Tag: 1 اہلکار زخمی

  • کوئٹہ، مختلف واقعات میں 2 خواتین اور 2 پولیس اہلکاروں کو قتل کردیا گیا

    کوئٹہ، مختلف واقعات میں 2 خواتین اور 2 پولیس اہلکاروں کو قتل کردیا گیا

    کوئٹہ : نامعلوم مسلح افراد نے ہزارگنجی کے علاقے میں دو خواتین پولیو ورکرز کو گولیوں سے بھون ڈالا، اس سے قبل سریاب روڈ فلائی اوور پر دو پولیس اہلکار کو قتل کردیا گیا، فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت میں دہشت گردی کے د علیحدہ علیحدہ واقعات میں پولیو کے قطرے پلانے والی دو خواتین اور سریاب روڈ پر ڈیوٹی پر جانے والے دو پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا.

    فائرنگ کا پہلا واقعہ سریاب روڈ پر پیش آیا جہاں تین پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے جب کہ ایک پولیس اہلکار کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے.

    دہشت گردی کا دوسرا واقعہ ہزار گنجی کے علاقے میں پیش آیا جہاں بچوں کو گھر گھر پولیو کے قطرے پلانے کے لیے جانے والی دو خواتین کو نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کردیا، دونوں خواتین کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں.

    ذرائع کے مطابق پولیو کے قطرے پلانے والی خواتین کے ساتھ واقعہ کے وقت کوئی پولیس اہلکار موجود نہیں تھا جس کے باعث ان خواتین کو بآسانی ہدف بنالیا گیا حالانکہ صوبائی حکومت کی جانب سے پولیو ورکز کے ساتھ پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کے واضع احکامات موجود ہیں.

    دہشت گردی کے پہ در پہ دو واقعات کے بعد شہر کی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے جب کہ پولیس کی تفتیشی ٹیم نے دونوں واقعات کے جائے وقوعہ کا دورہ کرکے ابتدائی شواہد جمع کرلیے ہیں اور قتل کی وارداتوں کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جب کہ مشتبہ افراد کی سخت چیکنگ عمل جاری ہے.


    اسی سے متعلق : کوئٹہ میں فائرنگ‘ ٹریفک پولیس اہلکارجاں بحق


    خیال رہے کہ دوروز قبل کوئٹہ میں رئیسانی روڈ پرنامعلوم موٹرسائیکل سوار مسلح افراد کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا تھا، اسی طرح رواں ماہ 6 جنوری کو سریاب روڈ پر ہی پولیس اہلکار معمول کے گشت پرتھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک اہلکار کو شہید جب کہ دوسرے کو زخمی کردیا تھا۔

    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کوئٹہ میں فائرنگ‘ پولیس اہلکار شہید

    کوئٹہ میں فائرنگ‘ پولیس اہلکار شہید

    کوئٹہ : صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں سریاب روڈ پر پولیس اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں زخمی ہونے والے اہلکار کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی جارہی ہے۔

    فائرنگ کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا جبکہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 17 دسمبرکو صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں زرغون روڈ پر چرچ میں خودکش دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ 35 افراد زخمی ہوگئے تھے۔


    کوئٹہ فائرنگ: ایس پی محمد الیاس، اہلیہ ، بیٹے اور بھائی کی شہادت


    یاد رہے کہ 17 نومبر 2017 کو کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایس پی محمد الیاس اہلیہ، بیٹا اور بھائی سمیت شہید جبکہ پوتی زخمی ہوگئی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • لاہور: تیزرفتارگاڑی کی ٹکرسےپولیس اہلکارجاں بحق‘ 1 زخمی

    لاہور: تیزرفتارگاڑی کی ٹکرسےپولیس اہلکارجاں بحق‘ 1 زخمی

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں تیزرفتار گاڑی نے ناکے پرکھڑے پولیس اہلکاروں کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہورمیں تھانہ ڈیفنس اے کی حدود میں ناکے پر رکنے کے اشارہ پر نئے سال کا جشن منانے والے منچلوں نے دو پولیس اہلکاروں کو تیز رفتار گاڑی تلے کچل دیا۔

    پولیس کے مطابق واقعے میں مستنصرنامی پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا، جبکہ قاسم کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق کار سوار نشے میں دھت تھے، جنہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

    دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں سال نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ کے واقعات میں خواتین سمیت 15 افراد زخمی ہوگئے۔


    اوکاڑہ: دو گروپوں کےدرمیان مسلح تصادم‘ 4 افراد جاں بحق


    خیال رہے کہ دو روز قبل صوبہ پنجاب کے شہر اوکاڑہ کے نواحی گاؤں شنکرداس میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 12 دسمبر کو صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں دو گروپوں میں درمیان فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • لاہورمیں پولیس مقابلہ‘ 1 اہلکار زخمی

    لاہورمیں پولیس مقابلہ‘ 1 اہلکار زخمی

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہورمیں پولیس مقابلے کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں گلبرگ کے علاقے مکہ کالونی میں دودھ دہی کی دکان سے موٹر سائیکل سوار چھ ڈاکو شہریوں اور دکاندار سے تین لاکھ روپے اور دس موبائل فون چھین کر فرار ہوئے۔

    پولیس نےواقعے کی اطلاع ملنے پر ڈاکوؤں کا تعاقب کیا، جس کے بعد لاہور کے نواحی علاقے شیراکوٹ میں کچے کے مقام پر پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    فائرنگ کے تبادلے میں تبادلے میں تھانہ لیاقت آباد کا ہیڈ کانسٹیبل کاشف زخمی ہوگیا تاہم ڈاکو اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔


    فیصل آباد میں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘3 دہشت گرد ہلاک


    خیال رہے کہ تین روز قبل سی ٹی ڈی نے فیصل آباد میں کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ رواں برس 26 اگست کو لاہور میں تھانہ ہربنس پورہ کی حدود میں پولیس مقابلے کے دوران 4 ڈاکومارے گئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں