Tag: 05 suspects arrested

  • کراچی : نو عمرملزم کی موت کے مزید 3 ملزمان گرفتار، تعداد پانچ ہوگئی

    کراچی : نو عمرملزم کی موت کے مزید 3 ملزمان گرفتار، تعداد پانچ ہوگئی

    کراچی : بہادرآباد میں چوری کے الزام میں کم عمر لڑکے ریحان کو بد ترین تشدد کرکے جان سے مار دینے کے الزام میں مزید تین ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا، گرفتار ملزمان کی تعداد پانچ ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقہ بہادرآباد میں چوری کے الزام میں کم عمر لڑکے ریحان کو بد ترین تشدد کرکے جان سے مار دینے کے الزام میں مزید تین ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔

    حراست میں لئے گئے ملزمان میں انس نذیر، شاہ رخ اور مسعود بچے پرتشدد کے دوران بنائی گئی ویڈیو میں دکھائی دے رہے تھے۔ نوعمر لڑکے کی موت کے مقدمہ میں اب تک گرفتار ملزمان کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔ پولیس گرفتار ملزمان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی بہادرآباد کوکن سوسائٹی میں پندرہ سال کے ریحان کی تشدد کے بعد ہلاکت پر اہل خانہ نے شاہراہ قائدین پر احتجاج کیا۔ غم سے نڈھال ماں اور سڑک پرروتی بہن لاڈلے بھائی کی بے دردی سے موت پرانصاف مانگ رہی تھیں۔

    مظاہرین نے شاہراہ قائدین پرپلے کارڈز لیے احتجاج کیا۔ والدہ نے مقدمے میں قتل اور دہشتگردی دفعات شامل کرنےکا مطالبہ کردیا، بہن کا کہنا ہے ریحان کو مارنے والوں کو پھانسی دی جائے۔

  • رینجرز کے چھاپے : 5 ملزمان گرفتار، بھاری تعداد میں اسلحہ اورمنشیات برآمد

    رینجرز کے چھاپے : 5 ملزمان گرفتار، بھاری تعداد میں اسلحہ اورمنشیات برآمد

    کراچی : رینجرز کی شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کاررروائیاں کرکے5ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں غیرقانونی اسلحہ، مسروقہ سامان اور منشیات برآمد کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز نے کراچی کے علاقے بغدادی میں کارروائی کرکے لیاری گینگ وار کے ملزم ساحل کو گرفتار کرلیا، ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار کے زاہد لاڈلاگروپ سے ہے۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ سعیدآباد سے دو ملزمان محمد نعمان اورطاہرحسن کو گرفتار کیا گیا ہے،گرفتار ملزمان ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

    اس کے علاوہ ماڈل کالونی میں کارروائی کرکے دو ملزمان یاسر خان اور خلیل احمد کو حراست میں لیا گیا ہے، مذکورہ ملزمان منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان سے غیرقانونی اسلحہ، ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات برآمد کرلی گئیں ہیں، ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے علاقہ پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

  • رینجرز کے کراچی میں چھاپے: لیاری گینگ وار سمیت5ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    رینجرز کے کراچی میں چھاپے: لیاری گینگ وار سمیت5ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی : رینجرز کی شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کاررروائیاں کرکے5ملزمان کو گرفتار کرکے غیرقانونی اسلحہ، مسروقہ سامان اور منشیات برآمد کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز نے کراچی کے علاقے کلری میں کارروائی کرکے لیاری گینگ وار کے ملزم فاروق کو گرفتار کیا گیا، ملزم علاقے میں منشیات فروشی کے کاروبارمیں ملوث ہے۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز اہلکاروں نے شاہ فیصل کالونی سے ملزم حیدرعلی عرف جہانزیب عرف فوجی گرفتار کیا، اس کے علاوہ اتحاد ٹاؤن اور زمان ٹاؤن میں کارروائی کرکے تین ملزمان کو گرفتارکیا گیا۔

    گرفتار ملزمان لوٹ مار، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان سے غیرقانونی اسلحہ، ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات برآمد ہوئی، ترجمان رینجرز کے مطابق تمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ رینجرز نے اندرون سندھ پانی چوری کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے نو افراد کیخلاف مقدمات درج کرادیئے، رینجرز اہلکاروں نے غیرقانونی کنکشنز، موگھے، نکوں کیخلاف محکمہ آبپاشی اور پولیس کے ساتھ مشترکہ آپریشن کیا۔

    اس دوران129کلومیٹر نہری علاقے کے51مقامات سے پانی کے غیرقانونی کنکشنز کو ہٹایا گیا اور9افراد کیخلاف متعلقہ تھانوں میں ایف آئی آربھی درج کرائی گئی۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ رینجرز نے ٹنڈو محمد خان میں گجاواہ کنال، ڈسٹرکٹ سجاول کے علاقے ماچھکی کنال، ٹھٹھہ کےعلاقے ناری چھاچھ کنال، نواب شاہ قاضی احمد، سکرنڈمیں مین رین اور چھوٹی رین اور ہالا ناکہ حیدرآباد کےقریب اکرم واہ کنال میں پانی چوری پر کارروائیاں کیں۔

  • کراچی : گھروں میں چوریاں کرنے والی ماسیوں سمیت پانچ ملزمان گرفتار

    کراچی : گھروں میں چوریاں کرنے والی ماسیوں سمیت پانچ ملزمان گرفتار

    کراچی : پولیس نے گھروں کا صفایا کرنے ولی دو ماسیوں کو گرفتار کرلیا جبکہ رینجرز نے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث 3 ملزمان کو حراست مین لے لیا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور لوٹ اہوا مال برآمد کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک چار میں گھریلو ماسیوں نے گھرکا صفایا کرڈالا، لاکھوں روپے اور زیورات برآمد کرلیے گئے۔

    پولیس کے مطابق دونوں چورماسیوں کو گرفتارکرکے لاکھوں روپے اور زیورات برآمد کرلیے، ماسیوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ گرفتارماسیاں عصمہ اور ثنا آپس میں سگی بہنیں ہیں،دونوں بہنیں گزشتہ دنوں ساہیوال سے مسافر کوچ کے ذریعے کراچی آئیں، دونوں چور ماسیوں نے کراچی آکر کینٹ اسٹیشن کے قریب مسافرخانے میں رہائش اختیارکی۔

    پولیس کے مطابق چور ماسیوں نے گزشتہ دنوں ہی خورشید نامی شہری کے گھر ملازمت اختیار کی، گرفتار ہونے والی چور ماسیوں کے اہل خانہ ساہیوال میں ہی مقیم ہیں،گرفتار چور ماسیوں کے قبضے سے چوری کیے گئے زیور اور رقم برآمد کرلی گئی ہے۔

    علاوہ ازیں کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں رینجرز نے کارروائی کرکے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث تین ملزمان گرفتار کرلیے، ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائی پرفیوم چوک کے قریب کی گئی، گرفتار ملزمان میں تابش ندیم، محمد یاسر علی اور فرقان رشید شامل ہیں، ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

    ملزمان نے نارتھ ناظم آباد، گلشن اقبال، ہائی وے اور لیاقت آباد سے ملحقہ علاقوں میں ڈکیتی کی متعدد وارداتیں کی،اس گروہ نے 20 مئی 2019 کو بلاک جے نارتھ ناظم آباد میں ہائی فلائی سی این جی اسٹیشن پر 8 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی اور19جون کو بفرزون کلینک پر ڈکیتی کی واردات کی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو شناخت کیا گیا۔

  • مختلف کارروائیوں میں 5 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد

    مختلف کارروائیوں میں 5 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد

    کراچی : پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق شارع نورجہاں پولیس نے کارروائی کرکے دو ملزمان گرفتار کرلیے، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    ملزمان شہری سے لوٹ مار کررہے تھے، دوسری جانب سکھن میں پولیس مقابلہ کے بعد تین ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے تین ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    اس حوالے سے ایس ایس پی ملیر نے بتایا کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار چھ ملزمان لوٹ مار کررہے تھے، پولیس کے پہنچنے پر ملزمان نے فائرنگ کردی۔

    ملزمان کی فائرنگ سے پولیس موبائل پربھی دو گولیاں لگیں، دو زخمی ملزمان کو اسپتال منتقل کردیا گیا، ملزمان نے7مئی کو سکھن میں شہری سے95ہزار روپے،موبائل فونز چھینے تھے۔