Tag: 10

  • رواں سال بھی ہزاروں تارکین وطن برطانیہ پہنچ گئے

    رواں سال بھی ہزاروں تارکین وطن برطانیہ پہنچ گئے

    لندن : برطانیہ میں چھوٹی کشتیوں سے رواں برس اب تک 10ہزار سے زائد تارکین وطن سیاسی پناہ کے حصول کیلئے پہنچ چکے ہیں۔

    یہ بات برطانوی حکومت کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں بتائی گئی ہے برطانوی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 10جنوری سے 25مئی کے درمیانی عرصے میں 10ہزار 170 تارکین وطن پہنچ چکے ہیں۔

    Britain's

    گزشتہ سال 2023 کے اسی عرصے کے دوران7 ہزار 395 تارکین وطن خطرناک سمندری سفر کے ذریعے برطانیہ پہنچے تھے۔ اس بنیاد پر یہ کہا جاسکتا ہے کہ 2023 میں انگلینڈ کے جنوبی ساحلوں پر اترنے والے تارکین وطن کی تعداد میں ایک تہائی کمی واقع ہوئی ہے۔

    کشتی

    غیرملکی خبر رساں ادارے روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق یہ مسئلہ برطانیہ میں 4 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات سے قبل وزیراعظم رشی سنک کو درپیش ایک اہم چیلنج کی نشاندہی کرتے ہیں، برطانوی وزیراعظم بارہا ان کشتیوں کو روکنے کے عہد کا اظہار کرچکے ہیں اور اس معاملے کو اپنی ترجیح بجی قرار دیتے رہے ہیں۔

    Migrant

    برطانیہ میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے والے وزیر اعظم رشی سنک نے اپنے گزشتہ بیان میں کہا تھا کہ غیر قانونی طور پر برطانیہ آنے والے سیاسی پناہ کے متلاشیوں کو الیکشن سے پہلے روانڈا ڈی پورٹ نہیں کیا جائے گا۔

  • بابراعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

    بابراعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

    کرکٹ کی دنیا میں کئی برسوں سے کامیابیاں حاصل کرنے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔

    پاکستان کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے اپنے کیرئیر میں اب تک کئی اہم ریکارڈز اپنے نام کیے، اس دوران انہوں نے ویرات کوہلی سمیت پاکستان کے لیجینڈز کھلاڑیوں کے ریکارڈ توڑے تاہم اب ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے کھیل کے مختصر ترین فارمیٹ ٹی 20 کرکٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کر لیے، ساتھ ہی انہوں نے دنیا میں تیز ترین 10 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔

    بابر اعظم ٹی 20 کرکٹ میں 10 ہزار رنز بنانے والے دوسرے پاکستانی بن گئے اس سے قبل آل راؤنڈر شعیب ملک نے یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

    ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی دنیا میں صرف 12 بلے باز ہی یہ سنگ میل عبور کرچکے ہیں جس میں کرس گیل، شعیب ملک، کیرون پولارڈ، ایلکس ہیلز، ڈیوڈ وارنر، ویرات کوہلی، ایرون فنچ، روہت شرما، جوش بٹلر، کولن منرو، جیمز ونس اور ڈیوڈ ملر شامل ہیں۔

  • بائیڈن کی حلف برداری پر ہنگامہ آرائی کا خدشہ، مزید 10ہزار فوجی واشنگٹن میں تعینات

    بائیڈن کی حلف برداری پر ہنگامہ آرائی کا خدشہ، مزید 10ہزار فوجی واشنگٹن میں تعینات

    واشنگٹن : امریکا کے نومنتخب صدر جوبائیڈن کی حلف برداری کے دوران پرتشدد مظاہروں کے پیش نظر دارالحکومت میں تعینات نیشنل گارڈز کی تعداد بڑھا کر 20 ہزار کردی گئی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کی شکست پر ٹرمپ حامیوں کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے اور ٹرمپ حامیوں نے الیکشن کو غیرشفاف قرار دیا ہے جس پر شدید مظاہرے جاری ہیں۔

    انہیں پرتشدد مظاہروں کے پیش نظر نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کی حلف برداری کےلیے سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ واشنگٹن ڈی سی میں تعینات نیشنل گارڈز کی تعداد 20 ہزار کردی گئی ہے جبکہ ہنگاموں کے خدشے کے باعث امریکی سپریم کورٹ سمیت کئی عمارتوں کے گرد خاردار تاریں لگادیں گئیں۔

    کپیٹل ہل کے قریبی سڑکیں، کاروباری ادارے اور میٹرو اسٹیشنز بند کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ایف بی آئی نے کپیٹل ہل پر حملے میں ملوث 100 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔

  • کورونا وائرس ، برطانیہ میں روزانہ10ہزار افراد کی ٹیسٹنگ کا عمل شروع

    کورونا وائرس ، برطانیہ میں روزانہ10ہزار افراد کی ٹیسٹنگ کا عمل شروع

    مانچسٹر : برطانیہ میں روزانہ10ہزارافراد کی ٹیسٹنگ کاعمل شروع ہوگیا،ٹیسٹنگ کے دوران طبی عملےکوترجیح دی جارہی ہے ، چیف میڈیکل آفیسر کا کہنا ہےکہ حالات سدھر نے میں 6ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں روزانہ10ہزارافراد کی کورونا ٹیسٹنگ کاعمل شروع کردیا گیا ہے ، اس دوران طبی عملےکوترجیح دی جارہی ہے۔

    وزیر ہاؤسنگ رابرٹ جینرک کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن مزید سخت کر سکتے ہیں جبکہ وزیرِداخلہ پریٹی پاٹیل نے کہا ہے کہ آئسولیشن کے دوران گھریلو تشدد کو برداشت نہیں کریں۔

    خیال رہے برطانیہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 209 افراد کرونا سے ہلاک ہوئے ، جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 1228 اوروائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 19,522 ہو گئی جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 2433 نئے کیسز سامنے آئے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں لاک ڈاؤن کی مدت جون تک بڑھ سکتی ہے، یہ کہنا مشکل ہے کہ وائرس کا اثر کتنے عرصے تک ہے، لاک ڈاؤن کی مدت کا انحصار عوام کے تعاون اور رویے سے جڑا ہے۔

    طبعی ماہر پروفیسر نیل فرگوسن نے مزید کہا کہ برطانیہ میں بہت جلد مکمل لاک ڈاؤن کرنے پر غور کیا جا رہا ہے ، وائرس کےپھیلاؤ کو روکنے کے لیے لوگوں کو ایک دوسرے سے دور رکھنا ضروری ہے۔

    واضح رہے دنیا کے 199 ممالک کورونا وائرس کی لپیٹ میں ہیں،  دنیا بھر میں متاثرین کی تعداد 7 لاکھ 22 ہزار ہوگئی جبکہ  وائرس سے 33ہزار993 اموات ہوچکی ہے۔

    اٹلی میں اموات کاسلسلہ جاری ہے  ،10 ہزار 779لقمہ اجل بن گئے جبکہ اسپین میں اموات6ہزار803 ہوگئیں اور 80 ہزارسےزیادہ متاثر ہیں۔

  • ایرانی عدالت سے خاتون صحافی کو ساڑھے 10 سال قید، 184 کوڑوں کی سزا

    ایرانی عدالت سے خاتون صحافی کو ساڑھے 10 سال قید، 184 کوڑوں کی سزا

    تہران : رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خاتون صحافی نے مزدوروں کے عالمی دن پر ایران میں ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں کی کوریج کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق ایران کی ایک انقلاب عدالت نے ایرانی رجیم کے جرائم سے پردہ اٹھانے کی پاداش میں صحافیہ مرضیہ امیری کو ساڑھے 10 سال قید اور ایک سو 84 کوڑوں کی سزا کا حکم دیا ہے۔

    صحافیہ کا قصور یہ ہے کہ اس نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر ایران میں ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں کی کوریج کی تھی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب نے مرضی امیری کو یکم مئی 2019ءکو ایران میں ہونے والے مظاہروں کے بعد حراست میں لے کرایفین جیل منتقل کردیا تھا، اس کے اہل خانہ اور وکلاءکو ملنے کی اجازت بھی نہیں دی گئی۔

    اس کے ساتھیوں کا کہنا تھا کہ مرضیہ ایرانی پارلیمنٹ کے باہر جمع ہونے والے مظاہرین کی کوریج کررہی تھی، اس دوران سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے اسے حراست میں لے لیا تھا جس کے بعد اسے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

    مرضیہ امیری فارسی میں شائع ہونے والے اخبارکے ساتھ منسلک ہیں،اخبار کی طرف سے جاری ایک بیان میں اپنی نامہ نگار مرضیہ امیری کی گرفتاری پر افسوس کا اظہارت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس گرفتاری کا جائزہ لے رہے ہیں۔

    اخباری رپورٹ کے مطابق مرضیہ امیری کو یکم مئی کو دن 11 گیارہ بجے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا تھا۔

  • بہن کو بچاتے ہوئے کمسن بھائی جان جاں بحق ہوگیا

    بہن کو بچاتے ہوئے کمسن بھائی جان جاں بحق ہوگیا

    لندن : باپ کے حملے سے اپنی بہن جکو بچانے والا دس سالہ بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، آٹھ سالہ بہن کو تشویش ناک حالت میں اسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں وہ زندگی موت کے درمیان جوج رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی ریاست اسکاٹ لینڈ کے علاقے کوپراینگز کے رہائشی کین مورس نامی بچے نے کمسنی کے باوجود بہادری کی مثال قائم کردی، 10 سالہ اپنی آٹھ سالہ لڑکی کو اپنے باپ سے بچاتے ہوئے خود ہلاک ہوگیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ 39 سالہ اینڈریو مورس نے عدالت میں اعتراف کیا کہ اس نے کین پر چھ مرتبہ چاقو سے حملہ کیا تھا۔

    عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کین زخمی ہونے کے باوجود 90 منٹ تک اپنی بہن کو بچاتا رہا اور بہن کے کمرے باہر ہی دم توڑ گیا۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ چاقو زنی کی واردات میں زخمی ہونے والی آٹھ سالہ بچی کو انتہائی تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

    گلاسگو ہائی کورٹ کے جج لارڈ مُلہالینڈ کا کہنا تھا کہ ’کین مورس نے کم عمری کے باوجود ناقابل یقین بہاردی اور قربانی کی مثال قائم کردی‘۔

    کین مورس کی 38 سالہ ماں کا کہنا تھا کہ میری آنکھوں کے سامنے میرے بیٹے نے بہاردی سے اپنی بہن کو بچاتے ہوئے اپنی جان قربان کی، میں نے ایسا بہادر انسان نہیں دیکھا جو اپنی زندگی دوسرے کے لیے قربان کردے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ عدالت نے گزشتہ روز اینڈریو مورس پر ایک بہترین گلوکار اور جنگلی حیات کےلیے کام کرنے کے حوالے سے پُرجوش بچے (کین مورس) کو قتل کرکے جرم میں فرد جرم کی تھی۔

    خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سابق فوجی اینڈریو مورس نے اپنے بیٹے اور بیٹی کو چاقو زنی کا نشانہ بنانے کے بعد خود کو بھی خنجر کے وار سے زخمی کیا اور تیسری منزل سے چھلانگ لگادی جس کے باعث اسے شدید زخم آئے تھے۔

  • سیاحت کا فروغ: حکومت کی زبردست پیش کش، بچے پیدا کرکے اٹلی میں‌ مکان حاصل کریں

    سیاحت کا فروغ: حکومت کی زبردست پیش کش، بچے پیدا کرکے اٹلی میں‌ مکان حاصل کریں

    روم: اٹلی کی حکومت نے سیاحت کو فروغ دینے کے لیے آبادی بڑھانے کا منفرد پروگرام شروع کیا جس کے تحت بچہ پیدا ہونے پر والدین کو دس ہزار ڈالر کی مالیت کا گھر اور ایک ہزار ڈالر انعام کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اٹلی کا شمار اُن ممالک میں ہوتا ہے جہاں آبادی بہت کم ہے یہی وجہ ہے کہ وہاں کی حکومت نے ماضی میں بھی بچوں کی پیدائش پر والدین کو نقد انعام دینے کا اعلان کیا تھا۔

    حکومت نے خوبصورت ترین علاقوں میں شمار ہونے والے ’لوکانا‘ میں آبادکاری کا منصوبہ بنایا جس کے تحت شہریوں کو پیش کش کی گئی کہ اگر وہ مذکورہ علاقے میں منتقل ہوں تو انہیں سرکار کی طرف سے 10 ہزار امریکی ڈالر یعنی 13 لاکھ روپے مالیت کا گھر دیا جائے گا۔

    حکام نے اعلان کیا کہ لوکانا میں ہر بچے کی پیدائش پر والدین کو ایک ہزار امریکی ڈالر یعنی سوا لاکھ روپے کی نقد رقم بطور انعام فراہم کی جائے گی۔

    برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق لوکانا کی انتظامیہ خواہش مند ہے کہ اس علاقے میں دنیا بھر سے نوجوان جوڑے آباد ہوں،اس پیش کش کا اطلاق صرف مقامی نہیں بلکہ غیر ملکی سیاحوں کے لیے بھی ہے۔

    مقامی حکام کا کہنا ہے کہ یہاں پر آباد لوگ شہروں یا دیگر علاقوں کی طرف منتقل ہورہے ہیں جس کی وجہ سے آبادی کی قلت ہے اور  132 کلومیٹر کے رقبے پر پھیلے علاقے میں اب صرف 1500 افراد رہائش پذیر ہیں۔

    حکام کے مطابق ایک صدر قبل لوکانا میں 7 ہزار کے قریب لوگ بستے تھے، چونکہ علاقے میں طبی سہولیات کا فقدان ہے اور موسم خراب ہے جس کی وجہ سے یہاں پر سالانہ چالیس فیصد لوگوں کی اموات اور 10 بچوں کی پیدائش ہوتی ہے۔

    نقل مکانی کے باعث خوبصورت ترین مقام میں تعمیر ہونے والے بیشتر گھر خالی پڑے ہیں جبکہ ہوٹل اور بازار بھی بند ہیں، آبادی کی منتقلی کے باعث انتظامیہ نے اسپتال اور اسکول بھی بند کردیے۔

    حکومت نے یہ بھی اعلان کیا کہ لوکانا میں پیدا ہونے والے بچے کو نہ صرف شہریت دی جائے گی بلکہ اُس کے والدین کو بھی قانونی طور پر بغیر ویزا کے رہائش کی اجازت ہوگی۔

  • پولیس افسر کی رحم دلی، ماں اور شیر خوار بچے کو بچھڑنے نہ دیا

    پولیس افسر کی رحم دلی، ماں اور شیر خوار بچے کو بچھڑنے نہ دیا

    ابو ظہبی : متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کے پولیس افسر نے سات ماہ کے بچے کی والدہ کو چیک باؤنس کیس میں جیل جانے سے بچانے کے لیے اپنی جیب سے 10 ہزار درہم جرمانے کی رقم ادا کردی۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے انسانیت کی خدمت کرنے کے جذبے سے سرشار ایک پولیس آفیسر نے سات ماہ کے شیر خوار بچے کی والدہ کو اپنی جیب 10 ہزار درہم جرمانے کی رقم ادا کرکے چیک باؤنس کیس میں جیل جانے سے بچالیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ دبئی کی عدالت نے شیر خوار بچے کی والدہ کو چیک باؤنس ہونے کے مقدمے میں تین ماہ 10 دن قید کی سزا سناتے ہوئے جیل منتقل کرنے کا حکم دیا تھا تاہم اگر مذکورہ خاتون جیل جانے سے بچنا چاہتی ہے تو اسے 10 ہزار درہم جرمانا ادا کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

    عرب میڈیا کے مطابق خاتون کو شیر خوار بچے سے جدا ہونے سے بچانے والے دبئی پولیس کے لیفٹیننٹ عبد الہادی الحمادی کا کہنا تھا کہ ’میں نے اپنی آنکھوں سے خاتون کے شوہر کو آہ و بکا کرتے دیکھا تھا جو کہہ رہا تھا کہ اگر میری اہلیہ جیل چلی گئی تو میرے شیر خوار بچے کا کیا ہوگا‘۔

    لیفٹیننٹ عبد الہادی الحمادی کا کہنا تھا کہ ’میرے دل میں خیال آیا کہ خاتون کو قید ہوئی تو بچے کی دیکھ بھال کون کرے گا‘۔

    عرب میڈیا کا کہنا تھا کہ خاتون مالی مسائل کا شکار تھی جس کے باعث اس نے اپنے شوہر کی کمپنی کی جانب سے ایک چیک پر دستخط کردیئے تھے لیکن بینک اکاؤنٹ میں رقم نہ ہونے کی وجہ سے خاتون کا چیک باؤنس ہوگیا اور اسے مقدمے کا سامنا کرنا پڑا۔

    لیفٹیننٹ عبدالہادی کا کہنا تھا کہ مجھے پولیس میں عوام کی مدد کرنا اور ان کی مشکات کو حل کرنے کے لیے ذمہ دی گئی ہے اس لیے میں مذکوری خاتون کی مدد کی اور چاہتا تھا کہ میری نیکی کے بارے میں کسی کو علم نہ ہو پھر نہ جانے کیسے میڈیا تک بات پہنچ گئی۔

  • پچاس پیسے سے کم مالیت کے سکے ماضی کا حصہ بن گئے

    پچاس پیسے سے کم مالیت کے سکے ماضی کا حصہ بن گئے

    کراچی : تیس اگست پچاس پیسے سے کم مالیت کے سکوں کا آخری دن تھا، تیریپن سال استعال میں ہونے کے بعد آج سے یہ سکے پاکستانی تاریخ کا حصہ بن جائیں گے۔

    پھول کی شکل والا دس پیسے کا سکہ یا چوکور پانچ پائی یہ تمام سکے اب تاریخ کا حصہ بن چکے ہیں، گزشتہ روز ان سکوں کو اسٹیٹ بینک سے تبدیل کروانے کی آخری تاریخ تھی۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق ان سکوں کا استعمال کافی عرصے سے ختم ہوگیا تھا مگر آج سے ایک پیسے ، دو پیسے ، پانچ، دس پچیس اور پچاس پیسے کے سکوں کی قانونی حیثیت ختم ہو گئی ہے۔

    پاکستان نے انیس سو اکسٹھ میں ایک روپے کو سو پیسوں میں تقسیم کر کے یہ سکے جاری کئے تھے، ایک روپے کا پہلا سکہ انیس سو چونسٹھ میں جاری کیا گیا،انیس سو اٹھانوئے میں دو روپے کا کوائن جب کہ دو ہزار دو میں پانچ روپے کا سکہ جاری کیا گیا۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق محدود تعداد میں ہی سکے تبدیل کروائے گئے، شہریوں نے زیادہ تر نقصان خود ہی برداشت کیا۔