Tag: 1 man killed

  • کراچی: شاپنگ مال میں‌ ڈکیتی کی کوشش، مزاحمت پر چوکیدار جاں بحق

    کراچی: شاپنگ مال میں‌ ڈکیتی کی کوشش، مزاحمت پر چوکیدار جاں بحق

    کراچی : طارق روڈ پر واقع شاپنگ مال میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے طارق روڈ پر واقع شاپنگ مال میں رات گئے ڈاکوؤں نے مال میں داخل ہوکر ڈکیتی کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی پر موجود گارڈز نے جواں مردی کا مظاہرہ کرے ہوئے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ شاپنگ مال میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس سے ایک چوکیدار جاں بحق ہوگیا جبکہ ملزمان دوسرے چوکیدار کو زخمی کرکے موقع سے فرار ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ چھ سے سات ملزمان ڈکیتی کی غرض سے شاپنگ مال میں بیت الخلاء کی چھت توڑ کر داخل ہوئے اور دو چوکیداروں کو رسی سے باندھ کر مال شاپنگ مال کی پہلی منزل پر گئے۔

    پولیس کے مطابق مال میں موجود گارڈز سے ڈکیتوں کو دیکھ کر مزاحمت کی جس پر ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کرکے نور زاہد نامی چوکیدار کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    کراچی پولیس کا مؤقف ہے کہ واقعے کی تفتیش کا آغاز کردیا ہے مزید تحقیقات کے لیے مال کی سی سی ٹی وی فوٹیج نکالنے کی کوشش کرریے ہیں۔

    مزید پڑھیں : کراچی میں فائرنگ : ایک شخص جاں بحق دو زخمی، قتل میں ملوث چار ملزمان گرفتار

    خیال رہے کہ رات گئے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن الٰہی محلہ میں فائرنگ کا ایک زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تھا،  نامعلوم افراد نے تنور پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے تھے، جاں بحق شخص کی شناخت نورالبشر اور زخمی شخص کی شناخت کی عبداللہ کےنام سے ہوئی ہے۔

    دوسری جانب بلوچ کالونی پل کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا تھا، جسے پولیس اہلکاروں نے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا۔

  • کراچی میں فائرنگ : ایک شخص جاں بحق دو زخمی، قتل میں ملوث چار ملزمان گرفتار

    کراچی میں فائرنگ : ایک شخص جاں بحق دو زخمی، قتل میں ملوث چار ملزمان گرفتار

    کراچی : شہر قائد میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوگئے جبکہ پولیس نے قتل کے مقدمے میں ملوث چار مشتبہ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن الٰہی محلہ میں فائرنگ کا ایک زخمی دم توڑ گیا، فائرنگ کے واقعے میں دو افراد زخمی ہوئے تھے، نامعلوم افراد نے تنور پر فائرنگ کی، جاں بحق شخص کی شناخت نورالبشر اور زخمی کی شناخت عبداللہ کےنام سے ہوئی ہے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق دوسری جانب بلوچ کالونی پل کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، زخمی شخص کو پولیس نے اسپتال منتقل کردیا۔

    اس کے علاوہ لیاقت آباد میں پولیس نے فائرنگ کا واقعہ میں نامزد چار ملزمان گرفتارکرلیے، مقتول کی اہلیہ نے مقدمےمیں چار افراد کو نامزد کیا تھا، زیرحراست چاروں افراد مقتول کے رشتےدار ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول اور زیرحراست افراد میں جائیداد کا تنازع چل رہا تھا۔

    علاوہ ازیں کورنگی شرافی گوٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی کی شناخت32سالہ فرحان گل کےنام سے ہوئی ہے، زخمی شخص کو طبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

  • اسلام آباد : مبینہ پولیس مقابلہ، ایک شخص ہلاک، اہلکاروں سے تفتیش

    اسلام آباد : مبینہ پولیس مقابلہ، ایک شخص ہلاک، اہلکاروں سے تفتیش

    اسلام آباد : مبینہ پولیس مقابلے میں کار سوار جاں بحق ہوگیا، اہلکاروں کے بدلتے بیانات نے معاملہ الجھا دیا، چار پولیس اہلکاروں سے تھانہ شہزادٹاؤن میں تفتیش کی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے راول ٹاﺅن میں مبینہ پولیس مقابلے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

    پولیس کے ہاتھوں پراسرار قتل پر اہلکاروں نے پہلے کہا کہ ناکے پر نہ رکنے پر کارسواروں پر فائرنگ کی۔ بعد ازاں بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ کارسواروں نے پہلے فائرنگ کی تھی، جس کے جواب میں فائرنگ کرنا پڑی۔

    فائرنگ کرنے والے اہلکاروں نے کہا کہ جوابی فائرنگ سے عنایت نامی شخص مارا گیا، اس کا تعلق راولپنڈی کے علاقے ٹینچ بھاٹہ سے بتایا جاتا ہے۔

    پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے اعجاز حسین شاہ زخمی ہوا جسے پولی کلینک اسپتال منتقل کیا گیاہے، واقعے کے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ گاڑی ناکے پر رکی تھی لیکن پھر بھی پولیس نےفائرنگ کی، گاڑی پر گولیوں کے نشانات بھی موجود ہیں۔

    بعد ازاں پولیس نے ڈیوٹی پر موجود چار اہلکاروں کو شامل تفتیش کر لیا گیا ہے جس میں جاوید،جمیل ولی قیوم ستی اور موبائل وین کا ڈرائیورشامل ہیں، قائم مقام ایس ایس پی ملک مطلوب اہلکاروں کے بیانات ریکارڈ کررہےہیں۔