Tag: 05 people dead

  • کراچی میں ٹریفک حادثات : خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق

    کراچی میں ٹریفک حادثات : خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق

    کراچی : شہر قائد میں جان لیوا ٹریفک حادثات تھمنے کا نام نہیں لے رہے، منگھوپیر اور شاہ فیصل کالونی میں خاتون سمیت پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    کراچی کے مختلف علاقوں میں چند گھنٹوں کے دوران 5ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ 2زخمی ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ریسکیوحکام کا کہنا ہے کہ یہ ٹریفک حادثات ریڈیو پاکستان، کورنگی ،شاہ فیصل کالونی، منگھوپیر، لانڈھی میں پیش آئے۔

    ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں، گلستان جوہر میں گاڑی کی ٹکر سے فوڈ ڈلیوری رائیڈر بھی زخمی ہوا۔

    رپورٹ کے مطابق رواں سال ٹریفک حادثات میں 536 شہری جان سے جاچکے، 6ہزار سے زائد زخمی ہوئے جن میں سے درجنوں افراد معذوری اور تکلیف دہ زندگی گزار رہے ہیں۔

  • ایران کے میزائل حملوں میں 5 اسرائیلی ہلاک، متعدد زخمی

    ایران کے میزائل حملوں میں 5 اسرائیلی ہلاک، متعدد زخمی

    تل ابیب : ایران کی جانب سے اسرائیل پر کیے جانے والے میزائل حملوں میں 5 اسرائیلی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گلیلی پر ایرانی حملے میں 2 اسرائیلی ہلاک اور،13زخمی ہوئے۔

    اس کے علاوہ دی ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ میں تازہ ایرانی حملے میں ایک اسرائیلی ہلاک اور 14 شہریوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ایرانی بیلسٹک میزائل حیفہ کے مشرق میں شمالی شہر تامرا میں اسرائیلی فوجی اہداف سے جا ٹکرائے، حملوں کے بعد حیفہ آئل ریفائنری میں بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی۔

    غیر ملکی خبر ایجنسی الجزیرہ کے مطابق ایران نے اسرائیل پر چند گھنٹوں میں دوسرا حملہ کردیا جس میں مزید درجنوں میزائل فائر کیے گئے۔

    israel iran war

    اس دوران تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس کے پاس زور دار دھماکے اور سائرن کی آوازیں گونجتی رہیں، دوسری جانب اسرائیلی حملوں کے باعث تہران میں بھی متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

    پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ خیبر میزائلوں سے حیفہ اور تل ابیب کو نشانہ بنایا گیا، اسرائیل پر بدر اور عماد میزائل بھی داغے گئے۔ تل ابیب میں بعض میزائلوں نے اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کئی اسرائیلی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

    اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران کی جانب سے داغے گئے میزائل تل ابیب میں گرے ہیں جس سے کئی عمارتیں تباہ ہوئی ہیں۔

    اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے فائر کئے گئے میزائلوں کو روکنے کیلئے دفاعی نظام متحرک ہے، عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    اس سے قبل ایران نے ڈیڑھ سو سے زائد میزائل داغ کر اسرائیل کے خلاف انتقامی کارروائی کا آغاز کیا تھا

  • کراچی : گھر میں آتشزدگی سے 5 افراد موقع پر جاں بحق

    کراچی : گھر میں آتشزدگی سے 5 افراد موقع پر جاں بحق

    کراچی : گھر میں ہونے والی آتشزدگی سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے آگ بجھانے کے دوران ایک فائر فائٹربھی دم گھٹنےسے بےہوش ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بہادرآباد میں ایک گھرمیں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے اندوہناک واقعے میں 5افراد موقع پر ہلاک ہوگئے۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اطلاع ملتے ہیں پولیس اہلکار اور فائر برگیڈ کی گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کام کا آغاز کردیا گیا۔

    پولیس کے مطابق حادثے میں 5 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میں82سالہ پروفیسر ڈاکٹرفرحت مرزا،60سالہ سلطان مرزا،78سالہ صبیحہ مرزا،72سالہ شائستہ مرزا اور45سالہ اکبر شامل ہیں۔

    ابتدائی معلومات کے مطابق مذکورہ اموات گھر میں دھواں بھرنے سے دم گھٹنے کےباعث ہوئیں، آگ شارٹ سرکٹ کےباعث لگی۔

    ریسکیوحکام نے بتایا ہے کہ دوران آپریشن1فائرفائٹر بھی دم گھٹنے سے بےہوش ہوگیا جسے طبی امداد کی فراہمی کیلئے فوری طور پراسپتال منتقل کیا گیا۔

  • ڈی آئی خان : بس اور وین میں تصادم، 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    ڈی آئی خان : بس اور وین میں تصادم، 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    ڈی آئی خان : ڈیرہ اسماعیل خان میں بس اور وین میں ہونے والے تصادم کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے،جاں بحق و زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی آئی خان میں تیز رفتاری کے باعث ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے، بس اور وین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 5افراد موقع پر جاں بحق اورمتعد د ہوگئے جبکہ ایک مسافر بس میں ہی پھنس گیا۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور جاں بحق و زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، زخمیوں میں سے دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

    اطلاعات کے مطابق ایک مسافر بس کے اندر ہی پھنس گیا تھا جس کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری رہا جسے نکالنے کیلئے امدادی ٹیموں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ڈی آئی خان ٹریفک حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا ہے، وزیراعلیٰ نے زخمی مسافروں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔