Tag: 07 suspects Hanging

  • پانچ سال بعد پہلی مرتبہ سات افراد کو سزائے موت کیوں دی گئی؟

    پانچ سال بعد پہلی مرتبہ سات افراد کو سزائے موت کیوں دی گئی؟

    کویت سٹی : قتل اقدام قتل اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث 7 مجرمان کو کویتی عدالت نے پھانسی کی سزا دے دی، اس نوعیت کا فیصلہ 5 سال بعد سامنے آیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کویت کی عدالت نے قتل اور دیگر مقدمات کی مکمل سماعت کے دوران حاصل ہونے والے ثبوتوں اور گواہان کی رشنی میں سات افراد کو پھانسی کی سزا سنائی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے مذمت کے باوجود کویت میں چار کویتی، ایک پاکستانی، ایک شامی اور ایک ایتھوپیا کی شہری کو پھانسی دے دی گئی۔

    کویت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سات افراد کو اجتماعی پھانسی دی گئی ہے، کویت نے انسانی حقوق کی جانب سے ان افراد کی معافی کی اپیلیں بھی مسترد کردی تھیں۔

    واضح رہے کہ 2017 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ کویت نے اجتماعی پھانسی کی سزا پر عمل درآمد کیا ہے۔ آج جن قیدیوں کو پھانسی دی گئی ان سات افراد میں سے دو خواتین بھی شامل تھیں۔

    واضح رہے کہ 25 جنوری 2017 کے بعد یہ پہلی پھانسی تھی، جب ڈھائی صدیوں سے ملک پر حکمرانی کرنے والے شاہی علی الصباح خاندان کے ایک فرد سمیت سات افراد کو بھی پھانسی دی گئی۔

    ممتاز حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے منگل کو پھانسیوں کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ زندگی کے حق اور حتمی ظالمانہ، غیر انسانی اور ذلت آمیز سزا کی خلاف ورزی ہیں اور کویت کو سزائے موت کو مکمل طور پر ختم کر دینا چاہیے۔

  • طالب علم کا اغوا و قتل ثابت، خاتون سمیت 7 ملزمان کو پھانسی کی سزا

    طالب علم کا اغوا و قتل ثابت، خاتون سمیت 7 ملزمان کو پھانسی کی سزا

    کراچی : میٹرک کے طالب علم کے اغواء اور قتل کی واردات میں ملوث ملزمان کو موت کی سزا دے دی گئی، پھانسی کی سزا پانے والے سات ملزمان میں ایک عورت بھی شامل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) میں میٹرک کے طالب علم محمد ارشد کے اغوا قتل کیس کی سماعت ہوئی۔

    پولیس نے اغواء و قتل کی واردات میں ملوث سات ملزمان کو عدالت میں پیش کیا، دوران سماعت وکلاء نے دلائل دیئے، تمام ثبوتوں اور گواہان کی روشنی میں ملزمان پر میٹرک کے طالب علم محمد ارشد کے اغوا، تاوان اور قتل کا جرم ثابت ہوگیا۔

    عدالت نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے خاتون سمیت7ملزمان کو موت کی سزا کا حقدار قرار دیا، ملزمان میں رعیمہ، آصف، بابل، ضیاء، جسیم، تفضل حسین ،احمد علی شامل ہیں۔

    پولیس کے مطابق ملزمان نے سال2013 میں عزیز بھٹی تھانے کی حدود سے دسویں جماعت کے طالب علم محمد ارشد کو تاوان کی غرض سے اغواء کیا تھا اور بعد ازاں بچے کو قتل کردیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ محمد ارشد کے والد محمد اسلم مرغی کا تاجر ہے، جس نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے میرے بیٹے کی رہائی کے عوض 50 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا۔