Tag: 05 People killed

  • روس کا یوکرین پر ایک اور حملہ، 5 شہری ہلاک

    روس کا یوکرین پر ایک اور حملہ، 5 شہری ہلاک

    کیف : روسی افواج نے ایک بار پھر یوکرین پر حملے تیز کر دیے۔ تازہ بمباری میں کم از کم 5 شہریوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع بھی موصول ہو رہی ہے۔

    یوکرین پر روسی حملے کئی ماہ سے جاری ہیں، کبھی حملے میں نرمی دیکھنے کو آتی ہے تو کبھی اچانک حملہ تیز کردیا جاتا ہے۔

    عالمی سطح پر روس پر زبردست تنقید ہکی جارہی ہے اس کے باوجود جنگ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی۔24 فروری سے جاری اس جنگ میں یوکرین بھی جھکنے کو تیار نظر نہیں آ رہا۔

    یوکرینی میڈیا کے مطابق روس کی فوج نے ڈونیتسک اوبلاسٹ میں بکھمٹ اور سیورسک کو نشانہ بنا کر بمباری کی ہے۔ اس حملے میں کئی بےگناہ شہری زخمی ہوگئے ہیں جن کا علاج مقامی اسپتال میں کیا جا رہا ہے۔

    میڈیا کے مطابق اس سلسلے میں ابھی تک روس کی طرف سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان چار ماہ سے زائد عرصہ سے جاری اس جنگ میں سینکڑوں معصوم شہریوں کی جان جا چکی ہے اور ہزاروں زخمی ہوئے ہیں۔

    روسی فوج نے یوکرین کے کئی شہر کو کھنڈر میں تبدیل کردیا ہے۔ کئی بلند عمارتیں تباہ ہوگئی ہیں اور سینکڑوں کی تعداد میں گھر ویران ہو چکے ہیں۔ جنگ کی وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ بے گھر بھی ہوئے ہیں۔

  • یمن : بارودی سرنگوں کے دھماکوں سے خاتون اور بچے سمیت 5 ہلاک

    یمن : بارودی سرنگوں کے دھماکوں سے خاتون اور بچے سمیت 5 ہلاک

    عدن : یمن کے ساحلی شہر الحدیدہ میں بارودی سرنگ کے تین دھماکوں میں ایک بچے اور ایک خاتون سمیت پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ اطلاع ایک فوجی اہلکار نے دی ہے۔ نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اہلکار نے بتایا کہ یہ دھماکے حوثی باغیوں کی جانب سے برسوں پہلے بچھائی گئی بارودی سرنگوں میں ہوئے۔

    اہلکار نے بتایا کہ پہلا دھماکہ حدیدہ کے جنوبی حصے میں اس وقت ہوا جب ایک موٹر سائیکل پہلے سے بچھائی گئی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔

    اس واقعے میں ایک بچے سمیت تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک اور واقعے میں الحدیدہ کے الحلی ضلع میں دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے ایک خاتون ہلاک ہوئی۔

    اہلکار نے بتایا کہ حدیدہ کے ہیج ضلع میں بارودی سرنگ کے ایک اور دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور اس کا بچہ زخمی ہوگیا۔ وہ دونوں اپنے گھر واپس جا رہے تھے۔

    5 قابل ذکر بات یہ ہے کہ یمن میں بارودی سرنگوں کی صفائی کے حوالے سے ویب سائٹ پر شائع ہونے والے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اس منصوبے کے تحت 2018 کے وسط تک یمن بھر سے339,431بارودی سرنگیں ہٹادی جاچکی ہیں۔

  • روس : رہائشی عمارت میں گیس دھماکہ، 5 افراد ہلاک

    روس : رہائشی عمارت میں گیس دھماکہ، 5 افراد ہلاک

    ماسکو : روس کے دارالحکومت ماسکو میں وزارت ہنگامی حالات کے مرکزی ڈائریکٹوریٹ نے میڈیا کو بتایا کہ ماسکو کے قریب علاقے نوگنسک میں رہائشی عمارت میں گھریلو گیس دھماکے سے مرنے والوں کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز روس کے دارالحکومت ماسکو کے قصبے نوگنسک میں ایک 9منزلہ رہائشی عمارت میں گیس دھماکے ہوئے تھے جس کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد اب 5 تک جا پہنچی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گیس دھماکے کے نیتجے میں 5 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

    حکام کا کہنا تھا کہ دھماکے سے 9 منزلہ رہائشی عمارت کی دوسری، تیسری اور چوتھی منزل کا حصہ منہدم ہوگیا اور24 اپارٹمنٹس کو نقصان بھی پہنچا ہے۔

    170سے زائد افراد کو نکال لیا گیا ہے تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ کتنے افراد ملبے کے نیچے موجود ہیں، امدادی ٹیموں کی جانب سے تلاش اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

  • برطانیہ میں فائرنگ ،5افراد ہلاک، متعدد زخمی

    برطانیہ میں فائرنگ ،5افراد ہلاک، متعدد زخمی

    پلے متھ : برطانیہ کے شہر پلے متھ میں فائرنگ کے واقعے میں 5 افراد ہلاک او متعدد زخمی ہوگئے، پولیس کا کہنا ہے کہ پلے متھ میں فائرنگ کے دوران حملہ آور بھی مارا گیا۔

    برطانیہ کے شہر پلے متھ میں فائرنگ کے ایک واقعے میں پولیس کے مطابق کئی ہلاکتیں ہوئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس کا کہنا ہے پلے متھ کے واقعے میں کئی ایک ہلاکتیں ہوئی ہے اور واقعے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد دی جاری ہے۔

    سکائی نیوز کے مطابق واقعے میں ملوث ملزم کو گولی مار دی گئی ہے، پولیس نے شہریوں سے پرامن رہنے اور گھر سےنہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔

    برطانوی سیکریٹری داخلہ پریتی پٹیل نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ میری تمام ہمدردیاں متاثرین کے ساتھ ہیں، مقامی پولیس سے رابطےمیں ہوں۔

    ممبر پارلیمنٹ جانی مرکرکا کہنا ہے کہ حادثہ دہشت گردی کا واقعہ نہیں، ملزم کو بھاگنےنہیں دیا، شہری پریشان نہ ہوں۔

  • لاہور : مکان کے تنازعے پر جھگڑا، فائرنگ سے پانچ افراد جاں بحق، چار زخمی

    لاہور : مکان کے تنازعے پر جھگڑا، فائرنگ سے پانچ افراد جاں بحق، چار زخمی

    لاہور: 8مرلہ مکان کے تنازعہ پر دو گروپوں کی فائرنگ سے پانچ افراد جاں بحق جبکہ چار زخمی ہوگئے۔ پولیس نے ایک ملزم کو زخمی حالت میں اسپتال سے گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے باٹا پور میں قریبی رشتے داروں میں گولیاں چل گئیں، آٹھ مرلے کا مکان5جانیں لے گیا، چار میں سے ایک زخمی اسپتال سے گرفتار کرلیا گیا۔

    اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ واہگہ بارڈر سے کچھ فاصلے پر واقع ڈھیال پنڈ کے قریب دو گروپوں میں 8 مرلہ کے مکان کا تنازعہ چلا آرہا ہے۔

    چند روز قبل ملزمان نے فائرنگ کر کے امجد گروپ کے ایک شخص کو زخمی کیا، جس کے بدلے میں آج موقع پاکر رفاقت گروپ نے پانچ افراد کو قتل کردیا۔

     پولیس کے مطابق دونوں پارٹیاں قریبی رشتہ دار ہیں، معمولی تنازعہ پر دو طرفہ فائرنگ ہوئی۔ دوسری جانب مقتولین کے ورثاء نے الزام لگایا ہے کہ قتل پولیس کی غفلت کے باعث ہوئے۔

    پولیس نے لاشیں مردہ خانہ منتقل کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے، ایک زخمی ملزم رفاقت کو میو ہسپتال سے گرفتار کرلیا ہے، دیگر ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

  • کابل : سرکاری ملازمین کی بس میں دھماکہ، پانچ افراد جاں بحق، دس زخمی

    کابل : سرکاری ملازمین کی بس میں دھماکہ، پانچ افراد جاں بحق، دس زخمی

    کابل : افغانستان میں بس میں ہونے والے بم دھماکے میں پانچ مسافر جاں بحق اور دس افراد زخمی ہوگئے، بس میں سرکاری ملازم سوار تھے۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مغربی نواحی علاقے میں بس کے اندر بم دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    واقعے میں دس افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا، افغانی وزارت داخلہ کے مطابق مذکورہ بس سرکاری ملازمین کو لے کر جارہی تھی۔

    جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق ابھی تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ اس سے قبل اتوار دو جون کو کابل میں کیے گئے ایک حملے کی ذمہ داری افغانستان میں سرگرم ’اسلامک اسٹیٹ‘ نے قبول کی تھی۔

    مزید پڑھیں : افغانستان ، خوست کی جامع مسجد میں خود کش دھماکہ ،28افراد جاں بحق، 38زخمی

    واضح رہے کہ رواں برس جنوری سے افغانستان میں کیے جانے والے مختلف حملوں میں اب تک53 افراد ہلاک اور ساڑھے تین سو سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔