Tag: 1ارب 30 کروڑ ڈالر

  • ایشیائی ترقیاتی بینک  نومبر میں پاکستان کوایک ارب ڈالر 30 کروڑ ڈالر دے گا

    ایشیائی ترقیاتی بینک نومبر میں پاکستان کوایک ارب ڈالر 30 کروڑ ڈالر دے گا

    اسلام آباد : ایشیائی ترقیاتی بینک نومبرمیں پاکستان کو ایک ارب ڈالر سے زائد رقم جاری کرےگا، رقم بجٹ سپورٹ اور توانائی اصلاحات کیلئے دی جائےگی۔

    تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاقی بینک نومبرمیں پاکستان کو میں ایک ارب ڈالر تیس کروڑ ڈالر فراہم کرئےگا، ایشیائی ترقیاتی بینک ایک ارب ڈالربجٹ سپورٹ کیلئےجبکہ تیس کروڑ ڈالرتوانائی سیکٹراصلاحات کیلئےدیئے جائیں گے۔

    بینک کے مطابق سال دوہزاربیس سےچوبیس کےدرمیان ساڑھےسات ارب ڈالرفراہم کرےگا، یہ رقم کنٹری آپریشنزبزنس پلان کےتحت دی جائےگی۔

    خیال رہے اے ڈی بی کےنائب صدر شی ژن چن پاکستان کےدورےپرہیں۔انھوں نےپاکستان میں اہم ملاقاتیں بھی کیں۔

    گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان سےایشین ڈیویلپمنٹ بینک کے وفد کی ملاقات ہوئی تھی ، وفدکی قیادت ایشین ڈیویلپمنٹ بینک کےوائس پریذیڈنٹ شی ژن چن نے کی، شی ژن چن نے کہا تھا کہ پاکستان بانی رکن ہونےکےناطے اےڈی بی کااہم شراکت دارہے ، پاکستان وسطی مغربی ایشیامیں تعاون کےفروغ میں کرداراداکرسکتاہے۔

    اے ڈی بی نے پاکستان کوغربت کےخاتمےکےلئےتعاون کی پیشکش کی، جس پر وزیراعظم عمران خان نے کہا پاکستان سےغربت کاخاتمہ میراذاتی مشن ہے، حکومت کی بنیادی توجہ نچلےطبقےکومددفراہم کرناہے۔

    مزید پڑھیں : ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو مزید ڈھائی کروڑ ڈالر کا قرض دے گا

    اس موقع پر وزیراعظم نے اقتصادی امور ڈویژن کو اے ڈی بی کیساتھ منصوبوں کی جلدتکمیل کی ہدایت کرتے ہوئے کہا شہریوں کی معاشی خوشحالی کیلئےاےڈی بی تعاون آسان بنایاجائے۔

    یاد رہے ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لئے50 کروڑڈالر قر ض کی منظوری دی تھی اور کہا تھا قرض سےتجارتی خسارے کوکم کرنےمیں مددملےگی۔

    بعدازاں پاکستان کے لئے مزید ڈھائی کروڑ ڈالر کی قرض کی منظوری دی تھی ، بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یہ رقم ایس ایم ای سیکٹر کے لئے دی جائےگی، رقم کا مقصد پاکستانی خواتین کے چھوٹے کاروبار کے لئے سرمائے کی فراہمی ممکن بناناہے۔

  • پاکستان اور آئی ایم ایف میں مذاکرات کل شروع ہونگے

    پاکستان اور آئی ایم ایف میں مذاکرات کل شروع ہونگے

    دبئی: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیاں مذاکرات کا درو کل سے دبئی میں شروع ہورہے ہیں۔

    وزارت خزانہ زرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آئندہ ایک ارب دس کروڑ ڈالر قرض کی قسط کیلئے مذاکرات کل سے شروع ہونگے،ملاقات میں گزشتہ معاشی جائزے کے زیرالتوء ایشوز پر بات چیت کی جائے گی، گزشتہ مذاکرات میں پاکستان نے آئی ایم ایف کی شرائط پوری نہیں کی تھیں جس کے باعث قرض کی قسط جاری نہیں کی گئی تھی، آئی ایم ایف نے پاکستان پر بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیلئے کہا تھا جو کہ موجودہ سیاسی صورت حال میں ممکن نہیں تھا۔

  • پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغازکل سےدبئی میں شروع ہوگا

    پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغازکل سےدبئی میں شروع ہوگا

    اسلام آباد : وزارت خزانہ کے زرائع کے مطابق حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کادور کل سے دبئی میں شروع ہوگا، مذاکرات میں گزشتہ مالی سال کی چوتھی سہہ ماہی کا معاشی جائزہ لیا جائے گا، سیکریٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے،زرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے بجلی کی سبسڈی پر اعتراضات اٹھائے جانے کا امکان ہے، رواں مالی سال حکومت نے بجٹ میں گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا اس کا اطلاق تاحال نہیں ہوسکا،قیمتوں میں اضافہ نہ ہونے پر بھی آئی ایم ایف اعتراض کر سکتا ہے۔

  • پاکستان آئی ایم ایف کو1ارب 30 کروڑ ڈالر ادا کریگا

    پاکستان آئی ایم ایف کو1ارب 30 کروڑ ڈالر ادا کریگا

    اسلام آباد: رواں مالی سال پاکستان آئی ایم ایف کو ایک ارب تیس کروڑ ڈالر قرض کی ادائیگی کی مد میں ادا کرے گا۔

    وزارت خزانہ کے مطابق رواں مالی سال حکومت نے بجٹ کا بیالیس اعشاریہ ایک فیصد حصہ قرضوں کی ادائیگی کیلئے مختص کیا ہے جبکہ  رواں مالی سال پاکستان کوایک ارب تیس کروڑ ڈالر آئی ایم ایف کو قرض کی مد میں ادا کرنا ہیں ۔

    دوسری جانب حکومتی قرضوں کا حجم آئی ایم ایف کے مقرر کردہ ہدف سے تجاوز کر گیا ہے، تیس جون کو ختم ہونے والی سہماہی میں اسٹیٹ بینک سے قرضوں کا حجم تیئس سو اٹھائیس ارب روپے تھا، جو مقررہ ہدف سے اٹھاسی ارب روپے زائد ہے۔