Tag: 10افراد جاں بحق

  • راولپنڈی سےچترال جانے والی کوچ کھائی میں گر گئی‘10افراد جاں بحق

    راولپنڈی سےچترال جانے والی کوچ کھائی میں گر گئی‘10افراد جاں بحق

    دیر:خیبرپختونخواہ کےعلاقے لواری ٹاپ کے قریب مسافر بس کھائی میں گرنے سے 10افرادجاں بحق ا ور متعدد زخمی ہو گئے۔

    تفصیلات کےمطابق خیبرپختونخواہ میں لواری ٹاپ کے قریب راولپنڈی سے چترال جانے والی مسافربس تیز رفتاری کےباعث بے قابو ہوکرکھائی میں جاگری۔حادثےمیں خواتین اوربچوں سمیت10افراد جان کی بازی ہارگئے۔

    ریسکیو حکام کےمطابق حادثے میں زخمی ہونےو الے افراد کو قریبی اسپتال منتقل کردیاگیاہے جبکہ ڈی ایچ کیو اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

    دوسری جانب لاہور کے علاقےشاد باغ میں ٹریکٹر اور رکشے میں تصادم کےنتیجے میں ڈرائیورتین بچوں سمیت جاں بحق جبکہ دو خواتین زخمی ہوگئیں۔

    ریسکیو حکام کےمطابق حادثے میں بچوں کی والدہ اور خالہ شدید زخمی ہیں جنہیں تشویش ناک حالت میں میو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    حادثے میں جاں بحق ہونے والےبچوں کی عمریں 4سے6سال کے درمیان ہیں جن کی لاشوں کو میو اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔


    حویلیاں: 4گاڑیوں میں تصادم ‘5افراد جاں بحق


    واضح رہےکہ صوبہ خیبرپختونخواہ کےشہر حویلیاں کےقریب 6گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے 5افراد جان کی بازی ہارگئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • کرم ایجنسی دھماکا: 13 افراد جاں بحق، جماعت الاحرار نے ذمہ داری قبول کرلی

    کرم ایجنسی دھماکا: 13 افراد جاں بحق، جماعت الاحرار نے ذمہ داری قبول کرلی

    کرم ایجنسی : خیبر ایجنسی کے علاقے وسطی کرم میں سڑک کنارے ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہوگئی، دھماکے کی ذمہ داری جماعت الاحرار نے قبول کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق وسطی کرم کے علاقے گاؤدر میں صبح سویرے سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ کے دھماکے میں مسافر پک اپ گاڑی نشانہ بنی۔ دھماکے میں 10 افراد جان کی بازی ہارگئے۔

    اطلاعات ہیں کہ زخمیوں کی تعداد دس ہے جس میں ایک عورت اور بچہ بھی شامل ہیں جب کہ دھماکے کی نوعیت سے متعلق ابھی تک متضاد اطلاعات ہیں کہ دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا یا پھر بارودی سرنگ کا تھا۔

    خیبر ایجنسی کے علاقے وسطی کرم میں دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نےوسطی کرم میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہارکیاہے۔


    شوال میں بارودی سرنگ کا دھماکہ‘ 2اہلکار زخمی


    خیال رہےکہ رواں ماہ 2اپریل کو وفاق کے زیرانتظام جنوبی وزیرستان کے علاقے شوال میں سڑک کنارے بارودی سرنگ کے دھماکے میں 2 سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔


    پارہ چنار دھماکا‘ 24 افراد شہید‘ متعدد زخمی


    یاد رہےکہ گزشتہ ماہ کرم ایجنسی کے صدر مقام، پارہ چنار میں ہونے والے بم دھماکے میں 24افراد جاں بحق جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے تھے۔


    مزید پڑھیں:جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ‘3اہلکارشہید


    واضح رہےکہ رواں سال فروری میں جنوبی وزیرستان کےضلع وانا میں بارودی سرنگ کےدھماکے کےنتیجے میں سیکیورٹی فورسز کے 3اہلکار شہید ہوگئےتھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • پاراچناردھماکا، جاں‌ بحق افراد کی تعداد 24 ہوگئی

    پاراچناردھماکا، جاں‌ بحق افراد کی تعداد 24 ہوگئی

    کرم ایجنسی: پاراچنار سبزی منڈی میں دھماکے کے نتیجے میں ہلاک افراد کی تعداد 24 ہوگئی، 40 افراد زخمی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے فاٹا کی کرم ایجنسی کے علاقے پارا چنار میں دھماکے کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق جبکہ 40 سے زائد زخمی ہوئے تاہم کچھ گھنٹوں بعد مزید زخمی دم توڑ گئے اور ہلاکتیں 24 ہوگئیں۔

    مقامی افراد اور امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر ایجنسی ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دھماکے کے وقت مارکیٹ میں عوام کا رش تھا جبکہ اسپتال میں ڈاکٹرز کی کمی کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ پولیٹیکل انتظامیہ کےمطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقےکو گھیرے میں لےلیا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دھماکے کے بعد فوج اور ایف سی کی کوئیک ریسپانس فورس بھی جائے وقوع پر پہنچی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ پارا چنارسبزی منڈی دھماکےمیں 20 افراد شہید،30 زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دیسی ساختہ بارودی سرنگ 8بج کر50 منٹ پر پھٹی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ آرمی ہیلی کاپٹرز کے ذریعے زخمیوں کو سی ایم ایچ اسپتال پشاور منتقل کیا جارہا ہے۔

    وزیر داخلہ چوہدری نثار نے پارا چنار دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے دھماکے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے پارا چنار کے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہےکہ دہشت گرد کارروائیاں قوم کا عزم کمزور نہیں کرسکتیں۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری نے پارا چنار سبزی منڈی میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بزدل دہشت گرد معصوم لوگوں کو نشانہ بنارہے ہیں۔

    واضح رہے کہ قبل ازیں دسمبر 2015 میں بھی پارا چنار کے عید گاہ لنڈا بازار میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 22 افراد جاں بحق ہوئے تھے،جس کی ذمہ داری کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی العالمی نے قبول کی تھی۔

  • بلوچستان میں ویگن کھائی میں گرنے سے 10افراد جاں بحق

    بلوچستان میں ویگن کھائی میں گرنے سے 10افراد جاں بحق

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے ضلع شیرانی میں مسافر ویگن کھائی میں گرنے سے10افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق سیکورٹی حکام کےمطابق مسافروں سے بھری ہوئی ویگن لمر قلا کے گاؤں سے درازندہ کے بازار کی جانب جارہی تھی کہ راستے میں حادثے کا شکار ہوگئی۔

    سیکورٹی حکام کا کہناہے کہ مسافر ویگن کے حادثے میں 10 افراد جاں بحق ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ واقعے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق شیرانی قبیلے سے تھا اور وہ لمر قلا گاؤں کے رہائشی تھے۔

    مزید پڑھیں:رحیم یارخان اورحب میں ٹریفک حادثہ،6افرادجاں بحق

    حادثے میں 12 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جنہیں علاج کےلیے ابتدائی طور پر درازندہ بازار کے اسپتال اور بعد میں ڈی آئی خان کے اسپتال منتقل کردیاگیا۔

    مزید پڑھیں:کوئٹہ :خضدار میں ٹریفک حادثہ،بارہ افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ رواں سال جون میں صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں ٹریفک حادثے میں بارہ افراد جاں بحق اور بیس افراد زخمی ہوگئےتھے۔

    واضح رہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے کی وجہ سے صوبہ بلوچستان میں ٹریفک حادثات ایک معمول بن گئے ہیں۔

  • دمشق: شام میں اسپتال پر فضائی حملہ،10افراد ہلاک

    دمشق: شام میں اسپتال پر فضائی حملہ،10افراد ہلاک

    دمشق: شام کے شمال مغربی شہر کے اسپتال پر فضائی حملے میں بچوں سمیت دس افراد جان کی بازی ہار گئے.

    تفصیلات کے مطابق باغیوں کے زیر کنٹرول شام کے شہر عدلب سے پندرہ کلو میٹر کے فاصلے پر اسپتال پر فضائی حملے کے نتیجے میں بچوں سمیت دس افراد جاں بحق ہوگئے.

    خیال رہے کہ شام کی حکومت اور اس کے اتحادی روسی فوجی طیارے بھی شام کے مختلف شہروں میں بمباری کرتے رہے ہیں تاہم یہ پتہ نہیں چل سکا کہ اسپتال پر بمباری کن طیاروں کی جانب سے کی گئی.

    یاد رہے کہ شام میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کی جانب سے متعدد بار شام میں اسپتالوں پر فضائی حملے نہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا جبکہ شامی اپوزیشن حلقوں کا کہنا ہے کہ شام اور روس کی افواج کی جانب سے اسپتالوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے.

    شامی امریکی میڈیکل سوسائٹی کے مطابق رواں سال جولائی کا مہینہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران سب سے بدترین ماہ رہا ہے جس میں متعدد اسپتالوں اور صحت کے مراکز کو نشانہ بنایا گیا.

    واضح رہے کہ رواں سال صرف جولائی کے مہینے میں شام میں صحت کے مراکز پر تینتالیس بار حملے کیے گئے.دن میں ایک سے زائد بار بھی صحت کے مراکز کوفضائی حملوں میں نشانہ بنایا گیا.