Tag: 04 suspects arrested

  • خلیل الرحمان قمر کا اغواء، خاتون سمیت چاروں ملزمان گرفتار

    خلیل الرحمان قمر کا اغواء، خاتون سمیت چاروں ملزمان گرفتار

    لاہور: معروف ادیب اور ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے اغوا اور ڈکیتی کا واقعے میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے، خاتون سمیت چار ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔

    لاہور پولیس کے مطابق او سی یو یونٹ نے واردات میں ملوّث خاتون سمیت 4 ملزمان پکڑلیے، ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے پکڑا گیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان سی آئی اے کی حراست میں ہیں، مزید تفتیش جاری ہے، گرفتار ملزمان میں خلیل الرحمان قمر کو دھوکے سے بلوانے والی خاتون آمنہ عروج بھی شامل ہے۔

    لاہور پولیس نے ملزمان کے زیراستعمال گاڑی بھی برآمد کرلی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ رات لاہور کے علاقے سندر میں معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو ڈرامہ بنانے کا جھانسہ دے کر نامعلوم ملزمان نے لوٹ لیا۔

    ایف آئی آر کے مطابق آمنہ عروج نامی خاتون نے فون کر کے بتایا کہ وہ ان کی بہت بڑی فین ہے اور ایک ڈرامہ بنانا چاہتی ہے۔

    خاتون کی جانب سے سینڈ کی گئی لوکیشن پر خلیل الرحمان قمر پہنچے تو انہیں ایک کمرے میں بٹھایا گیا جہاں کچھ دیر بعد نامعلوم مسلح ملزمان آئے اور زدوکوب کے بعد موبائل فون، نقدی، اے ٹی ایم اور دیگر چیزیں چھین لیں۔

    ڈرامہ نگار کے مطابق انہیں آنکھوں پر پٹی باندھ کر نامعلوم مقام پر لے جایا گیا جہاں ملزمان نے مزید 10 لاکھ روپے کی رقم منگوانے کا مطالبہ کیا، مطالبہ پورا نہ ہونے پر وہ انہیں نامعلوم جگہ پر پھینک کر فرار ہوگئے۔

  • کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کیخلاف پولیس آپریشن جاری

    کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کیخلاف پولیس آپریشن جاری

    روجھان : پنجاب پولیس کا ڈاکوؤں اور شرپسند عناصر کے خلاف کچے میں آپریشن دسویں روزمیں داخل ہوگیا، چار ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق صادق آباد کے کچے کے علاقے میں پولیس آپریشن میں کامیاب کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ٹارگٹڈ کارروائی کےدوران کوکانی گینگ کے4کارندے گرفتار کیے گئے ہیں۔

    پولیس نے اب تک ڈاکوؤں کے درجنوں ٹھکانے تباہ کردیے، دوران آپریشن بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ گرفتارملزمان کےقبضہ سے کلاشنکوف اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

    اس حوالے سے ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران اب تک گرفتار ملزمان کی تعداد18ہوگئی ہے اس کے علاوہ3ڈاکو ہلاک ہوئے۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق جدید ہتھیاروں اور بکتر بند سے لیس پولیس دستوں نے چک کپڑا، خیرپور بمبلی کا کنٹرول سنبھال لیا، پولیس نےدہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کرکے وہاں پولیس پکٹس قائم کردیں۔

    ڈاکو اپنے علاقوں سے نکل کر سندھ فرار ہونے کی کوشش کررہے ہیں، پولیس کی ٹیموں کا تعاقب جاری ہے، تمام راستوں کو سیل کرکے دریا میں کشتیوں پر پولیس کا گشت بڑھا دیا گیا۔

    ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ پولیس نے خطرناک عسکریت پسند کریمنل قابل سکھانی کے خفیہ ٹھکانے ٹریس کر کے ان کا گھیراؤ کر لیا ہے جہاں مسلح عسکریت پسندوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، جزیرہ نما دشوار گزار دریائی علاقہ ہونے کے باوجود پولیس کی مسلسل پیش قدمی جاری ہے۔

  • حوالہ ہنڈی کے غیرقانونی کاروبار میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

    حوالہ ہنڈی کے غیرقانونی کاروبار میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

    کراچی : ایف آئی اے بینک سرکل کے عملے نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث 4 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل بینکنگ سرکل کراچی رابعہ قریشی کی ہدایت پر ٹیم نے مختلف کارروائیوں میں 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

    ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں سے ملزم عزیز مرچنٹ کو تین تلوار جبکہ ملزم محمد ہمایوں، سلیم الدین اور عثمان عارف کو گولڈ سینٹر صدر سے گرفتار کیا گیا۔

    ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی کی حوالہ ہنڈی سے متعلق رسیدیں بھی تحویل میں لے لی گئیں۔ ملزمان بغیر لائسنس کے غیرملکی کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 16320 امریکی ڈالر, 364920 روپے اور ہنڈی حوالہ سے متعلق رسیدیں بر آمد کر لی گئی۔

    گرفتار ملزم کے موبائل فونز سے درجنوں ہنڈی حوالہ اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق پیغامات بھی برآمد کر لئے گئے. ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔مزید تفتیش جاری ہے۔

  • موٹر سائیکل سواروں نے پولیس اہلکار کی پٹائی کردی، ویڈیو وائرل

    موٹر سائیکل سواروں نے پولیس اہلکار کی پٹائی کردی، ویڈیو وائرل

    تامل ناڈو : بھارت میں ایک پولیس اہلکار نے موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کو تیزرفتاری سے منع کیا جس پر ملزمان نے اہلکار کی پٹائی کردی۔

    تامل ناڈو پولیس نے پولیس اہلکار پر تشدد کے الزام میں چار ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ ایک ملزم مفرور ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    مذکورہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 30سالہ پولیس اہلکار اشوک نے موٹر سائیکل روک کر ان ملزمان کی سرزنش کی جس پر ان کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی۔

    پولیس اہلکار جیسے ہی اپنی موٹر سائیکل سے اترا تو ملزمان میں سے ایک نے اس کے منہ پر مکا رسید کیا جس کے بعد اس کے دیگر ساتھیوں نے بھی اس کا ساتھ دیا۔

    ملزمان نے تشدد کرکے پولیس اہلکار اشوک کا ہاتھ توڑ دیا، جائے وقوعہ پر موجود افراد نے ملزمان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا، پولیس مزید کارروائی کے لیے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ملزمان میں عبدالرحمٰن، رکانپاشا، اسلم علی اور رضوان شامل ہیں، ملزم عبدالرحمن مقامی کونسلر کا بیٹا بتایا جارہا ہے۔

  • 270 تولہ سونا لوٹنے والے ملزمان گرفتار، اہم انکشافات

    270 تولہ سونا لوٹنے والے ملزمان گرفتار، اہم انکشافات

    سوات : مینگورہ کے صرافہ بازار میں ڈکیتی کی سب سے بڑی واردات کرنے والا گروہ پنجاب سے گرفتار کرلیا گیا، ملزمان کے قبضے سے سونا اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا۔

    اس حوالے سے ڈی پی او سوات نے بتایا کہ رواں سال20جنوری کو مینگورہ میں سنار کی دکان سے 270 تولے سونا لوٹ لیا گیا تھا، سوات پولیس نے ضلع وہاڑی سے 4ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد رفیق، محمد ماجد، محمد عرفان اور محمد زاہد شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے ڈکیتی میں استعمال ہونے والی کار اور148 تولے سونا برآمد کیا گیا ہے۔

    ڈی پی او سوات نے مزید بتایا کہ پہلے ملزمان کو پنجاب سے قانونی طور پر سوات منتقل کیا جائے گا، جس کے بعد انہیں مقامی عادلت مین پیش کرکے مزید کارروائی کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ مینگورہ کے صرافہ بازار میں ملزمان رات کے اندھیرے میں چوکیدار کو رسیوں سے باندھ کر ایک دکان سے بھاری تعداد میں سونا اوقر دیگر قیمنتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔

  • بھارت : نریندر مودی کا دفتر ویب سائٹ پر فروخت کیلئے پیش

    بھارت : نریندر مودی کا دفتر ویب سائٹ پر فروخت کیلئے پیش

    نئی دہلی : بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دفتر کو بیچنے کیلئے اس کا اشتہار او ایل ایکس پر ڈال دیا گیا، اطلاع ملتے ہی انتظامیہ نے اشتہار ہٹوایا، پولیس نے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم مودی کا دفتر او ایل ایکس پر7.5 کروڑ روپے میں فروخت کے لیے ڈالا گیا تھا، ہنگامی طور پر کارروائی کے بعد 4 افراد حراست میں لے لیا گیا۔

    بھارتی میڈیا ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی میں واقع عوامی رابطہ دفتر کو کسی نے او ایل ایکس پر فروخت کے لیے ڈال دیا اور اس کی قیمت ساڑھے سات کروڑ روپے رکھی گئی۔

    اس خبر کی اطلاع جب پولیس کو ہوئی تو فوری کارروائی کرتے ہوئے اشتہار کو او ایل ایکس سے ہٹوایا گیا اور چار افراد کو شک کی بنا پر حراست میں لینے کے ساتھ ساتھ ایک ملزم کو باقاعدہ گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق وارانسی میں واقع مودی کے دفتر کی تصویر ڈال کر جب اسے برائے فروخت بتایا گیا تو ساتھ میں اس کی تفصیل بھی دی گئی تھی۔

    تفصیلات میں بتایا گیا کہ یہاں چار بیڈ روم باتھ روم کے ساتھ، فل فرنشڈ ریڈی ٹو موو، لسٹیڈ بائی ڈیلر، بلڈ اَپ ایریا 6500 اسکوائر فٹ، دو منزل، دو کار پارکنگ کے ساتھ ہی نارتھ ایسٹ فیسنگ کی معلومات بھی دی گئی۔ پروجیکٹ نیم، میں پی ایم او دفتر وارانسی لکھا گیا۔

    اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ جس شخص نے تصویر لے کر او ایل ایکس پر ڈالی تھی وہ گرفتار کیا جاچکا ہے اور اس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

    میڈیا ذرائع کے مطابق پولیس نے چار افراد کو حراست میں لے لیا ہے اور اس میں اس شخص کی گرفتاری بھی شامل ہے جس کی پروفائل سے یہ اشتہار ڈالا گیا تھا جس کا نام لکشمی کانت اوجھا ہے۔

     

  • بھارت : خواتین ڈاکوؤں کا گروہ سرگرم، لوگ اے ٹی ایم کی رقم سے بھی محروم

    بھارت : خواتین ڈاکوؤں کا گروہ سرگرم، لوگ اے ٹی ایم کی رقم سے بھی محروم

    کولکتہ : بھارت میں عورتوں نے بھی اے ٹی ایم لوٹنا شروع کردیے، شہریوں کو یرغمال بنا کر ان کے اے ٹی ایم کارڈ چھین کر رقوم نکالنے کی وارداتیں بڑھ گئیں۔

    بھارتی ریاست کولکتہ میں پولیس نے ایک ڈکیت گروہ کو گرفتار کیا ہے جس میں صرف خواتین ہی شامل ہیں جو اپنے مخصوص انداز سے شہریوں کو یرغمال بنانے کے بعد اس کی جیب سے ہی نہیں بلکہ بینک سے بھی رقم نکال لیتی ہیں۔

    مغربی بنگال میں کولکتہ کا سونا گاچھی علاقہ کئی وجوہات سے مشہور ہے لیکن ان دنوں لیڈی گنگ کی وجہ سے میڈیا میں خبروں کی زینت بنا ہوا ہے۔

    شمالی کولکتہ میں لیڈی گینگ کی چار کارندوں نے ایک راہگیر کو یرغمال بنایا اور نقدی موبائل فون اور اے ٹی ایم کارڈ لوٹ کر فرار ہوگئیں، پولیس نے ان چاروں خواتین کو گرفتار کرلیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق کولکتہ کے بڑتلہ علاقے میں سوناگاچھی سے تعلق رکھنے والی ڈکیت خواتین کو مانک تلہ کی پولیس نے اطلاع ملتے ہی فوری کارروائی کرکے گرفتار کیا۔

    اس حوالے سے مانک تلہ پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں خواتین نے لوت مار کے بعد اے ٹی ایم سے رقم نکالنے کی کوشش کی، اے ٹی ایم میں سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ان چاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

    واضح رہے کہ کورونا وائرس کے سبب سونا گاچھی میں رہنے والی خواتین مالی بحران میں مبتلا ہوگئی ہیں، مالی تنگی کے سبب ان میں جرائم کا رجحان بڑھنے لگا ہے۔

  • اے وی ایل سی کی کارروائی : ڈکیت گروہ کے چار کار لفٹر گرفتار

    اے وی ایل سی کی کارروائی : ڈکیت گروہ کے چار کار لفٹر گرفتار

    کراچی : شہر قائد میں اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی ایل سی) نے حب چوکی میں کارروائی کرتے ہوئے 4 کار لفٹروں کو حراست میں لے کر مسروقہ گاڑی قبضے میں لے لی۔

    تفصیلات کے مطابق اے وی ایل سی کی ٹیم نے حب چیک پوسٹ کے قریب کارروائی کرکے ڈیفنس کے علاقے سے گاڑی چوری کرکے فرار ہونے والے4ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان بینک سے رقم لے کر نکلنے والوں کو بھی لوٹتے تھے.

    اے وی ایل سی حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے23 جون کو ڈیفنس سے ایک گاڑی چوری کی تھی، ملزمان چوری شدہ گاڑیوں کو چمن میں محمد نامی شخص کو فروخت کرتے ہیں، ملزمان نے11 جون کو زمزمہ اسٹریٹ پر5لاکھ روپے کی ڈکیتی بھی کی تھی۔

    گزشتہ روز کراچی کے علاقے فیروز آباد تھانے کی حدود میں گاڑیاں چوری کرکے لانگ ڈرائیو پر نشے کی پارٹیاں کرنے والے خاتون سمیت تین ملزمان کا گروہ گرفتار کرلیا گیا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور بڑی تعداد میں منشیات برآمد ہوئی۔

    فیروز آباد پولیس نے دوران پٹرولنگ شک کی بنیاد پر ایک ہنڈا سٹی گاڑی کو روکا تو انکشاف ہوا کہ تینوں گاڑی میں سوار ملزمان نشے میں دھت ہیں اور تینوں اس وقت چوری کی گاڑی میں سوار بھی ہیں۔

    جس پر فیروز آباد پولیس نے ملزمان کی گاڑی کی تلاشی لی، جس میں ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور آئس سمیت دیگر منشیات برآمد ہوئیں جس کے بعد پولیس نے تینوں ملزمان کو حراست میں لیکر مقدمہ درج کرلیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی کے علاقے پاور ہاؤس چورنگی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے تھے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ گلشن اقبال پولیس کے اہل کار مدعی کے ساتھ ڈاکوؤں کا تعاقب کر رہے تھے.

    پاور ہاؤس چورنگی کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں میں مقابلہ ہوا، پولیس کے مطابق ملزمان نے ایک پستول راستے میں پھینک دیا تھا، ایک برآمد ہوا۔

  • کمسن بچیوں کو اغواء کرنے والا افغانی گروہ گرفتار، بچی بازیاب

    کمسن بچیوں کو اغواء کرنے والا افغانی گروہ گرفتار، بچی بازیاب

    پشاور : کمسن بچیوں کو اغواء کرکے ان سے بھیک منگوانے والے گروہ کے چار کارندوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزمان میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے کمسن بچیوں کے اغواء کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے چار کارندوں کو حراست میں لے لیا، ملزمان کا تعلق افغانستان سے بتایا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور کے جنوبی اضلاع سے بچیوں کو اغوا کرکے فروخت کرنے والا افغان گروہ پکڑا گیا، گلبہار پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 2خواتین سمیت 4ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    اس حوالے سے ایس پی سٹی وقارعظیم نے میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار ملزمان مغوی بچیوں سے گداگری کرواتے تھے، اس کے علاوہ لاکھوں روپے کے عوض بچیوں کی خریدوفروخت میں بھی ملوث ہیں۔

    ایس پی سٹی کا کہنا تھا کہ ملزمان سے صدہ پارا چنار سے اغوا کی گئی ایک بچی بازیاب کرالی گئی ہے،11ماہ پہلے اغوا کی گئی بچی کو والدین کے حوالے کردیا گیا ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

  • کراچی : بین الصوبائی گروہ کے چار کارندے گرفتار، فائرنگ سے دو افراد زخمی

    کراچی : بین الصوبائی گروہ کے چار کارندے گرفتار، فائرنگ سے دو افراد زخمی

    کراچی : پولیس نے تالہ توڑ کارروائیاں کرنے والے گروہ کے چار ملزمان کو حراست میں لے لیا، ملزمان اس سے قبل پنجاب میں بھی وارداتیں کرچکے ہیں اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے کارروائی کرکے 4 مفرورملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کا تعلق تالا توڑ گروہ سے ہے، صرافہ بازار میں چوری کی وارداتیں کرتے تھے، پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ ملزمان کراچی سے پہلے پنجاب میں بھی کارروائیاں کرتے رہے ہیں اور پنجاب پولیس کو مطلوب ہیں۔

    اس کے علاوہ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے11 میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، فائرگ سے دو افراد زخمی ہوگئے، ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کو ڈاکوؤں نے ڈکیتی میں مزاحمت کرنے پر زخمی کیا ہے۔

    واضح رہے کہ آج ڈی آئی جی ساؤتھ شرجیل کھرل نے علاقے میں امن و امان اور جرائم کی روک تھام کے حوالے سے مختلف

    علاقوں کا دورہ کیا، ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ بھی ڈی آئی جی کے ساتھ تھے، افسران نے پولیس اہلکاروں کو دوران ڈیوٹی ایس اوپیز پر سختی سے عمل کرنے کا حکم دیا۔

    اس سے قبل پولیس کی موجودگی میں ڈکیتی کی واردات کا انکشاف ہوا ہے،  کراچی کے علاقے عزیز آباد نمبر دو میں نامعلوم مسلح افراد نے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر گھر کا صفایا کردیا۔

    ملزمان نے گھر میں سکون سے واردات کی،3ڈاکو پولیس اہلکاروں کے سامنے گھر سے نکل کر فرار ہوگئے، پولیس اہلکاروں نے ڈاکوؤں کی گرفتاری کی ناکام کوشش کی، فائرنگ کے باوجود ملزمان باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز کو موصول ہوگئی، فوٹیج میں ڈاکوؤں میں سے ایک کو پیدل اور دوسرے کو موٹرسائیکل پر فرارہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔