Tag: 1.2 million

  • قطر فٹ ورلڈکپ کا جنون سر چڑھ کر بولنے لگا، ٹکٹوں کی ریکارڈ فروخت

    قطر فٹ ورلڈکپ کا جنون سر چڑھ کر بولنے لگا، ٹکٹوں کی ریکارڈ فروخت

    دوحہ: فیفا فٹ ورلڈکپ کا جنون سر چڑھ کر بولنے لگا، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ٹکٹوں کی خریداری کے لیے چار کروڑ درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق چیف آرگنائزر حسن التھوادی نے قطر اکنامک فورم میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ قطر میں ہونے والے فٹبال ورلڈکپ کی ‘ریکارڈ توڑ’ فروخت ہوئی ہے، جہاں تقریباً 1.2 ملین ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں۔

    آرگنائزنگ کمیٹی کے عہدیداروں نے بتایا کہ ٹکٹوں کی آن لائن مراحل کے دوران تقریباً 40 ملین درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ 2022 کی تشہیر کیلئے قطر ایئرویز کا انوکھا اقدام

    انہوں نے کہا کہ فٹ بال ورلڈکپ کے حوالے سے لوگ نہایت پُرجوش ہیں اور قبل از وقت ٹکٹیں خرید رہے ہیں تاکہ سنسنی خیز میچز سے لطف اندوز ہوسکیں۔

    حکام کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر 20 لاکھ ٹکٹ فروخت کیے جائیں گے، مزید 10 لاکھ ٹکٹ عالمی ادارہ فیفا اور اسپانسرز کے لیے مختص کیے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ قطر کے دارالحکومت فٹ بال میلے کا میزبان ہے، جہاں 32 ٹیمیں ٹرافی کے حصول میں رواں سال نومبر دسمبر میں آمنے سامنے ہونگی۔

  • پاکستان کی مشکل  آسان ، آسٹریلوی حکومت نے بڑا اعلان کردیا

    پاکستان کی مشکل آسان ، آسٹریلوی حکومت نے بڑا اعلان کردیا

    اسلام آباد : :آسٹریلیا پاکستان کو 1.2 ملین آسٹریلوی ڈالر کی گرانٹ فراہم کرے گا ، رقم مشترکہ علاقائی دیہی ترقیاتی پروگرام کے لئے دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان اورآسٹریلوی سینٹر برائے بین الاقوامی زراعت ریسرچ کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوگئے ، جس کے تحت آسٹریلیا پاکستان کو 1.2 ملین آسٹریلوی ڈالر کی گرانٹ دے گا ، گرانٹ مشترکہ علاقائی دیہی ترقیاتی پروگرام کے لیے دی جائے گی۔

    آسٹریلیا گرانٹ کی رقم 2022 تک فراہم کرے گا، معاہدے پر سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن نے آسٹریلوی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

    یاد رہے فرانس اور پاکستان کے درمیان گرانٹ کی فراہمی کا معاہدہ طے پاگیا تھا ، اقتصادی امور ڈویژن کے سیکریٹری اور فرانسیسی سفیر نے معاہدے پر دستخط کئے تھے، معاہدے کے مطابق فرانس پاکستان کو 5 لاکھ یوروکی گرانٹ فراہم کرےگا، گرانٹ فنانسنگ نجی پاوراینڈانفراسٹرکچربورڈکےتکنیکی معاونت کیلئےدی جائے گی۔

    مزید پڑھیں : فرانسیسی حکومت کا پاکستان کے لئے بڑی گرانٹ کا اعلان

    اس سے قبل ایشیائی ترقیاتی بینک اورناروےکےمابین معاہدے پر دستخط ہوئے تھے، سیکرٹری اقتصادی امورڈویژن، سوئس سفیر، اے ڈی بی نمائندے نے دستخط کئے، معاہدہ پاکستان نیشنل ڈیزاسٹررسک مینجمنٹ فنڈ کی مدد کیلئے طے پایا تھا ۔

    معاہدےکےتحت ناروےحکومت پاکستان کو50لاکھ ڈالرفراہم کرے گی، ناروےکی حکومت یہ رقم ایشیائی ترقیاتی بینک کے ذریعے فراہم کرے گی ، معاہدے کے تحت ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی جائے گی ، تحفظ ماحولیات اورقدرتی آفات سے بچاؤ کے منصوبے شامل ہیں۔