Tag: 10افراد ہلاک

  • افغان شہر قندوز میں سیکورٹی فورسز پر خودکش حملہ ،10افراد ہلاک، متعدد زخمی

    افغان شہر قندوز میں سیکورٹی فورسز پر خودکش حملہ ،10افراد ہلاک، متعدد زخمی

    کابل : افغانستان کے شہر قندوز میں خود کش دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں دس افراد ہلاک جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، حملے میں قندوز پولیس چیف بھی زخمی ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان کے شہر قندوز میں خود کش دھماکے میں سیکورٹی فورسزکو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی جس کے نتیجے میں10 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں حملے میں قندوز پولیس چیف بھی زخمی ہوئے،افغان حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد میں قندوز پولیس چیف کے ترجمان بھی شامل ہیں۔

    سیکورٹی حکام کے مطابق دھماکہ حساس علاقے کے قریب ہوا، حملے کے ساتھ ہی شہر کی بجلی معطل ہو گئی اور شہری گھروں میں محصور ہو گئے جب کہ ٹیلی فونز اور رابطے کے دیگر ذرائع بھی معطل ہوگئے۔

    دھماکے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، افغان سیکورٹی فورسز نے دھماکے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کرکے تحقیقات شروع کردی۔

    خبر رساں ادارے کے ذرائع کے مطابق افغان وزارت داخلہ کا دعویٰ ہے کہ طالبان شہری علاقوں میں پناہ گزین ہیں اس کے علاوہ کچھ شدت پسند ایک سرکاری اسپتال میں بھی موجود ہیں جس کی وجہ سے ان کے خلاف فضائی کارروائی ممکن نہیں۔

    مزید پڑھیں: کابل میں شادی کی تقریب میں دھماکہ، 63 افراد جاں بحق

    واضح رہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں گزشتہ ہفتے خودکش بمبار نے شادی کی تقریب میں خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں 63 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

    کابل پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد حملے میں ہزارہ کمیونٹی کے افراد نشانہ بنے۔عینی شاہدین کے مطابق خودکش دھماکہ اس وقت ہوا جب شادی کی تقریب جاری تھی اور شادی ہال مہمانوں سے بھرا ہوا تھا۔

    واضح رہے کہ افغانستان میں حالات بہت کشیدہ رہے ہیں حالانکہ طالبان اور امریکہ امن معاہدے کے اعلان کے قریب پہنچ رہے ہیں طالبان اور امریکی نمائندے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امن مذاکرات کررہے ہیں اور فریقین نے پیشرفت کی اطلاع بھی دی ہے۔

  • اردن کےشہرکرک میں قدیم قلعے پرحملہ،10افراد ہلاک

    اردن کےشہرکرک میں قدیم قلعے پرحملہ،10افراد ہلاک

    کرک : اردن کے شہرکرک میں مسلح افرادکےقدیم قلعے پرحملے میں سات پولیس اہلکاروں سمیت دس افرادہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق اردن میں حکام کے مطابق کرکے شہرکے قریب ایک مکان پرچھاپے کے دوران پولیس اورمسلح افرادمیں فائرنگ کاتبادلہ ہواجس کےبعدمسلح افراد فرارہوکر شہرمیں داخل ہوگئے۔

    مسلح افرادنے پولیس پرحملہ کرنےکےبعدقدیم قلعے میں موجود سیاحوں کویرغمال بنالیا۔حملہ آورں کی فائرنگ سےسات پولیس اہلکاروں سمیت دس افرادہلاک ہوگئے۔

    p1

    مرنے والوں میں ایک کینیڈین سیاح بھی شامل ہے۔مسلح افراد کے حملے میں 34 افرادزخمی بھی ہوئے۔

    اردن حکام کاکہناہے کہ سیکیورٹی فورسز نےجوابی کارروائی میں چار حملہ آوروں کوہلاک کردیا ہے۔

    p2

    مزید پڑھیں:توہین اسلام کا ملزم اردن میں قتل

    واضح رہے کہ رواں سال توہین اسلام کے الزام میں گرفتار اردن کےمصنف ناہد حطار کو عدالت کے باہرفائرنگ کرکے قتل کردیاگیاتھا۔

  • ہوٹل آتشزدگی: جاں بحق افراد کی تعداد 13ہوگئی

    ہوٹل آتشزدگی: جاں بحق افراد کی تعداد 13ہوگئی

    کراچی : شارع فیصل پر نجی ہوٹل میں آگ لگنے کے نتیجے میں دم گھٹنے اور جھلسنے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 13 تک جا پہنچی، زخمیوں کی تعداد 74 ہے۔

    تفصیلات کےمطابق جناح اسپتال کے قریب شارع فیصل پر واقع نجی ہوٹل کےگراؤنڈ فلور پر رات گئے آتشزدگی کا حادثہ پیش آیا جس میں خواتین وبچوں سمیت 13افراد ہلاک اور65 سے زائد زخمی ہوگئے۔

    آگ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں اور اسنارکل موقع پر پہنچےجس کے بعد محصور افراد کو نکالنے کے لیے آپریشن کا آغاز کیا گیا۔

    ہوٹل کی عمارت میں دھواں بھرجانے کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا رہا تاہم فائر برگیڈ حکام نے آگ پر تقریباً 3 گھنٹے بعد قابو پالیا۔

    آگ لگنے کے بعد ہوٹل میں مقیم کئی افراد نے کھڑکیوں سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی،چھلانگ لگانے والے افراد میں سے کئی افراد کو سنگین چوٹیں بھی لگیں،جنہیں تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

    ریسکیو حکام کی جانب سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہےجبکہ لاشوں اور زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیاگیا۔

    آگ لگنے کے بعد میئر کراچی وسیم اختر نے متاثرہ ہوٹل کا دورہ کیا اورانہوں نے ہوٹل میں آگ لگنے جیسے واقعات سے نمٹنے کے لیے نامناسب انتظامات پر برہمی کا اظہار کیا۔

    ہوٹل میں مقیم کرکٹرززخمی

    ہوٹل میں آتشزدگی کے وقت ہوٹل کی چوتھی منزل پر قائداعظم ٹرافی کھیلنے کے لیے آنے والے کرکٹرز بھی موجود تھے، جنہوں نے ہوٹل کی کھڑکیوں سے چھلانگ لگا کرجان بچائی۔

    regent-post-1

    ہوٹل میں قومی کرکٹ کے کھلاڑی صہیب مقصود بھی موجود تھےجو واقعے میں محفوظ رہےجبکہ انہوں نے متاثرہ افراد کو ریسکیو کرنے میں امدادی کارکنان کی مدد بھی کی۔

    regent-post-2

    ایڈیشنل پولیس سرجن ڈاکٹرکلیم شیخ کے مطابق جاں بحق ہونے والے 11میں سے 8افراد کی شناخت ہوچکی ہے جن میں 2ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران شامل ہیں۔

    ڈاکٹرکلیم شیخ کا کہناہےکہ اس کے علاوہ ہلاک ہونے والوں میں تاجر رحمت،ہوٹل منیجر الیاس بابراور جاں بحق ہونے والی 4 خواتین میں سے2کی شناخت نرس روبی اور نجی کمپنی کی ملازمہ نورین کے نام سے ہوئی ہے۔

    ذرائع کا کہناہے ہلاک ہونے والے والوں میں 4خواتین اور 3ڈاکٹرزجبکہ زخمیوں میں غیر ملکی افراد سمیت رینجرز کے اہلکار بھی شامل ہیں۔

    اسپتال انتظامیہ کےمطابق عمارت میں دھواں بھرجانےسے65 سے زائد افراد متاثر ہوئے،کئی افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال سے فارغ کردیاگیا۔

    ہوٹل آتشزدگی میں جاں بحق اور زخمی ہونےوالے افراد کی فہرست

    khi7

    khi8

    k1

    k1khi2khi3khi-4khi5khi6