Tag: 1 killed

  • مکہ المکرمہ کی رہائشی عمارت میں آتشزدگی، 1شخص ہلاک

    مکہ المکرمہ کی رہائشی عمارت میں آتشزدگی، 1شخص ہلاک

    ریاض : مکہ کی رہائشی عمارت میں ہولناک آتشزدگی کی لپیٹ میں آکر ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شہر مکۃ المکرمہ کے علاقے العتیبہ میں واقع ایک فلیٹ خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔

    چار منزلہ فلیٹوں کی عمارت میں بھڑکنے والی آگ نے 30 سالہ نوجوان کی جان لےلی، آتشزدگی کی لپیٹ میں آنے والے نوجوان سے متعلق تاحال مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی۔

    شہری دفاع کے ترجمان کرنل محمد بن عثمان القرنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمعے کو آتشزدگی کی اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو اہلکار اور فائر فائٹرز جائے وقوعہ پر پہنچ گئے تھے اور اہلکاروں کے ساتھ اسنارکل بھی ساتھ لے گئے تھے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جاسکے۔

    کرنل محمد بن عثمان نے بتایا کہ تاحال خوفناک آتشزدگی کا سبب معلوم نہیں ہوسکا ہے البتہ شہری دفاع کے اہلکار عمارت میں آتشزدگی کی وجوہات کا پتہ لگانے کی کوشش کررہے ہیں۔

    شہری دفاع کے ترجمان کا کہنا تھا کہ تمام شہری فلیٹوں میں حفاظتی آلات کی موجودگی یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی حادثے کی صورت میں جانی و مالی نقصان سے بچا جاسکے۔

    خیال رہے کہ 17 فروری کو مکہ کے علاقے شرائع المجاہدین میں بھی آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 9 افراد محصور ہوگئے تھے تاہم ریسکیو اہلکاروں نے محصور افراد کو باحفاظت آگ سے نکال لیا تھا۔

  • گوجرانوالہ: ن لیگ کے کارکنان کی فائرنگ، پی ٹی آئی کا کارکن جاں بحق، 5 افراد زخمی

    گوجرانوالہ: ن لیگ کے کارکنان کی فائرنگ، پی ٹی آئی کا کارکن جاں بحق، 5 افراد زخمی

    گوجرانوالہ : فیصل ٹاؤن میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کارکنوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہوگئے، جاں بحق ہونے والاشخص پی ٹی آئی کا یوسی کونسلر تھا۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے فیصل ٹاؤن میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں ہونے والے تصادم میں ایک پی ٹی آئی کارکن جاں بحق اور5 زخمی ہوگئے۔

    اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والا شخص کھیالی کا یوسی کونسلر افضل مہر ہے اس کا تعلق پی ٹی آئی سے تھا۔ جنرل کونسلر افضل مہر پر ان کے گھر کے باہر ن لیگ کے کارکنان کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جائے وقوعہ سے شواہد حاصل کرلیے گئے ہیں۔

    فائرنگ کے وقت علاقہ گولیوں کی ترتڑاہٹ سے گونج اٹھا، گولیاں لگنے سے زخمی ہونے والے پانچ افراد کو طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں دو افراد کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

    پولیس کے مطابق فائرنگ کے الزام میں پولیس نے تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، اس سے قبل دونوں سیاسی گروپوں میں الیکشن کے دنوں میں بھی جھگڑا ہوا تھا۔

  • اسرائیلی فوج کا فضائی حملہ، ایک فلسطینی شہید

    اسرائیلی فوج کا فضائی حملہ، ایک فلسطینی شہید

    غزہ: فلسطین میں قابض صیہونی فورسز نے فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق فلسطین میں ظلم وبربریت کی انتہا کرنے والے اسرائیلی فورسز نے آج ایک اور نہتے فلسطینی کی جان لے لی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی میں فضائی حملہ کیا جس کے باعث ایک فلسطینی شہری شہید ہوا، غزہ کی وزارت صحت نے بھی فلسطینی شہری کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

    علاوہ ازیں اسرائیل کی جانب سے فلسطین کے علاقے رفاہ میں بھی فضائی کارروائی کی گئی تاہم اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ تین فلسطینی شدید زخمی ہوئے۔


    اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا


    دوسری جانب گذشتہ دنوں ایک فلسطینی اسرائیلی حملے میں شدید زخمی ہوا تھا جس کی شہادت کل واقع ہوئی، 24 سالہ داؤد یروشلم کے سینٹ جوزف اسپتال میں زیر علاج تھا تاہم ہر ممکن اقدامات کے باوجود وہ جانبر نہیں ہوسکا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے غزہ میں غاضب اسرائیلی فوج نے پولیس اور سیکیورٹی کمپاؤنڈ کے قریب ایک زیر تعمیر عمارت پر 4 بم گرائے جس کے نتیجے میں 2 نوجوان شہید جبکہ 10 زخمی ہوگئے تھے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ فلسطین میں قابض اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے چار نہتے فلسطینیوں کو شہید اور سینکڑوں کو زخمی کردیا تھا۔

    واضح رہے کہ 2014ء میں اسرائیلی افواج نے غزہ کی ساحلی پٹی پرشدید بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں 2 ہزار 2 سو زائد فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • پنجگورمیں دھماکا، ایک شخص جاں بحق، بچوں سمیت سات زخمی

    پنجگورمیں دھماکا، ایک شخص جاں بحق، بچوں سمیت سات زخمی

    پنجگور : بازارمیں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور سات افراد زخمی ہوگئے، ریموٹ کنٹرول بم موٹرسائیکل میں نصب تھا۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور میں چتکان بازار بسم اللہ چوک پر ہونے والے دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور سات افراد زخمی ہوگئے،جن میں بچے بھی شامل ہیں۔

    واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا، امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو سول اسپتال پنجگور منتقل کیا۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا، جو ایک موٹر سائیکل پر نصب تھا، مزید تحقیقات جاری ہیں۔