Tag: 05 Year old child daid

  • گوجرہ : کتے کے کاٹے سے متاثرہ پانچ سالہ بچہ دوران علاج چل بسا

    گوجرہ : کتے کے کاٹے سے متاثرہ پانچ سالہ بچہ دوران علاج چل بسا

    گوجرہ : کتے کے کاٹنے سے زخمی ہونے والا5سالہ احمد دوران علاج جاں بحق ہوگیا، الائیڈ اسپتال میں آپریشن کے باوجود بچہ جانبر نہ ہوسکا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر گوجرہ میں سگ گزیدگی کا شکار5سالہ بچہ احمد اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔

    بچے کے والد کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے قبل میرے بیٹے کو کتے نے کاٹا تھا، تحصیل ہیڈ کوارٹر سے صرف ایک ویکسین ملی، الائیڈ اسپتال میں آپریشن کروایا لیکن بیٹا پھر بھی جانبر نہ ہوسکا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب کے ضلع ساہیوال میں بااثر زمیندار کے پاگل کتے کے کاٹنے کی وجہ سے چار بچوں کا والد پاگل ہوگیا تھا۔

    ڈیرہ رحیم کے رہائشی امین کو پاگل کتے نے کاٹا جس کے بعد اُسے ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا گیا البتہ ڈاکٹرز نے غفلت کا مظاہرہ کیا۔

    علاقہ مکین کے مطابق جب وہ امین کو اسپتال لے کر پہنچے تو ڈاکٹرز نے کہا کہ اُن کے پاس انجیکشن یا کوئی دوا نہیں اور پھر وہ مریض کو لے کر واپس گھر آگئے۔

    قریبی رشتے دار نے بتایا کہ امین کو گھر لانے کے بعد اُس کی طبیعت بہت زیادہ خراب ہوئی اور پھر وہ سب کو کاٹنے لگا جس کے بعد اُسے زنجیروں سے باندھنا پڑا۔