Tag: 1 شخص جاں بحق

  • ملک میں کرونا سے 1 شخص جاں بحق

    ملک میں کرونا سے 1 شخص جاں بحق

    اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، گزشتہ روز کرونا وائرس کے نئے رپورٹ کیسز کی تعداد 20 رہی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے ایک ہلاکت ہوئی، کرونا وائرس سے ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 657 ہے۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے20 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 15 لاکھ 80 ہزار 651 ہوگئی۔

    ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 48 ہزار 286 ہوچکی ہے۔

    این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 3 ہزار 187 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 3 کروڑ 16 لاکھ 59 ہزار 541 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 0.63 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 8 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

  • ملک میں کرونا کیسز میں اضافہ، مزید 1 شخص جاں بحق

    ملک میں کرونا کیسز میں اضافہ، مزید 1 شخص جاں بحق

    اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، گزشتہ روز کرونا وائرس کے نئے رپورٹ کیسز کی تعداد 53 رہی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے مزید ایک ہلاکت بھی ہوئی، کرونا وائرس سے ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 652 ہے۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 53 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 15 لاکھ 80 ہزار 21 ہوگئی۔

    ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 47 ہزار 654 ہوچکی ہے۔

    این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 3 ہزار 863 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 3 کروڑ 16 لاکھ 538 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 1.37 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 13 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

  • کراچی: بلوچ کالونی پل پر خوفناک حادثہ، بھائی جاں بحق، 2 بہنیں زخمی

    کراچی: بلوچ کالونی پل پر خوفناک حادثہ، بھائی جاں بحق، 2 بہنیں زخمی

    کراچی: شہر قائد میں بلوچ کالونی پل پر ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور دو خواتین زخمی ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں بلوچ کالونی پل پر ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور دو خواتین زخمی ہوگئیں، حادثہ دو گاڑیوں اور موٹرسائیکل میں تصادم کے باعث پیش آیا۔

    پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق نوجوان کی شناخت ذیشان عباسی کے نام سے ہوئی ہے جو موٹر سا ئیکل پر سوار تھا جبکہ زخمی خواتین کی شناخت زینب اور مہک کے نام سے ہوئی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثےمیں جاں بحق اور زخمی افراد بہن بھائی ہیں تینوں افراد مجاہد کالونی کے رہائشی ہیں۔ حادثے کا ذمہ دار ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔

    پاکپتن میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 9 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پاکپتن روڈ پر تیز رفتار ٹرک اور بس میں تصادم ہوا تھا، حادثے میں 9 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ 14 نومبر کو سیالکوٹ میں پسرور روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا تھا، دو گاڑیوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے تھے، متوفیان کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

  • کراچی میں ٹرک اورایمبولینس میں تصادم، 1 شخص جاں بحق

    کراچی میں ٹرک اورایمبولینس میں تصادم، 1 شخص جاں بحق

    کراچی: شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال نیپا پل کے قریب ٹرک اور ایمبولینس میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال نیپا پل کے قریب ٹرک اور ایمبولینس میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔

    ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے کی شناخت 25 سالہ سراج کے نام سے ہوئی ، زخمیوں میں متوفی کے والد سراج، اس کی پھوپھی فہمیدہ اور ایک نامعلوم شخص ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی ذمے دار ایمبولینس سکھر ہیرا میڈیکل سینٹر کی ہے، مریض کو علاج کے لیے سکھر سے کلفٹن میں واقعے ساؤتھ سٹی اسپتال لایا جا رہا تھا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ کے قریب تیز رفتار کار فٹ پاتھ پرچڑھ گئی، حادثے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا تھا جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    کوئٹہ: تیز رفتار کار بے قابو ہو کر دکان میں جا گھسی،4 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ یکم مئی کو کوئٹہ سے کراچی جانے والی کار باغبانہ کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کر بند دکان میں جا گھسی جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت چار افراد غلام حسن ، محمد حسن ،سردار گل اور مستری صادق جاں بحق اور مصری خان شدید زخمی ہوگیا تھا۔

  • کراچی: تیزرفتارکارکو حادثہ،1 شخص جاں بحق، متعدد افراد زخمی

    کراچی: تیزرفتارکارکو حادثہ،1 شخص جاں بحق، متعدد افراد زخمی

    کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی کراسنگ کے قریب تیز رفتار کار حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ کے قریب تیز رفتار کار فٹ پاتھ پرچڑھ گئی، حادثے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    کوئٹہ: تیز رفتار کار بے قابو ہو کر دکان میں جا گھسی،4 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ یکم مئی کو کوئٹہ سے کراچی جانے والی کار باغبانہ کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کر بند دکان میں جا گھسی جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت چار افراد غلام حسن ، محمد حسن ،سردار گل اور مستری صادق جاں بحق اور مصری خان شدید زخمی ہوگیا تھا۔

    کراچی میں تیز رفتار واٹر ٹینکر نے شہری کی جان لے لی

    اس سے قبل رواں سال 16 جنوری کو کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پانی سپلائی کے لیے جانے والے ایک ٹینکر کی تیز رفتاری کے باعث ایک شہری جان کی بازی ہار گیا تھا۔

  • کراچی: ماڑی پورمیں فائرنگ، 1 شخص جاں بحق

    کراچی: ماڑی پورمیں فائرنگ، 1 شخص جاں بحق

    کراچی: شہر قائد کے علاقے ماڑی پور میں فائرنگ سے ایک بھائی جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ماڑی پور گیٹ نمبر 5 کے قریب گودام میں فائرنگ سے ایک بھائی جان کی بازی ہار گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق سجاد کی لاش قانونی کارروائی کے بعد سرد خانے منتقل کردی گئی ہے جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں مقتول کا بھائی اعجاز شدید زخمی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول اورزخمی دونوں بھائیوں کا تعلق نوشہروفیروزسے ہے، دونوں بھائی ماڑی پورگیٹ نمبر5 کے قریب گودام میں سو رہے تھے، دونوں کوسینے اور پیٹ پر ایک ایک گولی ماری گئی۔

    پولیس حکام کے مطابق دونوں بھائی لوڈنگ کا کام کرتے تھے، مقتول اورزخمی کا کوئی وارث تاحال سامنے نہیں آیا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کراچی کے علاقوں نارتھ ناظم آباد اور تین ہٹی میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے تھے۔

    کراچی: فائرنگ اور پرتشدد واقعات، تین افراد جاں بحق

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں تین افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے تھے۔

  • کوئٹہ: گھرمیں گیس لیکج کے باعث دھماکا‘ 1 شخص جاں بحق‘ 4 زخمی

    کوئٹہ: گھرمیں گیس لیکج کے باعث دھماکا‘ 1 شخص جاں بحق‘ 4 زخمی

    کوئٹہ : صوبہ بلوچستان کے علاقے مستونگ میں واقع مکان میں گیس لیکج کے باعث ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں کاسی روڈ کے قریب مکان میں گیس لیکج کے باعث ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں باپ جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ افسوس ناک واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال منتقل کردیا۔

    مستونگ: گھرمیں گیس لیکج کے باعث دھماکا‘ 4 افراد زخمی

    اس سے قبل رواں سال جنوری میں بلوچستان کے شہر مستونگ میں مکان میں گیس لیکج کے باعث ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ 29 جنوری کو صوبہ خیبرپختونخوا کے جنوبی ضلع بنوں میں ایک گھر کے اندر دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں میاں بیوی سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

    بنوں میں گھر کے اندر دھماکا، میاں بیوی سمیت 6 افراد جاں بحق

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا بارودی مواد کا ہے، گھر میں زنگ آلود مارٹر گولا موجود تھا۔

  • گوجرانوالہ میں بس حادثہ ‘ 1 شخص جاں بحق ‘ 15 زخمی

    گوجرانوالہ میں بس حادثہ ‘ 1 شخص جاں بحق ‘ 15 زخمی

    گوجرانوالہ: صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں تیزرفتار بس فٹ پاتھ سے ٹکرا کرالٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے چندا قلعہ کے قریب تیزرفتار بس فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی، افسوس ناک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    پولیس کے مطابق بس جڑانوالہ سے سیالکوٹ ایئرپورٹ جارہی تھی، حادثے کا شکار ہونے والی بس میں عمرہ عازمین سوارتھے۔

    چیچہ وطنی: قومی شاہراہ پر مسافر بس اور کار میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ رواں ماہ 4 جنوری کو صوبہ پنجاب کے شہر چیچہ وطنی میں قومی شاہراہ پر مسافر بس اور کار میں تصادم سے خاتون سمیت ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان میں انڈس ہائی وے پر پائیگاہ کے قریب کار اور ٹرک میں ٹکر ہوئی تھی جس کے باعث 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔

    جاں بحق ہونے والوں میں ماں اور بیٹا بھی شامل تھے جبکہ حادثے میں ایک بچی بھی شدید زخمی ہوئی۔

  • دادو میں بس الٹنے سے 1 شخص جاں بحق‘ 30 زخمی

    دادو میں بس الٹنے سے 1 شخص جاں بحق‘ 30 زخمی

    دادو : صوبہ سندھ کے شہر دادو میں زائرین سے بھری بس الٹنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 30 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق مسافر بس خیرپور سے سیہون جا رہی تھی کہ دادو موروروڈ پر الٹ گئی، حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور 30 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق بس میں سوارمسافر لال شہباز قلندر کے مزار جا رہے تھے۔

    گوجرخان میں مسافر بس کو حادثہ‘ 9 افراد جاں بحق


    یاد رہے کہ رواں سال مارچ میں صوبہ پنجاب کی تحصیل گوجرخان میں مسافر بس تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی تھی جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ 29 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    تیز رفتار آئل ٹینکر اور مسافر بس میں تصادم، 15افراد جاں بحق، 31زخمی


    واضح رہے کہ 4 اگست 2018 کو کوہاٹ کے علاقے لاچی کے قریب ٹریفک حادثے میں 15افراد جاں بحق جبکہ31 افراد زخمی ہوئے تھے۔ حادثہ انڈس ہائی وے پر مسافر بس اور آئل ٹینکر میں تصادم کے باعث پیش آیا تھا۔

  • سعودی عرب نے 7 میزائل حملے ناکام بنا دیے

    سعودی عرب نے 7 میزائل حملے ناکام بنا دیے

    ریاض : سعودی فورسز کا کہنا ہے کہ یمن میں حوثی باغیوں کے زیرِ قبضہ علاقے سے سعودی عرب پر داغے جانے والے 7 میزائل فضا میں تباہ کردیے گئے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمن میں حوثی باغیوں کے زیرِ قبضہ علاقے سے سعودی عرب پر 7 میزائل حملے سعودی فورسز نے ناکام بنا دیے، میزائل کا ملبہ ایک گھرپرگرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

    سعودی عرب کی زیرقیادت لڑنے والی اتحادی افواج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی کا کہنا ہے تین میزائلوں کا رخ سعودی دارالحکومت ریاض، دو میزائل خمس مشائط اور دو نجران پرداغے گئے تاہم انہیں فضا میں ہی تباہ کردیا گیا۔

    یمن میں حوثی باغیوں نے ملک کے کئی علاقوں پرقبضہ کیا ہوا ہے اور سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے مارچ 2015 میں ان کے خلاف جنگی کارروائیوں کا آغاز کیا تھا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 7 فروری کو حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے شہر خمیس پر میزائل داغا تھا جسے سعودی ایئر ڈیفنس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فضا میں ہی ناکارہ بنا دیا تھا۔

    ریاض، حوثی باغیوں کا ایئرپورٹ پر میزائل حملہ

    یاد رہے کہ گزشتہ سال 5 نومبر2017 کو کنگ خالد ائیرپورٹ پر حوثی باغیوں کی جانب سے بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا گیا تھا جسے سعودی ایئر ڈیفنس نے ناکام بنا دیا تھا۔

    واضح رہے کہ 17 اگست 2016 کو یمن میں حوثی باغیوں کے زیرِ قبضہ علاقے سے سعودی عرب پرمیزائل حملہ کیا گیا تھا جس میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 10سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔