Tag: 1 dead

  • اردن : اسرائیلی سفارت خانے کے قریب فائرنگ، ایک شخص ہلاک

    اردن : اسرائیلی سفارت خانے کے قریب فائرنگ، ایک شخص ہلاک

    عمان : اردن میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار زخمی جبکہ حملہ آور ہلاک ہوگیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اردن کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ اردن کے دارالحکومت کے قریب واقع اسرائیلی سفارت خانے پر اتوار کو صبح سویرے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

    فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص گولی لگنے سے ہلاک اور سکیورٹی سروسز کے تین اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کی آواز سننے کے بعد اردنی پولیس نے سخت حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے اسرائیلی سفارتخانے کے اطراف علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

    رپورٹ کے مطابق عمان کے علاقے ربیعہ میں اسرائیلی سفارتخانے کے قریب ایک مسلح شخص نے گشت پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی تھی، جوابی فائرنگ سے حملہ آور بھی مارا گیا۔”

    واضح رہے کہ اردن کی ایک کروڑ 20 لاکھ نفوس کی آبادی میں سے اکثریت کا تعلق فلسطین ہے جو خود یا پھر ان کے والدین 1948 میں فلسطین سے بھاگ کر اردن آ گئے تھے اور یا انہیں نکال دیا گیا تھا۔ ان میں اکثر کے دریائے اردن کی اسرائیلی طرف پر رہنے والوں کے ساتھ خاندانی تعلقات ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق یہ علاقہ اکثر اسرائیل کے خلاف مظاہروں کا مرکز رہا ہے، اردن میں غزہ جنگ کے تناظر میں اسرائیل کے خلاف مظاہروں کی شدت زیادہ دیکھی گئی ہے، اور یہ مظاہرے پورے خطے میں سب سے بڑے اور پرامن شمار کیے جاتے ہیں۔

  • کیلی فورنیا، بس میں فائرنگ، خاتون ہلاک، 5 افراد زخمی

    کیلی فورنیا، بس میں فائرنگ، خاتون ہلاک، 5 افراد زخمی

    کیلی فورنیا: امریکی ریاست کیلی فورنیا میں بس میں فائرنگ کے نتیجے میں خاتون ہلاک اور 5 افراد زخمی ہوگئے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا میں بس میں فائرنگ کے نتیجے میں خاتون ہلاک اور 5 افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے حملہ آور کو حراست میں لے لیا۔

    امریکی میڈیا کے مطابق بس لاس اینجلس سے سن فرانسسکو جارہی تھی، فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں 2 افراد کی حالات تشویش ناک بتائی گئی ہے۔

    کیلی فورنیا ہائی وے پیٹرول سارجنٹ برائن پیننگ کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے وقت بس ڈرائیور نے بہادری کا مظاہرہ کیا وہ ہیرو کہلانے کا مستحق ہے۔

    برائن پیننگ کے مطابق ڈرائیور نے فوری 911 پر اطلاع دی اور بس گیس اسٹیشن پر کھڑی کرکے حملہ آور سے پستول چھین کر اسے بس سے باہر نکلنے پر مجبور کردیا، انہوں نے ڈرائیور کا نام نہیں بتایا تاہم اسے ہیرو قرار دیا۔

    مزید پڑھیں: امریکا میں فائرنگ، پولیس افسر سمیت 6 افراد ہلاک

    ایک مسافر گربن کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص نے 8 یا 9 راؤنڈ فائر کیے جس کے بعد میں اور میری دوست گاڑی کی نشست کے نیچے بیٹھ گئے، شوٹر نے بس کے پیچھے کی طرف جانا تھا جہاں ہم بیٹھے تھے لیکن ڈرائیور نے گیس اسٹیششن پر بس روک دی جس کے بعد وہ دوسری طرف چلا گیا۔

    برائن پیننگ کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے ہلاک ہونے والی خاتون کے پاسپورٹ سے پتا چلا ہے کہ اس کا تعلق کولمبیا سے تھا۔

    رپورٹ کے مطابق 42 مسافروں کو لے کر لاس اینجلس سے سان فرانسسکو جارہی تھی،عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کیے جارہے ہیں جبکہ پولیس نے ملزم کو تحویل میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

  • آسٹریلیا کے نائٹ کلب میں فائرنگ، 1 ہلاک دو زخمی

    آسٹریلیا کے نائٹ کلب میں فائرنگ، 1 ہلاک دو زخمی

    سڈنی : آسٹریلیا کے شہر ملبرن کے نائب کلب میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور دو سے زائد زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے شہر ملبرن واقع نائٹ کلب میں ہفتے اور اتوار کی رات نامعلوم مسلح فرد کی جانب اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دو افراد سے زائد زخمی ہوگیا۔

    ملبرن پولیس حکام کے مطابق واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم ایک زخمی کی حالت تشویش ناک ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پولیس نے تاحال اس واقعے کی مزید تفصیل واضح نہیں کی تاہم خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ لٹل چابل اسٹریٹ اور مالفرن روڈ پر واقع کلب پر اس وقت فائرنگ کی جب لوگ کلب سے باہر نکل رہے تھے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سنہ 1996 میں پورٹ آرتھر میں 35 افراد کو قتل کیا تھا جس کے بعد عام شہریوں کےلیے اسلحے کا حصول مشکل بنا دیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ برس ایک مسلح شخص نے ایک ہی خاندان کے سات افراد کو قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی تھی۔

  • امریکا میں طوفانی بارشیں، برطانیہ میں بھی سیلابی صورت حال، ایک شخص ہلاک

    امریکا میں طوفانی بارشیں، برطانیہ میں بھی سیلابی صورت حال، ایک شخص ہلاک

    واشنگٹن: امریکا میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی جبکہ دوسری جانب برطانیہ میں بھی شدید بارشوں کے باعث سڑکیں تالاب بن گئیں اور ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایک جانب امریکی ریاست میری لینڈ میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے نظام زندگی درہم برہم کردیا ہے تو دوسری طرف برطانیہ کے شہر برمنگھم میں بھی شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورت حال ہے اور شخص ہلاک بھی ہوچکا ہے۔

    امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی ریاست میری لینڈ میں طوفانی بارشوں کے باعث معمولات زندگی مفلوج ہے، جبکہ ایلوٹ شہر میں درجنوں گھر اور گاڑیاں پانی میں ڈوب گئی ہیں اور ایک شہری لاپتہ ہوگیا ہے جس کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔


    امریکا کی متعدد ریاستوں میں طوفان اوربارشوں نے تباہی مچادی


    امریکی ریاست میری لینڈ میں سیلاب کی وجہ سے شہروں کا نقشہ بدل گیا ہے، طوفانی بارش اور سیلابی ریلوں نے ایلوٹ شہر کی گلیوں کو دریا میں تبدیل کر دیا ہے، بپھرے پانی نے لوگوں کو گھروں، دفاتر اور دیگر عمارتوں میں محصور کردیا ہے جبکہ متاثرہ علاقوں میں بجلی اور مواصلات کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا ہے۔

    دوسری جانب برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ برطانیہ کے مختلف علاقوں میں تیز بارش ہوئی، شہر برمنگھم میں مسلسل بارش سے سڑکیں تالاب بن گئیں اور متعدد گاڑیاں ڈوب گئیں، لندن کا اسٹینسڈ ائیرپورٹ بھی بارش اور آسمانی بجلی سے متاثرہوا جس کے بعد پروازوں کا شیڈول بھی متاثرہوچکا ہے۔


    امریکا اور برطانیہ سمیت کئی یورپی ممالک برفانی طوفان، بارشوں اور سیلاب کی زد میں


    خیال ہے کہ بارشوں کے باعث سینکڑوں صارفین کو بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی، محکمہ موسمیات کے مطابق چونسٹھ ہزار آسمانی بجلی کے کڑاکے ریکارڈ کیے گئے، علاوہ ازیں برطانوی شہر برمنگھم میں ایک 80 سالہ شہری ڈوب کر ہلاک ہوچکا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔