Tag: 07 suspects arrested

  • ایف آئی اے کے کے پی میں چھاپے، حوالہ ہنڈی میں ملوث 7 ملزمان گرفتار

    ایف آئی اے کے کے پی میں چھاپے، حوالہ ہنڈی میں ملوث 7 ملزمان گرفتار

    اسلام آباد : فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے خیبر پختوخوا میں حوالہ ہنڈی میں ملوث 7ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی رسیدیں برآمد کرکے گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں حوالہ ہنڈی کے غیرقانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف ایف آئی اے نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے گھیر اتنگ کردیا۔

    ایف آئی اے کے عملے نے خیبرپختونخوا زون میں سات مقامات پر کامیاب چھاپے مارے، چھاپہ مار کارروائیوں میں 7ملزمان کو گرفتارکرکے ان کیخلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔

    ذرائع کے مطابق پشاور میں3چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر 88لاکھ55ہزار روپے اور 200ڈالر برآمد ہوئے جبکہ مردان میں چھاپے کےدوران31لاکھ روپے اور ہنڈی کی رسیدیں برآمد کی گئیں۔

    اس کے علاوہ ایبٹ آباد میں چھاپے کے دوران6لاکھ15ہزار روپے اور رسیدیں برآمد اور بنوں میں کارروائی کے دوران8لاکھ35ہزار روپےاور ہنڈی کی رسیدیں برآمد کی گئیں ہیں۔

    ایک اور کارروائی میں ایف آئی اے کے عملے نے ڈیرہ اسماعیل خان میں چھاپے کے دوران 7لاکھ32ہزار روپے اورہنڈی کی رسیدیں برآمد کی ہیں۔

  • بھارت میں دو لڑکیوں پر سفاکانہ تشدد : دیکھنے والے بھی رو پڑے

    بھارت میں دو لڑکیوں پر سفاکانہ تشدد : دیکھنے والے بھی رو پڑے

    نئی دہلی : بھارت میں خواتین پر تشدد کے واقعات دن بہ دن بڑھتے جا رہے ہیں، رشتے کے بھائیوں نے شک کی بنیاد پر الزام لگا کر دو لڑکیوں کو انتہائی سفاکانہ طریقے سے مارا کہ دیکھنے والے بھی روپڑے۔

    بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دو نوجوان لڑکیوں کے ساتھ ظلم کی تمام حدیں پار کردی گئیں۔ ویڈیو میں نظر آنے والے افراد لڑکیوں کو لاٹھی اور ڈنڈوں سے بری مار رہے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق مذکورہ واقعہ ٹنڈا پولیس اسٹیشن کے پیپلوا گاؤں میں پیش آیا ہے، بتایا جارہا ہے کہ لڑکیوں کو مارنے والے رشتے میں ان کے کزن تھے۔

    انسانیت اس وقت اور زیادہ شرمسار ہوگئی جب اس وقت موقع پر موجود لوگوں نے اس واقعے کی ویڈیو بناتے رہے لیکن ان کو بچانے کی کسی نے بھی کوشش نہیں کی، ایسا محسوس ہورہا ہے کہ جیسے کسی کے دل میں قانون کا کوئی خوف ہی نہیں ہے۔

    لڑکیاں درد سے چیختی رہیں اور رحم کی بھیک مانگتی رہیں لیکن حیوان جیسے ان انسان نما درندوں کے دل ذرا بھی نہیں نرم پڑے اور بے رحم لوگ انہیں لاٹھیوں سے پیٹتے رہے۔ ویڈیو میں لڑکیوں کو نہ صرف نوجوانوں زد و کوب کر رہے ہیں بلکہ خواتین بھی ڈنڈے مار رہی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ویڈیو کچھ دن پرانی ہے۔ پولیس کے مطابق لڑکیوں کا الزام ہے کہ وہاں موجود لوگ اسکول کے قریب ہی ان کو روک کر پوچھنے لگے کہ آپ دونوں ماموں کے دو لڑکوں سے فون پر بات کیوں کرتی ہیں؟ جس کے بعد لڑکیوں پر لاٹھی سے مارنا شروع کردیا۔

    مشتعل لوگوں نے لڑکیوں کو صرف فون پر بات کرنے کے الزام میں بری طرح زد و کوب کیا اور ہنگامہ بھی کھڑا کردیا۔ واقعے کے بعد دونوں لڑکیاں اس قدر خوفزدہ ہوگئیں کہ انہوں نے تھانے شکایت تک درج نہیں کرائی۔

    بعد ازاں سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس بھی حرکت میں آگئی پولیس اہلکاروں نے معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے جائے واردات کا معائنہ کیا اور لڑکیوں کو پولیس اسٹیشن لایا گیا جہاں تفتیش پر لڑکیوں نے بتایا کہ گھر والوں نے ان پر تشدد کیا ہے۔

    پولیس نے 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار بھی کر لیا ہے۔ اس سے قبل بھی ریاست کے علی راج پور میں ایک خاتون کو زدوکوب کرنے کا واقعہ سامنے آیا تھا۔ جہاں ایک شادی شدہ عورت کو اس کے والد اور تین بھائیوں نے سرعام زد کوب کیا تھا کیونکہ وہ بغیر بتائے کسی رشتہ دار کے گھر گئی تھی۔

  • کراچی میں اسٹریٹ کرائم،7ملزمان گرفتار، قبرستان سے موٹرسائیکلیں مل گئیں

    کراچی میں اسٹریٹ کرائم،7ملزمان گرفتار، قبرستان سے موٹرسائیکلیں مل گئیں

    کراچی: شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں کم نہ ہوسکیں اور رواں سال کے آغاز سے اب تک وارداتوں میں واضح اضافہ دیکھا گیا ہے۔ موٹرسائیکل لفٹنگ، منشیات فروشی اور دیگر جرائم سے شہریوں کی زندگی اجیرن ہوگئی۔

    کراچی کے علاقے شیرشاہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائیاں کرکے7ملزمان کو گرفتار کرلیا، مذکورہ ملزمان اسٹریٹ کرائم، موٹرسائیکل لفٹنگ اور منشیات فروشی کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل لفٹرز کے قبضے سے10موٹرسائیکلیں برآمد ہوئی ہیں، ملزمان نے یہ موٹرسائیکلیں پراچہ قبرستان میں چھپائی تھیں۔

    پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے 3اسٹریٹ کرمنلز سے چھینے گئے موبائل فون جبکہ منشیات فروشی میں ملوث ملزم سے ایک کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی ہے، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

    واضح رہے کہ رواں سال کی اسٹریٹ کرائمز میں اس سال اب تک کراچی کے شہری 41کروڑ سے زائد مالیت کی اشیاء سے محروم کردیے گئے،  یعنی صرف 14 ماہ میں پونے تین ارب روپے سے زائد کی اشیاء سےشہری محروم ہوئے۔

    کراچی میں دہشتگردی، ٹارگٹ کلنگ کا عفریت تھما تو اسٹریٹ کرائم جیسے قابو سے ہی باہر ہو گیا اور متفقہ طور پر شہر کا سب سے بڑا چیلنج اس وقت اسٹریٹ کرائم ہے۔

    گزشتہ سال 194گاڑیاں چھینی گئیں اور 1527چوری ہوئیں، چھینی گئی گاڑی کی کم سے کم قیمت 10لاکھ اور چوری کی گئی گاڑی کی اگر 3لاکھ تصور کر لی جائے تو صرف اس مد میں 67کروڑ 20 لاکھ سے زائد روپوں سے شہریوں کو محروم کردیا گیا۔

  • کراچی میں ڈکیتیاں کرنے والا خطرناک گروہ لاہور سے پکڑا گیا

    کراچی میں ڈکیتیاں کرنے والا خطرناک گروہ لاہور سے پکڑا گیا

    لاہور : کراچی کے بینکوں میں کروڑوں روپے کی ڈکیتیاں کرنے والے ڈاکوؤں کے گروہ کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا گرفتار شدگان میں گروہ کا سرغنہ بھی شامل ہے۔

    اس حوالے سے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے میڈیا کو بتایا کہ کراچی میں وارداتیں کرنے والے انتہائی مطلوب گینگ کو لاہور پولیس نے کامیاب کارروائی کے بعد گرفتار کرلیا ہے۔

    سی سی پی او لاہور نے بتایا کہ بینک ڈکیتیوں کے گینگ کا سرغنہ لائق حین7ساتھیوں سمیت گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان نے بینک ڈکیتیوں میں ایک  ارب33کروڑ98لاکھ17ہزار97روپے لوٹنے کی وارداتیں کیں۔

    پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان لاہور میں مختلف بینکوں میں ڈکیتی کی پلاننگ کررہے تھے کہ اس دوران پولیس نے کارروائی کی،
    ملزمان ساڑھے4ماہ سے لاہور میں بینکوں کی ریکی کرتے رہے۔

    سی سی پی او نے بتایا کہ مذکورہ ملزمان لوٹنے کیلئے ایسے بینکوں کا انتخاب کرتے تھے جن ميں لاکرز موجود ہوں، ملزمان مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے اس سے قبل وہ جیل بھی کاٹ چکے ہیں۔

  • کراچی میں رینجرزکی مختلف علاقوں میں کارروائی،7ملزمان گرفتار، اسلحہ اور منشیات برآمد

    کراچی میں رینجرزکی مختلف علاقوں میں کارروائی،7ملزمان گرفتار، اسلحہ اور منشیات برآمد

    کراچی : رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے07ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرکے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز کی ٹیم نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے07ملزمان کو گرفتار کیا۔

    اس حوالے سے ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ مذکورہ کارروائی گلستان جوہر،مبینہ ٹاؤن،کورنگی،لیاری میں کی گئی، گرفتار ملزمان بھتہ خوری، ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی میں ملوث ہیں،

    ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزمان سے اسلحہ،ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات بھی برآمد ہوئی ہے، ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے متعلقہ تھانے کی پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

  • کراچی : رینجرز کی کارروائی، گینگ وار کے ٹارگٹ کلر سمیت سات ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی : رینجرز کی کارروائی، گینگ وار کے ٹارگٹ کلر سمیت سات ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی / حیدرآباد : رینجرز نے کراچی میں چھاپہ مار کر ٹارگٹ کلر سمیت سات ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ اےاین ایف نے حیدرآباد کے فتح چوک سے دو ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں رینجرز نے کارروائیاں کرتے ہوئے سات ملزمان کو گرفتار کیا جو سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔

    اس حوالے سے رینجرز ترجمان نے حالیہ کارروائیوں سے متعلق اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ حراست میں لیے گئے ملزمان اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتیوں سمیت دیگر جرائم میں ملوث تھے۔

    رینجرز ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن اور چھینا ہوا مسروقہ سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق کلاکوٹ سے لیاری گینگ وار کے ملزم نوشاد عرف نانو گرفتار کیا ہے۔

    مذکورہ ملزم ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے جبکہ گلشن اقبال سے چار ملزمان گرفتار کیے گئے جو لوٹ مار، ڈکیتی اوربھتہ خوری میں ملوث ہیں۔

    ترجمان رینجرز کا مزید کہنا ہے کہ میمن گوٹھ سے دو ملزمان کو گرفتار کیا،یہ ملزمان شہر میں ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان کے قبضے سے غیرقانونی اسلحہ اورمسروقہ سامان برآمد ہوا ہے۔

    علاوہ ازیں اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) نے حیدرآباد کے فتح چوک میں کامیاب کارروائی کرکے، دو ملزمان کو گرفتار کیا۔

    اےاین ایف حکام کے مطابق ملزمان کے قبضےسے دو کلو حشیش اورڈیڑھ کلو سے زائد افیون برآمد ہوئی، اس کے علاوہ ملزمان سے موٹرسائیکل اور رکشہ بھی برآمد ہوا ہے۔

  • کراچی : سو سے زائد گاڑیاں چوری کرنے والے ڈاکو سمیت سات ملزمان گرفتار

    کراچی : سو سے زائد گاڑیاں چوری کرنے والے ڈاکو سمیت سات ملزمان گرفتار

    کراچی : پولیس نے سو سے زائد گاڑیاں چوری کرنے والے گروہ کے کارندے کو گرفتار کرلیا، گروہ میں خاتون سمیت پانچ ملزمان شامل ہیں، رینجرز نے دو ڈاکوؤں سمیت چھ ملزمان کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرکے گاڑیاں چوری کی سنچری کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا، ملزم کامران جان کو خفیہ اطلاع پر ڈیفنس سے گرفتار کیا گیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم شکارپور سے آکر لوگوں کےگھروں میں ڈرائیونگ کرتا تھا، ملزم کے گروہ میں خاتون سمیت پانچ ملزمان شامل ہیں، ملزمان نے تین سال کے دوران کارچوری کی سنچری بنائی، مذکورہ گروہ کراچی سے گاڑیاں چوری کرکے بلوچستان میں فروخت کرتا تھا۔

    علاوہ ازیں رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان میں اسٹریٹ کرمنل اور ڈکیت شامل ہیں۔

    اس حوالے سے ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزمان سے اسلحہ، گولیاں اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا ہے، ماڈل کالونی سے دو اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کیا گیا۔

    ملزمان اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، اس کے علاوہ لانڈھی، شاہ فیصل کالونی اورعوامی کالونی سے چار ڈکیت گرفتار کیے گئے۔