Tag: 05 killed

  • مکان کی چھت گر گئی، ماں چار بیٹیوں سمیت جاں بحق

    مکان کی چھت گر گئی، ماں چار بیٹیوں سمیت جاں بحق

    پشاور : صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں ایک اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے، جس میں ایک ماں اپنی چار بچیوں سمیت لقمہ اجل بن گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے انقلاب کالونی تہکال کے قریب گھر کی چھت گرگئی، چھت کے ملبے میں دب کر5افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوئے۔

    ریسکیو اہلکاروں اور اہل علاقہ نے امدادی کارروائیاں کرکے جاں بحق ہونے والی ماں اور بچیوں کی لاشوں کو ملبے تلے سے باہر نکالا۔

    زخمی ہونے والے دو افراد کو ابتدائی طبی امداد کیلئے خیبر ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا گیا، جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

  • میکسیکو : طیارہ حادثہ کا شکار، پائلٹ سمیت پانچ مسافر ہلاک

    میکسیکو : طیارہ حادثہ کا شکار، پائلٹ سمیت پانچ مسافر ہلاک

    میکسیکو سٹی : شمالی امریکہ کے ملک میکسیکو میں طیارہ حادثہ میں پائلٹ سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے، حادثہ میکسیکو کے شہر چہواہوا کے قریب پیش آیا۔

    تفصیلات کے مطابق میکسیکو میں ایک سیسنا طیارہ دوران پرواز حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے باعث طیارے میں موجود پائلٹ سمیت 5 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، حادثہ میکسیکو کے شہر چہواہوا کے قریب پیش آیا۔

    اس حوالے سے پراسیکیوٹر کے ترجمان نے بدھ کو ایک تصدیقی بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو اداروں کے اہلکاروں کو بالیجا میونسپلٹی میں پائلٹ اور پانچ مسافروں کی لاشوں کے ساتھ ایک تباہ شدہ سیسنا طیارہ ملا ہے۔

    سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارے نے ایک دن قبل کیمارگو میونسپلٹی سے سینالوا ریاست کے گواساوے کی جانب پرواز کی تھی لیکن وہ اپنی منزل تک نہ پہنچ سکا۔

    منگل کی صبح تلاشی مہم میں چہواہوا اور سنیالوا ریاستوں کی سرحد کے نزدیک اس کا تباہ شدہ ملبہ ملا۔ واضح رہے کہ آج صبح میکسیکو کے جنوب مغربی علاقوں راکنگ اوآکسا اور میکسیکو سٹی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    مزید پڑھیں : میکسیکو کی زمین لرز اٹھی، 7.4 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری

    امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.4 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح گیارہ بج کر 29 منٹ پر آیا جس کی گہرائی 32 کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز اوسیکا کا بحرل الکاہل تھا۔ زلزلے میں پانچ افراد ہلاک اور تقریبا 30 افراد زخمی ہوئے ہیں، وہیں سینکڑوں گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

  • بھارتی فوجی نے پانچ ساتھیوں کو قتل کرکے خود کشی کرلی، دو شدید زخمی

    بھارتی فوجی نے پانچ ساتھیوں کو قتل کرکے خود کشی کرلی، دو شدید زخمی

    رائے پور : بھارتی فوجی نے فائرنگ کرکے اپنے ہی پانچ ساتھیوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا، اہلکار نے خود کو بھی گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا، واقعے میں دو فوجی بھی زخمی ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ڈیوٹی پر تعینات بھارتی فوجی کی فائرنگ سے پانچ ساتھی اہلکار ہلاک ہوگئے۔؎

    واقعے میں دو فوجی شدید زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں دونوں کی حالت تشویشناک ہے، بھارتی فوجی نے جوانوں کو قتل کرنے کے بعد گولی مار کر خود کشی کرلی۔

    اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کانسٹیبل مسعود الرحمان نے اپنے ساتھی اہلکاروں پر سرکاری رائفل سے فائرنگ کردی، تمام اہلکار تبت بارڈر کی خصوصی سیکورٹی پر مامور تھے۔

    فائرنگ کرنے والے اہلکار کا تعلق مغربی بنگال سے تھا، بھارتی میڈیا کے مطابق اب تک واقعے کی وجوہات سامنے نہیں آئیں تاہم اسباب کا تعین کرنے کیلیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ سال 2018 کے دوران 80 بھارتی فوجی اہلکاروں نے خود کشی کی جبکہ جنوری 2007 سے اب تک مقبوضہ کشمیر میں خود کشی کرنے والے بھارتی اہلکاروں کی تعداد 440 ہوگئی ہے۔

    یاد رہے جولائی مین بھارت میں ریلوے ٹریک سے ملنے والی آرمی افسر کی لاش معمہ بن گئی تھی ، مقامی انتظامیہ تاحال یہ طے کرنے سے قاصر ہے کہ آیا اس افسر نے خود کشی کی ہے یا اسے قتل کیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی نے خود کشی کر لی

    بتایا جارہا تھا کہ کیپٹن پوری کی پوسٹنگ بھارتی مقبوضہ جموں اور کشمیر کے علاتے پلواما میں کردی گئی تھی جس کے سبب وہ خوش نہیں تھا اور وہاں نہیں جانا چاہتا تھا۔