Tag: 09 suspects arrested

  • کراچی میں پولیس مقابلوں کے بعد 9 ملزمان گرفتار

    کراچی میں پولیس مقابلوں کے بعد 9 ملزمان گرفتار

    کراچی : شہر قائد میں پولیس نے دو مبینہ مقابلوں کے بعد 09 ملزمان کو حراست میں لے لیا، جن کے قبضے سے بھاری مالیت کے زیورات اور نقدی برآمد کی گئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں کٹی پہاڑی کے قریب فائرنگ کے تبادلے میں زخمی سمیت سات ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دوپستول، کلاشنکوف، موبائل فون اور دو موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں۔

    ملزمان کی شناخت حفیظ، کلیم، محمد صابر، نعیم اللہ، ساجد، حفیظ، رؤف کے نام سے ہوئی، اے وی ایل سی کیماڑی اور پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد دو ملزمان اعجاز اور بلال زخمی حالت میں گرفتار کرلئے۔

    پولیس حکام کے مطابق ملزمان سے دو عدد پستول، موبائل فون، پرس اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے، ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    علاوہ ازیں کراچی میں ایک شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    پولیس کے مطابق ملزمان کو مبینہ ٹاؤن کی حدود میں جھنگوی روڈ سے گرفتار کیا گیا، ملزم حبیب اور عمر خان سے اسلحہ برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    کراچی میں سائٹ سپر ہائی وے چاکر ہوٹل کے قریب ہونے والی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جس کی شناخت عمران کے نام سے ہوئی ہے، زخمی کو طبی امداد کی فراہمی کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ زخمی شخص جرائم پیشہ اور پہلے بھی گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے اور آج کل عدالت سے ضمانت پر ہے، ابتدائی طو ر پر معاملہ مشکوک لگ رہا ہے، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

  • سعودی عرب : غیر قانونی کاروبار میں ملوث بھارتی اور بنگالی ملزمان گرفتار

    سعودی عرب : غیر قانونی کاروبار میں ملوث بھارتی اور بنگالی ملزمان گرفتار

    ریاض : سعودی پولیس نے ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے نو غیرملکی افراد کو گرفتار کیا ہے، ملزمان موبائل سموں کی غیر قانونی خرید فروخت میں ملوث ہیں، گرفتار شدگان کا تعلق بھارت اور بنگلہ دیش سے ہے۔

    مشرقی ریجن پولیس نے موبائل سم کا غیر قانونی کاروبار کرنے والے غیر ملکی گروہ کو گرفتار کرلیا ہے، سعودی پریس ایجنسی کے مطابق گرفتار شدگان کی تعداد 9 ہے جن کا تعلق بنگلہ دیش اور انڈیا سے ہے۔

    مشرقی ریجن پولیس کے ترجمان کیپٹن محمد الدریہم نے بتایا ہے کہ گرفتار شدگان کی عمریں30سال سے 50 سال کے درمیان ہیں۔

    یہ لوگ شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے شناختی دستاویزات پر انہیں بتائے بغیر موبائل سمیں نکلوایا کرتے تھے، ان کے قبضے سے 37557 سمیں پکڑی گئی ہیں جو مختلف کمپنیوں کی ہیں جبکہ 155 موبائل سیٹ کے علاوہ کئی لیپ ٹاپ بھی ضبط ہوئے ہیں۔

    گروہ کے افراد نے اپنی رہائش کو کاروبار کا ٹھکانہ بنا رکھا تھا جہاں سے وہ جرم کیا کرتے تھے، مذکورہ افراد سے تفتیش جاری ہے، ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا جائے گا۔

  • رینجرز و پولیس کی کارروائیاں : لیاری گینگ وار سمیت 9ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    رینجرز و پولیس کی کارروائیاں : لیاری گینگ وار سمیت 9ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی : پاکستان رینجرزسندھ نے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے5ملزمان کو گرفتار کرلیا، حب پولیس نے بھی ایک اسٹریٹ کریمنل سمیت چار ملزمان کو گرفتار کرکے تین مسروقہ موٹر سائیکلیں ، نقدی موبائل فون اور راڈو گھڑی برآمد کرلی ۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرزسندھ نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے5ملزمان کو گرفتار کرلیاہے۔ اس حوالے سے رینجرز ترجمان کا کہنا ہے کہ کلاکوٹ اور کلری کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان عبدالباقر عرف رحمان اور عبید عرف شہزاد کو گرفتار کرلیا ۔

    ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار(زاہد لاڈلا گروپ) سے ہے۔ ملزمان علاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں۔ ایک اور کارروائی میں فیروز آباد اور ملیر سٹی کے علاقوں میں رینجرز نے تین ملزمان محمد یونس عرف ٹڈا، محمد نعیم اور فاروق عرف لاہوتی کو گرفتار کیا جو ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

    ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ،ایمونیشن،مسروقہ سامان اور منشیات بھی بر آمدکی گئی ہے اور تمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

    دوسری جانب حب پولیس نے کامیاب کارروائی کرکے ایک اسٹریٹ کریمنل سمیت چار ملزمان کو حراست ممیں لے لیا، گرفتار ملزمان سے چوری کی گئی تین موٹر سائیکلیں ، نقد رقم ، موبائل فون اور راڈو گھڑی برآمد کی گئی ہے، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

  • کراچی : رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائی ،9 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی : رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائی ،9 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی : پاکستان رینجرز(سندھ) نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئےنو ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، مسروقہ سامان اور منشیات برآمد کرلی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا اور زمان ٹاﺅن کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 3ملزمان کامران عرف کمو، محمد شاہد عرف برگر اور شاہ نواز کوگرفتار کیا۔

    ملزمان بھتہ وصولی میں ملوث ہیں۔عزیز بھٹی، مدینہ کالونی، زمان ٹان اور محمود آباد کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے چھ ملزمان انور عرف لنگڑا، اکبر عرف بگٹی، شیراز، محمد وحید، محمد صدیق اور محمد عدنان عرف پکو کو گرفتار کیا۔

    ملزمان ڈکیتی، اسٹریٹ کرائمز اور منشیات فروشی میں ملوث ہیں۔درج بالاملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ،ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات بھی بر آمدکی گئی ہے اورتمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

  • ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائیاں، نو افراد گرفتار، جائیدادیں اور گاڑیاں ضبط

    ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائیاں، نو افراد گرفتار، جائیدادیں اور گاڑیاں ضبط

    کراچی : ایف بی آر نے ملک کے مختلف شہروں میں ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائیاں کرکے نو افراد کو گرفتار ان جائیدادیں اور گاڑیاں قبضے میں لے لیں، 4ہزاربینک اکاؤنٹس بھی منجمد کردیئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹیکس نادہندگان کے خلاف ایف بی آر کی ملک بھر میں کارروائیاں جاری ہیں، گزشتہ تین ماہ میں ٹیکس نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔

    ایف بی آر کی ٹیم نے ملک بھرسےنو افراد کو گرفتار کیا،78جائیدادیں اور46گاڑیاں قبضے میں لے لی گئیں، اس کے علاوہ ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائی میں چار ہزاربینک اکاؤنٹس بھی منجمد کئے گئے۔

    ایف بی آر حکام کے مطابق اب تک8ارب20کروڑ روپے کےٹیکس کی ریکوری کرلی گئی ہے، ٹیکس نادہندگان کی گرفتاریاں فیصل آباد اور پشاور سے کی گئیں جبکہ ٹیکس نادہندگان میں ایک راولپنڈی، کراچی میں وارنٹ جاری کیا گیا۔