Tag: 1ارب ڈالر کا قرضہ متوقع

  • روپے کی قدر میں مسلسل کمی کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ

    روپے کی قدر میں مسلسل کمی کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ

    کراچی: اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ مارکیٹ کو ڈیمانڈ اور سپلائی کی بنیاد پرچلنے دیا، انٹربینک میں ڈالر اٹھارہ ماہ کی بلندترین سطح ایک سو چار اور اُوپن مارکیٹ میں ایک سو پانچ روپے کا ہوگیا۔

    پیر کو کرنسی مارکیٹوں میں ڈالرنے روپے کو چاروں شانے چت کردیا۔روپے کی قدرمیں تشویشناک کمی ریکارڈ کی گئی، تاریخ میں پہلی بار انٹربینک میں ڈالر کی قدرمیں ایک دن میں دو روپے کا اضافہ ہوا اورڈالر اٹھارہ ماہ کی بلند ترین سطح 104روپے پرجاپہنچا۔

    انٹربینک کےپیچھے چلنےوالی اُوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی پیر کوڈالربے لگام رہا اور 105 روپے کے قریب جاپہنچا، ترجمان اعلی اسٹیٹ بینک عابد قمر کا اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کرنسی مارکیٹ کو ڈیمانڈ اور سپلائی کی بنیاد پر چلنے دیا، عالمی کرنسی مارکیٹس کے اثرات پاکستانی روپے پر پڑے ہیں تاہم اسٹیٹ بینک مارکیٹ پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

    ادھر فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کےچئیرمین ملک بوستان نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ اسٹیٹ بینک نے ڈالر کی قیمت کا کیپ ہٹایا ہے جس سے ڈالر روپیہ بے قدر ہوا۔

     معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کو ڈالر کی قیمت میں غیرمعمولی اضافے کا فوری نوٹس لینا چاہیئے۔ورنہ اس سے معیشت کو نقصان اور مہنگائی میں اضافہ ہوگا۔

  • اُوپن مارکیٹ میں ڈالرڈھائی ماہ بعد 104 روپے کا ہوگیا

    اُوپن مارکیٹ میں ڈالرڈھائی ماہ بعد 104 روپے کا ہوگیا

    کراچی: سٹےبازی،اضافی خریداری اور افواہوں نے اُوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت ایک سو چار پر پہنچادی، اسٹیٹ بینک نےنوٹس لےلیا۔

     کرنسی مارکیٹ ڈیلرزکےمطابق جمعرات کو اُوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالرڈھائی ماہ بعدپھر 104روپےکی سطح پردیکھاگیا،گذشتہ چار روز میں عوام کیلئےڈالر2 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔

    جبکہ مرکزی بینک کی مداخلت کےباوجود ایسا ہوا ہے، کرنسی ڈیلرزکاکہنا ہےکہ اُوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت بڑھنےکی وجہ حاجیوں کی جانب سے اضافی خریداری،سٹےبازی اور بجٹ افواہیں ہیں۔

    ذرائع کےمطابق اسٹیٹ بینک نےمعاملےکا نوٹس لےلیاہےاور ہفتےکو منی چینجرکی نمائندہ تنظیم ای کیپ کے عہدیداران اورگورنر اسٹیٹ بینک میں ڈالر کوکنٹرول کرنےکےحوالے سےملاقات طے پاگئی ہے۔

  • اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے مہنگا

    اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے مہنگا

    کراچی: اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی مانگ میں اضافہ ،،، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں بیس پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    اوپن مارکیٹ زرائع کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات کے باعث ڈالر کی مانگ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    کرنسی ڈیلرز کے مطابق ڈالر کی فروخت زیادہ ہونے کے باعث مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو رہا ہے۔

    اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت ایک سو تین روپے بیس پیسے تک ہوگئی ہے۔

     دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ایک سو دو روپے ہوگئی ہے۔

  • عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کیلئے 1ارب ڈالر کا قرضہ متوقع

    عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کیلئے 1ارب ڈالر کا قرضہ متوقع

    نیویارک : عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر کا قرضہ دیئے جا نے امکان ہے۔

    زرائع کے مطابق عالمی بینک یہ قرضہ توانائی اور محصولات کے شعبے میں اصلاحات کیلئے دے گا، قرض کے حصول کیلئے وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے عالمی بینک کےکنٹری ڈائریکٹر رچرڈ بن مسعود سے بھی ملاقات کی۔

    دوسری جانب ایشائی ترقیاتی بینک کی جانب سے چالیس کروڑ ڈالر کے قرض کا اجراء کا معاملہ کھٹائی میں پڑا ہوا ہے۔

    ایشائی ترقیاتی بینک نے قرض کے اجراء کو اسمارٹ میٹرز لگانے سے مشروت کیا ہے۔