Tag: 08 people killed

  • لیپ ٹاپ میں لگنے والی آگ سے جل کر مرنے والوں کی تعداد 8 تک جا پہنچی

    لیپ ٹاپ میں لگنے والی آگ سے جل کر مرنے والوں کی تعداد 8 تک جا پہنچی

    فیصل آباد میں لیپ ٹاپ کی آگ سے زخمی پانچ سالہ بچی دم توڑ گئی، ایک ہی خاندان کے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد آٹھ ہوگئی۔

    ہفتہ کے روز جاں بحق ہونے والوں میں راشدہ، اس کا آٹھ سالہ بیٹا ریحان اور دیور مکی رضا شامل ہیں، راشدہ کی چار سال کی بیٹی اور ساس اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

    یاد رہے کہ فیصل آباد کے علاقے شریف پورہ میں 18 جون کو محمد احمد کے گھر میں لیپ ٹاپ کی اسپارکنگ سے کمرے میں جمع گیس کے باعث آگ بھڑک اٹھی تھی، جس کے نتیجے میں پانچ بچوں سمیت نو افراد جھلس گئے تھے۔

    دو روز قبل الائیڈ اسپتال میں زیرعلاج نرگس ،چھ سال کی دعا فاطمہ، تین سال کا ابراہیم اور نو سالہ طٰحہ جاں بحق ہوئے تھے۔

    چار سال کی ایمان فاطمہ اور بچوں کی دادی فرحت الائیڈ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ انکوائری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اے سی کا پائپ کچن سے گزارا گیا تھا۔

    پائپ کے لئے بنائے گئے سوراخ کے ذریعے کچن سے گیس کمرے میں جمع ہوئی، اس دوران لیپ ٹاپ کیبل میں ہونے والی اسپارکنگ سے گیس نے آگ پکڑلی۔

    حادثے میں زخمی ہونے والی دو خواتین کی حالت تشویشناک بتائی گئی تھی، ان کے جسم ساٹھ فیصد جھلس چکے تھے۔

  • بھارت : کشتی الٹنے سے 8 افراد ہلاک، مزید کی تلاش جاری

    بھارت : کشتی الٹنے سے 8 افراد ہلاک، مزید کی تلاش جاری

    جے پور : بھارت میں کشتی یاتریوں کی کشتی الٹنے کا اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں اب تک آٹھ افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں، کشتی میں 35 افراد سوار تھے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان میں کوٹہ ضلع کے کھتولی تھانہ علاقے میں آج صبح چمبل ندی میں ایک کشتی ڈوبنے سے آٹھ افراد کی ہلاکت ہوگئی، جبکہ دیگر کی تلاش کی جاری ہے۔

    اس حوالے سے پولیس ذرائع نے بتایا کہ صبح کچھ لوگ چمبل ڈھیبری سے کشتی میں سوار ہوکر کر نیشور مہادیو مندر جارہے تھے کہ اچانک کشتی پلٹ گئی۔ ان میں سے کچھ لوگ تیر کر کنارے پر آگئے، جبکہ کچھ لاپتہ ہوگئے ہیں۔

    اطلاع ملنے پر ریسکیو اور متعلقہ حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، پولیس کے مطابق کشتی میں خواتین سمیت 35 لوگ سوار تھے۔ اب تک 8افراد کی نعشیں ندی سے نکالی جاچکی ہیں جبکہ 15 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

    اس کشتی میں خواتین اور بچے سمیت بوڑھے اور جوان افراد بھی سوار تھے، اس کے علاوہ کچھ سامان اور گاڑیاں بھی اس میں رکھی گئیں تھیں۔یہ حادثہ آج صبح 8 بجے پیش آیا ہے، مقامی لوگوں نے ان کو بچانے کیلیے بھرپور کوششیں کیں۔

    مقامی افراد نے انتظامیہ پر الزام عائد کیا ہے کہ ان کی ملی بھگت سے یہاں غیر قانونی طور پر کشتیاں چلائی جا رہی ہیں، اس لیے یہ حادثہ پیش آیا ہے۔

  • بھارت میں زہریلی گیس سے 5 ہزار سے زائد افراد کی حالت خراب ،8 ہلاک

    بھارت میں زہریلی گیس سے 5 ہزار سے زائد افراد کی حالت خراب ،8 ہلاک

    امراوتی : بھارت میں گیس لیک ہونے کے واقعے میں آٹھ افراد ہلاک اور پانچ ہزار سے زائد لوگوں کی حالت غیر ہوگئی، گیس کے اخراج کا اثر پانچ کلو میٹر کے دائرے میں تھا۔

    تفصیلات کے مطابق آندھرا پریش میں واقع وشاکھا پٹنم کے آر آر وینکٹ پورم گاؤں میں ایل جی پالیمرانڈسٹری میں زہریلی گیس لیک ہونے کی اطلاع ملی ہے۔

    اس گیس لیکج سے آٹھ افراد جان کی جازی ہار گئے جبکہ پانچ ہزار سے زائد افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا، میڈیا کے مطابق آنکھوں میں جلن اور سانس لینے میں تکلیف کی شکایت کے بعد لوگوں کو اسپتال لے جایا جا رہا ہے۔ موقع پر پولیس فائربریگیڈ اور ایمبولینس پہنچ چکی ہے۔

    واقعے کی اطلاع ملنے پر وزیراعظم نریندر مودی نے وشاکھاپٹنم کے حوالے سے ایم ایچ اے اور این ڈی ایم اے کے عہدیداروں سے بات کی اور انہیں ہدایت کی کہ اس معاملے کی سخت نگرانی کی جائے، انہوں نے مرنے والوں کے لواحقین سے تعزیت کا بھی اظہار کیا۔

    اس حوالے سے ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایم ایچ او) نے بتایا کہ آر آر وینکٹاپورم گاؤں میں واقع ایل جی پولیمر انڈسٹری میں زہریلی گیس کے رساؤ کے بعد ایک بچے سمیت آٹھ افراد کی موت ہوگئی ہے کمپنی میں کمیاوی حادثہ ہوا ہے۔

    گیس کے اخراج کا اثر پانچ کلو میٹر کے دائرے میں دیکھا جارہا ہے، گیس لیکج سے ہزاروں افراد بیہوش ہوگئے جن میں مرد وخواتین اور بچے بھی شامل ہیں جن کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

    اس کے علاوہ سٹی کمشنر نے بھی ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے، کمشنر کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق یہ گیس چار کلومیٹر کے دائرے میں پھیلی ہے اور کچھ گاؤں کو خالی بھی کرا لیا گیا ہے۔

    متاثرہ لوگ کھجلی اور سانس کی تکلیف کی شکایت کر رہے ہیں، علاقے کے لوگوں کو فوری طور پر گھر چھوڑنے کے لیے کہا گیا