  • ملزم کی اسپتال اور گھر میں فائرنگ : 4 افراد قتل

    ملزم کی اسپتال اور گھر میں فائرنگ : 4 افراد قتل

    ملزم نے اسلام آباد کے پولی کلینک اسپتال کے زچہ بچہ سینٹر اور سسرال میں فائرنگ کرکے 4 افراد کو جان سے مار دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں فائرنگ کے پے در پے دو واقعات ہوئے جس میں ایک ہی ملزم نے دو مقامات پر فائرنگ کرکے اہلیہ سمیت 4 افراد کو بھون ڈالا۔

    ملزم نے پہلے سسرال جاکر اپنے سسر اور سالے کو گولیاں ماریں اور بعد ازاں اسپتال جاکر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اس کی اسٹاف نرس بیوی اور ایک وارڈ ماسٹر جاں بحق ہوگیا۔

    اندھا دھند فائرنگ سے اسٹاف نرس اور وارڈ ماسٹر سمیت4افراد قتل کردیئے گئے، اس حوالے سے اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتولہ اسٹاف نرس کے شوہر نے فائرنگ کی۔

    واقعے کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ گھریلوجھگڑے کا شاخسانہ ہے۔ پولیس نے لاشیں تحویل میں  لے کر مزید کارروائی کیلیے اسپتال روانہ کردیں، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

  • امریکہ میں دو خواتین سمیت چار افراد کی درد ناک ہلاکت

    امریکہ میں دو خواتین سمیت چار افراد کی درد ناک ہلاکت

    واشنگٹن : امریکہ میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں بڑے پیمانے پر عام لوگوں کی ہلاکت کی خبریں معمول بنتی جا رہی ہیں، ایک اور واقعے میں خواتین سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست واشنگٹن کے شہر ٹاکوما میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں دو خواتین سمیت چار افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

    امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق جمعرات کی دوپہر کو ہونے والی فائرنگ کے حوالے سے ٹاکوما پولیس ڈیپارٹمنٹ نے امریکی وقت کے مطابق شام ساڑھے پانچ بجے ٹوئٹر پر بتایا کہ دو خواتین اور ایک مرد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ایک مرد کو انتہائی تشویش ناک حالت میں ہسپتال لے جایا گیا تھا۔

    اس کے بعد ساڑھے چھ بجے پولیس نے ٹویٹ کی کہ ہسپتال لے جائے جانے والے شخص کی بھی موت واقع ہوگئی۔ پولیس نے دی نیوز ٹریبیون کو بتایا کہ مرنے والے افراد بالغ نظر آرہے تھے، پولیس نے بتایا کہ فائرنگ شہر کے مشرقی علاقے کے قریب ایوریٹ سٹریٹ کے 4200 بلاک پر ہوئی۔

    پولیس کی ترجمان وینڈی ہیڈو نے اخبار کو بتایا کہ فائرنگ ایک رہائش گاہ کے پیچھے ایک گلی میں ہوئی اور اور مرنے والا ایک شخص رہائش گاہ کے سامنے والی گلی میں پایا گیا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ لوگ علاقے سے دور رہیں کیونکہ ابھی خطرہ برقرار ہے، سراغ رساں اور پولیس کا دوسرا عملہ واقعے کی جگہ پر موجود ہیں تاہم مزید معلومات فوری طور پر دستیاب نہیں ہوسکیں۔

  • مکان کی چھت گرنے سے ماں 3 بچوں سمیت دب کر جاں بحق

    مکان کی چھت گرنے سے ماں 3 بچوں سمیت دب کر جاں بحق

    کراچی : اورنگی ٹاؤن کے علاقے ایم پی آر کالونی میں مکان کی چھت گرگئی، اندوہناک حادثے میں تین بچوں سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق ملبے میں دب کر ماں اور3بچے جاں بحق ہوئے ہیں، جنہوں نے موقع پر ہی دم توڑ دیا تھا۔

    ملبے سے چاروں افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، لاشوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جارہا ہے، ملبے میں مزید افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔

  • افغانستان : پولیو ٹیم پر حملہ، چار کارکن ہلاک

    افغانستان : پولیو ٹیم پر حملہ، چار کارکن ہلاک

    جلال آباد : افغانستان میں پولیو کے حفاظتی قطرے پلانے والی ٹیم پر مسلح افراد نے حملہ کر کے کم از کم چار ارکان کو ہلاک کر دیا۔ جلال آباد میں منگل کو کیے گئے اس حملے کی ذمہ داری فوری طور سے کسی نے قبول نہیں کی۔

    افغانستان کے مشرقی حصے میں انسداد پولیو کے لیے جاری ویکسینیشن مہم کے معاون کار ڈاکٹر جان محمد کے مطابق اس حملے میں پولیو ٹیم کے چار اراکین ہلاک اور کم از کم تین دیگر زخمی ہو گئے۔

    گزشتہ برس افریقی ملک نائجیریا کو بھی جسے پولیو سے پاک قرار دے دیا گیا تھا جس کے بعد جنوبی ایشیا کی دو پڑوسی ریاستیں افغانستان اور پاکستان دنیا کے صرف دو ایسے ممالک ہیں، جہاں اب بھی پولیو کا مرض پایا جاتا ہے۔

    رواں سال مارچ میں داعش نے کہا تھا کہ اس نے افغان صوبے ننگرہار کے دارالحکومت جلال آباد میں پولیو ٹیم کی رکن تین خواتین کو گولیوں کا نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا تھا۔

    خیال کیا جاتا ہے کہ طالبان اور حکومتی دستوں کے مابین حالیہ جھڑپوں اور طالبان کے خلاف حکومت کی حالیہ کارروائیوں کے بعد سے ایسے عسکریت پسند گروپوں کی تعداد افغانسان میں کم ہوتی جا رہی ہے۔ آئی ایس کے عسکریت پسندوں نے حالیہ دنوں میں مخالفین پر حملوں میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔

  • کینیڈا : مسلمان خاندان کو ٹرک سے کچل کر مار ڈالا، چار افراد جاں بحق

    کینیڈا : مسلمان خاندان کو ٹرک سے کچل کر مار ڈالا، چار افراد جاں بحق

    لندن : کینیڈا میں کار سوار شخص نے مسلمان خاندان پر گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق ہوگئے، کار سوار مقامی کینیڈین شہری کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    ایک اور مسلمان خاندان اسلامو فوبیا کی بھینٹ چڑھ گیا، کینیڈا کے صوبہ اونٹاریو کے شہر لندن میں ایک پک اپ ٹرک رائیور نے فٹ پاتھ پر گاڑی چڑھا کر ایک ہی خاندان کے چار افراد کو کچل کر ہلاک کرڈالا، پولیس نے اسے مسلم نفرت پر مبنی جرم قرار دیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس حوالے سے کینیڈین پولیس کا کہنا ہے کہ ایک مسلمان خاندان کے چار افراد کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت گاڑی کے نیچے روند کر قتل کیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق اس خاندان میں سے صرف نو سال کا ایک بچہ زندہ بچ پایا ہے اور وہ شدید زخمی حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہے اب اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس کو یقین ہے کہ یہ ٹکر منصوبے کے تحت ماری گئی۔

    پولیس نے ایک 20 سالہ کینیڈین ملزم کو قتل کے چار اور اقدامِ قتل کے ایک الزام کے تحت گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے ملزم کے اس قدام کو نفرت پر مبنی جرم قرار دیا ہے۔

    کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نفرت انگیز واقعے کا شکار افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں، کینیڈا میں اسلامو فوبیا کی کوئی جگہ نہیں، نفرت کو ختم کرنا ہوگا۔

    اونٹاریو کے وزیرِ اعلیٰ ڈگ فورڈ بھی مقتولین کو خراجِ عقیدت پیش کرنے والوں میں شامل تھے۔ اُنھوں نے ٹویٹ کی کہ ‘نفرت اور اسلامو فوبیا کی اونٹاریو میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

    پولیس حکام نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ یہ بات طے ہے کہ ان افراد کو مسلمان ہونے کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا۔ اس لیے پولیس مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل کرنے پر غور کر رہی ہے۔

    خاندان کی خواہش کے مطابق مقتولین کے نام ظاہر نہیں کیے گئے ہیں تاہم وہ 74 اور 44 سال کی دو خواتین، ایک 46 سالہ مرد، اور ایک 15 سال کی لڑکی شامل ہیں۔

    پولیس کی جانب سے حملہ آور کا نام نیتھانیئل ویلٹ مین بتایا گیا ہے اس کی عمر 20 سال ہے اور لندن کا رہائشی ہے اسے جائے وقوعہ سے چھ کلومیٹر دور ایک شاپنگ سینٹر سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ ابھی یہ معلوم نہیں ہوا ہے کہ حملہ آور کے کسی نفرت انگیز گروہ سے تعلقات ہیں یا نہیں۔

    پولیس آفیسر نے مزید کہا کہ ملزم اور ہلاک شدگان کے درمیان پہلے سے کوئی تعلق نہیں ہے، اُنہوں نے مزید کہا کہ ملزم نے ایک جیکٹ پہن رکھی تھی جو بلٹ پروف جیکٹ جیسی لگ رہی تھی۔

    حکام نے مزید کہا کہ جب اتوار کو مقامی وقت کے مطابق شام آٹھ بج کر 40 منٹ پر ہائیڈ پارک روڈ کے فٹ پاتھ پر یہ سیاہ ٹرک چڑھ رہا تھا تو اس وقت موسم اچھا تھا اور حدِ نگاہ بہت بلند تھی۔ ایک عینی شاہد کے مطابق افراتفری کا عالم تھا ہر جگہ سے لوگ بھاگ رہے تھے۔ لوگ امدادی کارکنوں کو بتا رہے تھے کہ واقعہ کہاں ہوا ہے۔

  • اپنی سگی بہنوں سمیت چار افراد کے قتل کی لرزہ خیز واردات، ملزم گرفتار

    اپنی سگی بہنوں سمیت چار افراد کے قتل کی لرزہ خیز واردات، ملزم گرفتار

    پولیس نے القنفذہ میں خاندان کے چار افراد کو قتل کر کے فرارہونے والے قاتل کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نے اپنی دو سگی بہنوں چچازار بھائی اور بہن اور قتل کر دیا تھا۔

    سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق قاتل نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر بھیانک واردات کی تھی اور اس کے بعد وہ جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا تھا۔

    خاندان کے چار افراد کے قتل کی خبر نے شہر بھر میں رنج و غم کی لہر دوڑا دی تھی۔ پولیس کے مطابق قاتل نے اپنے چچا زاد بھائی کو ڈیوٹی کے دوران قتل کیا جہاں وہ گرلز اسکول کے چوکیدار کے طور پر کام کر رہا تھا۔

    ملزم نے اچانک مشین گن سے کئی فائر کیے اور اس کے بعد وہاں سے وہ اپنی بہنوں کے گھر پہنچا جہاں اس نے اپنے بھانجوں کے سامنے ان کی ماؤں پر گولیوں کی بارش کر دی۔ آخر میں اپنی چچا زاد بہن کے گھر گیا اور اسے قتل کرکے فرار ہو گیا۔ چچازاد بہن کافی ضعیف تھیں۔

    پولیس نے فوری کارروائ یکرتے ہوئے قاتل کے اس بھائی کو جو واردات میں شریک تھا گرفتار کرلیا۔ بعد ازاں مکہ مکرمہ پولیس نے ڈائریکٹر جنرل کی ہدایت پر مفرور قاتل کا تعاقب کرکے اسے اللیث کمشنری کے جنوبی قریے الشاقا سے گرفتار کرلیا۔

  • کراچی : تیز رفتار کار چار افراد کو کچلتی ہوئی پل سے نیچے جاگری

    کراچی : تیز رفتار کار چار افراد کو کچلتی ہوئی پل سے نیچے جاگری

    کراچی : لیاری ایکسپریس وے پر خوفناک حادثے میں چار افراد ہلاک ہوگئے، تیز رفتار کار راہ گیر کو بچاتے ہوئے پل سے نیچے جاگری، سڑک کے کنارے بیٹھے افراد زد میں آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری ایکسپریس وے پرمیرا ں ناکہ کے قریب ٹریفک حادثہ میں چار افراد جاں بحق ہوگئے، تیز رفتار کار 4 افراد کو کچلتی ہوئی پل سے نیچے جا گری، حادثے میں 4 افراد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا جبکہ ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    تیز رفتار گاڑی لیاری ایکسپریس وے سے مرزا آدم خان روڈ پر جاگری، خوش قسمتی سے کار میں سوار تین افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے، پولیس نے جائے وقوعہ سے ڈرائیور سمیت 2 افراد کوحراست میں لے لیا۔

    پولیس کو دیئے گئے بیان میں ڈرائیور کا کہنا تھا کہ حیدرآباد سےواپس شیرشاہ اپنے گھرجارہے تھے، مذکورہ مقام پر حادثہ اچانک گاڑی کے سامنےآجانیوالے شخص کو بچاتے ہوئے پیش آیا جس کے سبب گاڑی بے قابو ہوکر پل سے نیچے گرگئی۔

    پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمی کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثے کا شکار گاڑی میں موجود بچے سمیت تین افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والےچار میں سے تین افراد کی شناخت عامر، آصف، عادل کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ ایک متوفی کی شناخت تاحال نہ ہوسکی۔

    پولیس کے مطابق حادثے میں معجزانہ طور پر بچ جانے والے افراد میں مہتاب، عباس اور 10 سالہ وارث شامل ہیں، کار سوار تینوں افراد آپس میں بھائی ہیں، گاڑی میں سوار دو بھائیوں کو تفتیش کے لئے تھانے جبکہ دس سالہ وارث کو گھر بھیج دیا گیا۔

  • مصر: قاہرہ میں سیاحوں کی بس سڑک کنارے بم سے ٹکرا گئی، چار افراد ہلاک

    مصر: قاہرہ میں سیاحوں کی بس سڑک کنارے بم سے ٹکرا گئی، چار افراد ہلاک

    قاہرہ : مصرکے دارالحکومت قاہرہ کے قریب سڑک کنارے بم دھماکے میں تین سیاح اوران کا گائیڈ ہلاک ہوگیا، حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے کر واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے قریب غزہ کے عجائبات کی سیر کے لیے آنے والے سیاحوں کی بس سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی۔

    جس کے نتیجے میں بس میں سوار ویتنام کے دو سیاح اور ان کا گائیڈ موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ تیسرا سیاح اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔

    خبررساں ایجنسی کے مطابق مصری سیکورٹی حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے کر واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

    حکام نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دھماکے میں 11 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ بس ڈرائیور نے جس مقررہ راستوں سے سیاحوں کو لیکر جانا تھا وہاں سے نہیں گیا، نہ ہی انتظامیہ کو اس کی خبردی گئی۔

    حکام کے مطابق سڑک کنارے یہ بم کس نے رکھا یہ کہنا قبل ازوقت ہوگیا تاہم ماضی میں اس قسم کے حملوں باالخصوص سیاحوں کو نشانہ بنانے میں عسکریت پسند تنظیم داعش ملوث رہا ہے۔

    خیال رہے کہ مصر سیاحت کے لیے اہم ملک سمجھا جاتا ہے، یہاں کے تاریخی مقامات کو دیکھنے کے لیے ہر سال لاکھوں سیاح رخ کرتے ہیں۔