Tag: 08 march

  • دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن منایا جارہا ہے

    دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن منایا جارہا ہے

    اسلام آباد : آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن منایا جارہا ہے، اس دن کا مقصد خواتین کی سماجی، سیاسی اور اقتصادی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

    خواتین کی معاشرے میں اہمیت اجاگر کرنے کیلئے جہاں دنیا بھر میں عالمی دن منایا جاتا ہے، تو وہیں خواتین نے ثابت بھی کیا ہے کہ ان کی شمولیت کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا۔

    عالمی دن منانے کے موقع پر ان بہادر خواتین کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا جنہوں نے اپنے حقوق کے حصول کی جنگ لڑی، اس دن دنیا بھر میں مختلف ممالک کی ہزاروں تنظیمیں خواتین کی سماجی، سیاسی اور اقتصادی ترقی کیلئے کوششوں کو اجاگر کرنے کیلئے واکس اور تقاریب کا اہتمام کریں گی۔

    پاکستان میں بھی اس حوالے سے تقاریب منقد کی جائیں گی، سول سوسائٹی کی تنظمیں خواتین کو درپیش مسائل اور چیلنجوں کو اجاگر کرنے کیلئے واکس، سیمینارز اور مباحثوں کا بھی اہتمام کریں گی۔

    خواتین کے عالمی دن کے موقع پر دنیا کے مختلف ممالک جن میں روس، ویت نام، چین اور بلغاریہ میں خواتین کے عالمی دن پر عام تعطیل ہوتی ہے، یہ دن خواتین کی ’’جدوجہد‘‘ کی علامت ہے۔

    1908ء میں 15000ہزار محنت کش خواتین نے تنخواہوں میں اضافے، ووٹ کے حق اور کام کے طویل اوقات کار کے خلاف نیویارک شہر میں احتجاج کیا اور اپنے حقوق کے حصول کے لیے آواز بلند کی۔ 1909ء میں امریکہ کی سوشلسٹ پارٹی کی طرف سے پہلی بار عورتوں کا قومی دن 28فروری کو منایا گیا۔

    خواتین کا عالمی دن کیوں منایا جاتا ہے؟

    آج سے تقریباً سو سال قبل نیو یارک میں کپڑا بنانے والی ایک فیکٹری میں مسلسل دس گھنٹے کام کرنے والی خواتین نے اپنے کام کے اوقات کار میں کمی اور اجرت میں اضافے کیلئے آواز اٹھائی تو ان پر پولیس نے نہ صرف وحشیانہ تشدد کیا بلکہ ان خواتین کو گھوڑوں سے باندھ کر سڑکوں پرگھسیٹا گیا تاہم اس تشدد کے بعد بھی خواتین نے جبری مشقت کے خلاف تحریک جاری رکھی۔

    خواتین کی مسلسل جدوجہد اور لازوال قربانیوں کے نتیجے میں 1910 میں کوپن ہیگن میں خواتین کی پہلی عالمی کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں 17 سے زائد ممالک کی سو کے قریب خواتین نے شرکت کی۔

    اس کانفرنس میں عورتوں پر ہونے والے ظلم واستحصال کا عالمی دن منانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اقوام متحدہ نے 1656 میں 8 مارچ کو عورتوں کے عالمی دن کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا۔

    اس دن کے موقع پردنیا بھرمیں کانفرنسوں اورورکشاپس کا انعقاد ہو گا، جن میں خواتین کو مساوی حقوق دینے کا اعادہ کیا جائے گا۔

  • وزیر اعظم عمران خان8مارچ کو تھر پارکر کا دورہ کریں گے

    وزیر اعظم عمران خان8مارچ کو تھر پارکر کا دورہ کریں گے

    کراچی : وزیر اعظم عمران خان8مارچ کو ایک روزہ دورے پر تھر پارکر پہنچیں گے، اس موقع پر وہ چھاچھرو میں جلسے سے بھی خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آٹھ مارچ کو ایک روزہ دورے پر تھرپارکر پہنچیں گے جہاں وہ جلسہ عام سے بھی خطاب کریں گے۔

    وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر رہنما بھی ہوں گے، جلسے کے حوالے سے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان تھر کے دورے کے دوران تھرکول میگا منصوبے کا جائزہ لیں گے اور تھر پارکر کے لئے خصوصی پیکج کا اعلان بھی کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ سندھ سردار ارباب غلام رحیم بھی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے، ارباب غلام رحیم کی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پی ٹی آئی میں شمولیت متوقع ہے۔

    وزیر اعظم عمران خان کی آمد سے قبل رکن قومی اسمبلی لال مالھی اور دیگر رہنماؤں نے چھاچھرو پہنچ کر جلسہ گاہ اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا ہے۔