Tag: 04 suspect escaped

  • ریلوے ملازمت کیلیے آنے والے 4 جعل ساز ڈرامائی انداز میں گرفتار

    ریلوے ملازمت کیلیے آنے والے 4 جعل ساز ڈرامائی انداز میں گرفتار

    لاہور : محکمہ ریلوے کی پولیس نے لاہور میں جعلسازی اور دھوکہ دہی سے بھرتی کی کوشش کرنے والے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ملزمان علی رضا اور حسنین علی نے ریلوے پولیس کے فزیکل ٹیسٹ میں شامل ہونے کے لئے جعلی رول نمبر سلپس تیار کیں تھیں۔

    ریلوے پولیس کے ترجمان کنور عمیر ساجد کے مطابق کمپیوٹر اور ریکارڈ رجسٹر چیک کیا گیا تو فراہم کردہ معلومات غلط نکلیں۔

    ملزم زوہیب اصل امیدوار کی جگہ دوڑ میں شامل ہونے اور امیدوار عدیل نے درخواست فارم میں غلط معلومات فراہم کیں جبکہ چار میں سے دو ملزمان نے جعلی رول نمبر سلپس تیار کرنے کا اعتراف بھی کیا۔

    ملزمان حسنین علی اور علی رضا کو گرفتار کر کے تھانہ ریلوے لاہور میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

    تفتیش کے دوران ملزم زوہیب نے اصل امیدوار وقار عباس کی جگہ دوڑ لگانے کے لئے حاضر ہونے کا اعتراف بھی کرلیا

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ریلوے میں ملازمتوں کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرتے جعلی اشتہار کا چیف ایگزیکٹو افسر پاکستان ریلویز عامر علی بلوچ نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت کی تھی۔

    انہوں نے واضح کیا کہ محکمہ میں بھرتیوں کا اشتہار ادارے کی آفیشل ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا جاتا ہے، خود ساختہ اشتہار بنا کر سادہ لوح عوام سے پیسے اینٹھنے کی کوشش کرنے والوں کو ریلوے کی جانب سے سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

  • کراچی : انٹرنیشنل ڈرگ مافیا کے چار کارندے گرفتار

    کراچی : انٹرنیشنل ڈرگ مافیا کے چار کارندے گرفتار

    کراچی : اے وی سی سی کے عملے نے کلفٹن کے علاقے میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی بین الاقوامی سطح پر اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی وائئلینٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) کی ٹیم نے تھانہ کلفٹن کی حدود نیلم کالونی میں اسپیشل برانچ کے ہمراہ آپریشن کرتے ہوئے چار انٹرنیشنل ڈرگ مافیا کے کارندے گرفتار کرلیے۔

    ایس ایس پی اے وی سی سی عبدالرحیم شیرازی کے مطابق گرفتار ملزمان میں ریاض، ضیغم، اعظم اور عمر شہزاد شامل ہیں، گرو کا ماسٹر مائنڈ شہزاد ملائیشیا میں ڈرگ کا دھندا کرتا ہے، ملزم کچھ عرصہ پہلے ملائیشیا میں گرفتار ہوا تھا۔

    گروہ مسافروں کو فی کیپسول 15 گرام ہیروئن ڈال کر دیتا ہے، کیپسولز کو ملک سے باہر اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی، تقریباً ایک کلو فائن گریڈ کی ہیروئن 78 کیپسولوں میں ڈالی گئی تھی۔

    ایس ایس پی اے وی سی سی عبدالرحیم شیرازی نے کہا کہ ہیروئن کی مالیت پانچ ملین ڈالر کے قریب بنتی ہے کارروائی کے دوران جب کیپسول بنانے کے اوزار دستاویزات اور دیگر برآمد،مزید چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔

  • کراچی : ڈکیتی میں مزاحمت پر دو نوجوان قتل

    کراچی : ڈکیتی میں مزاحمت پر دو نوجوان قتل

    کراچی : نیو کراچی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے دو نوجوان جان بحق ہوگئے، پاک کالونی اور دیگر علاقوں میں پولیس نے مقابلے کے بعد چار ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیوکراچی کے علاقے شفیق کالونی میں ڈکیتی کیلئے آنے والے ملسح افراد نے مزاحمت کرنے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ادریس نامی شخص شدید زخمی ہوگیا، بعد ازاں ادریس نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ دیا۔

    پولیس کے مطابق مقتول نوجوان ادریس نے ڈکیتوں کو موبائل فون دینے سے انکار کر دیا تھا جس کی وجہ سے انہوں نے فائرنگ کی، پولیس حکام کے مطابق ادریس فیکٹری میں ملازمت کرتا تھا اور اس کا آبائی تعلق رحیم یار خان سے تھا.

    پاک کالونی گٹر باغیچہ کے علاقے میں بھی نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا ، پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت مختیار کے نام سے ہوئی ہے جس کی عمر 19 برس تھی.

    ایک اور واقعے میں پاک کالونی کے مشرف پارک میں گشت پر مامور پولیس پارٹی نے موٹرسائیکل سوار3مشتبہ افراد کو روکنے کی کوشش کی جس پر مسلح افراد نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

    ایس ایس پی کیماڑی نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ ہولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم زخمی ہوگیا جسے گرفتار کرکے ابتدائی طبی امداد کیلئے اسپتاکل منتقل کردیا گیا ہے، پولیس کے مطابق
    ملزمان دوسرے زخمی ساتھی کو لے کر موقع سے فرار ہوگئے۔

    دریں اثناء کراچی کے علاقوں فیروز آباد اور سچل میں پولیس مقابلے کے بعد ،3ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے، ایس ایس پی انویسٹی گیشن طارق مستوئی کے مطابق سچل میں گرفتار ملزمان کی شناخت کرکے کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔

    پولیس کے مطابق ملزمان سےاسلحہ اورموٹرسائیکل برآمد کرلی گئی، زخمی ملزمان کے2ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    فیروزآباد میں مبینہ مقابلہ کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور چھینی ہوئی موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے جبکہ دوسرا ملزم فرار ہوگیا۔