Tag: 1 شخص جاں بحق

  • شکارپورمیں مسافرکوچ تیزرفتاری کےباعث الٹ گئی‘ 1شخص جاں بحق

    شکارپورمیں مسافرکوچ تیزرفتاری کےباعث الٹ گئی‘ 1شخص جاں بحق

    شکارپور: صوبہ سندھ کے شہرشکارپور میں تیزررفتاری کے باعث مسافرکوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 12 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق شکار پور میں گڑھی یاسین موڑ پرمسافرکوچ تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی، حادثے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ 12 افراد زخمی ہوگئے۔

    حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ زخمیوں میں سے 2 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق مسافرکوچ کراچی سے کوئٹہ جارہی تھی کہ شکارپور میں گڑھی یاسین موڑ پرتیزرفتاری کے باعث الٹ گئی۔


    خوشاب میں ٹریفک حادثہ ‘ 4 افراد جاں بحق


    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 31 دسمبر کوصوبہ پنجاب کے شہر خوشاب میں کار اور مسافر بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔


    آزاد کشمیر:مسافربس کھائی میں گرنے سے8افراد جاں بحق


    یاد رہے کہ 5 مئی 2017 کو آزادکشمیر کے ضلع حویلی میں مسافروین کھائی میں گرنے سے7 خواتین سمیت 8 افراد جان کی بازی ہارگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • چارسدہ : سردیاب پل گرنے سے 1 شخص جاں بحق

    چارسدہ : سردیاب پل گرنے سے 1 شخص جاں بحق

    چارسدہ : خیبرپختونخواہ کے ضلع چارسدہ کے قریب سردیاب پل گرنے کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے ضلع چارسدہ کے قریب سردیاب پل گرنے سے 1 شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق سردیاب پل پرحادثہ اس وقت پیش آیا جب سیمنٹ سے بھرا ٹرک پل سے گزر رہا تھا۔

    سردیاب پل کا ایک حصہ گرنے کے بعد ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے جس کے بعد گاڑیوں کو یکطرفہ روڈ پر منتقل کردیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ 16 سو سیمنٹ کی بوریوں سے لدا 10 وہیلر ٹرک پشاور سے چارسدہ جا رہا تھا۔

    خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور کو ضلع چارسدہ سے ملانے والا یہ پل 1939 میں تعمیرہوا تھا۔


    بونیر میں مسافر وین کھائی میں جاگری‘ 9افراد جاں بحق


    واضح رہے کہ رواں برس 22 جنوری کو صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع بونیر میں مسافر وین کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں خواتین سمیت 9افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • اداکارہ ایمان شاہ جوڈیشل ریمانڈ‌ پر جیل روانہ

    اداکارہ ایمان شاہ جوڈیشل ریمانڈ‌ پر جیل روانہ

    ملتان: اسٹیج اداکارہ ایمان شاہ کی گاڑی سے ٹکرا کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا، مجسٹریٹ نے اداکارہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

    تفصیلات کے مطابق آج صبح اسٹیج اداکارہ ایمان شاہ کی گاڑی کو تیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوا، پولیس نے اداکارہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا اور انہیں مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا۔

    پولیس حکام کے مطابق اداکارہ کے پاس ڈرائیونگ لائسنس موجود نہیں اور وہ قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بہت تیز گاڑی چلا رہی تھیں، گاڑی کی تلاشی کے دوران گاڑی سے شراب کی بوتلیں بھی برآمد ہوئیں، جس کے بعد انہیں میڈیکل کے لیے نشتراسپتال منتقل کیا گیا۔

    حادثے کے بعد پولیس نے اداکارہ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا اور جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا، تفتیشی افسر کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ اداکارہ گاڑی چلاتے وقت شراب کے نشے میں دھت تھیں جبکہ اُن کے پاس ڈرائیونگ لائسنس بھی موجود نہیں ہے۔

    عدالت نے تفتیشی افسر کا مؤقف اور پولیس کی استدعا کو مدنظر رکھتے ہوئے اداکارہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • سندھ کے مختلف شہروں میں زلزلہ،چھت گرنے سے1شخص جاں بحق

    سندھ کے مختلف شہروں میں زلزلہ،چھت گرنے سے1شخص جاں بحق

    حیدرآباد: نواب شاہ،حیدرآباد سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق اورتین خواتین زخمی ہوگئیں۔

    تفصیلات کےمطابق نواب شاہ، حیدرآباد،لطیف آباد، مٹیاری،ہالہ،سعید آبادمیں رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کےبعد لوگ خوف زدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے۔

    سن کےعلاقے چھچھر میں مکان کی چھت کا ایک حصہ گرگیا۔ملبے تلے دب کر وسیم نامی شخص جاں بحق اور تین خواتین زخمی ہوگئیں جنہیں مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    زلزلہ پیما مرکز کےمطابق زلزلہ زیر زمین 20کلو میٹر میں آیا اور اس کا مرکز نواب شاہ سے ساٹھ کلو میٹر دور شمال مشرق کی جانب تھاریکٹر اسکیل پر زلزلہ کی شدت 4 عشاریہ 9 ریکارڈ کی گئی۔

    مزید پڑھیں: خیبرپختونخواکےبعض علاقوں میں زلزلہ،جانی مالی نقصان کی اطلاع نہیں

    واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال جون میں خیبر پختونخواہ کے بعض علاقوں میں زلزلہ محسوس کیاگیا تھاجس کی ریکٹراسکیل پر شدت پانچ ریکارڈ کی گئی تھی۔

  • افغانستان میں امدادی ادارے پر حملہ،1شخص جاں بحق

    افغانستان میں امدادی ادارے پر حملہ،1شخص جاں بحق

    کابل : افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک امدادی ادارے پر ہونے والے بم حملے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کابل میں ایک خود کش حملہ آور نے کیئر نامی تنظیم کو نشانہ بنایا جس کے بعد مسلح افراد عمارت میں داخل ہو ئے
    جس پر پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کےنتیجے میں تینوں حملہ آورمارےگئے۔

    اس حملے سمیت گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں کابل میں چار بم حملے ہو چکے ہیں اس سے پہلے پیر کو وزارتِ دفاع کے قریب دو دھماکوں میں کم سے کم 24 افراد ہلاک اور 100 سے زیادہ زخمی تھے۔

    مزیدپڑھیں: کابل میں دو دھماکے، 24 افراد ہلاک، 93 زخمی

    کابل میں وزارتِ دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ پہلا دھماکہ ہونے کے بعد جب سکیورٹی فورسز اور عام افراد لوگوں کی مدد کے لیے پہنچے تو اُسی وقت دوسرا دھماکہ ہو گیا۔

    وزارتِ دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ اس حملے میں فوج کے جنرل سمیت پولیس کے دو سینیئر افسران بھی مارے گئے تھے۔

    دھماکہ اُس وقت ہوا جب دفتری اوقات ختم ہونے کے بعد ملازمین دفتر سے نکل رہے تھے.ان دھماکوں کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی تھی۔