Tag: 1 شخص ہلاک

  • کابل : کوٹ سنگی میں دھماکا 1 شخص ہلاک، ایک زخمی

    کابل : کوٹ سنگی میں دھماکا 1 شخص ہلاک، ایک زخمی

    کابل: افغانستان کے دار الحکومت میں بم حملے میں ایک شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا، حملہ کابل کے مصروف ترین علاقے میں ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان کا دار الحکومت کابل ایک بار پھر دہشت گردوں کا نشانہ بن گیا، کابل کے مصروف ترین علاقے کوٹ سنگی میں بم حملے میں ایک فرد ہلاک جب کہ 1 زخمی ہو گیا۔

    افغان خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پولیس نے ہفتے کی صبح دھماکے کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے تاہم واقعے سے متعلق مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔

    اس سے قبل رواں برس 15 جنوری کو بھی افغان دار الحکومت کابل میں ایک قلعہ بند غیر ملکی کمپاؤنڈ کے قریب کار بم حملے میں 4 افراد ہلاک جب کہ 44 زخمی ہو ئے تھے۔

    خیال رہے کہ یہ حملہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب کہ طالبان کے ساتھ سترہ سالہ جنگ کے خاتمے کے لیے جاری سفارتی کوششوں میں تیزی آ گئی ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق کار بم حملے میں زخمی ہونے والوں میں دس بچے بھی شامل تھے، دھماکا اتنا زوردار تھا کہ قریب موجود رہائشی علاقے کو بھی شدید نقصان پہنچا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: کابل: امریکی فضائی حملہ، ملا عبدالمنان سمیت 29 طالبان ہلاک

    دہشت گردوں کا نشانہ بننے والے انتہائی محفوظ کمپاؤنڈ میں اقوام متحدہ کا عملہ رہائش پذیر تھا تاہم وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق علاقہ اب خالی کیا جا چکا ہے اور وہاں صرف چند گارڈز ہی موجود تھے۔

    یاد رہے کہ 21 نومبر کو بھی افغانستان کا دار الحکومت کابل بڑے دہشت گرد حملے کا نشانہ بنا تھا، جس میں 50 افراد اپنی زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔

  • شارجہ میں چاقو زنی کی واردات، 1 شخص ہلاک 2 خواتین زخمی

    شارجہ میں چاقو زنی کی واردات، 1 شخص ہلاک 2 خواتین زخمی

    ابوطبی : اماراتی ریاست شارجہ میں نامعلوم چاقو بردار حملہ آور نے ایک شخص کو قتل جبکہ دو خواتین کو زخمی کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب اماراتی کی ریاست شارجہ کے علاقے البوتینا میں واقع عمارت میں گزشتہ روز چاقو زنی کی افسوس ناک واردات رونما ہوئی جس میں ایک 48 سالہ سوڈانی شخص ہوگیا۔

    پولیس کا کہان ہے کہ چاقو زنی کی واردات میں 33 سالہ بھارتی خاتون اور اس کی بیٹی شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پولیس فلیٹ میں چاقو بردار شخص کے حملے کی فون کال موصول ہوئی، سیکیورٹی اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچنے تو دو خواتین شدید زخمی حالت میں اور ایک شخص مردہ حالت میں پڑا تھا جبکہ ایک سوڈانی شخص ہاتھ میں چاقو لیے کھڑا لیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی خاتون کو فوری طور پر الکویتی اسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں اسے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ بیٹی القاسمی اسپتال میں زیر علاج ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں لیکن واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

    پولیس نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے گرفتار ہونے والے شخص کے انگلیوں کے نشانات آلہ قتل سے ملنے والے نشانات سے مماثلت رکھتے ہیں لیکن مزید کارروائی متاثرہ خاتون کا بیان ریکارڈ ہونے کے بعد کی جائے گی۔

  • کابل میں خودکش دھماکہ‘ ایک شخص ہلاک‘ 4 افراد زخمی

    کابل میں خودکش دھماکہ‘ ایک شخص ہلاک‘ 4 افراد زخمی

    کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق افغان دارالحکومت کابل کے علاقے قبل بائی میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس کمانڈر بسم اللہ تابان نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ خودکش حملہ آور کے ہدف کے بارے میں ابھی کچھ کہا نہیں جا سکتا۔

    دوسری جانب افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش نے بتایا کہ خودکش دھماکہ کابل کے علاقے قبل بائی میں ہوا جس میں 4 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    افغانستان کے دارالحکومت کابل میں یہ خودکش دھماکہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب دو روز قبل افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کو مذاکرات کی پیشکش کی تھی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 24 فروری کو افغانستان کے مختلف شہروں میں بم دھماکوں کے نتیجے میں فوجی اہلکاروں سمیت 25 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔


    کابل میں کاربم دھماکہ، 95 افراد ہلاک، 158 زخمی


    یاد رہے کہ رواں سال 27 جنوری کو افغان دارالحکومت کابل میں واقع وزات داخلہ کے پرانے دفتر کے قریب ایمبولینس میں سوار حملہ آور نے خود کو دفتر کے مرکزی گیٹ پر دھماکے سے اڑا لیا تھا جس کے نتیجے میں 95 افراد ہلاک اور 158 افراد زخمی ہوگئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کراچی : قانون نافذ کرنےوالے اداروں کی ٹارگٹد کاروائیاں،8ملزمان گرفتار

    کراچی : قانون نافذ کرنےوالے اداروں کی ٹارگٹد کاروائیاں،8ملزمان گرفتار

    کراچی: شہر قائد میں رات گئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ٹارگٹڈ کارروائیوں میں آٹھ ملزمان کو گرفتارکرلیا گیاجبکہ شہرمیں پرتشددواقعات میں ایک شخص جاں بحق اور دوزخمی ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سہراب گوٹھ فائراسٹیشن پرقانون نافذکرنےوالےادارے نے کارروائی کرکےفائراسٹیشن افسرسمیت پانچ افرادکو حراست میں لےلیا گیا،زیرحراست افرادکوتفتیش کےلیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا.

    دوسری جانب نیوکراچی کی بلال کالونی میں پولیس نے ٹارگٹڈ کارروائی کی،جس میں تین ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا،ملزمان کےقبضے سےچھینی گئی موٹرسائیکلیں برآمد ہوئیں.

    ادھر سا ئٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود فقیرگوٹھ میں رات گئے نا معلوم ملزمان کی فائرنگ سے خان محمد نامی شخص جان کی بازی ہار گیا.

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول گل گوٹھ میں چوکیداری کرتا تھا،ملزمان نے مقتول کے سر پر تین گولیاں ماریں اور موقع سے فرار ہوگئے.

    رضویہ کے علاقے گلبہار میں نا معلوم ملزمان کی فائرنگ سے یاور عباس جعفری زخمی ہو گیا.پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ لوٹ مار کے دوران مزاحمت کے باعث پیش آیا.

    ادھرگڈاپ سٹی تھانے کی حدود سپر ہائی وے ٹول پلازہ کے قریب لوڈنگ سوزوکی پر فائرنگ سے مشتاق نامی ڈرائیور زخمی ہو گیا.

    پولیس کے مطابق زخمی ڈرائیور سوزوکی میں دودھ سپلائی کرتا ہے اور واقعہ سے قبل وہ نیو کراچی سے سپر ہائی دنبہ گوٹھ دودھ سپلائی کرنے جار ہا تھا.