Tag: 1شخص ہلاک

  • امریکا میں بس پر فائرنگ‘ 1 شخص ہلاک

    امریکا میں بس پر فائرنگ‘ 1 شخص ہلاک

    نیویارک: امریکی شہر سیاٹل میں مسافر بس پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کے شمالی شہر سیاٹل میں مسافربس پر فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ متعدد مسافرزخمی ہوگئے۔

    فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اورایمبولینس جائے وقوع پر پہنچی اور زخمیوں کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا۔

    امریکی میڈیا کے مطابق پولیس نے ایک مشتبہ شخص کوگرفتارکرکے پوچھ گچھ اور مزید معلومات کے لیے تھانے منتقل کردیا۔

    اس سے قبل گزشتہ ماہ 16 فروری کو امریکی ریاست الینوائے میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے پانچ افراد کو ہلاک جبکہ 5 پولیس اہلکاروں کو زخمی کردیا تھا۔

    بعدازاں پولیس کی جوابی کارروائی میں 45 سالہ حملہ آور گیری مارٹن مارا گیا تھا۔

    امریکا میں نوجوان کی فائرنگ، والدین سمیت پانچ افراد ہلاک

    یاد رہے کہ رواں سال 27 جنوری کو امریکی ریاست لوزیانا کے دارالحکومت بیٹن روگ کے جنوبی علاقے میں حملہ آور نے فائرنگ کے دو الگ الگ واقعات میں پانچ افراد کو قتل کردیا تھا۔

    امریکی حکام کا کہنا تھا کہ 21 سالہ ڈاکوٹا نامی نوجوان نے فائرنگ کے پہلے واقعے میں اپنے تین پڑوسیوں کو قتل کیا بعد ازاں اپنے والدین کو بے دریغ گولیاں چلا کر ہلاک کیا اور موقع واردات سے فرار ہوگیا۔

  • کراچی میں تیزرفتار ڈمپرکی ٹکرسے1شخص جاں بحق

    کراچی میں تیزرفتار ڈمپرکی ٹکرسے1شخص جاں بحق

    کراچی: شہرقائد کےعلاقے واٹر پمپ اورگلستان جوہر میں ٹریفک حادثےمیں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوافرادزخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقےواٹر پمپ شاہراہ پاکستان پر تیزرفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔متوفی کی شناخت شیراز کےنام سے ہوئی جبکہ حادثے کا ذمہ دار ٹرک ڈرائيور موقع سےفراراہوگیا۔پولیس نے متوفی کی میت کوعباسی شہید اسپتال منتقل کردیا۔

    دوسری جانب شہرقائدکےعلاقےگلستان جوہرکانٹیننٹل بیکری کےقریب ٹریفک حادثے میں دو افراد زخمی ہو گئے،حادثہ ہائی روف وین اور کارمیں تصادم کےنتیجے میں پیش آیا،جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔

    مزید پڑھیں:کراچی: کاراورموٹرسائیکل میں تصادم‘2افراد زخمی

    یاد رہےکہ گزشتہ روز کراچی کےعلاقےنیپاچورنگی کےقریب کار اورموٹرسائیکل کی ٹکر کےباعث حادثےمیں دونوجوان زخمی ہوگئےتھے،جنہیں بعد میں اسپتال منتقل کردیاگیاتھا۔

    واضح رہےکہ کراچی میں گزشتہ چند دنوں کے دوران یونیورسٹی روڈ سمیت مختلف علاقوں میں پیش آنے والےحادثات میں 7افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں۔

  • چین میں6.9اعشاریہ کا زلزلہ،1شخص ہلاک

    چین میں6.9اعشاریہ کا زلزلہ،1شخص ہلاک

    بیجنگ: چین کے مغربی حصے میں 6.9 اعشاریہ کے شدید زلزلے میں 1شخص جان کی بازی ہار گیا۔

    تفصیلات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے وسطی ایشیا کی سرحد سے ملحق شِن جیانگ کے وسیع جنوبی علاقے میں محسوس کیے گئے،جس کی گہرائی 12 کلو میٹر تھی۔

    زلزلے کا مرکز تاجکستان کی سرحد کے قریب چین کے شہر کاشغر میں تقریباً 170 کلو میٹر مغرب میں تھا۔

    دوسری جانب امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی،جس نے چین کے چٹانی علاقے کو ہلا کر رکھ دیا۔

    چین کی سرکاری نیوز ایجنسی ژِن ہوا کی رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر کم آبادی والے اس علاقے میں زلزلے سے ہونے والے نقصان میں گھر کی چھت گرنے سے ایک شخص کے ہلاک اور 6 عمارتوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

    مزید پڑھیں:جاپان میں7.4 شدت کے زلزلےکےبعدسونامی وارننگ

    خیال رہے کہ4روز قبل جاپان میں 7.4شدت کے شدید زلزلے کے بعدسونامی کی وارننگ جاری کی گئی تھی۔

    مزید پڑھیں:چین میں زیر تعمیر پلیٹ فارم گرنےسے74افراد ہلاک

    واضح رہےکہ دو روز قبل چین کے صوبے جیانگ شی میں پاور پلانٹ کے قریب تعمیراتی پلیٹ فارم منہدم ہونے سے74افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئےتھے۔