Tag: 05 suspects arrested

  • پنجاب میں تابڑ توڑ چھاپے : بغیر لائنسنس شیر پالنے والوں کی شامت آگئی

    پنجاب میں تابڑ توڑ چھاپے : بغیر لائنسنس شیر پالنے والوں کی شامت آگئی

    پنجاب بھر میں غیر قانونی طور پر بغیر لائسنس شیر رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا، وائلڈ لائف کے عملے نے 13 شیر تحویل میں لے کر 5 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

    اے آر وائی نیوز نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر محکمہ وائلڈ لائف نے پنجاب میں 22 مقامات پر چھاپے مار کر13شیر تحویل میں لے لیے۔

    کارروائی کے دوران بغیر لائسنس شیر پالنے کئے الزام کے تحت 5 شہریوں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے گئے۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جنگلی حیات کاغیرقانونی کاروبار ناقابل برداشت ہے۔

    انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر قانونی طریقے سے بغیر لائسنس شیر پالنے والے افراد سے متعلق 1107پر اطلاع دیں۔

    یاد رہے کہ محکمہ وائلڈ لائف نے فیصل آباد کے علاقے تاندلیاں والا میں صراف کے گھر سے غیرقانونی رکھے گئے دو شیر برآمد کر لئے۔

    محکمہ وائلڈ لائف فیصل آباد کی ٹیم نے تاندلیاں والا کی جناح کالونی میں مقامی صراف وقاص کے گھر چھاپہ مارا تو تنگ جگہ پر غیرقانونی طور پر دو شیر بند پائے گئے۔ ٹیم نے دونوں شیروں کو تحویل میں لے کر گٹ والا بریڈنگ سنٹر منتقل کر دیا۔

    برآمد کئے گئے شیروں میں چھ ماہ کا وائٹ ٹائیگر اور مادہ بے بی لائن شامل ہیں۔ کارروائی کے دوران ملزم وقاص گھر سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    وائلڈ لائف نے برآمد کئے گئے شیر ڈیوٹی جج عاشی عظمت کی عدالت میں پیش کئے۔ عدالت نے حکم دیا کہ دونوں شیروں کو لاہور کے سفاری زو منتقل کیا جائے۔

  • سیلز ٹیکس کی مد میں اربوں روپے فراڈ میں ملوث 5 ملزمان گرفتار

    سیلز ٹیکس کی مد میں اربوں روپے فراڈ میں ملوث 5 ملزمان گرفتار

    اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سیلز ٹیکس کی مد میں اربوں روپے کے فراڈ میں ملوث5 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے سیلز ٹیکس فراڈ کرنے والوں کیخلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن شروع کردیا۔

    ایف بی آر کے ماتحت ادارے انٹیلیجنس اینڈ انویسٹیگیشن کے ریجنل ڈائریکٹوریٹس نے ملک بھر میں پانچ کمپنیوں کے چیف فنانشل آفیسرز سمیت ٹیکس فراڈ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

    ڈائریکٹوریٹس آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشنز ان لینڈ ریونیو حیدرآباد، فیصل آباد نے کارروائیاں کرکے ملزمان کو گرفتار کروایا، مذکورہ 5 ملزمان سیلز ٹیکس کی مد میں اربوں روپے کے فراڈ میں ملوث بتائے جارہے ہیں۔

    ایف بی آر حکام کے مطابق یہ گرفتاریاں ملک بھر میں سیلز ٹیکس فراڈ میں ملوث منظم مافیا اور ان کے بینیفیشریز کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران کی گئی ہیں اور ایف بی آر کے نافذ کردہ ٹیکس قوانین کی تعمیل کو بڑھانے کے اقدامات کا حصہ ہیں۔

    یاد رہے کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال اور ڈائریکٹر جنرل انٹیلیجنس اینڈ انویسٹیگیشن ان لینڈ ریونیو عقیل صدیقی کی جانب سے دس اکتوبر 2024 کو مشترکہ پریس کانفرنس میں جعلی اور فلائنگ انوائسز سے فائدہ اٹھانے والے کاروباری اداروں اور ان میں ملوث چیف فنانشل آفیسرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا تھا۔

  • لاہور: پولیس مقابلے میں ڈاکو ہلاک، منشیات فروش سمیت5ملزمان گرفتار

    لاہور: پولیس مقابلے میں ڈاکو ہلاک، منشیات فروش سمیت5ملزمان گرفتار

    لاہور: پولیس نے مقابلے کے بعد ڈاکو کو موت کے گھاٹ اتار دیا، مختلف کارروائیوں میں منشیات فروش سمیت5ملزمان کو گرفتار کرکے ان کیخلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی لاری اڈہ پولیس نے کارروائی کرکے موبائل چھیننے کی وارداتوں میں ملوث 2ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے مسروقہ موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان سمیت رقم بھی برآمد کی گئی ہے۔

    موٹرسائیکل سوار ملزمان شہریوں کے ہاتھ سے فون جھپٹ کر یا چھین کر لے جاتے تھے، ملزمان کے قبضے سے منشیات، اسلحہ، چھینے گئے موبائل فون اور گھڑیاں برآمد کرلی گئی ہیں۔

    دوسری جانب لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن پولیس کی تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ہیں، پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش سمیت5ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ہنجروال میں مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ 2فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس کے مطابق ملزمان ایک شہری سے لوٹ مار کی واردات کرکے فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے کہ پولیس سے سامنا ہوگیا۔

  • پولیس مقابلے : شہر قائد میں ڈکیتیاں کرنے والے5 ڈاکو گرفتار

    پولیس مقابلے : شہر قائد میں ڈکیتیاں کرنے والے5 ڈاکو گرفتار

    کراچی : گلبرگ اور جوہرآباد میں پولیس مقابلوں کے بعد پانچ خطرناک ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان پولیس کو متعدد سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔

    کراچی میں دو علیحدہ پولیس مقابلوں کے بعد مجموعی طور پر 5ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، ملزمان سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    پولیس ذرائع سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق پہلا پولیس مقابلہ گلبرگ طارق گراؤنڈ کے قریب ہوا جس میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے۔ گرفتار زخمی ڈاکوؤں کی شناخت اکبر اور آیان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

    کراچی میں دوسرا پولیس مقابلہ جوہرآباد بلاک16میں ہوا جس میں 3ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے، زخمی ڈاکوؤں کی شناخت بابر، فراز اور سلمان کے ناموں سے ہوئی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ڈاکوؤں کے قبضے سے3پستول، 3 موبائل فونز، نقد رقم اور دو مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد ہوئی ہیں۔

    گرفتار ڈاکوؤں نے دوران تفتیش اقدام قتل اور ڈکیتی کی وارداتوں کا متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے، ملزمان اس سے قبل بھی متعدد بارگرفتار ہوکر قید کی سزا کاٹ چکے ہیں۔

  • بھکر: دو مغوی طالبات بازیاب، 5 ملزمان گرفتار

    بھکر: دو مغوی طالبات بازیاب، 5 ملزمان گرفتار

    راولپنڈی : پولیس نے میٹرک کی دو مغوی طالبات کو بھکر سے بازیاب کرکے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، مغویان کو تین مختلف مقامات پر فروخت کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے دو ماہ قبل اغواء ہونے والی دسویں جماعت کی دو طالبات کو بھکر سے بازیاب کرالیا۔

    اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ دسویں جماعت کی دونوں طالبات کو تھانہ رتہ امرال کی حدود ڈھوک حسو سے دو ماہ قبل اغواء کیا گیا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث 5اغواء کاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، اغواء کے بعد دونوں طالبات3 مختلف جگہوں پر فروخت کی گئیں۔

    اغواء کاروں کو خفیہ معلومات کے بعد ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا، دونوں طالبات مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنی ہیں ان کا طبی معائنہ کرایا جائے گا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان لڑکیوں کےاغواء اور فروخت کے واقعات میں ملوث ہیں۔

  • کراچی : سنگین وارداتوں میں ملوث 5خطرناک ملزمان گرفتار

    کراچی : سنگین وارداتوں میں ملوث 5خطرناک ملزمان گرفتار

    کراچی : پولیس اور رینجرز نے کراچی میں کارروائیاں کرکے سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب 5 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    کراچی : سندھ رینجرز اور پولیس کی ٹیم نے پرانا گولیمار اور ملیر میں مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے سنگین وارداتوں میں ملوث ملزمان کو پکڑ لیا۔

    اس حوالے سے ترجمان رینجرز نے صحافیوں کو بتایا کہ 5انتہائی مطلوب 5ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

    ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان منشیات فروشی، ٹارگٹ کلنگ اور ڈکیتیوں کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں، جن کیخلاف کافی وقت سے رپورٹیں مل رہی تھیں۔

    رینجرز حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان پرانا گولیمار اور ماربل مارکیٹ کے دکانداروں سے بھتہ وصولی بھی کرتے تھے، بھتہ نہ دینے پر دکانداروں پر تشدد اور دھمکیاں دی جاتی تھیں۔

    اس کے علاوہ ملزمان نے صدر اور آس پاس کے دیگرعلاقوں میں 300سے زائد وارداتیں کی ہیں، ملزمان اس سے قبل بھی متعدد بارگرفتار ہوکر جیل کی ہوا کھا جاچکے ہیں۔

    دوسری جانب ماڈل کالونی میں4رکنی ڈکیت گینگ کی وارداتیں جاری ہیں، ملزمان کی لوٹ مار کی فوٹیج بھی منظرعام آگئی۔

    فوٹیج میں ملزمان کو لوٹ مار کرتے دیکھا جاسکتا ہے، ملزمان کا ایک ساتھی شہری کو لوٹتا ہے، دوسرا نگرانی کرتا ہے، ملزمان کے دو ساتھیوں کو بھی موٹرسائیکل پر دیکھا جاسکتا ہے۔

  • اغواء اور بھتہ خوری میں ملوث پولیس اہلکاروں سمیت 5 ملزمان گرفتار

    اغواء اور بھتہ خوری میں ملوث پولیس اہلکاروں سمیت 5 ملزمان گرفتار

    کراچی : اسپیشلائزڈ یونٹ کے اہلکار اغواء اور بھتہ خوری سے باز نہ آئے، ٹیپو سلطان تھانے کی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو پولیس اہلکاروں سمیت5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    اس حوالے سے پولیس حکام نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ گرفتار ملزمان میں سی آئی اے صدر کا اہلکار ملک ارباز اور ایسٹ ہیڈ کوارٹرز کا اہلکار ذیشان شاہ بھی شامل ہے۔

    پولیس کے مطابق گزشتہ روز لال کوٹھی اسٹاپ کے قریب ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں نے شک کی بنیاد پر ایک مشکوک گاڑی اور موٹر سائیکل کو روکا۔ تلاشی کے دوران گاڑی سے مغوی بازیاب ہوا جس کا نام راحب حسین ہے، مغوی کو ڈیفنس کے علاقے میں موجود کال سینٹر سے اغواء کیا گیا تھا۔

    ایس پی جمشید ٹاؤن فاروق بجارانی کا کہنا ہے کہ معلومات کرنے پر اغوا کاروں نے اپنا تعلق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی سے بتایا۔ پولیس افسرنے بتایا کہ ملزمان مغوی کو شہر کے مختلف علاقوں میں گھماتے رہے، اس دوران انہوں نے مغوی کے اے ٹی ایم سے50ہزار روپے بھی نکلوائے۔

    فاروق بجارانی کے مطابق ملزمان نے مغوی راحب حسین سے مزید20لاکھ روپے تاوان مانگا، اسی دوران ٹیپوسلطان پولیس نے ملزمان کو گرفتار کیا، ملزمان سے نقدی،گاڑی، موٹر سائیکل، اسلحہ اور دو موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔

  • سعودی عرب : شہریوں کو لوٹنے والا بڑا دھوکہ باز گروہ پکڑا گیا

    سعودی عرب : شہریوں کو لوٹنے والا بڑا دھوکہ باز گروہ پکڑا گیا

    ریاض : سعودی پولیس نے ایک بڑے دھوکہ باز منظم گروہ کو حراست میں لیا ہے، جن کے قبضے سے ایک کروڑ ریال سے زائد رقم برآمد کی گئی ہے، ملزمان میں ملکی اور غیر ملکی افراد شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں حکام نے عام لوگوں سے دھوکہ دہی سے1.7 کروڑ ریال سے زیادہ ہتھیانے والے پانچ رکنی گروہ کو گرفتار کیا ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق اس حوالے سے ریاض پولیس کے معاون ترجمان نے بتایا ہے کہ پانچ رکنی گروہ جس میں تین سعودی اور اقامہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے دو ملزمان شامی شامل تھے نے دھوکہ دہی سے سترہ ملین ریال سے زیادہ ہتھیالیے۔

    ترجمان نے کہا کہ یہ لوگ خود کو لاء فرم کے کارکن ظاہر کرتے اور بتاتے کہ وہ تداول کمپنیوں کے یہاں پھنسی رقوم نکلوا سکتے ہیں جس کے لیے وہ مختلف لوگوں سے رقوم وصول کر رہے تھے۔

    پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان نے سوشل میڈیا پر اپنی خدمات کی تشہیر کی، ملزمان لوگوں کے بینک اکاؤنٹ کے خفیہ نمبر حاصل کرکے وارداتیں کیا کرتے تھے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ پانچ رکنی گروہ نے یہ طریقہ کار اختیار کر کے سعودی شہریوں کے تجارتی اداروں کے اکاؤنٹس کے ذریعے سترہ ملین ریال بیرون ملک موجود شامی شہری کے اکاؤنٹ میں منتقل کردیے تھے۔

    ریاض پولیس نے ملزمان کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا ہے۔

  • ریلوے کا سامان چوری کرنے والے پانچ ملزمان گرفتار

    ریلوے کا سامان چوری کرنے والے پانچ ملزمان گرفتار

    کراچی : ریلوے پولیس نے ریلوے کا سامان چوری کرنے والے5ملزمان کو گرفتار کرکے چوری شدہ مال برآمد کرلیا، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ریلوے پولیس کراچی ڈویژن نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے ریلوے کا سامان چوری کرنے والے5ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ مال برآمد کر کے ان کیخلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔

    اس حوالے سے پولیس حکام نے میڈیا کو بتایا کہ ریلوے پولیس لانڈھی نے3افراد کو سگنل کے الیکٹرک تار کاٹتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑلیا، ملزمان سے چوری شدہ تار اور دیگرسامان بھی برآمد ہوا ہے۔

    ملیرسٹی اسٹیشن سے ایک شخص چوری شدہ سامان کے ساتھ گرفتار کیا گیا، کینٹ ریلوے یارڈ سے بھی ایک شخص کو چوری شدہ لوہے کے ساتھ حراست میں لیا گیا، گرفتار ملزم نے پہلے بھی سامان چوری کر کے کباڑیے کو فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

    ریلوے پولیس کے مطابق مذکورہ پانچوں گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں جنہیں کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

  • دو برقع پوش ڈاکوؤں سمیت پانچ ملزمان گرفتار، اسلحہ اور منشیات برآمد

    دو برقع پوش ڈاکوؤں سمیت پانچ ملزمان گرفتار، اسلحہ اور منشیات برآمد

    کراچی : پولیس نے ڈکیتی اور دیگر وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا، گرفتار شدگان میں دو برقع پوش ڈاکو بھی شامل ہیں، جنہیں علاقہ مکینوں نے رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پیر آباد تھانے کے پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو برقع پوش ڈکیت کو ڈکیتی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ہے۔

    پیرآباد پولیس کو بذریعہ 15کال اطلاع موصول ہوئی کہ دو برقع پوش ملزم اکرم نیازی نامی شہری کے گھر میں ڈکیتی کر رہے ہیں اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں۔

    پولیس نے بروقت فوری کاروائی کرتے ہوئے کامیابی کے ساتھ دوملزمان جنید ولد اللہ تھاریو اور شفیع ولد شاہ عالم کو گرفتار کرکے قبضے سے اسلحہ پستول چری اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی۔

    دوسری جانب گلستان جوہر میں پولیس نے کارروائی کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، نقدی اور نشہ آوراشیاء برآمد کرلیں، ملزمان نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔