Tag: 1

  • لداخ کے محاذ پر بھارت کو دھچکا، چین نے بڑے رقبے پر کنٹرول حاصل کرلیا

    لداخ کے محاذ پر بھارت کو دھچکا، چین نے بڑے رقبے پر کنٹرول حاصل کرلیا

    نئی دہلی : لداخ کے محاذ پر بھارت کو بڑا دھچکا لگا ، بھارتی انٹیلجنس نے اعتراف کیا ہے کہ لائن آف ایکچوئل کنٹرول لائن پر چین نے ایک ہزار مربع کلو میٹر کے رقبے پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت اور چین کے درمیان مذاکرا ت کے باوجود گزشتہ چار ماہ سے سرحد پر کشیدگی برقرار ہے تاہم بھارتی انٹیلجنس کی رپورٹ نے مودی سرکار کیلے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔
    .
    بھارتی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ انٹیلی جنس معلومات کے مطابق لائن آف ایکچوئل کنٹرول کیساتھ لداخ کا تقریباً ایک ہزار مربع کلو میٹر کا علاقہ اس وقت چین کے زیر کنٹرول ہے۔

    اخبار کے مطابق چین اپریل سے لائن آف ایکچوئل کنٹرول کیساتھ فوج کو مستحکم کر رہا ہے، حکومتی افسر نے بتایا کہ ڈپسانگ کے میدانی علاقے کا نو سو مربع کلو میٹر چین کے زیر تسلط ہے، ان میں وادی گلوان میں بیس مربع کلومیٹر اور پینگونگ تسو جھیل کا پینسٹھ مربع کلو میٹر اور چوشل میں بیس مربع کلو میٹر کا علاقہ بھی چینی کنٹرول میں ہے۔

    دوسری جانب گلوان ویلی میں تصادم کے بعد پینگونگ تسو جھیل کے جنوب میں تازہ جھڑپیں ہوئیں ، بھارت نے الزام لگایا کہ چین نے سرحد کی خلاف ورزی کی تاہم چینی وزارت خارجہ نے بھارت کے الزام کو مسترد کردیا اور کہا کہ چین سرحدی فوجی لائن آف ایکچوئل کنٹرول کی سختی سے پاسداری کرتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان چوشل میں کشیدگی کم کرنے کیلئے مذاکرات جاری ہیں۔

    یاد رہے لداخ کے علاقے گلوان میں بھارتی فورسزکی لائن آف ایکچوئل کنڑول کی خلاف ورزی پرچینی فورسزسے جھڑپ میں بیس بھارتی فوجی مارے گئے تھے اور چہتر زخمی ہوئے تھے۔

  • کھدائی کے دوران دور خلافت عباسیہ کے طلائی سکے برآمد

    کھدائی کے دوران دور خلافت عباسیہ کے طلائی سکے برآمد

    تل ابیب : اسرائیلی نوجوان کھدائی کے دوران عباسی عہد کے سیکڑوں طلائی سکے دریافت کرلیے، جس پر کلمہ طیبہ بھی کنندہ ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی سرزمین پر قابض ریاست اسرائیل میں محکمہ آثار قدیمہ کےلیے رضاکارانہ طور پر کھدائی کرنے والے نوجوان کو گیارہ سو سال قدیم طلائی سکے مل گئے، کا وزن 845 گرام ہے۔

    کھدائی کے دوران برآمد ہونے والے 425 طلائی سکے، خلافت عباسیہ کے دور ہیں جن پر کلمہ طیبہ بھی واضح طور پر کنندہ ہے۔

    میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی نوجوان کو ملنے والے طلائی سکے مٹی کے ایک برتن میں بند تھے۔

    واضح رہے کہ گیارہ سو سال قبل وسطی اسرائیل کا مذکورہ علاقہ (جہاں سکے برآمد ہوئے ہیں) عباسی خلافت کے زیر انتظام تھا۔

    اسرائیلی محکمہ آثار قدیمہ کا کہنا تھا کہ عام طور اتنی بڑی تعداد میں سکے دریافت نہیں ہوتے۔

    قدیم سکوں کے ماہر رابرٹ نے کہا کہ مٹی کے جار سے سکوں کے علاوہ سونے کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے بھی برآمد ہوئے ہیں جو ریزگاری کے طورپر استعمال کیے جاتے تھے۔

  • رواں ماہ کے اختتام تک 1000اضافی آکسیجن بیڈز دستیاب  ہوں گے

    رواں ماہ کے اختتام تک 1000اضافی آکسیجن بیڈز دستیاب ہوں گے

    اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا مریضوں کےلیے1400 وینٹی لیٹردستیاب ہیں اور رواں ماہ کے اختتام تک 1000اضافی آکسیجن بیڈزدستیاب ہوں گے تاہم کورونا کےلیےمختص 61 فیصدوینٹی لیٹرز تاحال استعمال نہیں ہو سکے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ این سی اوسی ملک بھرکی صورتحال پرگہری نظررکھےہوئےہے اور صورتحال میں تبدیلی کےپیش نظرانتظامات موثربنائے جارہےہیں۔

    این سی اوسی کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا مریضوں کےلیے25ہزار730بیڈز اور 5433 آکسیجن والےبیڈز مختص ہیں اور ملک میں 1400 وینٹی لیٹر دستیاب ہیں۔

    اعلامیے میں کہا گیا کہ رواں ماہ کےاختتام تک 1000اضافی آکسیجن بیڈزدستیاب ہوں گے، اضافی آکسیجن بیڈزضرورت پڑنےپراستعمال ہو سکیں گے، آزادکشمیر،جی بی،اسلام آبادنے مزید250 وینٹی لیٹرزکیلئےدرخواست کی ہے۔

    این سی اوسی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیرمیں کورونامریضوں کیلئے 379 بیڈزمختص ہیں جبکہ 68 آکسیجن بیڈز، 43 وینٹی لیٹرزدستیاب ہیں تاہم کوئی مریض وینٹی لیٹرپرنہیں جبکہ گلگت بلتستان میں کورونامریضوں کیلئے 151 بیڈز مختص ہیں اور 43آکسیجن بیڈز،28وینٹی لیٹرزدستیاب ہیں، تاہم گلگت بلتستان میں کوئی مریض وینٹی لیٹرز پر نہیں۔

    اعلامیے کے مطابق بلوچستان میں کورونا مریضوں کیلئے2148 بیڈز ، 262 آکسیجن بیڈز اور 36 وینٹی لیٹرزدستیاب ہیں جبکہ کوئی کورونامریض وینٹی لیٹر پر نہیں۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے بتایا کہ خیبرپختونخوامیں کورونامریضوں کیلئے5110 بیڈز مختص ہیں اور 76 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں جبکہ پنجاب میں کورونا مریضوں کیلئے 9276 بیڈز مختص جبکہ 207کورونامریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

    اسی طرح سندھ میں کوروناکے مریضوں کیلئے8142 بیڈز مختص اور کوروناکے77مریض وینٹی لیٹرزپرہیں جبکہ کوئٹہ میں35،مظفرآباد میں10وینٹی لیٹرز ہنگامی حالت کیلئے دستیاب ہیں۔

  • شام کے شہر رقہ میں اتحادی افواج کی کارروائیاں ، ڈیڑھ ہزار سے زائد شہری ہلاک

    شام کے شہر رقہ میں اتحادی افواج کی کارروائیاں ، ڈیڑھ ہزار سے زائد شہری ہلاک

    دمشق : انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل اور نگرانی کرنے والی تنظیم ایئر وارز نے کہا ہے کہ امریکا اور اتحادی افواج کی جانب سے رقہ شہر سے داعش کو بے دخل کرنے کی کارروائیوں میں 16 سو شہری ہلاک ہوئے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی برطانیہ کی غیر سرکاری تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل اور نگرانی کرنے والی تنظیم ایئر وارز نے گزشتہ روز ایک رپورٹ میں کہا کہ یہ تعداد ہلاکتوں کی اس تعداد سے 10 گنا زائد ہے جو اتحادی افواج نے خود بتائی۔

    تحقیقات کے نتائج میں یہ بات سامنے آئی کہ امریکی اتحاد جس میں برطانوی اور فرانسیسی فوجیں شامل ہیں، کی جانب سے کی گئی کارروائیوں کے نتیجے میں صرف رقہ میں 16 سو سے زائد شہری ہلاک ہوئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جو دستاویزات انہوں نے تیار کی ہیں ان کے مطابق اتحادی افواج ممکنہ طور پر بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزی کی مرتکب ہوئی ہیں، اس کے ساتھ تنظیموں نے متاثرین کو مالی معاوضے دینے کا بھی مطالبہ کیا۔

    دوسری جانب مذکورہ رپورٹ پر اتحادی افواج کی جانب سے موقف سامنے آیا ہے کہ انہوں نے شہریوں کے جانی نقصان کو کم سے کم کرنے کے لیے تمام تر ضروری اقدامات کیے تھے لیکن الزامات موجود ہیں جن پر تحقیقات کی جارہی ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں اتحادی افواج کے ترجمان نے ای میل کے ذریعے اپنے ایک بیان میں کہا کہ داعش کی شکست کے دوران غیر ارادی طور پر کسی جان کا ضیاع افسوسناک ہے۔

  • صرف متحدہ عرب امارات میں 1115 پاکستانیوں کے اثاثے ہیں، رپورٹ

    صرف متحدہ عرب امارات میں 1115 پاکستانیوں کے اثاثے ہیں، رپورٹ

    اسلام آباد : کس کس پاکستانی نے کتنے کتنے اثاثے بیرون ملک بنا رکھے ہیں، ایف آئی اےنے چونکا دینے والے نئی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی، جس میں میں انکشاف کیا گیا ہے کہ صرف یو اےای میں ایک ہزار ایک سو پندرہ پاکستانیوں کےاثاثےہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے بیرون ملک اکاؤنٹس اوراثاثوں سے متعلق کیس میں نئی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی، جس میں بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں 1115 پاکستانیوں کے اثاثےہیں، جن میں پنجاب کے338،سندھ 639لو گ شامل ہیں جبکہ اسلام آباد115،بلوچستان کے5اورکےپی کے18لوگ اثاثے رکھتے ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ 1115 میں سے 417افراد نے ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھایا ہے، جن میں پنجاب کے117،سندھ کے267، اسلام آباد سے29 افراد شامل ہیں جبکہ 162 افراد نے ایف آئی اے کی تحقیقات میں اثاثے ظاہر کیے، جن میں پنجاب کے 70، سندھ کے 72،اسلام آباد کے 14، بلوچستان کے2 اور کے پی کے 4 افراد شامل ہیں۔

    ایف آئی اے رپورٹ کے مطابق بیرون ملک اثاثے رکھنے والے77 افراد نے ٹیکس ریٹرن جمع کرائیں، جن میں پنجاب سے8 ،سندھ سے 37،اسلام آباد سے 29 ، بلوچستان سے 2 اور کے پی سے ایک شخص شامل ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تحقیقات میں90افرادنےیواےای میں جائیدادسےلاتعلقی کااظہارکیا، جس میں پنجاب سے 29،سندھ سے57،اسلام آبادسے ایک اور کے پی سے 3 افراد شامل ہیں۔

    ایف آئی اے کے مطابق 775 افراد نے ایف آئی اے کے پاس بیان حلفی جمع کرائے، 351افراد کے بیان حلفی آنا باقی ہیں جبکہ رپورٹ میں شکایت کی ہے کہ اٹھارہ افرادتعاون نہیں کررہے، جبکہ ایک مفروراورتریسٹھ افراد کی شناخت نہیں ہوسکی۔

    مزید پڑھیں : پاکستان کے 35 سیاستدان دبئی میں جائیداد کے مالک نکلے ،رپورٹ

    اس سے قبل 17 نومبر کو بھی ایف آئی اے نے دبئی میں پاکستانیوں کی جائیدادوں سے متعلق عبوری رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کی تھی، جس میں بتایا گیا تھا دبئی میں جائیدادیں رکھنےوالے پاکستانیوں کی تعداد895 ہے، تین سو چوہتر نے ایمنسٹی اسکیم کےتحت جائیداد ظاہرکی جبکہ پاکستان کے35 سیاستدان دبئی جائیدادوں کے مالک ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا تھا 69 پاکستانیوں نے سالانہ ٹیکس ریٹرنزمیں دبئی کی جائیدادیں ظاہرکیں جبکہ 72 پاکستانیوں نے دبئی جائیدادیں تسلیم کرنے سے انکار کیا اور 220 پاکستانیوں نے دبئی جائیدادوں سےمتعلق بیان حلفی جمع نہیں کرایا۔