Tag: 10 افراد زخمی

  • لیاری میں زوردار دھماکا، 10 افراد شدید زخمی

    لیاری میں زوردار دھماکا، 10 افراد شدید زخمی

    کراچی : لیاری میں ایک گھر کے اندر گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں 10 افراد شدید زخمی ہوگئے، دھماکے کی آواز سن کر علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری میراں ناکا کے قریب ایک گھر میں کھانا بنانے کیلیے رکھا ہوا گیس سلنڈر اچانک زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گیس سلنڈر حادثے میں گھر میں موجود دس افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کیلیے سول اسپتال کے برنس وارڈ میں منتقل کیا گیا۔

    پولیس کے مطابق زخمیوں میں5بچے،3خواتین اور2مرد شامل ہیں، تمام زخمیوں کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

    حادثے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ناقص اور غیر معیاری سلنڈر سے ممکنہ طور پر گیس لیک ہورہی تھی۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی گزشتہ سال ستمبر میں بھی لیاری کے علاقے آگرہ تاج کالونی کی ایک دکان میں گیس سلنڈر پھٹ گیا تھا۔

    پولیس کے مطابق گیس سلینڈر پھٹنے کے بعد دکان میں آگ لگنے سے ایک شخص زخمی ہوا تھا۔ مذکورہ واقعہ سیلنڈر میں گیس بھرنے کے دوران پیش آیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے دکاندار کو گرفتار کرلیا تھا۔

  • رحمان بابا ایکسپریس کو حادثہ، 10 مسافر زخمی

    رحمان بابا ایکسپریس کو حادثہ، 10 مسافر زخمی

    ٹوبہ ٹیک سنگھ: پشاور سے کراچی جانے والی رحمان بابا ایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹری سے اترگئیں جس کے نتیجے میں 10 مسافر زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور سے کراچی جانے والی رحمان بابا ایکسپریس کو ٹوبہ ٹیکس سنگھ ریلوے اسٹیشن کے قریب حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 10 مسافر زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق رحمان بابا ایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹری سے اترگئیں، حادثے کے باعث ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی۔

    حادثے میں زخمی ہونے والے مسافروں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ ریلیف ٹرین اور انجن کو حادثے کی جگہ روانہ کردیا گیا۔

    ریلوے ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا کہ حادثہ ڈرائیورصغٖیرعباس کی نااہلی کے باعث پیش آیا، صغیرعباس مال گاڑی کا ڈرائیور تھا، مسافرٹرین چلانے لگا۔

    ترجمان ریلوے کے مطابق اے سی پارلر مسافروں کو ریلیف ٹرین سے روانہ کردیا گیا جبکہ اکانومی کلاس مسافروں کو متبادل ٹرین سے روانہ کیا جائے گا۔

    صادق آباد ٹرین حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہوگئی

    اس سے قبل رواں سال جولائی میں مسافر ٹرین اکبر ایکسپریس اور مال گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں 22 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ 84 افراد زخمی ہوئے تھے۔

    وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اکبرایکسپریس حادثے کو انسانی غلطی قرار دیتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے9،9 لاکھ جبکہ شدید زخمیوں کو پانچ لاکھ اور کم زخمی افراد کو 2،2 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا تھا۔

  • نوشہروفیروز: قومی شاہراہ کے قریب ٹرک الٹ گیا، 10 افراد زخمی

    نوشہروفیروز: قومی شاہراہ کے قریب ٹرک الٹ گیا، 10 افراد زخمی

    نوشہروفیروز: صوبہ سندھ کے شہر نوشہرو فیروز میں قومی شاہراہ کے قریب ٹرک الٹنے کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق نوشہرو فیروز میں قومی شاہراہ کے قریب ٹائر راڈ ٹوٹنے کے باعث ٹرک الٹ گیا، حادثے میں بچوں اور خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے 10 افراد زخمی ہوگئے۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    پولیس کے مطابق زخمیوں میں اشرف، اسمہ، کلثوم، فدا، نادر، باقر، احمد، احسان، وحید اور اسد شامل ہیں، زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، حادثے کے شکار افراد کھجوروں کی مزدوری کے لیے دولت پور سے سکھر جا رہے تھے۔

    شکارپور میں ٹریفک حادثہ، 6 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ تین روز قبل صوبہ سندھ کے شہر شکارپور میں مسافرکوچ اور کار میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 15 سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    کوئٹہ قومی شاہراہ پر ہولناک ٹریفک حادثہ، 13 افراد جاں بحق

    واضح رہے کہ رواں ماہ 3 جون کو بلوچستان کے شہر ژوب میں کوئٹہ قومی شاہراہ پر قلعہ سیف اللہ کے قریب ٹرک اور وین میں آپس میں ٹکرا گئی تھی جس کے باعث تیرہ افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے 5افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، مسافر وین کوئٹہ سے ژوب آرہی تھی۔

  • لاہور: میٹرو بسیں آپس میں ٹکراگئیں‘ خاتون جاں بحق‘ 10 افراد زخمی

    لاہور: میٹرو بسیں آپس میں ٹکراگئیں‘ خاتون جاں بحق‘ 10 افراد زخمی

    لاہور: لاہور میں گجومتہ کے قریب 2 میٹرو بسوں کی ٹکر کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ 10 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے گجومتہ کے قریب دو میٹرو بسیں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں خاتون جاں بحق جبکہ 10 مسافر زخمی ہوگئے۔

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور زخمیوں کو فوری اسپتال منتقل کیا جہاں دوخواتین کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق واقعے کے بعد میٹرو بس سروس معطل کردی گئی ہے۔

    گوجرانوالہ میں بس حادثہ ‘ 1 شخص جاں بحق ‘ 15 زخمی

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں تیزرفتار بس فٹ پاتھ سے ٹکرا کرالٹ گئی تھی جس کے نتیجے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا تھا۔

    چیچہ وطنی: قومی شاہراہ پر مسافر بس اور کار میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

    واضح رہے کہ 4 جنوری کو صوبہ پنجاب کے شہر چیچہ وطنی میں قومی شاہراہ پر مسافر بس اور کار میں تصادم سے خاتون سمیت ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

  • جرمنی، تارکین وطن کی رہائش گاہ میں آتشزدگی، 10 افراد زخمی

    جرمنی، تارکین وطن کی رہائش گاہ میں آتشزدگی، 10 افراد زخمی

    برلن: جرمن شہر ہیرگش گلاڈ باخ میں تارکین وطن کی رہائش گاہ پر آتشزدگی کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمنی میں تارکین وطن کی رہائش گاہ میں آتشزادگی کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے، مقامی پولیس کے مطابق رہائش گاہ میں مقیم 29 سالہ شخص نے خودکشی کرنے کے لیے آگ لگائی تھی۔

    رہائش گاہ میں لگنے والی آگ کا آغاز اسی مراکشی شہری کے کمرے سے ہوا تھا، پولیس نے اس مبینہ ملزم کو حراست میں لے لیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان مراکش تارک وطن مبینہ طور پر نشے کی حالت میں پایا گیا ہے، آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

    زخمیوں میں سے 9 افراد شدید زخمی ہیں جبکہ ایک شخص کو معمولی زخم آئے، متاثرین کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، فائر بریگیڈ عملے کا کہن اہے کہ مہاجرین ایک کنٹینر میں مقیم تھے۔

    واضح رہے کہ جرمنی تارکین وطن کی رہائش گاہوں پر آگ لگائے جانے سے مختلف طرح سے حملوں کے واقعات ماضی میں بھی پیش آتے رہے ہیں، ان واقعات میں عام طور پر دائیں بازو کے جرمن شدت پسند ملوث پائے گئے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق رواں برس ایسے واقعات میں کمی دیکھی گئی ہے تاہم جرائم کی تحقیق کرنے والا جرمن ادارہ ممکنہ طور پر ایسے حملوں میں اضافہ ہونے کے خدشات کا اظہار کرچکا ہے۔

  • شیخوپورہ : ایل پی جی پلانٹ میں آتشزدگی ‘ 10 افراد زخمی

    شیخوپورہ : ایل پی جی پلانٹ میں آتشزدگی ‘ 10 افراد زخمی

    شیخوپورہ: صوبہ پنجاب کےشہرشیخوپورہ میں واقع گیس پلانٹ میں آگ لگنے کے نتیجے میں 10 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہرشیخوپورہ میں لاہور روڈ پرواقع گیس پلانٹ میں آتشزدگی کے باعث 10 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

    گیس پلانٹ میں آگ لگنے سے زخمی ہونے والے 10 افراد کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 9 افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسچارج کیا گیا جبکہ ایک زخمی کو لاہوراسپتال منتقل کردیا گیا۔

    فائربریگیڈ حکام نے گیس پلانٹ میں لگنے والی آگ پرقابو پالیا ہے تاہم آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

    خیال رہے کہ 15 دسمبر2017 کو لاہورمیں گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ سے ماں اپنے دو جوان سالہ بیٹوں کے ساتھ جھلس کر جاں بحق جبکہ دو بیٹے دم گھٹنے سے بیہوش ہو گئے تھے۔


    شیخوپورہ : گھر میں آتشزدگی‘ 2 بچےجاں بحق


    یاد رہے کہ گزشتہ سال 27 دسمبر کو صوبہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں گھرکے اندر آگ لگنے سے 2 بچے جھلس کر جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • حیدرآباد: گتےکےگودام میں آتشزدگی‘ 10 افراد زخمی

    حیدرآباد: گتےکےگودام میں آتشزدگی‘ 10 افراد زخمی

    حیدرآباد : صوبہ سندھ کے شہر حیدرآباد میں گتے کے گودام میں گیس سیلنڈر دھماکے کے نتیجے میں آگ پرقابو پالیا گیا، حادثے میں 10 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں پھلیلی ٹنڈومیرمحمد میں گتے کے گودام میں گیس سیلنڈر دھماکہ کے باعث آگ لگنے سے 10 افراد زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


    کراچی میں پٹرول پمپ میں لگی آگ پرقابوپالیا گیا


    دوسری جانب حیدرآباد میں ہی پٹاخوں کے گودام میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے، زخمی ہونے والوں میں 4سال کی بچی بھی شامل ہے۔

    ریسکیوذرائع کےمطابق پٹاخوں کےگودام میں لگنےوالی آگ پر قابو پالیا گیا تاہم آتشزدگی کے باعث ساتھ والے گھرکی چھت بھی گرگئی۔


    کراچی: سپرہائی وے پرگودام میں لگی آگ پر14 گھنٹے بعد قابو پالیاگیا


    واضح رہے کہ کراچی کے علاقے سپرہائی وے سبزی منڈی کے قریب گزشتہ شام گودام میں لگنے والی آگ پر چودہ گھنٹے کی جدوجہد کےبعد قابو پا لیا گیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔