Tag: 1 arab rupy

  • بابرغوری نے عمران اسماعیل پر ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ کردیا

    بابرغوری نے عمران اسماعیل پر ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ کردیا

    کراچی : ایم کیو ایم کے رہنما بابر غوری نے پی ٹی آئی کے رہنما عمران اسماعیل کیخلاف ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا ہے۔

    تفصیلا ت کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام 19 اپریل کو شاہراہ پاکستان  پر ہونے وا لے جلسے میں اپنی تقریر کے دوران  حلقہ این اے 246 میں پی ٹی آئی کے امیدوار عمران اسماعیل نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ء بابر غوری پر کچھ الزامات عائد کئے تھے۔

    عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ بابر غوری نے سرکاری اراضی پر قبضے کر کے شادی ہالز تعمیر کرائے، جس کے جواب میں بابر غوری نے عمران اسماعیل کیخلاف عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔

    بابر غوری نے ہتک عزت کا دعویٰ کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کیخلاف ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ کردیا ہے، بابر غوری کا کہنا ہے کہ بے بنیاد الزامات سے ان کی شہرت کو نقصان پہنچا ہے، انہوں نے کہا کہ قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتا ہوں۔

  • بلوچستان میں خشک سالی سے نمٹنے کیلئے ایک ارب روپے مختص

    بلوچستان میں خشک سالی سے نمٹنے کیلئے ایک ارب روپے مختص

    کوئٹہ :بلوچستان میں خشک سالی کے اثرات سے نمٹنے کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی اورایک ارب روپے مختص کر لئے گئے، یہ بات وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کوئٹہ میں صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی اور مشیر جنگلات عبیداللہ بابت کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتائی۔

    انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے متعدد اضلاع خشک سالی کے اثرات سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں اور بڑے پیمانے پر زمینداروں اور مالداروں کو نقصانات ہوئے ہیں اس صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی اور مشیر جنگلات عبیداللہ بابت پر مشتمل کمیٹی بنادی گئی ہے کمیٹی جلد اپنی رپورٹ مرتب کریگی جو وفاق کو پیش کی جائے گی۔

    وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ نیلوفرطوفان سے نمٹنے کیلئے انتظامات مکمل کرلئے گئے۔پراونشل ڈایزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی بھی اپنے وسائل کی مدد سے اقدامات کررہی ہے۔